Mera Orakzai

Mera Orakzai

Share

کوہاٹ و جنوبی اضلاع کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج!

08/07/2026

Labaik ya Hussain (a.s)

08/07/2026

کوہاٹ: ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کوہاٹ نے بنوں روڈ اور نہر بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورانِ انسپکشن 4 دکانیں افغان مہاجرین کی ملکیت پائی گئیں۔ شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد تمام افراد غیر ملکی (افغان مہاجرین) ثابت ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ نے فارنرز ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں ان کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی، سرکاری احکامات پر عملدرآمد اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

07/07/2026

Al Madina medical center sharjeel medical complex near UBL bank kachehri chowk kohat cantt

Photos from Mera Orakzai 's post 07/07/2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 36افراد کو ایران جانے سے روکنا حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے
زمینی راستہ بند کیا ہوا ہے
کہتے ہیں سیکیورٹی خدشات ہیں
ابھی ہوائی جہاز پر جانا بھی بند کرنا
تعصب نہیں ہے تو کیا ہے
ہے کوئی ایم این اے
ایم پی اے یا اور کوئی ذمدار شخص کہ پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں

Photos from Mera Orakzai 's post 05/07/2026

پریس ریلیزضلع اورکزئی
آج مورخہ 05 جولائی 2026 کو ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی جناب محمد سمیر خان نے کلایہ اور کڈہ بازار میں غیر قانونی فارمیسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
◀️کارروائی کے دوران مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا، جہاں مطلوبہ قانونی دستاویزات نہ ہونے پر متعدد فارمیسیوں کو سیل جبکہ ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کریں، بصورت دیگر آئندہ مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Mera Orakzai 's post 01/07/2026

Congratulations 🎉 Dr sahb

01/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مٹھا خان، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ہمارے عزیز دوست سید مجاہد حسین، جو ہنگو میں ایلیٹ فورس میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔
یہ ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ ہم ڈی پی او ہنگو اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ شہید کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ شہید سید مجاہد حسین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

30/06/2026

کرک کا ایک اور بیٹا دھرتی ماں پر قربان 💔
عرفان اللّٰہ ولد گل صابر شاہ
سکنہ نری عیدل خیل
پاڑا چنار میں شہید ہوئے ہیں
نماز جنازہ کل صبح 8 بجے ادا کی جائیگی

28/06/2026
Photos from Mera Orakzai 's post 27/06/2026

کلایہ: شبِ عاشورہ پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ASI شاہسوار خان پر کلایہ سید کا ایک فرد نے قاتلانہ حملہ!

گزشتہ روز شبِ عاشورہ کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) شاہسوار خان پر کلایہ سید کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ASI شاہسوار خان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کلایہ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ان کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر مزید علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) پشاور ریفر کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کے تمام محرکات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ASI شاہسوار خان گزشتہ کئی برسوں سے بالخصوص محرم الحرام کے ایام میں انتہائی ذمہ داری، فرض شناسی اور جانفشانی کے ساتھ سیکیورٹی فرائض سرانجام دیتے آ رہے ہیں۔ ان کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور عزاداروں سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ دورانِ ڈیوٹی ان پر اس نوعیت کا حملہ نہ صرف ایک سرکاری اہلکار پر حملہ ہے بلکہ قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ کے نظام پر بھی حملہ تصور کیا جانا چاہیے۔

ہم قوم منی خیل اور متعلقہ دونوں کمیٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے پر مشترکہ بیٹھک منعقد کی جائے، تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر لائحۂ عمل مرتب کیا جائے۔ آج اگر دورانِ ڈیوٹی ایک سرکاری اہلکار اس طرح کے حملے کا نشانہ بن سکتا ہے تو کل کسی بھی عام شہری کی جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اسی طرح حکومت، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات مکمل کرکے قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کرے اور عوام کی حفاظت پر مامور اہلکار اپنے فرائض بلا خوف و خطر انجام دے سکیں۔

نوٹ؛اگر قانون کے مطابق انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہم اپنے تمام آئینی اور قانونی حقوق استعمال کرتے ہوۓ انہیں نشان عبرت بنائینگے تاکہ کل کو کوئی آوارہ لفنگہ ایسے کام کرنے سے سو دفعہ سوچیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kohat