Healthy Talks by Fozia Badar

Healthy Talks by Fozia Badar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Healthy Talks by Fozia Badar, Health/Beauty, Lahore.

Refined Flour is poision! 

#health #work #fitness #wellness 28/05/2024

جس ماحول میں باہر کی روٹیوں کا آٹا گوندھا جاتا ہے اور اگر ان کہ اجزأ کا معیار ایک بار آپ دیکھ لیں تو بخوبی سمجھ آۓ گا کہ یہ بات کیوں کہی جا رہی ہے۔کسی بھی جینڈر پہ تنقید نہیں ہے لیکن بہتر کرنے کی کوشش ہے

Refined Flour is poision! #health #work #fitness #wellness

28/05/2024

صحتمند دن کا آغاز۔
اوٹس زمین کے صحت مند ترین اناج میں سے ہے۔ وہ ایک گلوٹین فری اناج ہے اور اہم وٹامنز، معدنیات، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہے
اوٹس میں فائبر ہوتا ہے۔ روزانہ 30 گرام اوٹس کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مزید براں
اوٹس میں موجود دیگر حل پذیر ریشے کھانے سے خراب کولیسٹرول کو کسی حد تک کم کرتے ہیں۔اس لیۓ روزانہ اوٹس کا استعمال وزن کم کرنے کے ساتھ صحت مند زندگی کی بھی ضمانت ہے۔

20/05/2024

اپنے د ل کی حفا ظت کریں!!!
دن میں ایک کپ سبز چائے کولیسٹرول کو بننے سے روکتی ہے ۔ سبز چائے Metabolism کو بڑ ھاتی ہے اور وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن بھی سبز چائے کے استعمال کو دل کے لیے مفید قرار دے چکی ہے_

05/05/2024

جوان موت
عدیل ہاشمی صاحب کی ایک ویڈیو ابھی نظر سے گزری جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکا جسکی عمر 35 سال لاہور ایئرپورٹ سے کراچی جاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا اور اس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔ اس طرح کے واقعات اب عام ہوتے جا رہے ہیں۔
اس ہیلتھ کرائسز کا ہم بارہا مختلف پلیٹ فارم سے لوگوں کو اگاہ کرتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہے جہاں پر ینگ ایج میں پاکستانی بچے ہارٹ اٹیک بلڈ پریشر اور مختلف بڑی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ہمیں ان مسائل پر بات کرنےاور روز مرہ زندگی میں بہتری لانے کی ضروت ہے۔

04/05/2024

نمک حلال یا نمک حرام!
نوے کی دھائ کے لوگوں کے لیۓ اھم پیغام
1990 کی دھائ میں ٹی وی پہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایک اشتہار دکھایا جاتا تھا جس میں گلہڑ یعنی تھائرائیڈ سے متاثرہ لوگ دکھائے جاتے تھے اور لوگوں میں ایک تاثر دیا گیا کہ آئیوڈین کی کمی کے باعث یہ تھائیرائڈ ہوتا ہے اور آیوڈین والا نمک اس بیماری کا بہترین علاج ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے آیوڈین والے نمک کے نام پر پوری انڈسٹریز بن گئی ۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر آیوڈین والا نمک ہی اس بیماری کا علاج تھا تو ابھی تک تھائیرائیڈ کے اتنے مریض کیوں ہیں ؟؟؟؟؟؟

اور دوسرا اہم سوال یہ تھا کہ اگر کسی میں آیوڈین کی کمی نہیں ہے تو کیا اس نمک کو کھانے کی وجہ سے اس میں آئیوڈین کی زیادتی تو نہیں ہو گئی اور اسکو آیوڈین کی زیادتی ہو جانے والا تھائرائیڈ تو نہیں ہو گیا 🤔


آپ کی معلومات میں اضافہ کرتی چلوں تھائیرائڈ دو طرح کا ہوتا ہے ایک آیوڈین کی کمی کے باعث جس کو ہائپو تھائیرائڈ کہتے ہیں اور ایک آیوڈین کی زیادتی کے باعث جس کو ہائپر تھائیرائڈ کہتے ہیں۔
پاکستان کی شماریات کے مطابق ہائیپوتھائیرائڈ %4.1 اور ہائپر تھائیرائڈ %5.1 ہے۔
اس رپورٹ سے آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ آیوڈین کی کمی کے باعث اگر %4.1 لوگ مشکل میں ہیں تو آئیوڈین کی
زیادتی کی وجہ سے 5.1 پرسنٹ لوگ مشکل میں ہیں اس کا مطلب ہے کہ آیوڈین والا نمک ضرورت سے زیادہ کام کر چکا ہے۔اس لیۓ ہمیں چاہیۓآیوڈین والے نمک کے بجائے دیسی نمک استعمال کریں۔
دیسی نمک سے بھی بہترین ہے کہ ہم پنک ھمالین سالٹ یعنی گلابی نمک جو کہ قدرتی ہے اور اس میں 84 ایسے منرلز موجود ہیں جو خدا نے ہمیں اپنی بہترین صورت اور تناسب کے ساتھ عطا کیۓ ہیں۔
آیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لیۓ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں آیوڈین پایا جاتا ہو۔ جیسے کہ مچھلی، بند گوبھی،کشمش،خشک آلو بخارہ وغیرہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Lahore