Doga Blood Donors
Doga Blood Donors
ہیلو دوستو! 🌟
ہم گاؤں ڈوگا کے تمام معزز رہائشیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
ہماری ٹیم ڈوگا بلڈ ڈونرز گروپ ایک اہم فلاحی مہم شروع کر رہی ہے۔
اس مہم کا مقصد گاؤں میں رضاکار خون عطیہ کرنے والوں کا ریکارڈ جمع کرنا ہے۔
اگر آپ خون عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ ہماری امید بن سکتے ہیں۔
آپ کا ایک قدم کسی کی جان بچا سکتا ہے۔
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنا رابطہ نمبر فراہم کریں۔
اس کے ساتھ اپنا بلڈ گروپ بھی لازمی بتائیں۔
یہ معلومات صرف انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال ہوں گی۔
کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں یہی ڈیٹا زندگی کا سہارا بنے گا۔
آپ کا تعاون ہمارے گاؤں کے لیے بہت قیمتی ہے۔
مل کر ہم ایک مضبوط اور منظم نیٹ ورک بنا سکتے ہیں۔
یہ نیٹ ورک ضرورت مند مریضوں کے لیے امید کی کرن ہوگا۔
خون کا عطیہ ایک عظیم نیکی ہے۔
آئیے اس نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ڈوگا کو ایک مثالی گاؤں بنائیں۔
جہاں ہر شخص دوسرے کے کام آئے۔
اپنی تفصیلات آج ہی ہماری ٹیم کے ساتھ شیئر کریں۔
اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
مل کر ہم واقعی فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ 💉
الحمدللہ رب العالمین *ڈوگہ بلڈ ڈونرز* کے سفر کو 2 سال مکمل ہو گئے، چند دوستوں کے ساتھ شروع ہونے والا یہ قافلہ الحمدللہ آج تقریباً 200+ ڈونرز پر مشتمل ہے ،اب تک 300 کے قریب اہلیان ڈوگہ اپنی ضرورت کے مطابق بلڈ حاصل کر چکے ہیں ، اس پراجیکٹ میں ہمارے کچھ ایڈمن دوستوں کی مدد سے انتہائی غریب اور مستحق مریضوں کیلئے *فری ٹیسٹ* اور *بلڈ بیگز* کا انتظام بھی کیا جاتا ہے جس پر فی مریض تقریباً 6 *ہزار روپے* اخراجات آتے ہیں،مستقبل قریب میں انشاللہ *رجسٹریشن* اور *فری بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری* کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، یہ پراجیکٹ اہلیان ڈوگہ کے جذبہ خدمت کی واضح مثال ہے، اس پراجیکٹ کے تحت *ڈوگہ سپورٹس گالا* ، *فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ* اور *بچیوں کیلئے کیریئر کونسلنگ ورکشاپس* کا اہتمام کیا جا چکا ہے، انشاءاللہ یہ پراجیکٹ آنے والے دنوں میں اہلیان ڈوگہ کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گا ،
10/05/2025
ڈوگہ کے عظیم نوجوانو السلام علیکم ،
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہمارے اردگرد بہت سی جگہوں سے اطلاعات آ رہی ہیں،ہم اس جنگ میں پاک فوج اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور اپنے خون کے عطیات سے اپنا خون اس وطن عزیز پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں،آپ سے گزارش ہے کہ ان ہنگامی حالات میں تیار رہیں اگر کہیں بھی خون کی ضرورت ہوتی ہے تو ڈوگہ بلڈ ڈونرز اہل وطن کی مدد کو پہنچیں گے انشاءاللہ ،
*ڈوگہ بلڈ ڈونرز*
21/02/2025
چک سجاول سے ہمارے بھائی چودھری عاصم اقبال(سر اقبال کے بیٹے) نے ڈوگہ کے ایک مریض کی جان بچانے کیلئے اپنے قیمتی خون کا عطیہ پیش کیا ہے ،
اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائیں اور ہمارے بھائی کو ایمان اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں آمین
11/02/2025
السلام علیکم ،
آج ہمارے بھائی شعیب عظیم نے ڈوگہ کے ایک مریض کی جان بچانے کیلئے اپنے قیمتی خون کا عطیہ پیش کیا ہے اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائیں اور ہمارے بھائی کو ایمان اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں ،
آج کے دن ڈوگہ بلڈ ڈونرز 3 مختلف جگہوں پر مریضوں کو اپنا خون عطیہ کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں،
05/02/2025
چک سجاول سے ہمارے پیارے بھائی جنید خالق نے آج ڈوگہ کے ایک مریض کیلئے اپنا خون عطیہ کیا ہے ،ہم اپنے اس بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی درازی عمر اور کامل صحت کیلئے دعا گو ہیں،
"بلڈ ڈونرز ہمارے ہیروز"
04/02/2025
ہمارے پیارے بھائی ابو سفیان نے آج ڈوگہ کے ایک مریض کیلئے اپنا خون عطیہ کیا ہے ،ہم اپنے اس بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی درازی عمر اور کامل صحت کیلئے دعا گو ہیں،
منشیات سے انکار ،اہلیان ڈوگہ سے پیار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Doga Tehal
Kharian
