Qari Shahid Ali Attari
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari Shahid Ali Attari, Health/Beauty, Kasur.
16/08/2024
تاجدارِ ختم نبوّت زندہ باد
جن کے نزدیک درود و سلام یہاں سے مدینہ شریف نہیں پہنچتا ان کے نزدیک غائبانہ نماز جنازہ قطر پہنچ جاتا ہے. 🙂
ختمِ نبّوت کے اتنے حساس مسئلہ پر بھی لوگوں کی زبانیں خاموش ہیں
لیکن اپنے لیڈروں اور پارٹی کی خاطر ٹر ٹر کرتے رہتے ہیں
تاجدارِ ختم نبوّت زندہ باد ۔زندہ باد
🦅
سیاسی حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں,
مجھے نہی لگتا پنجاب کے بچے چھٹیوں کے بعد دودھ پی سکیں گے,🙄
02/07/2024
شیعہ کتب سے ثبوت / یکم محرم شہادت امام عمر فاروق رضی اللہ عنہ
02/07/2024
مقام غدیر خم نبی کریم ﷺ نے دو اعلان فرماۓ ۔ایک اعلان بتایا گیا اور دوسرا چھپایا گیا 🤔
08/06/2024
تفضیلی، منہاجی، روافض، جعلی گولڑوی ہوشیار باش :-
امام زین العابدین رضی اللہ تعالی ایمان ابو طالب کے قائل نہ تھے۔۔ امام شافعی رضی اللہ تعالی عنہ
29/05/2024
13/05/2024
ن لیگی حکومت کے گندم اسکینڈل کی تحقیقات بند
27/04/2024
سولر اور اس کا پورا سسٹم خریدو اپنے پیسوں سے، لگواؤ اور مینٹین کرو اپنے پیسوں سے، تنصیب کرو اپنے اس گھر پر جس کا ٹیکس دے رہے ہو۔ ہر چیز کی خریداری پر بھی ٹیکس لے رہی ہے حکومت۔ استعمال کرو سورج کی روشنی اور ٹیکس دو حکومت کو۔ کیوں بھئی؟ طارق متین
23/04/2024
حنیف قریشی نے اپنی ویڈیوز میں جو اعتراضات کئے انکا خلاصہ یہ ہے کہ:
بالوں کو تبرک کے طور پر رکھنا یہ کائنات میں صرف رسول اللّٰه ﷺ کا خاصہ ہے۔
امیرِ اھلسنت کے بالوں کو بطورِ تبرک دیا گیا یہ بدعت ہے، غلط ہے بلنڈر ہے ، ناجائز ہے۔
#الجواب: حدیث پاک میں منافق کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی بتائی گئ کہ :
"إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ،.." کہ جب بات کرے جھوٹ بولےـ“
[صحیح البخاری، باب بیان خصال المنافق، حدیث:211، مطبوعہ دار السلام ریاض سعودیہ]
اور ایک فارسی مقولہ ہے کہ:
”دَروغ گو را حافِظَہ نَہ باشَد“
یعنی: جھوٹے بندے کا حافظہ نہیں ہوتا۔
یہی حال حنیف قریشی کا ہے جن کاموں کو آج ناجائز ، بدعت ، بلنڈر اور رسول اللّٰه ﷺ کا خاصہ کہہ رہا ہے یہی کام یعنی غیرِ نبی کے بال ، ناخن جوتے، پاجامہ اور کُرتے کی زیارت تبرک سمجھ کر کرتا رہا ہے۔ اور اس عمل کو اپنی کتاب میں بھی نقل کیا۔
2011 میں حنیف قریشی نے افریقہ کا سفر کیا اور سفر کی تمام روئیدار کتابی شکل میں چھاپی چنانچہ اس کتاب میں ایک عنوان دیا ”تبرکات کی زیارت“ اسکے تحت لکھا کہ افریقہ میں مولانا عبد الھادی نے انکی دعوت کی اور تبرکات کی زیارت کیلئے بلایا تو حنیف قریشی وہاں چلا گیا وہاں پر نہ صرف حضور ﷺ کی ذات سے منسوب تبرکات تھے بلکہ اولیاء اور علماء اھلسنت کے تبرکات بھی موجود تھے۔
علمائے اھلسنت کے جن جن تبرکات کی حنیف قریشی نے زیارت کی انکے بارے وہ خود لکھتا ہے کہ:
#قطبِ_مدینہ_کاپاجامہ_کرتا_کنگھاکی_زیارت
”حضرت قطب مدینہ سید ضیاء الدین مدنی رحمہ اللہ کے ملبوسات ، آپ کا کلّاہ مبارکہ، پاجامہ کرتا اور آپ کا کنگھا۔“
[سفر نامہ افریقہ صفحہ91، ناشر شبابِ اسلامی راولپنڈی پاکستان]
مزید آگے لکھا کہ:
”حضرت مفتی اعظم کی انگوٹھی جو کہ سنگِ مریم کی ہے۔ آپ کا جوتا ، آپ کی زلف کے بال، آپ کی داڑھی کے بال اور ناخن۔“
[سفر نامہ افریقہ صفحہ92، ناشر شبابِ اسلامی راولپنڈی پاکستان]
حنیف قریشی نےمزید کن تبرکات کی زیارت کی ؟ لکھتا ہے کہ:
”حضرت مفتی اعظم ہند کی عظیم شخصیت تھی آپ کے پاس جنات بھی تعلیم کے لئے آتے تھے کچھ جنات نے آپ کو تحفہ پیش کیا تھا کہ ایک کانچ کی بوتل ہیں ہاتھ سے بنا ہوا ایک کھٹولا جس میں ہاتھ کے بنے ہوئے پھول بھی جڑے ہیں۔ یہ تحفہ مفتی اعظم نے مولانا کو عطا فرما دیا تھا۔ یہ ایک عجوبہ نظر آتا ہے۔“
[سفر نامہ افریقہ صفحہ92، ناشر شبابِ اسلامی راولپنڈی پاکستان]
حنیف قریشی لکھتا ہے کہ:
”مولانا نے (دروازہ) کھولا جو ایک چھوٹے کمرہ کے اندر کھلا ، اندر شیشے کی الماریوں میں خوبصورت ڈبیوں میں سجے ہوئے تبرکات اور اس کمرہ میں اک خصوصی خوشبو اور سکون۔ اس کا بیان ان الفاظ میں ممکن نہیں ہے۔“
[سفر نامہ افریقہ صفحہ90 ناشر شبابِ اسلامی راولپنڈی پاکستان]
اگر تم لوگوں کے نزدیک بالوں کو تبرک کے طور پر رکھنا یہ کائنات میں صرف رسول اللّٰه ﷺ کا خاصہ ہے۔
امیرِ اھلسنت کے بالوں کو بطورِ تبرک دینا، یہ بدعت ہے، غلط ہے بلنڈر ہے ، ناجائز ہے۔
تو بتاؤ جن بالوں ، ناخنوں، جوتوں ، کُرتوں ، پاجاموں، کنگھوں ، شیشیوں ، کھٹولوں کی آپ نے بطورِ تبرک زیارت کی تھی وہ انکو "غیرِ نبی" کے سمجھ کر کی تھی؟؟ یا نبی سمجھ کر ؟؟
اپنے اصول کے پیشِ نظر، اپنے اس عمل سے کب رجوع و تجدیدِ ایمان کر رہے ہو ؟
کیا اُس وقت یہ بلنڈر یاد نہیں آیا ؟
اس وقت بدعت یاد نہیں نہیں آئی؟
اس وقت ناجائز کا حکم یاد نہیں آیا ؟
کیا اپنے لئے شریعت اور ہے، دوسروں کیلئے اور ؟
قول و فعل میں تضاد؟ اسی کو تو منافقت کہتے ہیں۔
قریشی صاحب ! کچھ خدا کا خوف کرو ، کچھ شرم کرو تم غیرِ نبی کے بالوں، ناخنوں، پاجاموں، کُرتوں، جوتوں، گنگھوں، شیشیوں، کھٹولوں کی تبرک کہہ کر زیارت کرو تو سب جائز؟
اگر کوئی عقیدت مند اپنے مرشدِ کامل کے بالوں کو بطورِ برکت لے اور دے تمہیں بدعت و بلنڈر کے مروڑ اٹھتے ہیں۔ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے؟
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
پاکستان میں سوشل میڈیا پر جب "حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ" کے موئے مبارک کی تصویر وائرل ہوئی تو آپ لوگوں نے کہا کہ کسی جاھل کا عمل ہے دعوت اسلامی کے مقابلے میں حجت نہیں۔
تو افریقہ میں جنہوں نے آپکو تبرکات ، بالوں ناخنوں جوتوں، پاجاموں وغیرہ کی زیارت کروئی وہ تو کوئی جاھل نہیں تھے بلکہ آپکے بقول وہ ایک عظیم عالمِ دین تھے انکے بارے میں آپ نےلکھا کہ:
مولانا عبد الھادی حضرت مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان صاحب کے شاگرد اور مرید خاص ہیں ۔ آپ نے اعلیٰ حضرت کی کئی ایک کتب کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ وہ 50 کتب کا انگریزی میں ترجمہ کر چکے ہیں۔“
[سفر نامہ افریقہ صفحہ 89، ناشر شبابِ اسلامی راولپنڈی پاکستان]
پاکستان میں تو جہالت کہہ کر جان چھڑا لی لیکن افریقہ میں "غیر نبی" کے تبرکات کی خود زیارت کرتے رہے۔
اب بتاؤ آپ پر کیا حکم لگتا ہے؟
آپ اپنے اصول کے تحت بدعتی ہوئے کہ نہیں؟
آپ اپنے اصول کے تحت ناجائز عمل کے مرتکب ہوئے کہ نہیں؟
آپ اپنے اصول کے تحت نبوت کا خاصہ کسی اور کو دے کر مجرم ہوئے کہ نہیں؟
آپ اپنے اصول کے تحت بلنڈر ہوئے کہ نہیں؟
شاید اب آپ اپنی ہی کتاب "سفرنامہ افریقہ" سے یہ چیزیں پڑھنے کے بعد کہیں کہ
؎یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
محمد اُویس رضا رضوی
نوٹ؛؛ ان تبرکات میں حضور ﷺ سے منسوب تبرکات بھی موجود تھے، کیونکہ حنیف قریشی کا اعتراض "غیرِنبی" کے تبرکات کے حوالے سے تھا اس لئے فقط علمائے علمائےاھلسنت کے تبرکات کے حوالے دیئےـ
ویڈیو ردّ کا لنک نیچے کلک کریں👇
Hanif Qurashi Olama e Ahl e Sunnat k Tabbrukat ke Zearat Karty huy @allamaasadullahqadri
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kasur
