The Real Islamic World

The Real Islamic World

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Real Islamic World, Health/Beauty, Lahore.

01/07/2026

❓*آپ کو زندگی میں سب سے زیادہ درد کس چیز نے دیا؟*

*مُحبت میں دھوکا* ❤️

*اپنوں کی بـے قدری* 🌹

*تنہائی* 💔

*حالات کی سختی* 🖤

🎀Aɴᴀʙᴇᴇ🎀

29/06/2026

*ایمان کی طاقت اور کرنسی سے بھرا بیگ*

*اس خوبرو نوجوان کا نام محمد الشافعی ہے۔ مصر کے جامعہ قاہرہ (Cairo University) میں زیرِ تعلیم اور شعبۂ آثارِ قدیمہ سے وابستہ ہیں۔ شاید اس مبارک نام کی برکت اور تاثیر کہ یہ ان کے کردار کا تعارف بن گیا۔ "محمد" اور پھر "الشافعی"۔ یہ نام سنتے ہی ذہن میں دیانت، علم، تقویٰ اور امانت کے پیکر عظیم فقیہ حضرت امام شافعی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور محمد الشافعی نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ بعض اوقات نام صرف پہچان نہیں ہوتے۔ بلکہ کردار کی جھلک بھی بن جاتے ہیں۔*

*قصہ یوں کہ گزشتہ روز محمد الشافعی اپنے دوست کے ساتھ عملی تربیت کے لیے صلاح سالم کے علاقے جا رہے تھے کہ ایک پل کے نیچے سڑک کنارے پڑا ایک بیگ نے اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ ابتدا میں انہوں نے سمجھا کہ شاید کسی راہگیر سے رہ گیا ہوگا، مگر جب مالک کا سراغ لگانے کی نیت سے بیگ کھولا تو حیرت سے ان کی آنکھیں پھیل گئیں۔*

*بیگ میں نوٹوں کی گڈیاں بھری ہوئی تھیں۔ گنتی کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں 8 لاکھ 50 ہزار مصری پاؤنڈ اور تقریباً 17 ہزار امریکی ڈالر موجود ہیں۔ اتنی بڑی رقم جو بہت سے لوگوں کی زندگی بدل سکتی تھی اور شافعی لمحوں میں کروڑ پتی۔*
*مگر محمد الشافعی کے سامنے ایک خاموش امتحان تھا۔ نہ کوئی گواہ تھا، نہ کوئی نگرانی کرنے والا، نہ کوئی کیمرہ اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا۔ صرف وہ تھے، ان کا ایمان تھا اور کرنسی سے بھرا ایک بیگ۔*
*ان کے لیے فیصلہ مشکل نہیں تھا۔ انہوں نے دولت کی چمک پر امانت کی روشنی کو ترجیح دی۔*
*بیگ میں موجود دستاویزات، طبی نسخوں اور دیگر کاغذات کی مدد سے انہوں نے اصل مالک تک پہنچنے کی کوشش شروع کر دی۔ مختلف پتوں اور رابطہ نمبروں کی مدد سے مسلسل جستجو کے بعد وہ بالآخر اس خاندان تک پہنچ گئے جس کی یہ قیمتی امانت گم ہو گئی تھی۔*

*تمام معلومات کی تصدیق کے بعد محمد نے بیگ اسی حالت میں، مکمل رقم کے ساتھ، اس کے مالکان کے حوالے کر دیا۔ ایک نوٹ بھی کم کیے بغیر۔*
*بعد میں معلوم ہوا کہ یہ رقم خاندان کے ایک فرد کے نہایت اہم آپریشن کے لیے سب نے چندہ کرکے جمع کی تھی۔ اگر یہ رقم واپس نہ ملتی تو علاج رک جاتا اور ایک بیمار انسان کی امید بھی ٹوٹ سکتی تھی۔ رقم واپس ملنے پر خاندان کی خوشی دیدنی تھی۔*
*شکرگزاری کے طور پر انہوں نے محمد الشافعی کو 85 ہزار مصری پاؤنڈ بطور انعام پیش کئے، لیکن محمد نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے انعام لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑی دولت اپنے ضمیر کا مطمئن ہونا ہے۔*
*یہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ خیر اور امانت داری ابھی اس دنیا سے ختم نہیں ہوئی۔ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اندھیرے میں بھی وہی راستہ اختیار کرتے ہیں جو روشنی میں اختیار کرتے ہیں۔*

*واقعی انسان کی عظمت اس کے بینک اکاؤنٹ سے نہیں بلکہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتی ہے جو وہ اس وقت کرتا ہے جب اسے کوئی دیکھنے والا نہ ہو۔ محمد الشافعی نے ثابت کر دیا کہ ایمان کی طاقت، زندہ ضمیر اور امانت داری دنیا کی ہر دولت سے زیادہ قیمتی ہیں۔*
🌴🌴

25/06/2026

💗💗💗حسین زندہ باد💗💗💗

06/06/2026

طویل ترین عرصے تک » خلافتِ راشدہ کی باگ ڈور سنبھالنے کا اعزاز ..!
*18 ذی الحجہ یومِ شہادت خلیفہ سوم سیدنا عثمان بن عفانؓ*

03/06/2026

The Real Islamic World The First channel of Realty

03/06/2026

ایسا واقعہ کے سن کر دل کانپ جاۓ اللہ اللہ😱😱😱😱😱😱

30/05/2026

کمال گفتگو ضرور سماعت فرمائیں😱

26/05/2026

Don't Silent plz Recite This Words 🥹




The Real Islamic World

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore