Beautiful kohat
Ye Ghurzai payan ka official page hai is ko like kare ur agy share kare
22/04/2026
پرازے ماما"
اس شخصیت کو کوہاٹ و نواحی گاؤں کے Legends پہچانتے ہونگے ۔
نام معلوم نہیں (شاید فراز یا ملتا جلتا اگر عرف" پرازے" اور پختونوں کے نام بگاڑنے کے طرز کے مطابق دیکھا جائے)
جس کی آمد بچوں کیلئے نہایت خوشی کا باعث بنتی ( گلیوں میں شور ہوتا کہ پرازے ماما رالووووو) ۔
جو کہ موسم کے مطابق اپنا ذریعہ معاش بدلتا رہتا تھا ،
کبھی رنگ برنگے چوزے( جنکی گارنٹی بس گھر تک تھی الا ماشاءاللہ یا پھر کوؤں کی پیٹ کی آگ بجھ جاتی )، کبھی خشک میوہ جات کجھور وغیرہ، تو کبھی کباڑ کے بدلے پاپڑ( پشتو کے 6 ورتا ڈسکو وائ) ، کبھی مرد و زن کے کپڑے ، تو کبھی ضروریات زندگی ،
نہایت صاف دل مگر سخت رویے والا ، اس کے ہاتھ میں موجود مائیک پر آوازے ( والے کجھورے والے پا چپلو پا ٹیمانو ) لگانا بچوں کیلئے ایک لمحہ فخر ہوتا ( یہ اعزاز ہمیں بھی حاصل ہے 😁)
قصہ مختصر کہ
آج یہ ذندہ نہیں (اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے) آج کے بچوں کا بچپن تقریباً ادھورا ہے ۔
ہم بس یہی جانتے ہیں
اگر آپکو کچھ اضافی معلومات ہیں تو کمنٹ باکس کی سروس فری ہے 😅
14/04/2026
ایک مدد کی اپیل 📢۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بچہ اس وقت تھانہ گمبٹ پولیس کے پاس موجود ہے۔
اگر کسی کو اس بچے کے اہل خانہ کا گھر کے بارے میں کچھ معلومات ہو
تو براہ کرم جلد از جلد تھانہ گمبٹ سے رابطہ کریں۔
تا کہ بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کیا جائے
۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو شیئر کرکے مدد کریں۔
اللہ خیر زلزلہ کس کو محسوس ہوا؟
Beautiful 🤩 love ❤️
fans
Beautiful kohat
20/03/2026
مرکزی عیدگاہ گاٶں غورزٸی پایان میں عید الفطر کی نماز انشاءاللہ العزیز 7:45 پہ ادا کی جاٸیگی تمام حضرات وقت کے پابندی کریں
15/03/2026
غورزئی پایان محلہ تیرایان عزیز آباد کے رہائشی سیف علی خان گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ الحمدللہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
وہ اس وقت ایمبولینس کے ذریعے لاہور کے ایک نجی ہسپتال سے اپنے آبائی گھر غورزئی پایان منتقل کیے جا رہے ہیں۔
تمام دوستوں اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ سیف علی خان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
14/02/2026
کوہاٹ کے تحصیل گمبٹ کے علاقہ غوروزئی سے سوزوکی وین پر فائرنگ کی ایمرجنسی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔
جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد الیاس ولد محمد اقبال، سکنہ محلہ اعوان گمبٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
11/02/2026
ریسکیو 1122 کوہاٹ
کوہاٹ کے تحصیل گمبٹ کے علاقہ بائی پاس روڈ غوروزئی کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کا شکار۔۔
حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی۔
زخمیوں کی تفصیلات
1 مسماة (الف) عمر 50 سال سکنہ جنڈ
2مسماة (د) عمر 55 سال سکنہ جنڈ
3 انار خان عمر 55 سال سکنہ وزیرستان 4 سرفراز عمر 30 سال سکنہ کرک
5 کرم خان عمر 53 سال سکنہ جنڈ
6 حمیداللہ عمر 65 سال سکنہ بنوں
فلائنگ کوچ جنڈ سے بنوں کی طرف جا رہی تھی۔
جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ
11/02/2026
یہ گائے پچھلے چار دن سے کہیں گم ہو گئی ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں کچھ معلومات ہو تو برائے مہربانی نیچے دی گئے نمبر پہ رابطہ کریں
ڈاکٹر ایوب
0335 5100604
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kohat
