Stylist Chand Raja

Stylist Chand Raja

Share

you got the beauty i got the brain, brushes,

19/05/2025

11/07/2024

وی سی آر اور سی ڈی کے زمانے میں خاندان کے سبھی افراد مل کر انڈین فلمیں دیکھا کرتے تھے اس وقت چونکہ سینسر بورڈ کے دفتر میں کافی تیز دھار قینچیاں ہوا کرتی تھی لہذا فلموں میں ش*ذ و نادر ہی کوئی قابل اعتراض منظر دیکھنے کو ملتا تھا مگر اس کے باوجود بھی لوگ فلم دیکھنے کے دوران چوکنا رہتے تھے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے احتیاطاً اپنے میں سے ایک شخص کو "کنٹرولر برائے قابل اعتراض مواد" رکھتے تھے تاکہ مشرقی روایات سے ہٹ کر کسی بھی منظر کو فوراً سے پیشتر سکپ کیا جاسکے مگر اس وقت کی ٹیکنالوجی کے حساب سے ریموٹ کنٹرول کو اس زاویے سے پکڑنا جس سے ریموٹ کنٹرول کے سگنلز سی ڈی تک پہنچ سکے بہت ہی مشکل اور وقت طلب کام ہوا کرتا تھا لہذا سکپ ہونے تک خاندان کے افراد اس منظر کو دیکھا ان دیکھا کرنے کی اپنی سی کوششیں کرتے تھے۔ مثلاً دادا جی ادھر ادھر دیکھ کر جٹ سے میز پر سے اپنی عینک اٹھاکر صاف کرنے لگ پڑتے ابا حضور گلہ صاف کرکے اخبار اٹھاکر کوئی اہم خبر پڑھنے کی ناٹک کرنے لگتے امی یا بڑی بھابھی یہ کہہ کر موقع واردات سے فرار ہوجاتی تھی " ہائے میں مرگئی میں نے چولہے پر دودھ گرم کرنے کو رکھا تھا کہی ابل نہ پڑا ہو " اور کنٹرول صاحب کے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ سب کے سب اسے دل ہی دل میں گالیاں دیتے لیکن شرعی مجبوری کی وجہ سے اس کوتاہی پر اس کی سرزنش نہیں کی جاسکتی تھی۔

16/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور فرمایا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

*: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔*

21/04/2024

مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ لوگ اپنی پروفائل لوک رکھتےہیں اور دوسروں کی پروفائل میں جھانک کر فرینڈ ریکوئسٹ سینڈ کرتے ہیں۔
کیوں۔۔۔۔۔؟
جناب دوستی کی دعوت قبول کرنے کو بھی تو حق حاصل ہے کہ وہ بھی دیکھے کے دوستی کا پیغام ارسال کرنے والا شخص قابل قبول ہے کے نہیں۔۔۔۔شکریہ

19/03/2024

11/03/2024

مخالفت کرتی ہے دنیا تو کرنے دو۔۔
ہمیں ہنسنے مسکرانے کی دعا ماں نے دی ہے۔۔

19/01/2024

تم ڈھونڈتے ہو مثال ہماری؟🔥
ہم سا تو ہمارا عکس بھی نہیں!!💎👑

15/11/2023
Photos from Stylist Chand Raja's post 13/11/2023

Enjoying a lovely timeout with my dear friend/sister and her adorable daughter .
family extends beyond blood. 💖

07/11/2023

With the great writer and such an incredible humanbeing

31/10/2023

Want your business to be the top-listed Nail Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Karachi