Hakeem Syed habib

Hakeem Syed habib

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Syed habib, Health/Beauty, Khairpur.

29/01/2026
27/01/2026

*تشخیص و علاج میں ناکامی کی بنیادی وجہ*
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻

*تشخیص و علاج میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ مزاج و اخلاط کے بنیادی طبی اصولوں اور طب کی بنیادی کتاب شرح اسباب میں درج بیماری کے اسباب کے مطابق دوا کے استعمال کی ہدایات کو نظر انداز کرنا ہے*
*مزاج و اخلاط کے بنیادی طبی اصولوں اور تشخیص و تجویز میں بیماری کے اسباب سے اطباء کو دور کرنے میں دوا ساز اداروں کی ادویات کا بنیادی کردار ہے جن پر مزاج و اخلاط اور بیماری کے اسباب کے مطابق ادویات کے استعمال کی ہدایات درج نہیں ہوتیں*
*دواساز ادارے اپنی ادویات پر مزاج و اخلاط اور بیماری کے اسباب کے مطابق دوا کے استعمال کی ہدایات کریں*

18/01/2026

*طبی دواساز ادارے اپنی ادویات پر مزاج و اخلاط کے بنیادی اصولوں اور طب کی بنیادی کتاب شرح اسباب میں درج بیماری کے اسباب کے مطابق استعمال کی ہدایات درج کریں*

✍🏻 *طبی دواساز اداروں کی ادویات پر مزاج و اخلاط کے بنیادی طبی اصولوں اور طب کی بنیادی کتاب شرح اسباب میں درج بیماری کے اسباب کے مطابق استعمال کی ہدایات درج نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے اطباء کے لئے طبی دواساز اداروں کی ادویات کو استعمال کرانا ممکن نہیں ہوتا*
✍🏻*طبی دواساز ادارے اپنی ادویات پر طب کے مزاج و اخلاط کے بنیادی اصولوں اور شرح اسباب میں درج بیماری کے اسباب کے مطابق ادویات کے استعمال کی ہدایات درج کریں کہ اس دوا کو کس سبب سے پیدا ہونے والی بیماری میں استعمال کرایا جاسکتا ہے موجودہ صورت میں تو پنسار اور میڈیکل سٹور والے دوا ساز اداروں کی ان ادویات کے بل بوتے پر "حکیم" بنے ہوئے ہیں اور اپنی غیر قانونی پریکٹس سے نہ صرف اطباء کی حق تلفی کررہے ہیں بلکہ عطائیت پہلا کر طب کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں اور قانون کی گرفت سے بھی محفوظ ہیں*

17/01/2026

📢📢📢📢📢📢📢📢📢📢📢

*طب کو بچانے کا واحد راستہ*

✍🏻 *مجوزہ TCAM ایکٹ 2025ء کی منظوری کے بعد ایف ٹی جے کورس ختم ہو جائے گا اور بی ای ایم ایس کا سلیبس ہی طبی کورس کے طور پر باقی رہے گا*
✍🏻 *بی ای ایم ایس کے سلیبس میں ایلوپیتھی تھیوری پڑھنے کی وجہ سے بی ای ایم ایس کرنے والے خود کو طبیب کہلوانا پسند نہیں کرتے بلکہ قانونی طور پر وہ ڈاکٹر کا ٹائٹل حاصل کرنا چاہتے ہیں اور طب اور کلیات طب کو فرسودہ سمجھتے ہیں*
✍🏻 *ایف ٹی جے کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان سے طب کا بھی خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ ایف ٹی جے کے خاتمے کے بعد جو لوگ طب کے نام پر بی ای ایم ایس کریں گے وہ اس سلیبس میں ایلوپیتھی تھیوری پڑھنے کی وجہ سے طبیب کی بجائے خود کو ڈاکٹر کہلوائیں گے اور طب کے اصولوں کو فرسودہ سمجھتے کی وجہ سے طب پر انہیں اعتماد نہیں ہوگا*
✍🏻*جو لوگ ایف ٹی جے کر چکے ہیں آئیندہ وہ صرف TCAM ایکٹ کے مطابق تجویز کردہ فارما کوپیا اور ڈریپ کی منظور کردہ ادویات ہی استعمال کرا سکیں گے اپنے مجربات خود تیار نہیں کر سکیں گے اطباء کے مطب پر طبی ادویات مزاج و اخلاط کے اصولوں اور بیماری کے اسباب کے مطابق تیار کی جاتی ہیں جبکہ دواساز اداروں کی ادویات پر مزاج و اخلاط کے اصولوں اور ( طب کی بنیادی کتاب)شرح اسباب میں موجود بیماری کے اسباب کے مطابق دوا کے استعمال کی ہدایات ہی درج نہیں ہوتیں کہ طبیب انہیں استعمال کرا سکے*
*لہذا نہ رہے گی طب اور اس کی دواسازی اور نہ رہے گا طبیب*
✍🏻*اس صورت حال سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایف ٹی جے طبیہ کالجز اور مطب کی دواسازی کو بچانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور ہیلتھ منسٹری کو خطوط لکھ کر بی ای ایم ایس کے سلیبس سے ایلوپیتھی تھیوری کو نکلوایا جائے اور اس کے لئے آواز بلند کی جائے اور اطباء میں اس بارے میں آگاہی اور بیداری پیدا کی جائے تاکہ طب کو بچایا جاسکے*

16/01/2026

📢📢📢📢📢📢📢📢📢📢📢

*طب کو بچانے کے لئے بی ای ایم ایس کے سلیبس سے ایلوپیتھی تھیوری کو نکلوانا ہوگا*

*✍🏻 بی ای ایم ایس کے سلیبس میں طب یونانی کے نام پر ماضی میں ایلوپیتھی تھیوری شامل کی گئی اور اسے طب یونانی کا ایڈوانس کورس ظاہر کیا گیا*
*✍🏻 اب TCAM ایکٹ 2025 ء کے ذریعے طب یونانی / ایف ٹی جے کورس ، اور طبیہ کالجز کو ختم کر کے بی ای ایم ایس کے اسی ایلوپیتھی تھیوری والے سلیبس کو طب کے نام پر مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اطباء کے مطب کی پریکٹس کو مجوزہ TCAM ایکٹ 2025 ء کے فارماکوپیا اور ڈریپ ایکٹ کی منظور شدہ ادویات تک محدود کیا جارہا ہے اور اطباء سے مطب کی دواسازی کا حق چھینا جا رہا ہے ( اطباء طب کو ختم کرنے کی اس گہری سازش کو سمجھیں یہ سازش اس لئے کی جارہی ہے کہ اطباء تو اپنے مطب کے لئے ادویات خود تیار کرتے ہیں جبکہ بی ای ایم ایس کو اس لئے تیار کیا گیا ہے کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کی ادویات استعمال کرا کے ان کے اچھے سیلز مین ثابت ہوں گے)*
*✍🏻 اہم سوال یہ ہے کہ بی ای ایم ایس کے سلیبس میں آخر وہ کونسی خوبی یا اعلیٰ طبی ریسرچ موجود ہے جس کی بنیاد پر ایف ٹی جے کو ختم یا غیر موثر کر دیا جائے یا ایف ٹی جے پر بی ای ایم ایس کے ایلوپیتھی تھیوری والے سلیبس کی برتری اور بالادستی قبول کر لی جائے ؟ اور انہیں ایف ٹی جے پر مسلط کر دیا جائے*
*✍🏻 اب وقت آگیا ہے کہ اطباء بی ای ایم ایس کے سلیبس میں ایلوپیتھی تھیوری کی موجودگی کے خلاف آواز اٹھائیں اس سلیبس سے ایلوپیتھی تھیوری نکلوانے کے لئے حکومت اور ہیلتھ منسٹری کو خطوط لکھیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے اطباء میں بیداری اور آگاہی پیدا کریں*
✍🏻 *وائی ڈی اے اور ایلوپیتھی ڈاکٹرز کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیۓ کہ ایک طبی سلیبس میں ایلوپیتھی تھیوری آخر کیوں؟ طبی سلیبس سے ایلوپیتھی تھیوری نکلوانے کے لئے انہیں بھی موثر کردار ادا کرنا ہوگا*

15/01/2026

ان میں سے کونسا موقف درست ہے ؟
✍🏻 صدر نیشنل کونسل فار طب اپنے ایک ویڈیو بیان میں فرماتے ہیں کہ اطباء کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مجوزہ TCM ایکٹ 2025ء میں شاید طب پر کوئی پابندی لگنے جارہی ہے یا اطباء کے مطب کی دواسازی پر کوئی قدغن لگائی جارہی ہے
آپ ان افواہوں پر کان نہ دھریں ایک بات یقین سے کہہ رہا ہوں کہ مطب کی دواسازی پر نہ تو کوئی قدغن تھی نہ ہے نہ آئندہ لگنے جارہی ہے
✍🏻 دوسرے ویڈو بیان میں فرماتے ہیں کہ یہ مسودہ بلنڈر ہے طب یونانی کو پاکستان سے ختم کرنے کی سازش ہے ہم اس مسودے کو ریجیکٹ کرتے ہیں اور اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے
✍🏻 تیسری طرف کچھ اطباء نے مجوزہ ایکٹ کے متعلقہ حصے کا عکس شیئر کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ایکٹ کی منظوری کی صورت میں اطباء صرف اس مجوزہ TCM ایکٹ کے مطابق تجویز کیا گیا فارماکوپیا اور ڈریپ کی منظور شدہ ادویات ہی استعمال کر سکیں گے اپنی ادویات خود تیار کرنے کی اجازت نہ ہوگی
✍🏻 ان ویڈیوز سے کچھ اس قسم کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
کونسل یا کوئی ترجمان ان ویڈیوز میں "تطبیق " پیدا کر دیں تو اطباء کو سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ ان میں سے کونسا موقف درست ہے ؟
متحدہ طبی الائنس

10/01/2026

نیشنل کونسل فار طب اور برسر اقتدار تنظیم شلجم (گونگلووں ) سے مٹی جھاڑنے کی بجائے اصل کرنے کا کام کرے
متعلقہ اداروں سے طب اور طبیب کے تحفظات پر بات کرنا اور انہیں حل کرانا اس وقت زیادہ اہم اور کرنے کا اصل کام ہے
نیشنل کونسل فار طب اور برسر اقتدار تنظیم اطباء کو اپنی" کارکردگی "دکھانے کے لئے انہیں نمائشی احتجاج پر لگانے ، رسمی بیان بازی تک محدود رہنے اور اس میں وقت ضائع کرنے کی بجائے متعلقہ اداروں سے طب اور طبیب کے تحفظات پر بات کرے اور معاملات کو حل کرائے اطباء نمائشی احتجاج رسمی بیان بازی اور طفل تسلیوں سے ہرگز مطمئن نہیں ہوں گے
متحدہ طبی الائنس

06/01/2026

برسر اقتدار طبی تنظیم طب کے مفادات اور اطباء کے حقوق کا تحفظ کرے ورنہ کونسل چھوڑ دے
مجوزہ TCAM ایکٹ 2025ء میں پاکستان میں طب اور ایف ٹی جے کو ختم کیا جارہا ہے طب کی تعلیم ختم کر کے طبیہ کالجز کو بند کیا جارہا ہے اس ایکٹ کی منظوری کے بعد ڈپلومہ ہولڈر اطباء ( ایف ٹی جے) مطب کی پریکٹس نہیں کر سکیں گے
نیشنل کونسل فار طب میں برسر اقتدار تنظیم 65 ء سے اب تک 60 سال میں اکثر عرصہ کونسل میں براجمان رہی ہے
اس عرصے میں سرکاری ہسپتالوں میں اطباء کی سیٹیں ختم ہوئیں حج کوٹہ سے اطباء کا اخراج ہوا جراحت صغیرہ کا خاتمہ کیا گیا طبیب کی دواسازی کے تحفظ کے لئے ڈریپ ایکٹ میں پروسیسنگ کے لفظ شامل نہ کرائے گئے تاکہ مستقبل میں طبیب دواسازی نہ کر سکے پی ایچ سی کے ناروا اور ظالمانہ ایم ایس ڈی ایس پر سائن کئے گئے پی ایچ سی کی بھاری بھرکم فیس میں کمی کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے غرض اس تنظیم کی پوری سیاسی تاریخ طب اور طبیب کے حقوق و مفادات نظر انداز کرنے ، اطباء کے حقوق پامال کرانے اور ان پر پسپائی اختیار کرنے کے سیاہ کارناموں سے بھری پڑی ہے
موجودہ برسر اقتدار تنظیم اپنے سرپرست دواساز ادارے کے کاروباری مفادات کے لئے طب اور طبیب دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے
اطباء کے حقوق کی بات کرنے والوں کو شر پسند اور منفی عناصر کہنے والی قیادت اب اپنے بارے میں بتائے کہ اسے اب کس نام سے یاد رکھا جائے ؟
طب اور طبیب کے ہر حق کی پامالی پر اطباء کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ایک عدد بیان جاری کر کے خود کو بری الذمہ سمجھ لینا طب اور طبیب کی نمائندگی نہیں بلکہ "چوروں" سے ملے ہونے کا جیتا جاگتا ثبوت ہے
نیشنل کونسل فار طب میں برسر اقتدار طبی تنظیم طبی تعلیم اور طبیہ کالجز کی بندش کے فیصلے کو واپس کرائے ایف ٹی جے کے خاتمے اور طبیب کی پریکٹس کے حق کو بحال کرانے ورنہ اطباء یہی سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ سب اسی تنظیم کی ملی بھگت سے بی ای ایم ایس کو آگے لانے اور ان کا راستہ صاف کرنے کے لئے کیا گیا ہے
متحدہ طبی الائنس

05/01/2026

ڈاکٹر صاحبان کا طب فوبیا ✍🏻 (بقول ڈاکٹر صاحبان) ایلوپیتھی ادویات برسوں کی تحقیق ، جانوروں پر تجربات اور کلینیکل ٹرائل کے بعد سائنسی پیمائش کو سامنے رکھتے ہوئے صاف ستھری لیبارٹریز میں معیاری طریقہ پر تیار ہوتی ہیں اس کے باوجود ہر دوا کے سائیڈ ایفیکٹس اور ان کی وجہ سے ہر سال بیسیوں ادویات کا ڈریپ کی طرف سے بین ہونا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے مگر ڈاکٹر صاحبان کا پروپیگنڈا طب اور طبیب کے خلاف ہے
✍🏻 ایک بیماری کی دوا کھانا شروع کریں سائیڈ ایفیکٹس کے طور پر دو مزید بیماریاں ساتھ لگ جاتی ہیں ( اصل بیماری کے ساتھ پھر ان کی ادویات بھی ساتھ میں کھائیں) ایلوپیتھی ریسرچ پھر بھی لاجواب ہے
✍🏻 بیشتر امراض ( بلڈ پریشر ، شوگر، دل کے امراض ،گردوں کے امراض وغیرہ) میں غذا کی طرح زندگی بھر دوا کھائیں اور مریں پھر بھی اسی بیماری سے ، ایسے "کامیاب" علاج کے باوجود ڈاکٹر صاحبان کی الزام تراشیاں طب اور طبیب کے خلاف ہیں
✍🏻 ڈریپ کی طرف سے بیس امراض کو قابل علاج قرار دینے کی ممانعت ہے ایلوپیتھی کی ریسرچ ، معیار اور افادیت پر پھر بھی کوئی حرف نہیں آتا طب میں یہ سب امراض قابل علاج ہیں اور ڈاکٹر صاحبان کے ہاں یہی طب کا قصور اور اس کا ناقابل معافی جرم ہے
✍🏻 ایلوپیتھی کی ملٹی منرل ادویات میں عناصر و ایلیمنٹس (کشتہ جات) کا بغیر سوچے سمجھے اور بے دریغ استعمال ہوتا ہے ادویات میں سٹیرائڈز ، اینٹی بائیوٹکس ، پین کلرز ( نشہ آور ادویات) اور ایسڈز کی بھر مار ہے مگر گردے دیسی ادویات سے خراب ہورہے ہیں ( ذرا سوچئے یورپ میں کونسی دیسی ادویات استعمال ہوتی ہیں وہاں گردے کیوں خراب ہو رہے ہیں ایلوپیتھی کی برصغیر آمد کے بعد ہی یہاں گردے کیوں خراب ہونا شروع ہوئے ، جواب ندارد)
✍🏻 کمیشن کے لئے کتنے غیر ضروری لیب ٹیسٹ لکھ دئے جانے ہیں اور کتنی ادویات صرف کمیشن کے لئے غیر ضروری طور پر تجویز کی جاتی ہیں ؟ مریضوں کے پیٹ میں اوزار کون بھولتا ہے ؟ ہسپتالوں میں روزانہ کتنے مریض مرتے ہیں ؟ مگر اپنی غلطیوں اور خامیوں پر پردہ ڈالنے کا آسان طریقہ طب اور طبیب کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ ہے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khairpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Khairpur