Dr.Khurram Mian

Dr.Khurram Mian

Share

Only For awareness

17/04/2024

‏رومانس تو امریکن اور یورپین انجوائے کرتے ہیں،
امریکہ میں اگر شوہر کی برتھ ڈے ہے تو بیوی خوبصورت ,مہنگی قسم کی نائٹی خریدتی ہے کہ رومانس کے لمحات میں وہ اسے پہن کر شوہر کو خوش کرسکے،
فرانس میں بھی اگر شوہر رومینس کے موڈ میں ہو تو بیگم فورًا شاور لیتی ہے
مہنگے سے مہنگے پرفیوم سے اپنے آپ کو مہکا کے شوہر کے پاس آتی ہے
ہمارے ہاں اک تو خواتین میں سے پورے ہفتے لہسن پیاز کی بو آ رہی ہوتی
اگر کبھی خاتون پروگرام بنائے کہ وہ جمعہ کو نہائے گی
تو وہ جمعرات کے دن سر میں خوب کھوپرے کا تیل ڈالکر پھر آپکو آفر کرتیں ہیں کہ سنے کچھ کرنا ہے تو کرلیں کل مجھے نہانا ہے،
واہ ری قسمت
شادی کے 8/10سالوں بعد بیگم ویسے ہی بچوں کی ماں کے ساتھ ساتھ آپکی بھی ماں بن چکی ہوتی ہے
رومانس تو ویسے ہی مر چکا ہوتا ہے،
پھر بھی کبھی اگر دل چاہ جائے
اور آپ بھولے سے کہ دیں بیگم آج تو بڑی اچھی لگ رہی ہو،
تو وہ جھٹ سے کہتی ہے میرا نہانے کا کوئی موڈ نہیں

‎ ‎

25/10/2023

پیارے والدین،
جب بھی آپ کا بچہ اپنے کان یا ناک میں کوئی غیر ملکی چیز ڈالے تو اسے خود باہر لانے کی کوشش نہ کریں، آپ یقیناً حالات کو مزید خراب کر دیں گے اور آپ بچے کو اور بھی زخمی کر سکتے ہیں۔

انہیں فوراً ہسپتال لے آئیں!

27/05/2023

‏معاف کیجئے گا میرا سیاست یا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں،
لیکن بحیثیت ایک Urologist کے اس Urine Test کے رزلٹ کو جیسے پیش کیا جا رہا ہے میں اس پہ
عمران خان کا ایک جملہ دہرانا چاہوں گا

"ایک تو یہ بیچارے زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے"

22/05/2023

‏گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

کچھ ضروری ہدایات

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 5 سے 6 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں.

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ ‏نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں

پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی ‏سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں

اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

15/10/2022

‏مثانے کی رسولی: Bladder Cancer
ایک خطرناک جان لیوا لیکن قابل علاج بیماری ہے
ان کی علامات درج ذیل ہیں
پیشاب میں خون آنا۔
خون کے لوتھڑے نکلنا۔
وزن میں کمی۔
بھوک کا نہ لگنا۔
ایسی کسی بھی علامت کی صورت میں urologist سے فوراًُ رابطہ کریں تاکہ بروقت علاج سے جان بچائی جا سکے۔

11/10/2022

اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چھاتی میں ایک اُبھار سا بنا ہوا ہے۔ ہاتھ لگانے پر کچھ گُھٹلی جیسا احساس ہوتا تھا۔ لیکن کوئی خاص درد تکلیف وغیرہ نہ تھی۔ اس نے سوچا والدہ سے ڈسکس کر لے گی۔ چند ہفتے یونہی بےدھیانی میں یاد نہ رہا۔ ایک دن دوبارہ نہاتے ہوئے اس طرف دھیان گیا تو ماں سے اس بارے مشورہ کر ہی لیا۔ ماں نے کہا کوئی درد یا تکلیف ہے تو دکھا لیتے ہیں ڈاکٹر کو، ساتھ مشورہ دیا کہ زیادہ مسئلہ نہیں لگ رہا تو پیاز باندھ لو اور ساتھ وظیفہ پڑھ لو یہ آپ ہی “گُھل” جائے گی۔ چند ہفتے وظیفہ پڑھا، اور پیاز بھی باندھا اور ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے ہلکے ہاتھ مالش بھی کی۔ گویا نازیہ نے نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو یقین دلا دیا کہ ٹوٹکوں سے ابھار کا سائز کچھ کم ہو گیا ہے۔ وہ مطمئن ہو گئی۔ ابھار اپنی جگہ موجود رہا۔ خاموش۔ کسی تکلیف یا درد کے بغیر۔ جیسے طوفان سے پہلے سمندر ہوتا ہے۔

چھے مہینے ایسے ہی گزر گئے۔ نازیہ کو بھول گیا کہ ایک چھاتی میں ابھار ہے۔ اب کے نازیہ کو عجیب سا درد دائیں بازو میں اٹھا، جیسے اس کی ہڈی میں کوئی سوراخ سا کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ درد کی دوا لی چند دن، اور درد کو آرام آ گیا۔ لیکن دوا چھوڑتے ہی درد نے پھر زور پکڑا۔ آخرکار قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ہوا۔ اس نے کہا جوان لڑکی ہے اسے کیا ہونا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی تجویز کیا، ساتھ ایک تگڑا سا پین کِلر انجیکشن ٹھوکا اور گولیاں دے کر چلتا کیا۔ پھر سے عارضی آرام آ گیا۔ لیکن دوا کا کورس ختم ہوتے ہی پھر وہی تنگی شروع!

اب نازیہ کو پریشانی ہوئی کہ یہ موئی درد جان کیوں نہیں چھوڑ رہی۔ اس نے اپنی ڈاکٹر دوست کو کہہ کر سرکاری ہسپتال سے ایکسرے کروایا۔ ایکسرے کروا کے ہڈی والے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اس نے ایکسرے دیکھ کر کہا کہ اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، آپ اس کو ذرا کینسر آوٹ ڈور میں دکھا کر آئیں۔ اور یوں میری نازیہ سے پہلی ملاقات کا بندوبست ہوا۔۔۔۔

نازیہ نے مجھے سلام کر کے ایکسرے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اسے بازو کی ہڈی میں درد کی شکایت ہے۔ میں نے ایکسرے دیکھتے ہی ہڈی کا پوچھنے کی بجائے اس سے پوچھا “آپ کو جسم میں کہیں کوئی گِلٹی محسوس ہوتی ہے”، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں بس چھاتی میں ابھار سا تھا لیکن وہ وظیفے اور مالش سے بہتر ہو گیا، لیکن “تھوڑا سا” ابھی بھی ہے۔ وہ “تھوڑا سا” ابھار چیک کرتے ہی الارم بجنے لگے۔ میں نے نازیہ کو بائیاپسی، ہڈیوں کا اسکین اور سی ٹی اسکین لکھ کر دیے۔ رپورٹ میں چوتھی اسٹیج کا انتہائی اگریسیو بریسٹ کینسر تھا، جس کی جڑیں ہڈیوں میں ہی نہیں بلکہ جگر، پھیپھڑوں اور ایڈرینل گلینڈ میں بھی پہنچ چکی تھیں۔۔۔۔

نازیہ کے علاج کا دورانیہ لگ بھگ اٹھارہ ماہ کا تھا۔ زندگی کے آخری چار ماہ اس نے بہت تکلیف میں گزارے۔ بستر پر معذوری کے عالم میں وہ کبھی کبھار اپنے دل کی باتیں کیاکرتی تھی۔ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔ ڈگری مکمل کرنا چاہتی تھی۔ ماں بننا چاہتی تھی۔ کچھ اور جینا چاہتی تھی۔ لیکن مقدر کا فیصلہ کچھ اور ہی تھا۔۔۔

شاید ہمارے ارد گرد بہت سی نازیہ موجود ہوں۔ کیونکہ ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس کا شکار ہوتی ہے۔ خواتین کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ چھاتی میں تبدیلیاں ہوں تو ڈاکٹر سے مشورے میں تاخیر نہ کریں۔ پہلی اسٹیجز میں اگر ہم اس بیماری کو پکڑ لیں تو اللہ کی مہربانی سے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے اچھے چانسز ہوتے ہیں۔ اگر آپ خاتون ہیں اور تصویر میں دکھائی گئی کوئی علامات آپ میں ہیں تو فوراً کسی ڈھنگ کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ اگر آپ مرد ہیں تو اپنی خواتین کو آگہی دیں کہ جھجک، اور خواہ مخواہ کی شرم کو زندگی اور صحت سے قیمتی نہ جانیں۔

-Dr. Uzair Saroya

(اکتوبر بریسٹ کینسر آگہی کا مہینہ ہے، اگلی پوسٹ میں اس کی وجوہات اور اس سے حفاظت پر تفصیلاً بات ہو گی انشاءاللہ)

26/05/2022

‏السلام وعلیکم!
جو احباب کل سے آنسو گیس کی زد میں رہے ہیں اور ان کا مدافعتی نظام کمزور ہے ان کو چاہیئے دن میں کم از کم 3 گلاس لیموں پانی ضرور پئیں
آنسو گیس سانس کے ذریعے جسم کے اندر جاتے ہی سب سے پہلے پھیپھڑوں میں سوجن پیدا کرتا ہے اور پھیپھڑوں کی دیواروں کو ایک دوسرے کے ساتھ چپکا ‏دیتا ہے جس سے آکسیجن کا داخلہ جسم میں بند ہو جاتا ہے۔
اسکے ساتھ ہی یہ سانس کی نالی میں شدید سوزش پیدا کرتا ہے جس سے سینے میں شدید درد پیدا ہوتا ہے

اس لیئے ذیادہ سے ذیادہ پانی پیئیں اور کھلی فضا میں گہرے گہرے سانس لیں

سبزیوں اور پھلوں کا استعمال اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

26/04/2022

‏اگر آپ اپنی اولاد کو جنسی تعلیم سے آگاہ نہیں کریں گے تو آپ کی اولاد بے راہ روی کا شکار ہو سکتی ہے
شادی کے بعد ہونے والی تباہی سے اگر اپنے خاندانوں کو بچانا چاہتے ہیں تو اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ دوستی کریں ان کے جنسی معاملات پہ گہری نظر آپ کا فرض ہے

08/04/2022

‏روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں اور ساتھ پھلوں کے تازہ جوس پینا بھی جسم کو تقویت دیتا ہے۔

افطار میں اگر سموسے اور پکوڑے نہ ہوں تو اسے ادھورا تصور کیا جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اسی لئے افطار میں ان سے اجتناب کرنا چایئے‏کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزے کولیسٹرول کنٹرول کرنے، دل کے امراض، موٹاپا اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

06/04/2022

‏روزے کی یہ بھی ایک خوبصورتی ہے کہ
جب انسان روزہ رکھتا ہے تو جسم کے خلیوں میں پُراسرار تبدیلیاں رُونما ہونے لگتی ہیں ۔

جب ان خلیوں کو باہر سے کوئی خوراک نہیں ملتی، تو وہ خود ہی ایسے خلیوں کو کھانا شروع کردیتے ہیں، جو گلے سڑے، خراب اور جسم کے لیے خطرے کا باعث ہوں‏اسے عام فہم زبان میں (self eating)کہتے ہیں اور سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’Autophagy‘‘ کہلاتا ہے

17/03/2022

Hello Dear if u are seeing this Post

Drink some water.

Help your kidneys.

08/03/2022

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore
54810