Hello Kohat
Welcome to Hello Kohat! Our goal is to highlight the voice of Kohat, its culture, its people,
A page dedicated to the beautiful city of Kohat where you will find the latest news, engaging vlogs, entertainment, and heart-warming moments from everyday life.
کوہاٹ کے قدرتی چشمے کی خوبصورتی انتظامیہ کی بے توجہی کی نذر ہو رہی ہے۔ قدرتی ورثہ تباہی کے راستے پر۔
10/04/2026
کوہاٹ کے گیمرز کیلئے بڑی خوشخبری!
اب اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے کریں جدید ایکس بکس گیمینگ ایکسپریس صرف 70 روپے سے!
ایچ ڈی اسکرینز، اسموٹھ گیم پلے، ملٹی پلیئر سیٹ اپ اور کمفرٹیبل ماحول کے ساتھ
کوہاٹ گیمینگ زون کا شاندار افتتاح ہوچکا ہے!
Paracha Time Square Near VPS Food Land, Kohat
📞 Contact: 03330606151
آج ہی آئیں اور اپنی گیمنگ اسکلز کو اگلے لیول پر لے جائیں!
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
04/04/2026
القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی میں سالانہ نتائج کے اعلان اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس سے تعلیمی ماحول کی سنجیدگی اور جوش و خروش نمایاں تھا۔اس موقع پر معروف سینئر صحافیوں طاہر رشید بنگش اور فضل کریم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں، جو سچائی کی تلاش اور اس کی ترسیل کا فریضہ نہایت دیانتداری سے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ القلم برائیٹ فیوچر سکول جیسے ادارے، جن کی سرپرستی صحافیوں،ڈاکٹرز ، پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ آ فیسرز ،وکلاء اور ماہرینِ تعلیم کے ہاتھوں میں ہو، وہ نہ صرف علم کے دیپ جلاتے ہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی، علمی قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ اس کی بہترین مثال ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ممکنہ خ*ط*رے کی گھنٹی، کوہاٹ کے اہم بازار بند، سیکیورٹی سخت
27/09/2025
*کوہاٹ تحصیل لاچی کے عوام پانی اور امن کیلئے ترس گئے، حکمران عیاشیوں میں مصروف*
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشتیاق خٹک نے تحصیل لاچی کی تباہ کن صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور میں بھی لاچی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ جو لوگ پانی خریدتے ہیں، وہ بھی زنگ آلود اور بیماری پھیلانے والا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
ڈاکٹر اشتیاق خٹک نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر گھروں میں گھس کر لوگوں کو بے ہوش کرکے سب کچھ لوٹ لے جاتے ہیں۔ ان کے نشہ آور مواد سے جانور تک بے ہوش ہوجاتے ہیں، لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لاچی کے عوام کو ریاستی تحفظ حاصل نہیں، ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر احسان خٹک اور حلقے کے ایم پی اے داود آفریدی عوامی نمائندے کہلانے کے باوجود مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ عوام نے جن مسائل کے حل کیلئے انہیں منتخب کیا تھا، وہ مسائل آج مزید سنگین ہوچکے ہیں۔ پانی کی قلت، بدامنی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔
ڈاکٹر اشتیاق خٹک نے کہا کہ یہ نمائندے عوام کے درد بانٹنے کے بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز اور جلسے جلوسوں میں مصروف ہیں۔ ان کی ترجیحات میں عوامی مسائل نہیں بلکہ سوشل میڈیا کی نمائش اور ذاتی شہرت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان جلسوں اور جلوسوں پر جو خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے، اس کا حساب کون دے گا؟
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمران اپنی ہی حکومت میں عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر خود اپنے خلاف احتجاج کرنے میں مصروف ہیں، جو انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔
کوہاټ عوامي نېشنل ګوند ضلعي جنرل سیکرټری ډاکټر اشتیاق خټک د پښتون کلتور د ورځې په مناسبت سره مهم پیغام۔
پارٹ 3
کوہاٹ کے علاقے گل آباد کی اصل تصویر…
جہاں سینکڑوں طلباء والے سکول کو مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی گلیاں، بجلی کا بگڑا ہوا نظام اور سہولیات کا فقدان.
پارٹ 2
کوہاٹ کے علاقے گل آباد کی اصل تصویر…
جہاں سینکڑوں طلباء والے سکول کو مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی گلیاں، بجلی کا بگڑا ہوا نظام اور سہولیات کا فقدان.
پارٹ 1
کوہاٹ کے علاقے گل آباد کی اصل تصویر…
جہاں سینکڑوں طلباء والے سکول کو مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی گلیاں، بجلی کا بگڑا ہوا نظام اور سہولیات کا فقدان.
کوہاٹ پولیس کا بڑا دعویٰ
قتل کے دو بڑے کیسز کی گھتیاں سلجھنے لگیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kohat
26000
