Dr.Amna Noor
میرا پرانا پیج بلاک ہوگیا ہے یہ نیا بنایا ہے پلیز آپ سب لوگوں کی سپورٹ چاہیے۔🥺🙏
28/11/2025
“𝐈𝐟 𝐚𝐧𝐲𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐡𝐚𝐩𝐩𝐞𝐧𝐬 𝐭𝐨 𝐦𝐞 𝐢𝐧 𝐣𝐚𝐢𝐥, 𝐀𝐬𝐢𝐦 𝐌𝐮𝐧𝐢𝐫 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐛𝐞 𝐫𝐞𝐬𝐩𝐨𝐧𝐬𝐢𝐛𝐥𝐞.”
- 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑲𝒉𝒂𝒏
27/08/2025
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
- 26 اگست 2025
پارٹ 1/2
“عاصم منیر میں طاقت کی بہت بھوک ہے اسی لیے اس نے بدترین آمریت قائم کر رکھی ہے۔ مجھ سے معافی کا مطالبہ کرنے کی بجائے عاصم منیر کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیئے۔ نو مئی اسی نے کروائی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ اس وقت نو مئی عاصم منیر کی انشورنس پالیسی ہے۔
ملک میں ہائبرڈ سسٹم نہیں عاصم منیر کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، اسی لیے ٹرمپ نے شہباز شریف کی بجائے عاصم منیر کو بلایا۔
فسطائیت اور جبر میں تمام حدود پار کرتے ہوئے میرے خاندان کے غیر سیاسی لوگوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرے دو بھانجوں شاریز خان اور شیر شاہ کو بھی اغواء کر لیا گیا حالانکہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میرا بھانجا شاریز خان جو ایک بہترین ایتھلیٹ ہے اسے بھی اٹھا لیا گیا۔ مجھے مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ تین ماہ میں میری محض تین ملاقاتیں کروائی گئی ہیں، میرے وکلأ اور اہل خانہ تک سے ملاقات کئی کئی ماہ روک دی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
میرے ساتھ آٹھ ماہ سے بشرٰی بیگم کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ایسا سلوک عورتوں کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں کیا گیا۔ یحیٰی خان نے بھی ایسا نہیں کیا۔
فیصل واوڈا جو اسٹیبلشمنٹ کا ترجمان ہے اس نے بشرٰی بیگم کے حوالے سے بیانات دئیے کہ وہ مجھ سے علیحدگی اختیار کر لیں گی۔ بشرٰی بیگم پر دباؤ ڈالا گیا کہ مجھ سے علیحدگی اختیار کر لیں مگر وہ میرے ساتھ کھڑی رہیں۔ اس سے پہلے جب عاصم منیر کو DG ISI کے عہدے سے ہٹایا تو اس نے زلفی بخاری کے ذریعے بشرٰی بیگم سے رابطے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے انکار کر دیا، اسی لیے آج ان کے ساتھ یہ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کو خراب حالات میں رکھے جانے پر کرنٹ لگ چکا ہے اور زخم آ چکے ہیں۔ ان کو استعمال کے لیے گندا پانی دیا جاتا ہے۔ ان پر ہر طرح کا ظلم جاری ہے۔
یہ سب کچھ عاصم منیر کروا رہا ہے۔ اس میں نہ کوئی اخلاقیات ہیں اور نہ اسلام کی سمجھ ہے۔ عاصم منیر کے لیے میرا پیغام ہے کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاہے میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا۔ میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا۔
عاصم منیر پاکستان کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو محسن نقوی نے کرکٹ کے ساتھ کیا ہے۔
عدلیہ تباہ، میڈیا خاموش اور پولیس سے ایسے کام کروائے جا رہے ہیں جس سے وہ کریمینالائز ہو چکی ہے۔ ایسا تو یحیٰی خان کے دور میں بھی نہیں ہوا۔ پولیس کو تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے، ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، ایس آئی ایف سی سے معشیت ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ عوام کے اعتماد اور قانون کی حکمرانی سے ٹھیک ہوتی ہے۔
ان چوروں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے جن کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مجھے خود ISI دیتی رہی ہے۔ جو شخص بھی تحریک انصاف چھوڑ دیتا ہے اس کے سارے کیس معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
جب بھی ڈکٹیٹرشپ آتی ہے ججز کو ساتھ ملا کر ہی نظام پر قابض ہوتی ہے۔ اس وقت بے ضمیر ججز کی وجہ سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی مکمل ختم ہو چکی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ بالکل ہی غلام بن چکی ہے۔ بے ضمیر ججز انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے۔ اگر ہمارے ججز ضمیر کے ساتھ کام کرتے، پاکستان کے لوگوں کو انصاف دیتے، ان کو خوف ہوتا کہ یوم محشر اللّہ کو حساب دینا ہے تو یہ جو ظلم جو ہو رہا ہے یہ کبھی نہ ہوتا۔ اس ظلم و نا انصافی میں یہ بےضمیر جج برابر کے مجرم ہیں۔”
مری سمیت پنجاب کے مختلف اضلا ع میں کلاؤڈ برسٹ بادل
پھٹنے کا خطرہ مری میں انتظامیہ نے وارنگ جاری کر دی 💔🙏🏻
16/08/2025
کہتے ہیں یہ سکول کے بچے پانی سے ڈر کے چھت پہ گئے
اسکے بعد نہ سکول رہا 150بچے رہے یا نہیں کچھ پتا نہیں
اللہ پاک ہر ناگہانی افت سے بچائے
یہ جنوبی کوریا قومی اسمبلی نے مارشل لا کو ختم کرنے کی قرارداد پاس کی۔ عوام سڑکوں پر نکلے فوج اور عوام آمنے سامنے لکن یہاں کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور نہ ہی کوئی آنسو گیس استعمال ہوئے اور نہ ہی کسی کی گرفتار ہوئی۔
03/12/2024
سابق وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں اور وکلأ سے گفتگو اور پیغام:
- 3 دسمبر 2024
“آج اہل خانہ نے مجھے اسلام آباد قتل عام کی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا کہ کیسے ہمارے پرامن مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں اور آئین و قانون کی بات کرنے والے درجنوں نہتے شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اب تک 12 شہدا کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔
یہ جو بربریت ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ یحیٰ خان پارٹ ٹو ملک پر مسلط ہو کر بیٹھ گیا ہے۔
میں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ایسے خوف پیدا کرنے سے عوام چپ بیٹھ جائیں گے تو یہ اسکی خام خیالی ہے۔ ہم اس ظلم کے خلاف تمام عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران بشمول شہباز شریف اور محسن نقوی پر FIR کٹوائیں۔ دنیا کے کس ملک میں جمہوری احتجاج پر یوں سیدھے فائر کھولے جاتے ہیں؟
شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ 9 مئی کی طرح شواہد غائب نہ کیے جا سکیں۔
میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں۔ جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں۔
جہاں تک آپریشن کی کامیابی اور ناکامی کا سوال ہے تو آپریشنز تو بندوق کے زور پر کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ لال مسجد آپریشن بھی کامیاب ہی تھا ، یحیی خان نے بھی آپریشن کامیاب کیا تھا مگر اس کے ایک ماہ بعد ملک دو ٹکڑے ہو گیا تھا۔ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت دیر پا ہو گا۔
بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے انہوں نے جو کیا میری ہدایات کے مطابق ہی کیا۔
تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان متحد اور منظم ہو کر ملک پر مسلط مافیا کے خلاف اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے اگلے مرحلے کی تیاری کریں۔ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔”
25/03/2024
23/03/2024
یہ بھیڑوں کا رکھوالا کتا اپنے ریوڑ کی حفاظت کرتے ہوئے بھیڑیوں سے لڑنے کے بعد اپنے ہی خون میں ڈوبا ہوا ہے، جبکہ ایک بھیڑ اسے نرمی سے تسلی دے رہی ہے۔
اس سے قطع نظر کہ کوئی شخص جسمانی یا جذباتی طور پر کتنا مظبوط ہے، اسے یہ دکھانا کہ آپ ان کی کوششوں کی کتنی قدر کرتے ہیں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
کتا اپنی بھیڑوں کے لیے مرنے کے لیے تیار ہے، اور بھیڑوں کا اسے تسلی دینا، اسے سراہنا اور اس کی قدر کرنا ہی کتے کو درکار ہے جو اس کا حوصلہ بھی بلند رکھتا ہے۔
کبھی بھی کسی ایسے شخص کو معمولی نہ سمجھیں جو آپ کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہو یا آپ کی ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ کھڑا ہو۔ ان کی کوششوں کی تعریف کریں، اور انہیں دکھائیں کہ آپ شکر گزار ہیں۔🐑 🐶 💖
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
