AlSaoodia tibbi foundation

AlSaoodia tibbi foundation

Share

Herbal Treatment with natural medicines

28/11/2023
Iktilaj e Qalb (heart beat) ka ilaj by hakeem Umar hayat 10/03/2023

https://youtu.be/byTJPXkW2k0

Iktilaj e Qalb (heart beat) ka ilaj by hakeem Umar hayat Iktilaj e Qalb ( heart beat ) ka ilaj In cardiac arrest, when voluntary and involuntary movements are more or less affected by the physical condition, abnorm...

23/02/2022

قانون فطرت حصہ اول
اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے ناکر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
صل اللہ علیہ وسلم🌷⚘
دنیاں کی ہرچیز عجیب ہے مگر سب سے بڑا عجوبہ انسان ہے
مسلمان کو پیدائش کے وقت دنیاں کی سب سے بڑی ویکسین لگائی جاتی ہے جسے شہد کہتے ہیں۔یہ شفاء ہی شفاء ہے اور وائیٹل فورس کوبڑھانے والی تمام اشیاء میں سب سے اول اور موت کے علاوہ تمام امراض میں بحکم خداوندی مفید ہے۔یہ سنت اور ویکسین دنیاں کی سب سے بڑی اور اچھی ویکسین ہے۔
قوت مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ روح حقیقی تک اور کیفیات سے ارواح تک سب اعلی چیز ہے۔
نظام دوران خون کا اگر حقیقی جائزہ لیاجائے تو اس کی سپیڈ 2000کلو میٹر فی سیکنڈ ہے اور یہ دنیاں کا تیز ترین نظام ہے جو سیدھا نہیں ہے بلکہ مختلف چینل سے گزرتا ہوا جاتاہے۔یہ نظام دل اور خون کی نالیوں پہ مشتمل ہے۔
شریان میں صاف خون آکسیجن والا جبکہ وریدوں میں گندا خون کاربن لئے ہوتاہے۔
شریان اور وید کے اوپر 3پرت ہوتے ہیں۔بیرونی پرت ٹیونکا ایکسٹرنا اعصابی،درمیان میں ٹیونکا میڈیا غدی اور سب سے نیچے ٹیونکا انٹیرئیر عضلاتی ہے اوریہی حقیقی ترکیب ہے اور اسی ہی نبض کہتے ہیں سوزش اورارم کا مطالعہ کریں۔
خون کے اندر اجزاء۔
کاربن
ہائیڈروجن
آکسیجن
اینزائم
ہارمونز
اسٹیرائیڈز
پانی
خون تمام جسم کی غذاء دل سے لے کہ نکلتاہے اور غدد سے ہوتاہواعصاب کے ذریعے رطوبات کا ترشہ کرتاہے
عضلات سے خون نکلتے وقت خون کی سپیڈ 2000کلو میٹر فی سیکنڈ اور پرت 3 ہوتے ہیں۔مقام غدد پہ 2پرت رہہ جاتے ہیں اور جب آگے پہنچتاہے تو کیپلریز(عروق شعریہ)کے مقام پہ بس ایک پرت رہہ جاتاہے یہ صاحبان اہل ذوق کے لئے ایک مکمل تصویرہے نبض کی جومکمل دلائل سے پیش خدمت ہے۔
یہاں مقام عروق شعرئیہ پہ ہر سیل لائن سے گزرتے ہیں اور یہاں خون کا مقام آخر ہے اور سپیڈ 0 ہے۔یہاں خون خوراک گراتاہے اور سیل جذب کرتے ہیں اور پھر خون کا کیمیکل فضلہ وینس کیپلریز لیتی ہیں جو پھر وینیولز اور بعد میں وینز یعنی ورید میں بدل جاتی ہے۔وینز میں گنداخون ہوتاہے جوصاف ہونے کے لئے دل میں آتاہے۔فرمان مصطفی رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ ہے کہ جو قرآن مجیدمیں پہلے پارہ کے اوائل میں ہے کہ مرض تو ان کے دلوں میں ہے۔اورحدیث کامفہوم بھی یہی ہے کہ جسم انسان میں ایک لوتھڑاہے اگروہ درست تو انسان درست اگر وہ بیمارہے توانسان بھی بیمارہے اور وہ دل ہے۔یہ تمام دلائل اس بات کی دلیل ہیں کہ آج بھی بیماری کا تجزئیہ خون سے سیمپل لے کہ کیاجاتاہے اور وہ خون وریدوں سے لیاجاتاہے۔یہ قرآن کی فطری دلیل ہے جوکہ جچی تلی بولتی چالتی شہادت کے ساتھ موجود ہے۔
لہذا جہاں سوزش پیدا ہوتی ہے وہاں کے سیل افعال کی تیزی سے خوراک کی طلب بڑھادیتے ہیں۔وہاں آپ جراثیم کہیں وائیرس کہیں یا خرابی خون لیکن در حقیقت دوران کی رکاوٹ ہے جس سے اس کے راستے تنگ ہوجاتے ہیں
ابتداء ایری ٹیشن(سوزش)پھر ورم(انفلیمیشن)پھر بخار(فیور)اور ضعف میں تبدیلی درجہ بدرجہ مرض بڑھتاجاتاہے۔
اگر سوزس ابتدائی درجہ میں ہوتو پانی یالیس دار مواد خارج ہوتاہے کیونکہ باہرکی طرف اعصاب ہوتے ہیں۔
جب درمیانی درجہ کی سوزش ہوتو پیپ یاکچ لہو آتاہے کیونکہ درمیان میں غدد ہوتے ہیں۔
جب سوزش انتھاء کوپہنچ جائے تونیچے عضلات ہیں اورخالص خون آناشروع ہوجاتاہے۔
لہذاخون ایک راستے سے جاتاہے اور ایک مخصوص راستے سے واپس آتاہے جہاں کہیں رکاوٹ ہو اسے مرض کہتے ہیں۔اس دوران خون اپنے راستے پہ واپس چلانا اصول علاج ہے ناکہ جرمز کش ادوئیہ سے جراثیم کو حلاک کرنا۔کیونکہ دوران خون کے متاثر ہونے سے پیداشدہ تعفن میں جراثیم پیداہوتے ہیں تو خون کی تنگی ورکاوٹ سبب مرض ہے جواس طرح کے جراثیم پیداہوجاتے ہیں۔ہمارا ایمیون سسٹم اسکا علاج سوزش و ورم اوبخار پیدا کرکے کر رہاہوتاہے اگر یہیں پہ جرمزکش ادوئیہ اندر فساد وتعفن میں مزید اضافے کاسبب بنتی ہیں کیونکہ مستقل اینٹی باڈیز لڑ لڑکہ مر رہے ہوتے ہیں اور مرض میں درجہ بدرجہ اضافہ ہوتارہتاہے جوکہ ایک سسٹے میٹکلی ایرر ہے۔لہذا سائنٹیفک(فطری) اور سسٹے میٹک(دوران خون) ہی اصول علاج ہے ۔لہذاخون کو اپنے راستے پہ جاری کرنے سے وہ ماحول و تعفن ختم ہوکہ جراثیم بھی ختم ہوجاتے ہیں جو کہ اصول علاج ہے جوکہ مناسب غذاء ودواء سے ہی ممکن ہے۔
اگر یہاں دردکش یاجرمز کش ادوئیہ دی گئی تو جسم میں مسلسل بگاڑ سے تعفن پیدا ہوجاتاہے اور اس تعفن کو فطرت ختم کرنے کے لئے بخار پیدا کرتی ہے تاکہ تعفن وجراثیم جل جائیں۔یہاں نا سمجھ معالج بخار کو اتارنے کی دواء دیتاہے نتیجہ بخار جسم کے کسی کمزور اعضاء میں رک کرخطرناک امراض کینسر شوگر فالج امراض گردہ وجگر کو ہلاکہ رکھ دیتاہے۔لہذا کالی کملی والے محسن اعظم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ بخار کو برامت کہو۔یہاں بخار زحمت نہیں ہوتابلکہ کسی اعضاء کے غیرطبعی افعال و تعفن کو دورکرنے کی ایک طبیعت کی کوشش ہے جسے عقل سے ماورا لوگ کزور کرکے مریض کو خطرناک امراض میں دھکیل دیتے ہیں۔
جاری ہے
حکیم ہارون سومرو

22/02/2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیکر کی پھلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو کام چور تو صرف آرام پسند اور تنقید پسند ہوتا ہے ۔ جبکہ میں ہر سال تیار کرتا ہوں ۔موسم آ رہا ہے اب بھی تیار کرونگا اور آپ بھی تیار کریں ۔
موسم بہار میں بر صغیر پاک و ہند میں کیکر کی پھلیاں عام ہوتی ہیں ۔ بکری کھائے دودھ زیادہ اور گاڑھا دے ۔ بکرا کھانے تو شباب لوٹ آئے۔
بدن انسان پر اس کا اثر نظام انہظام پر ہوتا ہے اور پھر یہ جگر کو بہترین تحریک فراہم کرتا ہے اور اس سے چہرہ برنگ سرخ ہو جاتا ہے ۔
پھلی کا رب رب تیار کریں 5 تولہ ۔آرام سے ایک کلو پھلیوں سے بن جاتا ہے ۔ رب برنگ سیاہ بنتا ہے صرف جلنے سے بچائیں ۔
اس میں ایک تولہ کشتہ چاندی جیسے بھی تیار کیا ہو ملا دیں ۔ ساتھ ایک تولہ کشتہ قلعی بھنگ والا ملا لیں ۔ ایک تولہ سلایہ مروارید ملا لیں اور خوب گھوٹیں ۔ کالے چنے برابر گولیاں تیار کر لیں ۔ اور خشک کرکے شیشے کے جار میں سیو کریں ۔
بھس یعنی کمی خون والا ۔ ایک گولی صبح نہار ادرڑکے سے کھایا کرے بعد میں بھوک لگنے پر کھانا کھانے۔
جریان والا ایک گولی صبح ایک شام خالی پیٹ دودھ سے کھائے۔
سرعت انزال والا دو گولیاں شام 5 بجے دودھ سے کھائے۔
مذی والا ایک ایک صبح شام خالی پیٹ پانی سے کھائے۔
پرانے سے پرانے روگ ایک چلہ سے نابود ہونگے اور جسم کی تھکن ۔ جسم پر اماس کو فنا کر دیگی یہ دوا۔
تیار کریں ۔ مزے کریں اور ہمیں بھی یاد رکھنا اپنی دعاؤں میں جب تمھارے چمن میں بہار آئے۔
حکیم اسلام مغل
فاضل طب والجراحت
فاضل قانون مفرد اعضاء
رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب

03/01/2022

ایک بہترین حکیمی نسخہ اعصابی دردیں پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول،
معدہ وجگرکےامراض، شوگر کی ذیادتی، بار بار پیشاب کا آنا، کمر درد، قبض دائمی، نزلہ زکام،
سانس کا پھولنا، دمہ دل کی کمزوری، لیکوریا

ان سب کا کامیاب علاج
نسخہ_ھوالشافی

لونگ10گرام،
تخم پیاز10گرام،
تیزپات10گرام،
زیرہ سیاہ10گرام،
اجوائن دیسی10گرام
ترکیب تیاری:
تمام ادویہ کا سفوف بنالیں

طریقہ استعمال:
ایک گرام سے دو گرام تک ایک پاؤپانی میں پکائیں.
جب ایک چائے کےکپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ چینی ملا سکتے ہیں.
فوائد:
اعصابی دردیں،
پٹھوں کا کھینچاؤ،
جوڑوں کادرد،
یورک ایسڈ،
کولیسٹرول،
معدہ وجگرکےامراض،
شوگر کی ذیادتی،
بار بار پیشاب کا آنا،
کمر درد،
قبض دائمی،
نزلہ زکام،
سانس کا پھولنا،
دمہ،
دل کی کمزوری،
Hakeem Sajid Chuhdhry
لیکوریا.

20/10/2021

جلے ہوئے کے لیے مرہم
رال سفید 250گرام
سندور 125گرام
روغن کنجد 125گرام
رتن جوت 50گرام
موم خالص 50 گرام
آب چونا حسب ضرورت
ترکیب تیاری
رال سفید کو خوب باریک کر کے کپڑ چھان کر لیں پھر اس میں روغن کنجداور موم ملا دیں اور اچھی طرح حل کریں اس کے بعد آپ چونا تھوڑاتھوڑا ڈال کر اس کو گھوٹیں جیسے جیسے آب
چونا اس میں جزب ہوگا رال پھولنا شروع ہو جائے گی جب آب چونا دوائی میں جذب ہونا بند ہو جائے تو گھوٹنابند کر دیں اور کچھ دیر اس کو یوں ہی پڑا رہنے دیں تھوڑی دیر بعد فالتو پانی رال کے اوپر آجائے گا اس کو نکال دیں پھر رتن جوت اور سیندور باریک کر کے کپڑ چھان کرکے اس میں شامل کریں اور خوب گھوٹیں مرہم تیار ہے اس کو محفوظ کر لیں جلے ہوئے پر یہ مرہم لگائیں انشاءاللہ مجرب المجرب ہے یہ نسخہ آج سے بیس سال پہلے ایک عورت نے مجھے بتایا تھا جو کہ سرگودھا سے میرے پاس آیا کرتی تھی ہیپاٹائٹس سی کی دوائی لینے وہ بتا رہی تھی کہ یہ نسخہ اس کے سسرال والے بناتے ہیں اور فری دیتے ہیں سرگودھا میں ان کا مچھلی کا کاروبار ہے اور بتاتی تھی کہ لوگ ہسپتال سے اپنے مریض لے کر ہمارے پاس آتے ہیں عرصہ 20سال سے میں بھی اس کو بنا رہا ہوں اور اپنے خاص خاص دوستوں کو یہ نسخہ بتایا ہے میں نے لیکن اس کو کبھی بھی کسی گروپ میں شیئر نہیں کیا ماشاء اللہ بھائی احمد نواز انصاری صاحب نے جو مجربات اور تصدیقی نسخہ جات کا سلسلہ شروع کیا ہے تو میں بھی اپنے سینے کا راز گروپ میں شیئر کر رہا ہوں حکماء حضرات اس کو بنائیں اور مخلوق خدا کی خدمت کریں دعاؤں کا طالب حکیم بابا محمد جاوید القادری فیصل آباد

20/10/2021

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔۔قسط 3۔۔۔۔
اب تک کی بحث سے ایک بات کنفرم ھوگئی ھے کہ ھم یونانی طبی میدان ترقیاتی معاملات مین بہت ھی پیچھے رہ گئی ھے اور یاد رکھین اگر ھم زمانہ کے ساتھ نہ چل سکے توشاید زمانہ بھی ھماراساتھ نہ دے اس لیے اس فن کےتمام شعبون مین جدت کی ضرورت ھے دواسازی اور ادویات کی تیاری جوھم اسلاف کے رائج طریقون کے مطابق کررھے ھین جبکہ ھماری ذمہ داری تھی کہ ھم اس مین جدت لاتے اور ھم نے سواۓ اسکے کہ پیکنگ خوبصورت بنائی اور کمپنیاں بنائی اور مارکیٹنگ شروع کردی یہ جدت ھم نے خوب کی لیکن دوا کا معیار انتہائی گھٹیا اور ناقص ھوتاھے ایک سمجھدار طبیب ان سب باتون کو سمجھتا ھے مین یہان ایک چھوٹی سی مثال آپ کودیتا ھون دوا کا معیار کچھ یون ھوتا ھے کہ اگر آپ بازار سے کسی بھی دواخانہ کا تیار شدہ شربت دینار لین اس بازاری شربت کی قیمت دوا کا معیار ذائقہ اپنے بناۓ شربت دینار سے کرین آنکھین کھل جائین گی اب مین ایک دوسرے رخ کی بھی مثال دیتا ھون معجون خبث الحدید کے بارے مین سب ھی جانتے ھین کہ فولادکاایک بہترین مرکب ھے اپنی افادیت کے لحاظ سےآج بھی ایک مسلمہ حیثیت رکھتاھے لیکن اسکے بنانے مین ناقص ترین انداز اپنایا جاتا ھے بندہ بجاۓ کھانے کے اس سے متنفر ھوتاھے اگر اسی دوا کو بہتر انداز مین جدید انداز مین ھم بنائین توانتہائی خوش ذائقہ ٹانک مین بدل سکتے ھین بے شمار اشیاء کے ذائقے اور خوشبو مارکیٹ سے دستیاب ھین اگر ھم مناسب ذائقہ اور خوشبو اس مین ڈالکر اسے تیار کرین تو مریض بڑی دلجمعی سے اسے کھاۓ گا اگر پرانے انداز مین ھی بنائین تو نہایت بدذائقہ ھوگی دوستو جدت ھم نے خود لانی ھے اگر ھم اسی ایک دوا مین جدت لے آئین تو عوام مین ھرشخص کی زبان پہ معجون خبث الحدید کانام ھوگا میری مراد ھے کیون نہ ھم جدید ٹیکنالوجی اور ترقی یافتہ انداز اپنا کراپنے مرکبات کوجدید اور دیدہ زیب انداز مین پیش کرین یہ کوئی مشکل کام نہین ھے بازار مین دستیاب پیپر منٹ سیرپ جسے عام لوگ پسند کرتے ھین کیا آپ جانتے ھین یہ شربت کیسے تیار کرتےھین اس مین دوا نام کا توشاید ذرا بھی نہین ھوتا بس پانی مین تھوڑی گم مٹھاس فلیور پیپر منٹ آئل یا امرت دھاراسبز کلر بس شربت تیار ھے کیا اس سے یہ بہتر نہین ھے آپ خود امرت دھارا بنالین اور سادہ شربت کا قوام بنا کرپاس رکھ لین اور ضرورت کے مطابق چندقطرے امرت دھاراکے اس سادہ شربت مین ڈالکر مریض کوپلا دین یہ زیادہ فائدہ مند رھے گا
اب ھم نے ایک بات اور کلیر کرلی کہ ھم نے دواؤن کو خوبصورت انداز مین خوشبودار اور ذائقہ داربنانا ھے لیکن اس سے بھی پہلے ایک انتہائی مشکل کام ھمین کرنا پڑے گا وہ ھے مفردات کاکام ؟
کیا آپ کو علم ھے کہ جومفردات ھم پنسار کی دوکان سے خریدتے ھین کیا وہ درست ھین درست ھونے یا نہ ھونے مین دوکلام ھین ۔۔۔ پہلا کلام یہ ھے کہ کیا ھمین ملنے والے مفردات اصل ھین یعنی جوھم نے طلب کیے ھین کیا یہ وھی مفردات ھین یا جو بھی کوڑاکرکٹ سامنے آیا ھے پنساری نے وھی ھمین پکڑادیاھے دوسرا کلام یہ ھے کہ یہ قابل استعمال ھین یا بوسیدہ ھوچکے ھین
قدیم سے قدیم مفردات کےکتب اٹھا کردیکھ لین خواہ جدید دیکھ لین یہان یہ نشاندھی کردون کہ مفردات کی کتاب اگر دوسوسال پرانی یا کم سے کم نولکشور کی چھپی دیکھ لین اور اس صدی مین چھپی بھی پڑھ لین سب نے ایک دوسرے کی نقل کررکھی ھے بہت کم فرق نظرآۓ گا یعنی ایک دوسرے سے نقالی کرکے اپنا نام لکھ کر مصنف بن بیٹھے ھ خیر ھر مفرد دوا کا مزاج اور دوا کی عمر کا تعین ضرور لکھا ھے جیسے مین مثال دونگا ھنس راج دوا کی عمر چھ ماہ ھے اب پنساری آپ کو کیسے بتاۓ گا کہ یہ ابھی تازہ ھے اور قابل استعمال ھے ممکن ھے اس کے پاس پانچ سال پرانی پڑی ھو یہی حال دیگر مفردات کاھے کوئی سال بھر عمررکھتی ھے تو کوئی دوسال عمررکھتی ھے جبکہ پنساری کے پاس پتہ نہین کتنے سال پرانی ھو اپنی عمرگزارچکی ھو اب خودفیصلہ کرین یہ مطلوبہ مرض پہ کیافائدہ کرے گی ھے نا پریشان کن بات ؟ لیکن پریشان نہ ھون اس بات کا بھی حل ھے اور انشاءاللہ یہ حل ھم سب خود مل کر کرین گے
پہلا اصول تو یہ ھونا چاھیے کہ ھر مفرد نباتات کے اوپر بوٹی کو اکھیڑ کر صاف کرکے خشک کرکے تیار حالت کی تاریخ اورکتنے عرصہ تک قابل استعمال ھے ان تاریخوں کااندراج اور کسی مرکب مین کب ڈال گئی اور یہ مرکب کب تک استعمال ھوسکتا ھے ان سب باتون پہ سختی سے عمل ھو اور یہ بھی پتہ چلے کہ مطلوبہ بوٹی کونسے علاقہ کی پیداوار ھے اور کس موسم مین پیدا ھوتی ھے دوستو یہان مین ایک نکتہ اوربھی بتادون کچھ بوٹیان صرف بالکل تازہ حالت مین ھی کام آتی ھین جیسے مجھے عبدالکریم آزاد صاحب نے ایک بوٹی جو بھکھڑا کلاں کی شکل مین ھوتی ھے اس کے سبز پتے پانی مین رکھنے سے چند منٹ مین پانی کو شہد کی طرح گاڑھا کردیتی ھے باقی اگلی قسط مین
استاد الحکماء محمود الرسول بھٹہ صاحب

20/10/2021

جگر کے سیروسس اور امراضِ جگر کی بیش بہا دوا۔۔۔🍀

جگر کے لئے آب حیات۔۔۔

اونٹ کٹارا (MILK THISTLE)۔

میں کراچی میں اکثر ٹائم میڈیکوز پر لوگوں کو ملک تھسل کے امپورٹڈ کیپسول خریدتے دیکھا کرتا تھا جو کہ امریکہ سے امپورٹ ہوتے تھے اور بڑی پلاسٹک کی عمدہ بوتل میں پیک ہوتے تھے۔ یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ ہزار ملی گرام کے 50 کیپسولز کی بوتل دو سے ڈھائی ہزار روپے میں۔ 100 کیپسولز کی بوتل پانچ سے چھ ہزار روپے اور 200 کیپسولز کی بوتل دس سے بارہ ہزار روپے میں۔۔۔

آپ اب بھی بڑے فارمیسی اسٹورز پر اسکے امپورٹڈ کیپسولز کی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ خریدنے والوں سے پوچھنے پر یہی معلوم ہوتا تھا کہ یہ ھربل دوا ہے جو جگر کے سیروسس، ھیپاٹائٹس اور جگر کے دوسرے شدید سنجیدہ نوعیت کے امراض کے لئے بہت مفید ہے۔۔۔

ہم شروع میں یہی سمجھتے رہے کہ یہ کوئی بہت نایاب اور قیمتی جڑی بوٹی ہے جسکے کیپسولز امریکہ سے آتے ہیں۔ بعد میں جب اس پر تحقیق کی تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور پاکستان کی ھربل فارمیسیز اور دیسی ادویات بنانے والوں کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہا۔۔۔

پتہ چلا کہ پاکستان میں یہ بوٹی منوں اور ٹنوں کے حساب سے ہوتی ہے۔ یہ کانٹوں دار جھاڑی ہے جس کا پھل اونٹ بہت رغبت سے کھاتا ہے اس لئے اس کو اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے۔ یہ ایک کانٹوں دار جھاڑی نما پودا ہے جو خشک اور ریگستانی علاقوں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ اس پر بہت خوبصورت جامنی رنگ کے پھول لگتے ہیں۔۔۔

یہ جڑی بوٹی سندھ سے لے کر پنجاب اور خیبر پختو نخوا تک روڈ سائڈ پر اور گندم کی فصل کے درمیان اور سائڈوں پر بے حساب پائی جاتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اس کو بیکار جڑی بوٹی سمجھ کر اکھاڑ پھینکتے ہیں۔۔۔

اونٹ کٹارا تقریباً 2000 سال سے جگر اور پتہ کی مختلف بیماریوں میں استعمال ہو رہا ہے۔اونٹ کٹارا کا موثر جُز سیلی میرین ( Silymarin ) اسکے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔۔۔

اونٹ کٹارا کی دوائیں یورپ اور امریکہ میں جگر کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے بہت پاپولر ہیں۔ ملک تھسل کے خلاصے کے کیپسول امریکہ اور یورپ سے بڑی مقدار میں درامد ہوتے ہیں جو اچھے بڑے ڈرگ اسٹورز اور ڈپارٹمینٹل اسٹورز پر دستیاب ہیں۔۔۔

ھیپاٹائٹس:
جگر ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم غدہ ہے۔ جدید تحقیق کی رو سے جگر کے امراض وائرس، گرم اشیاء کا کثرتِ استعمال اور شراب نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور انکو ہیپاٹائٹس کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
اور انکی اقسام میں ہیپاٹائٹس G,E,D,C,B,A شامل ہیں۔۔۔

زیادہ تر ہیپاٹائٹس A,B,C پائے جاتے ہیں۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہیپاٹائٹس A ترقی یافتہ ممالک کا مرض ہے۔ ہیپاٹائٹس B جنسی تعلقات سے پھیلتا ہے اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسکے علاوہ ہیپاٹائٹس C کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ بھی جگر کو ناقابل تلافی (سیروسس) نقصان پہنچاتا ہے۔۔۔

ہیپاٹائٹس وائرس کس طرح جگر کو تباہ کرتے ہیں۔۔۔؟
جگر میں جب وائرس پہنچ جاتاہے اور ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو یہ زہریلے مرکبات خارج کرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ خارج شدہ زہریلے مرکبات انسانی جسم کو مختلف امراضِ جگر میں مبتلا کردیتے ہیں۔ جگر میں ورم پیدا ہو جاتا ہے اور اس میں یہ زہریلے مادے سدوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اگر یہ سدے خارج نہ ہوں تو مرض پیچیدہ سے ہیچیدہ ہوتا جاتا ہے۔
وائرس A کی وجہ سے مرض مختصر عرصہ کیلئے رہتا ہے اور یہ جلد ختم ہو جاتا ہے۔ جبکہ وائرس B اور C تمام زندگی انسانی جسم میں رہے سکتےہیں، جس سے جگر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ عام طور پر وائرس C کو ناقابلِ علاج مرض قرار دیا گیا ہے۔۔۔

امراضِ جگر میں عام طور پر مندرجہ ذیل علامات پا ئی جاتی ہیں۔۔۔
1 ۔ تھکاوت کا زیادہ احساس۔
2 ۔ یرقان۔
3 ۔ سستی۔
4 ۔ جگر کے مقام پر سختی کا احساس۔
5 ۔ جگر کی رنگت کا بدلنا۔ آنکھوں کی رنگت کا بدل جانا۔
6 ۔ بھوک کم ہو جانا۔ متلی اور قے کا رحجان۔
7 ۔ مقامِ جگر پر درد کا احساس۔
8 ۔ جوڑوں کا درد اور معدہ کا ورم وغیرہ

جگر کے افعال:
1 ۔ ہضم کی قوت کو بڑھاتا ہے۔
2 ۔ خون صالح پیدا کرنا۔
3 ۔ گردوں کی طرف مائیت کو دافع کرنا۔
4 ۔ پتہ کی طرف صفرا کو دافع کرنا۔
5 ۔ تلی کی طرف سودا کے دافع کرنا۔

جگر کی اہمیت:
جگر سے خون صالح کی تولید جگر کی صحت کی علامت مانی جاتی ہے۔ اگر خون صالح پیدا نہیں ہورہا ہوتا تو یہ جلد اور آنکھوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے مثلاً آنکھوں میں سفیدی کا آجانا۔ آنکھوں میں سرخ ڈوروں کا غائب ہو جانا ۔ آنکھوں میں زردی کا آجانا۔ یہ تمام غلیظ خون کی علامات ہیں اور انکا تعلق جگر سے ہے۔۔۔

جگر کے مریض میں اوپر بیان کردہ علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہونی شروع ہوتی ہیں۔ ان کے ظاہر ہونے میں 10 سال، 20 سال، یا 30 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔۔۔

جگر کے مرض میں مبتلا تقریباً 20 فیصد مریض سیروسس (Cirrhosis) کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے جگر اپنا کام سر انجام نہیں دے سکتا اور بعض حالات میں جگر کا کینسر ہو جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ کثرت سے شراب نوشی کرنے والے بالآخر جگر کے سروسز میں لازمی طور پر مبتلا ہوجاتے ہیں جسکو شرابی جگر کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔۔۔

پاکستان میں ھیپاٹائٹس:
پاکستان میں آلودہ پانی، غذائی اشیا میں ملاوٹ اور انتہائی گندے ماحول میں تیار کردہ کھانے پینے کی اشیاء اسکے علاوہ برائلر مرغی کے گوشت میں موجود سنکھیا کی مقدار، زیر زمین پانی میں موجود سنکھیا اور دوسرے زہریلے مرکبات انسانی جگر کے لئے انتہائی مضر ہیں۔۔۔

پاکستان کا شاید ہی کوئی فرد ایسا ہوگا کہ جس کے جگر میں یہ زہریلے مرکبات جمع نہ ہوں۔ اسکے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بیماری ہونے سے پہلے اس کا تدارک کر لیا جائے۔ کوئی ایسی غذا یا دوا جو روزانہ کی بنیاد پر جگر کو ان زہریلے مرکبات سے پاک کرتی رہے اور جگر کو فلش کرتی رہے۔ اس کےلئے اونٹ کٹارہ ایک انتہائی مفید بوٹی ہے۔

امراضِ جگر کا طبی علاج:
انسانوں پر کیئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اونٹ کٹارا کاموثر جز سیلی میرین ( Silymarin ) جگر کے مختلف امراض کیلئے انتہائی موثر دوا ہے جس میں لیور سیروسس، کرونک ہیپاٹائٹس، الکحل اور کیمیائی استعمال سے متاثرہ جگر۔ حمل کے دوران بائل ڈکٹ کی سوزش اور بائل نہ بننے کے امراض میں یہ بے حد مفید ہے۔۔۔

ایبٹ کی سلیور ( Silliver) :
اس دوا کی طبی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ کچھ عرصہ سے ایک بین الاقوامی فارما کمپنی ایبٹ لیباریٹیز نے بھی اسکے خلاصے پر مشتمل گولیاں بنانا شروع کردی ہیں۔ پاکستان میں ایبٹ لیبارٹریز کی دوا سیلیمیرین سلیور (Silliver) کے نام سے دستیاب ہے جس کے استعمال سے آپ اپنے جگر کو نہ صرف صحتمند رکھ سکتے ہیں بلکہ جگر کی مہلک بیماریوں سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔لیکن ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کیجئے۔۔۔

یہ دوا جگر کے زہریلے مادے جسم سے باہر نکال پھینکتی ہے اور بیمار جگر کے خلیات کی مرمت کرتی ہے۔ جگر کے کینسر میں یہ نئے خلیات پیدا کرتی ہے۔ عادی شرابی اور دیگر منشیات کا استعمال کرنے والوں کا جگر تباہ ہو جاتا ہے جس کے لے یہ دوا بہت مفید ہے۔۔۔

ذیابیطس وائرس کا حملہ اور زہریلے مادوں کی موجودگی میں یہ انتہائی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ قدیم طبی نظریات کے مطابق اونٹ کٹارا کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔
1 ۔ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
2 ۔تلّی اور جگر کیلئے عظیم نفع بخش ہے۔
3 ۔ بلغم اور بادی کو ختم کرتا ہے۔
4 ۔ ہاضم ہے، صفرا پیدا کرتا ہے۔
5 ۔ بدن کوقوت دیتا ہے۔
6- ذیابیطس میں بھی مفید ہے۔

مقدار خوراک:
اونٹ کٹارا کا ایکسٹریکٹ جس میں 70٪ سیلیمیرین ہو اسکی 100 سے 200 ملی گرام مقدار صبح دوپہر شام استعمال کروانی چاہئے۔۔۔

دیسی طریقہ:
تخم اونٹ کٹارہ جو پنساری کے پاس باآسانی دستیاب ہے کا سفوف۔
دو گرام صبح، دوپہر اور شام۔

اونٹ کٹارا اور ہومیوپیتھی:
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اونٹ کٹارہ ہومیوپیتھی میں بھی امراض جگر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھی میں اسکا نباتاتی نام ‏( Carduus Marianus) ہے اور اسکا مدر ٹنکچر استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔

ابھی دو دن پہلے میں نے اپنے دوست جناب فیصل کے بارے میں ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں انکو خواب میں ایک بزرگ نے جگر کے امراض کی ہومیو دوا عوام میں مفت تقسیم کرنے کی ھدایت کی تھی۔( دوست کا باجا بج جائیگا مفت تقسیم کرنے پر)۔
ہومیو میں اس دوا کے مدر ٹنکچر کے دس سے پندرہ قطرے آدھا کپ پانی میں ملا کر دن میں دو سے تین بار لئے جاتے ہیں۔۔۔

ھربیون پاکستان ( Herbion Pakistan) کا بونجگار ( Bonjigar) لیور ٹانک کیپسولز کا اہم جز یہی بُوٹی ہے۔ یہ کیپسولز اور سیرپ آپ ھیپاٹائٹس B اور C فیٹی لیور، یرقان، لیور سروسز، اور جگر کی عام خرابیوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

Bonjigar Capsule/Syrup
Bonjigar is a natural liver tonic that stimulates appetite, promotes detoxification and maintains the histological architecture of the liver.
Indications:
* Hepatitis B and C – acute and chronic
* Fat degeneration – fatty infiltration of liver
* Cirrhosis of liver
* Chronic acalculous cholecystitis
* Hepatocellular jaundice
* Loss of appetite
Directions:
Children should take 1 teaspoonful syrup thrice a day after meals.
Adults should take 2 capsules twice a day or 2 teaspoonful of syrup thrice a day after meals or as prescribed by the physician

یہ پوسٹ خود بھی پڑھئے اور زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے جگر کو صحتمند رکھ سکیں۔ تمام دوائیں ڈاکٹر یا حکیم کے مشورے سے استعمال کیجئے۔

مضمون نگار:
ثناء اللّٰہ خان احسن۔

ایڈٹ:
محمد سلیم الحق،
ہومیوپیتھ.

Lower Torso Paralysis || Treatment of Legs Paralysis in urdu by Hakeem Umar Hayat 29/09/2021

https://youtu.be/Ta4XvR8DwQU

Lower Torso Paralysis || Treatment of Legs Paralysis in urdu by Hakeem Umar Hayat Lower Tors Paralysis || Treatment of Legs Paralysis in urdu by Hakeem Umar HayatHi I am Hakeem Umar HayParalysis is a paralysis of the lower torso or legs. T...

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khushab?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Khushab