Ahmad Qadri Official
Ahmad_Qadri_Official�
Eid Ai Meda Yaaar Nai aya
20/12/2025
Rabta Karen Kisi Ka lala man ko mil jay gha
02/12/2025
جب کسی انسان کے سامنے روشنی ہوتی ہے تو اس کا سایہ پیچھے رہتا ہے، اور جب روشنی پیچھے ہوتی ہے تو سایہ آگے بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح دین روشنی ہے اور دنیا سایہ ہے۔ اگر دین کو آگے رکھو گے تو دنیا خود تمہارے پیچھے بھاگے گی، اور اگر دین کو پیچھے رکھو گے تو تم دنیا کے پیچھے بھاگتے رہو گے۔ لہٰذا دین کو اپنی زندگی کا مرکز بنا لو تاکہ دنیا تمہارے قدموں میں ہو، نہ کہ تم دنیا کے غلام بنو۔ ❤️
*چلو اِس میں اللہ کی کوئی بہتری ہو گی! بس یہی ایک جملہ ہے جو ہمت ٹوٹنے نہیں دیتا۔ ❤️ 💯*
02/11/2025
جن بتوں کوہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا کبھی
سنا ھے بت خانے میں وہی بگوان بنے بیٹھے ہے
🤔💭🔥
30/08/2025
ضروری اعلان
میرے ہم وطنوں دوران سیلاب دریاؤں
ندیوں میں پکڑا گیا مال مویشی یا ضروری سامان آپ کے پاس متاثرین کی امانت ہے۔
🤲🏼مال غنیمت نہیں 🚫
سیلاب اتنی تباہی نہیں کرے گا جتنی تباہی بے ایمانی اور سیلاب زدہ لوگوں کے گھروں میں چوریاں کریں گی پلیز
مصیبت میں مصیبت نا بننا
اپ کچھ نہیں کر سکتے تو بس یہ پیغام ہر گروپ ہر آئی ڈی سے عام کر دیں
22/07/2025
ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔
مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Lahore
