Ayat ul quraan
islamic vediu creator
11/10/2024
ہر اس دل کے لیے جو غمگین ہے
میری دعا ہے
اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے
آپ کے غموں کو ختم کر دے
آپ کے معاملات کو درست کر دے
آپ کے دکھوں کا مداوا کر دے
آپ کے دل کو سکون عطا کردے
آپ کو خوشیاں نصیب کردے
آمین ثم آمین یارب العالمین🫀🖇️ 🌹
غنہ کی تعریف
غنہ وہ آواز ہے جو ناک سے نکلتی ہے اور اس میں زبان کا کوئی عمل نہیں ہوتا۔
غنہ کا لغوی معنی غنگناہٹ
اصطلاح میں غنہ ایسی آواز ہے جو م اور ن کو ادا کرتے وقت ناک کی جڑ یعنی خیشوم میں پائی جاتی یے
غنہ کی دو اقسام
غنہ اصلی
کو غنہ آنی یا ذاتی بھی کہتے ہیں۔۔ جو کہ ن اور م متحرکہ اور مظہرہ میں پایا جاتا ہے اور یہ غنہ بلا قصد کیا جاتا ہے اور یہ م اور ن کو ادا کرتے وقت فورا ادا ہوجاتا ہے
غنہ فرعی
اسکو غنہ زمانی بھی کہا جاتا ہے اسکو قصدا کیا جاتا ہے اسکی مقدار ایک الف کے برابر ہوتی ہے۔
اور یہ غنہ ن اور م مشدد اور بحالت اخفاء اور مدغم بإدغام ناقص میں پایا جاتا ہے۔
غنہ کے مراتب بالترتیب
1: اسکو کہتے ہیں اکمل غنہ۔
اس غنہ کی مقدار سب سے طویل ہے اس مرتبے میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں۔۔
1: ن مشدد اور م مشدد
جیسے : انّما ۔ عمّا۔۔
یہ غنہ واجب ہے اسکی مقدار ایک الف کے برابر ہے۔
2: جب ن ساکن یا تنوین کے بعد حروف یمون آئیں
جیسے۔ من یّقول ۔
3: جب م ساکن کے بعد حرف م متحرک آۓ
عَلیکُم مّرسَلُون
2 : غنہ کاملہ
یہ غنہ دوسرے مرتبے میں آتا ہے اور یہ بھی مکمل غنہ ہوتا ہے لیکن یہ مقدار میں اکمل غنہ سے کم ہوتا ہے اس مرتبے میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں۔۔
1النون المخفی (چھپا ہوا نون)یعنی جب نون کے بعد حروف اخفاء آئیں (اخفاء حقیقی)
جیسے: اَنفُسکم
2: المیم المخفی (چھپا ہوا میم۔)
جب م ساکن کے بعد حرف ب آۓ (اخفاء شفوی)
جیسے: علیکم بوکیل
3: اقلاب یعنی جب ن اور م ساکن کے بعد ب آجاۓ
جیسے من بعد
نوٹ۔ اقلاب کی ادائیگی ۔۔
غنہ اور اخفاء کے ساتھ ادا کرنا اقلاب کہلاتا ہے
اخفاء حقیقی ادغام اور اظہار کی درمیانی کیفیت کے ساتھ۔۔
ن کی آواز کو ناک میں چھپاکر ادغام اور اظہار کی درمیانی کیفیت میں ادا کرنا۔
م کی آواز کو ناک میں چھپا کر ادغام اور اظہار کی درمیانی کیفیت میں ادا کرنا ۔
3 : غنہ ناقصہ نامکمل غنہ
اس میں غنہ کی مقدار غنہ کامل سے کم ہوتی ہے اس مرتبے میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں۔۔
1: النون المظہرہ
یعنی وہ ن جو واضح پڑھا جاۓ ۔ جب نون ساکن یا تنوین کے بعد اظہار کے حروف آئیں یا ہم ن ساکن پر رک جائیں جیسے:
مَنْ آمن
2: المیم المظہرہ
یعنی وہ میم جو واضح پڑھا جاۓ
جب م ساکن کے بعد حروف اظہار آئیں یا م ساکن پر ہم رک جائیں ۔
جیسے: اَنْعَمْتَ
4: انقصہ غنہ
یہ غنہ کا سب سے آخری مرتبہ ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Lahore
05450
