PZ Reviews
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PZ Reviews, Lahore.
27/08/2025
سڑکیں اور پًل بنانے سے قومیں نہیں بنتیں 😎
بلکہ لاشوں کو رسیوں سے باندھ کر کھینچنے سے بنتی ہیں کامیاب قومیں ایسے ہوتے ہیں ورنہ سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتیں خیبرپختونخوا کے قسمت آنا للہ وانا الیہ راجعون 😥
27/08/2025
27/08/2025
الرٹ
اگلے 48 گھنٹوں میں یا تو ہیڈ اسلام کو بچایا جا سکتا ہے یا پھر لڈن اور بندھ موڑ کا بند توڑنا پڑیگا ۔ لڈن کا بندٹوٹا تو پانی لڈن کو تباہ کرتا ہوا وہاڑی شہر تک آئیگا ۔ اور بندھ موڑ والا ٹوٹا تو پانی جملیرا کو تباہ کرتا ہوا گگو منڈی تک جائیگا
🚨🚨🚨
پاکستان گلوبل وارمنگ کا نشانہ بننے والے ممالک میں نمایاں ہے۔۔ پہلے ہی بہت تباہی ہو چکی اور آج رات بھی کوئی اچھی خبریں نہیں۔۔ سب دعا کیجیے کہ اللہ پاک سب کو محفوظ رکھیں انشا اللہ۔
27/08/2025
اگر آج کالاباغ ڈیم ہوتا تو دریا سندھ کا پانی روک لیا جاتا اور پھر باقی دریا اتنی تباہی نہ کرتے جو ابھی پنجاب اور سندھ میں ہورہی ہے۔
آج پھر پنجاب اور سندھ کے کئی علاقے طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، ہزاروں گھر تباہ، کھیت ڈوب گئے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ بچایا جا سکتا تھا؟
جی ہاں! اگر کالا باغ ڈیم بن چکا ہوتا تو یہی پانی ہمارے لیے تباہی نہیں بلکہ برکت بن جاتا۔ ہم اس پانی کو تھل کے صحرا کی طرف موڑ کر لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو سرسبز کر سکتے تھے۔ یہی پانی ہماری زراعت کو طاقت دیتا، کسان خوشحال ہوتا، اور ملک خوراک میں خود کفیل ہو جاتا۔ نہ سندھ کو نقصان ہونا تھا، نہ پنجاب کو، نہ خیبر پختونخوا کو۔
کالا باغ ڈیم صرف سیلاب سے بچاؤ ہی نہیں بلکہ بجلی کا سب سے سستا ذریعہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ ملک کو توانائی بحران سے نکال سکتا ہے اور ہمیں بیرونی قرضوں سے آزاد کر سکتا ہے۔
لیکن افسوس! سیاست اور اختلافات نے اسے صرف ایک تنازع بنا دیا۔ اب وقت ہے کہ ہم بطور قوم اپنی آواز بلند کریں اور قومی پالیسی کا مطالبہ کریں تاکہ یہ خواب حقیقت بنے۔
کالا باغ ڈیم بنانا اب ایک انتخاب نہیں بلکہ بقا کی جنگ ہے۔
اگر آج فیصلہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
27/08/2025
*فلڈ الرٹ* 🚨🚨🚨
لاہور میں شاہدرہ اور شالیمار، شکرگڑھ، ناروال، ، اوکاڑہ تحصیل، دیپالپور، ساہیوال، چیچہ وطنی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، گوجرہ، تاندلیانوالہ، سمندری، شورکوٹ، احمدپور سیال، قصور، پتوکی، چونیاں، کوٹ رادھا کشن، پاکپتن، عارفوالہ، بوریلوالا، میلسی، سیالکوٹ شہر، ڈسکہ، سمبڑیال، گجرات، کھاریاں، حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں اگلے بارہ گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب سے شہری علاقے بھی ڈوبنے کا خدشہ
آج رات شاہدرہ اور راوی کے علاقے میں خطرہ ہے , کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کو میں نے ہدایت کی ہے کہ اپنی تیاریاں مکمل رکھیں ,اچھی بات یہ ہے کہ جہاں جہاں پانی آیا ہے وہاں بروقت انخلا کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ قیمتی جانیں بچ گئی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
بجلی کے میٹر کی ریڈنگ درست کروانے کے لیے یہ کام ضرور کریں۔
Just film dialogues 😪😪😪
اب یہ پولیس ڈالے میں أ کے عام عوام کو لوٹے گے کوئی پوچھنے والا نہیں رہا کیا۔؟؟؟ ہمارا لاوارث پاکستان💔💔💔😒😥😥😥😪
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
