Umeed Ka Jugno

Umeed Ka Jugno

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umeed Ka Jugno, Karachi.

26/05/2024

Contact with me!

whatsapp.com

28/03/2024

تمہیں تو اپنا سمجھا تھا
تم بھی اورو جیسے نکلے

جانتے تھے عشق کرتی ہوں
جان کے تنہا کر دیا

میں ایک آہت ہوں
کیا تم کبھی سنو گے

میں ایک احساس ہوں
کیا تم کبھی محسوس کرو گے

میں محبت ہوں
کیا تم کبھی کروگے

میں خوشی ہوں
کیا تم اپنے بناؤ گے

میں اُداسی ہوں
کیا تم کبھی ختم کرو گے

میں تنہائی ہوں
کیا تم کبھی ساتھ دو گے

23/03/2024

مسلمان وہ ہے جو اللہ کو مانے
مومن وہ ہے جو اللہ کی مانے

23/03/2024

انسان اپنی پوری زندگی میں کوشش کے باوجود بھی گر اجالا نہ کر سکے تو کوٸی بات نہیں لیکن اندھیروں سے صلح نہ کرے.

23/03/2024

آو جگنو کی تلاش کرتے ہیں ❤️
یوں تو جگنو کم ہیں اب زمانے میں
چھوڑو ہم چاند کا اِنتظار کرتے ہیں
چاند تو اب آدھی رات آتا ہے
چھوڑو ہم ستارے گنتے ہیں
پھر سویرے تیتلیوں کو دیکھیں گے 🥀
باغات کہاں ہیں آب اِس شہر میں
چھوڑو ہم بچّوں کا کھیلنا دیکھیے ہیں
پر اک دفعہ اؤ تو پھر ہم یہ سب ساتھ کرتے ہیں

30/04/2023

" میں نے تُمہارا ہونا تھا اور تُم میں کھونا تھا ، تُمہارے نِکاح میں آ کر خوشی سے رونا تھا ، تُمہارے نام کی مہندی لگانی تھی تُمہارے لِیے سجنا سنورنا تھا ، تُمہارے لائے ہُوئے گجرے پہن کر تُمہیں دِکھانا تھا ، تُمہارے ساتھ تُم سے چند قدم پیچھے شُکرانے کے نوافل ادا کرنے تھے مگر ہائے! ۔۔۔ ہم بِچھڑ گئے ورنہ ہم نے بھی ایک ہونا تھا! ۔ " 💔🙂

28/04/2023

"کیا ملا دو ٹکے کے شخص سے محبت کر کے ؟ راتوں کو سسکنا ؟ ۔"💔🙂

26/04/2023

میں رام سب سے بڑا ہوں اور اس زمانے میں
بڑوں کو لوگ گھروں سے نکال دیتے ہیں.•

26/04/2023

پتا ہے میں کیا سوچتی ہوں۔۔۔؟
اگر زمین پر میں وہ آخری لڑکی بھی ہوئی جو سب سے زیادہ گناہ گار ہوگی۔۔۔ تب بھی میں اس بات پر یقین رکھونگی کہ میرا اللہ مجھے بخش دیگا۔۔۔
میری خطائیں معاف کر دئیگا۔۔۔
کیونکہ وہ میرے ساتھ ہے۔۔۔
وہی میرے لیے کافی ہے۔۔۔ ⁦❤️⁩🙂

25/04/2023

" تُمہارے بعد بھی ہنستی ہُوئی دِکھائی دوں گی ، یہ غم میرا ہے ماں باپ کو نہیں دوں گی! ۔ " 💔🙂

24/04/2023

" آج خوش ہُوں کہ ؛ کٹ گئے آخر ، بِن تیرے عذاب تھے عید کے دِن! ۔ " 💔🙂

01/12/2022

میں خواب بہت دیکھتی ہوں
یوں کہوں تو زیادہ بہتر ہوگا
میں خوابوں میں رہنے والی لڑکی ہوں
ایسے خواب کہ جن میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی ہیں،
پرندوں کی مترنم آواز کے جیسی کھلکھلاتی ہوئی،
آدھ کھلے گلاب کے پھول کی طرح پیاری
کسی معصوم بچے کی پیاری آواز کے جیسے گنگناتی خوشیاں____
جن میں دور دور غموں کا سایہ نہیں ہوتا
جن میں دکھ کیا ہوتا... پریشانی کسے کہتے ہیں...؟
یہ مجھے معلوم بھی نہیں ہوتا
نہ میں ان باتوں پہ دھیان دیتی ہوں
میرے خوابوں میں میری ایک دنیا ہے
جہاں کسی شہزادی کے جیسے بستی ہوں میں
میری پلکوں پہ سجے میرے ان گنت خواب
مجھے اس تلخ دنیا سے
پریوں کے دیس میں لے جاتے ہیں
جہاں کی شہزادی میں ہوں
جہاں ہر چیز پہ صرف میرا حق ہے
میں وہ لڑکی ہوں جسے اپنے خوابوں سے بہت محبت ہے
اتنی محبت کہ وہ اپنے خوابوں کے بل پر
خوشی سے جیا کرتی ہے
یہ خواب ہی تو مجھے سکھاتے ہیں... کہ
مجھے... جینا کیسے ہے؟
میری منزل کیا ہے؟
مجھے اپنے خوابوں سے محبت ہے
ان خوابوں میں آنے والی اک اک شے سے بے انتہا محبت،
میرے خوابوں میں آنے والے ہر شخص سے پیار ہے مجھے،
اور جیسے میرے خوابوں پہ صرف میرا حق ہے
ایسے ہی ان خوابوں میں آنے والے ہر اک انسان پہ
میرا ہی حق ہے
نہ تو میں اپنے خوابوں سے دستبردار ہو سکتی ہوں
نہ ہی اپنے خوابوں میں رہنے والے لوگوں کو
کسی اور کے خوابوں میں جانے کی اجازت دے سکتی ہوں میں____
میرے خواب صرف میرے ہیں صرف میرے!
انہیں میرے سوا کوئی دیکھ نہیں سکتا
نہ ہی میری آنکھوں سے چرا سکتا ہے
کہ جب تک میں اپنے خواب دان نہ کرنا چاہوں
کہ جب تک یہ خواب میں کسی اور کی آنکھوں کے حوالے نہ مردوں... تب تک یہ خواب صرف میرے ہیں!
اور میں اپنے یہ خواب کسی کو دوں ہی کیوں...؟؟؟
ان کو دیکھنے سے تو میری ویران آنکھوں میں جینے کے رنگ سے اترتے ہیں
اپنے خوابوں کے آسرے تو ہنستی، چہکتی اور کسی پھول کی طرح مہکتی پھرتی ہوں میں
غلطی سے ہی سہی اگر یہ خواب کسی کو دوں
تو اس حقیقت کی تلخ دنیا میں جی کر
اذیت سے مر نہ جاؤں...
اور... ایسا تو میں کبھی نہیں چاہوں گی
کیونکہ
مجھے اپنے خوابوں سے بے انتہا محبت ہے!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Culinary Team

Attire

Address


Karachi
7660