Zahid Hussain Nutritionist
welcome to our inspiring and thought provoking quotes.
17/07/2025
Please subscribe and share this channel to get interesting info about the relation between your health Nd food
Zahid Hussain Nutritionist Health and Nutrition Awareness
12/07/2025
""آپ کیسے ہیں؟ ""ایک چھوٹے سوال کا بڑا اثر
آپ کیسے ہیں یہ سوال جب ہم سے پوچھا جائے تو بظاہر یہ ایک بڑا چھوٹا سا سوال ہے اور اس کا جواب بھی 10 سیکنڈ سے زیادہ نہیں ہوتا عام طور پہ جب پوچھا جائے کہ اپ کیسے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک ہیں
اس سوال کا جواب ہمارے رویے کو ہمارے ایٹیٹیوڈ کو شو کرتا ہے کہ وہ کیسا ہے اس سوال کا جواب کو ہم تین طرح کی کیٹگریز میں کلاسیفائی کر سکتے
ہیں منفی اوسط درجے کا اور مثبت
ائیے سب سے پہلے ہم منفی جوابات پہ نظر ڈالتے ہیں منفی جوابات کیا کیا ہو سکتے ہیں
میں بہت تھکا ہوا ہوں
آج کا دن میرے لیے نہیں ہے
شکر ہے آج جمعہ ہے
یار مت پوچھو کیسا ہوں
بڑے برے حال ہیں
جب کوئی یہ کہتا ہے کہ مت پوچھو تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے پاس ڈھیر ساری شکایتیں ہیں اور پوچھنے والا خود بھی شرمندہ ہو جاتا ہے کہ یار میں نے کیوں پوچھ لیا
اور جب کوئی کہتا ہے کہ شکر ہے کہ اج جمعہ ہے تو ذرا سوچیں اس کا مطلب ہے کہ اس کے لیے ہفتے کے باقی دن برے تھے اور شکر ہے کہ اج جمعہ ہے تو اگے جو ہے وہ انے والے دن ہفتہ اتوار ہے جن میں اسے راحت محسوس ہوگی خوشی محسوس ہوگی
اس طرح کے منفی جوابات کی وجہ سے پوچھنے والے کا رویہ بھی منفی طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے
اب دیکھتے ہیں اوسط درجے کے جوابات
اس درجے کے جوابات میں سے جواب یہ ہو سکتے ہیں
میں ٹھیک ہوں
اتنا بھی برا نہیں
مزید خراب بھی ہو سکتا تھا
وہی پرانے حالات کچھ بھی نیا نہیں
بس ٹھیک ہوں
کیا آپ اس شخص کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے جس کی زندگی اتنی بھی بری نہیں یعنی بری ہے۔ کیا آپ اس شخص کے ساتھ کاروبار کرنا چاہیں گے؟ کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص جس کے لیے زندگی اچھی نہیں ہے یا پرجوش نہیں ہے آپ اس کے ساتھ کاروبار کریں تو وہ آپ کے ساتھ کس طرح پیش آئے جو لوگ اوسط درجے کے جوابات رکھتے ہیں ان کا رویہ بھی اسی طرح کا ہوتا ہے اور ان کو نتائج بھی اوسط درجے کے ہی حاصل ہوتے ہیں
اب آ جائیے ذرا مثبت جوابات کی طرف
مثبت جوابات یہ ہو سکتے ہیں
شاندار
عظیم
بہت اچھا
زبردست
اج تو میں دنیا فتح کر لوں گا
اب آپ دیکھیے کہ اپ نے کسی سے حال پوچھا اور اس نے آپ کو کہا کہ میں بہت شاندار ہوں عظیم ہوں زبردست ونڈرفل تو ان کے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے ہی اپ کو اپنی طبیعت بھی کچھ بہتر محسوس ہوگی اتنی توانائی والے جوابات سن کے آپ کا دل بھی خوش ہو جائے گا اور آپ کا دل چاہے گا کہ میں اس بندے کے ساتھ کاروبار کروں گی اس کے ساتھ مزید بات کروں
اب آپ دیکھیں اگر اپ کو انتخاب کی مرضی دی جائے تو آپ ان لوگوں کے ساتھ رہنا چاہیں گے جو زندگی سے بھرپور ہیں جو مثبت رہتے ہیں بجائے ان کے جو خود بھی منفی رویہ رکھتے ہیں یہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ ہر انسان یا ہر شخص کمرے میں روشنی کرتا ہے کچھ جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو روشنی ہوتی ہے اور کچھ جب کمرے سے جاتے ہیں تو روشنی ہوتی ہے تو میرا نہیں خیال کہ آپ ان میں سے بننا چاہیں گے جن کے جانے سے کمرے میں روشنی ہوتی ہے.
اب میرا خیال ہے کہ اگر آپ سے اب پوچھا جائے کہ آپ کیسے ہیں آپ کہیں گے *شاندار
10/07/2025
کامیابی کے لیے مکمل کمٹمنٹ کیوں ضروری ہے؟
چلیں اپنے ذہن میں کوئی مقصد ایک فرض کر لیں اگلا سوال ہے کہ کیا آپ
اس مقصد کو پانے کے لیے کچھ بھی کرنے کا تیار ہیں اگر تو آپ کا جواب ہے ہاں میں اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں تو پھر ٹھیک ہے اور اگر آپ کے ذہن میں یہ جواب آتا ہے کہ میں یہ کچھ تو کر لوں گا سوائے اس کام کے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس مقصد کو پانے کے لیے مکمل طور پر کمیٹڈ نہیں ہے
اور اگر آپ کمٹڈ نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی کوشش بھی نہیں کریں گے مثال کے طور پہ بہت سے لوگ ایک کاروبار شروع کرتے ہیں اور کاروبار شروع کرتے ہوئے ان کے دماغ میں یہ خیال ہوتا ہے کہ میں اس کاروبار کو چھ ماہ دوں گا اگر چیزیں میرے حق میں ثابت ہوئیں اگر یہ بزنس اچھا چل گیا چھ ماہ میں تو پھر ٹھیک ہے اور اگر چھ ماہ کے اندر بزنس اس طرح سے نہ نشونما پائی تو میں یہ چھوڑ دوں گا یہ چھوڑ دینے والا ذہنی رویہ کامیابی کی طرف نہیں لے کے جاتا
اب میں آپ سے یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ کسی بھی پلان کے بغیر ہی بس اچھا سوچ لیں اور کامیابی کی امید رکھیں بے شک آپ کو اس کے لیے وقت کی پابندی کرنا پڑے گی ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا پڑیں گے کچھ ڈیڈ لائنز بنانی پڑیں گی بجٹس بنانے پڑیں گے تاکہ آپ راستے پر رہ سکیں اور اپنے مقصد کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس میں کامیاب ہو جائیں اس کو پا لیں
لیکن حقیقت یہ ہے کہ جتنے مرضی اچھے پلان بنائے جائیں آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے میں کتنی دیر لگے گی آپ راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو پہلے سے نہیں دیکھ سکتے اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے جیتنے والے ہارنے والے سے الگ ہوتے ہیں جو کمٹڈ لوگ ہوتے ہیں وہ کوشش کرتے رہتے ہیں چاہے تھوڑی دیر لگ جائے اور جو کمیٹڈ نہیں ہوتے جو سیریس نہیں ہوتے وہ جلد ہی اپنا بحری جہاز چھوڑ کے بھاگ جاتے ہیں جب چیزیں ان کے مطابق نہ چل رہی ہوں تو یہاں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کمٹمنٹ کی کیا پاور ہے
اج ہی اپنا ایک گول سیٹ کریں اور اس گول کے لیے کمٹڈ ہو جائیں چاہے اس مقصد تک اس گول تک پہنچنے میں اپ کو کچھ بھی کرنا پڑے تاکہ اپ کامیاب ہو سکیں اپنے راستے میں انے والی تمام اپرچونٹیز تمام مواقع کا فائدہ اٹھائیں
09/07/2025
کس سے بات کریں اور کس سے نہیں؟
اپ خوفزدہ ہوں گے اس بات سے کہ اپنے مقاصد اور اہداف کے بارے میں کس کو بتائیں اور کس کو نہیں اگر اپ لوگوں کو بتائیں گے تو وہ ہنسیں گے
میں اپ کو کچھ گائیڈ لائنز دینا چاہتی ہوں اس کے بارے میں
اپنے اپ سے مثبت باتیں کریں جتنی ہو سکے اس سے کیا ہوگا کہ اپ دوسروں کہ منفی خیالات اور منفی تبصرہ سے بھی بچ جائیں گے اور اپ کا دماغ میں اپ کا مقصد اچھی طرح سے جذب ہو جائے گا
اپنے مقاصد کے بارے میں اپنے عزائم کے بارے میں منفی لوگوں سے بالکل بھی بات مت کریں کیونکہ وہ اپ اس سے بحث بھی کریں گے اور وہ تمام وجوہات اپ کو پیش کریں گے جن کا مقصد اپ کو یہ بتانا ہوگا کہ اپ کامیاب نہیں ہو سکتے ان کے اپنے بھی کوئی عزائم اور مقاصد اور خواب نہیں ہوتے اور وہ کسی کو بھی کامیاب ہوتا ہوا دیکھنا پسند نہیں کرتے
اپنے عزائم کے بارے میں ان لوگوں کو بتائیں جو بہت زیادہ مثبت ہوں اپ کی مکمل حمایت کرتے ہوں اور وہ اپ کے ان مقاصد کو جان کے خوشی محسوس کریں
مثال کے طور پہ ایک انکل جنہوں نے کبھی بزنس نہیں کیا اور وہ ہمیشہ ہی منفی خیالات رکھتے ہیں اپنے دماغ میں اپ ان کے ساتھ اپنے بزنس کے بارے میں اپنے کاروبار کے بارے میں ڈسکس کریں گے تو وہ اپ کو تمام وہ وجوہات دیں گے جن کے بنا پر وہ ثابت کریں گے کہ اپ جو ہے وہ اپنے کاروبار میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اور ان کی باتیں سن کے اپ کو خود اپنے اپ پر شک ہو جائے گا یقینا اس طرح کی مدد تو اپ کو درکار نہیں ہے
اپنے مقاصد اپنے ٹیم ممبرز کو بتائیں جنہوں نے اپ کے ساتھ مل کے ایک مقصد پہ کام کرنا ہو
ان سب باتوں کا مقصد یہ نہیں کہ اپ اپنے راستے میں انے والی تمام رکاوٹوں کو نظر انداز کر دیں لوگوں کی طرف سے انے والی فیڈ بیک کو بھی سراہیں اس کے اوپر بھی کام کریں اس کو بھی تنقیدی نظروں سے نہ دیکھیں ۔اپنے تمام مسئلے ان لوگوں کے ساتھ ڈسکس کریں جن کے پاس ان تمام مسئلوں کا کوئی کرییٹو سولیوشن موجود ہو۔
09/07/2025
الفاظ اور تقدیر کا گہرا تعلق
آپ جو الفاظ مسلسل چنتے ہیں، وہ آپ کی تقدیر کو شکل دیتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی روزمرہ بولے جانے والے الفاظ کا دانشمندی سے انتخاب کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟
ہمارے خیالات الفاظ بنتے ہیں، الفاظ عقیدہ بنتے ہیں، عقیدہ اعمال بنتا ہے، اور اعمال آپ کے نتائج کا تعین کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر ایک شخص (XYZ) یہ سوچتا ہے کہ "میں سیلز میں اچھا نہیں ہوں،" تو وہ ایسے الفاظ استعمال کرنا شروع کر دے گا جو اس کے اس خیال کی تائید کریں گے، جیسے "میں اچھا نہیں کر رہا" اور "مجھے سیلز کالز کرنا پسند نہیں۔" پھر یہ الفاظ اس کے عقیدے کو مضبوط کریں گے اور یہ اس کے ذہن میں پختہ ہو جائے گا۔ چونکہ XYZ اپنی صلاحیت پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے وہ بہت کم یا غیر مؤثر اقدامات کرے گا۔ نتیجتاً، اسے خراب نتائج ملیں گے، اور وہ مزید منفی سوچنا شروع کر دے گا، جس سے اسے مزید منفی نتائج حاصل ہوں گے۔
لہٰذا، الفاظ بلاشبہ انسانیت کی استعمال کردہ سب سے طاقتور دوا ہیں۔
کیا آپ ان خیالات پر مزید بات کرنا چاہیں گے؟
*مشکلات ہمیں سات طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہی*
مشکلات ہمیں نیا نقطہ نظر دیتی ہیں *
مشکلات ہمیں شکر گزار ہونا سکھاتی ہیں *
مشکلات ہماری چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہیں*
مشکلات ہمیں تبدیلیاں لانے اور عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں*
مشکلات ہمیں قیمتی سبق سکھاتی ہیں*
مشکلات ایک نیا دروازہ کھولتی ہیں*
مشکلات اعتماد اور خودی پیدا کرتی ہیں*
Make a Commitment and You will move Mountains
🌄
صرف تھوڑا سا اچھا سوچنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تو بالکل ایسے ہی ہے جیسے اپ فٹ رہنے کی کوشش کریں لیکن ہفتے میں ایک دفعہ ایکسرسائز کریں اور باقی پورا ہفتہ آپ آئس کریم اور کیک اور پزا کھائیں اور پھر کہیں کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی موٹاپا جاتا نہیں میں فٹ نہیں ہوتا۔
زندگی کو اچھا بنانے کے لیے مسلسل اچھا سوچنا پڑتا ہے پوزیٹو ایٹیٹیوڈ رکھنا پڑتا ہے نیگٹو ایٹیٹیوڈ یا منفی رویہ کے ساتھ زندگی میں کچھ بھی اچھا نہیں حاصل ہوتا اور نہ ہی اپ اچھا کر پاتے ہیں۔
ہم وہ بنتے ہیں جس کے بارے میں ہم سوچتے ہیں
اپنے ذہن کو اپنے دماغ کو عظیم خیالات سے پرورش دیں
ہمارے اعمال خیالات پر مبنی ہوتے ہیں۔ جب اپ کسی خاص مقصد کے لیے سوچنا شروع کر دیتے ہیں تو اپ اس کی طرف قدم اٹھانے لگتے ہیں مثلا جب اپ سوچنا شروع کر دیں کہ میں ایک سال میں 30 ہزار ڈالر کما لوں گا تو اپ اس کے لیے مواقع پیدا کرنا شروع کرتے ہیں مواقع ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں اور اپ ایک سال میں اپنے مقصد پر پہنچ جاتے ہیں۔اس لیے اچھا سوچیں تاکہ اچھا ہو اللہ تعالی بھی ہم سے ارشاد فرماتے ہیں "مجھ سے جیسا گمان رکھو گے مجھے ویسا ہی پاؤ گے"
Success requires no apologies,
Failure requires no abilis
06/05/2025
جو نظر آتا ہے، ضروری نہیں کہ وہی حقیقت ہو۔
اس کا مطلب ہے کہ جو چیز ہمیں اوپر اوپر سے دکھائی دیتی ہے، وہ ہمیشہ سچ یا پوری بات نہیں ہوتی۔ دنیا میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو دیکھنے میں اچھی، خاموش یا سچ لگتی ہیں، لیکن دراصل وہ اندر سے مختلف، خالی یا جھوٹی ہو سکتی ہیں۔
لوگوں کی ہنسی کے پیچھے اداسی، امیر ہونے کے باوجود تنہائی، اور کامیاب ہونے کے لیے دی گئی تکلیفیں چھپی ہو سکتی ہیں۔
اس لیے ہمیشہ گہرائی سے سوچو اور چیزوں کو پرکھو۔ صرف دکھاوے پر فیصلہ مت کرو۔
05/05/2025
دنیا ایک عارضی جگہ ہے۔ یہاں ہر چیز کو فنا ہے۔ دولت، شہرت، طاقت سب کچھ عارضی ہے۔ اصل چیز جو باقی رہ جاتی ہے وہ ہے ہمارے اعمال اور ہماری انسانیت۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
