RAZA SHAKOORI DAWAKHANA
strive together for excellence
we provide services door to door
19/08/2023
https://pansar.store/shop/enliven-men-health-supplement/
Enliven – Men Health Supplement Sexual health is essential part of overall well-being,we believe in addressing this sensitive topic with most care and expertise.Enliven Men Health Supplement
28/06/2022
آملہ
26/06/2022
Fish oil capsules is scam
💀 آئس نشہ 💀
آئس نشہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں خوفناک حد تک ان کے استعمال میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے
آئس نشہ یا کرسٹل میتھ ایک مخصوص وقت کیلئے جسم کو جگانے والی ایکٹو کرنے والا ایک کیمیکل ہے۔ ایک وقت میں لی جانے والی اسکی مقدار یعنی چائے یا کافی کی طاقت کو 1000 میں ضرب دیا جائے تو کچھ حد تک آئس نشے کے زہریلے اثر کو محسوس کیا جا سکتا ھے ۔
آئس نشہ کیا ہے؟
آئس نشہ ایک میتھ ایمفٹامین یا ایفیڈرین نامی کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے ایفیڈرین پیناڈول ، پیراسٹامول ، ویکس اور نزلہ زکام کی ادوایات میں استعمال کی جاتی ہے ایک تو براہ راست ایفیڈرین یا میتھ ایمفٹامین حاصل کرنا یا پھر آئس یا کرسٹل میتھ کیلئے استعمال کرنا
یہ باریک شیشے عموما بلب کے شیشے سے گزار کر حرارت دی اور لی جاتی ہے جو سونگھنے اور سانس کے ذریعے استعمال کی جاتی ہے
انجکشن کی صورت میں بھی لگائی جاتی ہے
یہ چونکہ ایک کیمیکل سے تیار کی جانے والی ڈرگ ہے جو باآسانی کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہے کیونکہ ہیروئین ، افیون ، چرس وغیرہ جو کاشت سے لیکر اسمگلنگ تک مشکل اور دشوار مراحل سے گزر کر استعمال کرنے والے تک پہنچتی ہیں جبکہ یہ زہر اسانی سے کہیں بھی مل جاتا ھے لیکن بے حد نفسیاتی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ھے کیونکہ یہ نشہ غیر قدرتی طاقت کو پیدا کرتا ھے جس سے نیند کا سسٹم مردہ ھو جاتا ھے سوچ ، یادداشت کی خرابی اور دماغی مسائل بہت تیزی سے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
استعمال کا مقصد :-
اعصابی نظام سنٹرل نروس سسٹم کو کچھ وقت کیلئے حد سے زیادہ ایکٹو کر دیتا ہے دماغ میں موجود کرنٹ کے لیول کو بڑھا دیتا ھے جس کی بدولت ایک نشہ کرنے والا 24 سے 48 گھنٹے تک باآسانی جاگ سکتا ہے نشے کی حالت میں نیند بالکل نہیں آتی اور کچھ گھنٹوں کیلئے دماغ بہت زیادہ تیزی سے کام کرنا شروع کردیتا ہے کیونکہ یہ زہر نیورانز کو overactive کر دیتا ھے ۔
🕳️ نشئ کی علامات
زیادہ دیر تک کچھ نہ کھانا ، بہت زیادہ پرامید رہنا ، تیزی سے بولنا ، یادداشت کا کچھ دیر کیلئے تیز ھو جانا ، جلدی جلدی سبق یاد ھونا ، مباشرت کے ٹائم کو مصنوعی طور پر بڑھانا ، خود کو دوسرے سے پرفیکٹ اور ذہین سمجھنا ، بہت سخت کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہ ھونا ، گیمز میں پھرتی دکھانے کیلئے بھی اس زہر کا استعمال کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب نشے کے بعد کی حالتوں میں سے ایک حالت ھے جس کو دیکھ کر نوجوان لڑکے لڑکیاں خود کو ٹارزن کی اولاد سمجھنے لگتے ہیں لیکن پریشانی اس بات کی ھے کہ یہ نشہ ایسے لوگ زیادہ کر رھے ہیں جو کالج یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کر رھے ہیں اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ یہ نشہ کچھ گھنٹوں کے لئے تو اُنکو اُنکی من چاہی دنیا میں لے جاتا ھے لیکن اس نشے کے بعد کے نقصانات پر اس اعلی تعلیم یافتہ طبقے کی اعلی تعلیم نے کوئی نظر نہیں ڈالی ، مطلب ھماری اگلی پڑھی لکھی جاہل نسل خود کو نشے کی خرافات میں ڈال کر اپنا مستقبل سنوارنے کی ناکام کوششوں میں ھے شائد کچھ گھنٹوں کی ملنے والی خوشی نے انکو اپنے تاریک مستقبل کی روشنی کو بھانپنے سے روک دیا .. میں تو کہوں گی ایسے عقل کے اندھوں کو کوئی نہ روکے کرنے دو انکو جتنا نشہ یہ کرنا چاھتے ہیں انکو انکے حال پہ چھوڑ دیا جائے کچھ ھی عرصے کے بعد اس نئی پڑھی لکھی لبرل اور نون لبرل جاہل قوم کی قسمت میں گٹنوں میں منہ دے کر رونا لکھا ھے جب انکی بے وقوفیوں کے رنگ انکی اپنی ذات کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں انکے سامنے اُنہی کو منہ چڑاتے نظر آ رھے ھوں گے مگر اس وقت بہت دیر ھو چکی ھو گی ...
🕳️نشے کے جسم پر منفی اثرات:-
1- اعصابی نظام میں موجود پیغام رساں ایجنٹ نیورون کا خاتمہ یا ان کی تعداد اور نیچرل سسٹم کو خطرناک حد تک کم یا غیر معمولی لیول تک پہنچانا ۔
2- The Hippocampus damage
پرانی باتوں یا چیزوں کی یاداشت ختم اور نئی چیزوں کو سیکھنے کے عمل کو متاثر کرنا شورٹ ٹرم میموری کارڈ کرپٹ ھو جاتا ھے ۔
3- The Ctriatum damage
جسمانی حرکات کے جاننے کے عمل کو تباہ کر دیتا ھے ۔
4- Prefrontal cortex damage
حساس حصہ ہے جو پیچیدہ مسائل حل کرنے اور توجہ حاصل کرنا اس کا کام ہے اس سسٹم کی تباہی شروع ھو جاتی ھے ۔
🕳️نشے سے پیدا ھونے والی نفسیاتی بیماریاں -
1_وہم کی بیماری
2_ایک بات کو بار بار دہرانا
3_ کسی کام یا بات پہ توجہ نہ دیے پانا
4_حافظہ تباہ ہونا
5_فیصلہ کرنے کی اہلیت کھو دینا
6_ وزن میں بہت زیادہ کمی ،
7_ خود کی ذات پہ اور دوسروں پر تشدد کرنا
8_قدرتی نیند کا ختم ھو جانا
ظاہری شکل اور کارکردگی میں اضافہ کرنے والی دوائیں اور نشہ جسم میں ہارمونز کی معمول کی پیداوار میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ، جس سے جسم کا بیشتر قدرتی نظام کام کرنا بند کر دیتا ھے اور جسم میں ایسی تبدیلیاں پیدا ھونا شروع ھو جاتی ہیں جن کا دوبارہ قدرتی موڈ پہ واپس آنا بے حد مشکل ھو جاتا ھے بلکہ نا ممکن ھوتا ھے ۔ ان تبدیلیوں میں سب سے خطرناک مردوں میں بانجھ پن اور خصیوں کے سکڑنے کے ساتھ ساتھ جسمانی بالوں کی نشوونما اور خواتین میں مردانہ طرز کا گنجا پن ماہواری میں مختلف اقسام کی دشواری شامل ہیں ، پینک اٹیک پرنا ۔ اسکے ساتھ ساتھ قدرتی سیکس کی لذت جسم کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ جاتی ھے جب تک نشہ نہیں تب تک مزہ نہیں ۔
پاکستان کے اندر اس لعنت میں تقریبا 20 سے 25 فیصد یونیورسٹیوں کالجز اور سکولز کے طلباء و طالبات مبتلا ہیں جن میں لڑکیوں کی خاصی تعداد شامل ہیں
صرف پشاور کے اندر تقریبا 20 ہزار لوگ آئس نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں
آئس نشے کے کاروبار میں ایک پورا مافیا ملوث ہے جو کچھ مقدار افغانستان اور ایران سے اسمگل کر رہے ہیں جو زیادہ تر ایکسپائر شدہ ڈرگز کی صورت میں ہے
پاکستان کے تعلیمی اداروں کے اندر نشےکی بڑھتی ہوئی شرح کی بدولت حکومت نے تعلیمی اداروں کے اندر بچوں کا آئس یا ڈرگز ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس ادارے کے بچے اس لعنت میں پائے گئے ان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ یہ اعلان سنا تو تھا مگر ابھی تک سوچ کی حد تک ہی محفوظ کر دیا گیا ھے ۔
علاج کے لئے اون لائن سروسز موجود ہیں ہپنو تھراپی اور این ایل پی سمارٹ تھراپیز کی مدد سے بغیر دوائی انجکشن کے اس زہر کے خلاف ذہن میں نفرت بھر دی جاتی ھے الحمدللہ ۔ نشے کیلئے دل میں نفرت پیدا کرنے سے ہی نشئی نشے سے دور رہتا ھے ورنہ زور زبردستی کتنے دن نشے سے دور رکھ سکتی ھے نشہ عشق ھے اس عشق کو دل سے دور کرنا پرتا ھے ورنہ خطرہ ہمیشہ سر پہ منڈلاتا رہتا ھے ۔۔۔
28/10/2021
سب دوستوں کو شرکت کی دعوت عام ہے
خواتین میں آئرن کی کمی کیوں ہوتی ہے اور یہ کیسے دور ہوسکتی ہے؟
خواتین میں خون کی کمی اب کوئی عام بات نہ رہی کیونکہ جس طرح کا ہمارا رہنا سہنا ، کھانا پینا اور روزمرہ کا لائف سٹائل بن گیا ہے اس میں کب کیسے، کس وقت آپ کا جسم کمزوری یا خون کی کمی کا شکار بن رہا ہے یہ ہمیں خود ہی معلوم نہیں ہے۔ اور پھر خواتین کے لیئے چونکہ خون انتہائی اہم ہے کہ اگر ان کے جسم میں خون نہ ہو تو بچوں کی صحت پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور ان کے اپنے لیئے پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ خواتین میں بنیادی طور پر خون کی کمی یعنی اینیمیا ‘ آئرن کی کمی کے باعث ہو جاتی ہے۔ خون میں موجود لال خلیے کم ہونے کی وجہ سے ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق: '' خون میں موجود ہیموگلوبن (ریڈ بلڈ سیلز) کی کمی جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے پیش آ تی ہے، پروٹین پر مشتمل ہیموگلوبن جسم کے پٹھوں میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی آئرن کی کمی کا سبب بنتے ہیں، ہیموگلوبن بنانے کے لیے جسم کو آئرن کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اس کی کمی کے باعث جسم میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے خصوصاً خواتین میں اس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔''
آئرن کی کمی کی علامات :
آئرن کی کمی کی چند ایک وجوہات ہم بھی آپ کو بتا رہے ہیں اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک بھی مسئلہ خود میں دکھائی دے رہا ہے تو پہلی فرصت میں اپنے معالج کے پاس ضرور جائیں تاکہ اپنے ساتھ اپنے بچوں کی صحت کو بھی برقرار رکھ سکیں: •
آئرن کی کمی کے سبب جسم میں کمزوری، ہر وقت درد، چہرے کا رنگ اُڑ جانا، سانس کا پھولنا، چکر آنا، ہاتھوں اور پاوؤں میں سنسناہٹ محسوس ہونا، زبان میں درد یا سوجن کا آجانا، پاؤں اور ہاتھوں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کا ٹوٹنا، سر کے بالوں کا گرنا یا پتلا ہونا، سر میں درد کی شکایت رہنا، بار بار بھوک لگنا، کھانا کھانے کے بجائے کچے اناج کھانے کا دل چاہنا، ناخنوں میں پیلاہٹ آنا وغیرہ ہیں ۔
آئرن کی کمی کی وجوہات :
آئرن کی کمی کی بڑی وجہ غذا کا بہت کم استعمال کرنا، اپنی غذا میں گوشت، انڈے اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعما ل نہ کرنا ، معدہ خراب رہنا اور آنتوں کا صحت مند نہ ہونا بھی شامل ہے۔
آئرن کن غذائوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔۔ ؟
گوشت: بھیڑ، مرغی اور گائے کے گوشت کا استعمال کیا جائے، غذا میں پھلیاں، کدو اور اس کے بیج، کشمش و دیگر خشک میوہ جات، انڈے ، مچھلی، دلیہ کا استعمال کریں۔ پھل: وٹامن سی سے بھر پور غذائیں جو خون بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ جیسے کے مالٹے، انگور، چکوترے، اسٹرابیریز، کیوی، امرود ، اناناس، خرپوزہ، کیلا، پپیتا اور آم کھائیں۔ سبزیاں: خواتین سبزیوں میں بروکولی ، لال اور ہری شملہ مرچ، پھول گوبھی ، ٹماٹر اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں۔
موسم سرما کی آمد آمد ھے
صدیوں سے آزمودہ جوشاندہ کا نسخہ
براۓ
"کھانسی"
"نزلہ"
"زکام"
"فلو"
"بخار"
اور گلے کی سوزش وغیرہ
ھوالشافی
1.سپستان 6 گرام۔
2.عناب 5 عدد۔
3.گل بنفشہ 5 گرام۔
4.اصل السوس 5 گرام۔
5.برگ گاٶزبان 5 گرام۔
6.تخم خطمی 5 گرام۔
7.تخم خبازی 5 گرام۔
8.انجیر 3 عدد۔
ڈیڑھ گلاس پانی میں اتنا ابالنا ھے کہ باقی ایک گلاس بچے۔
چھان کر رات کو پی کر سو جانا ھے۔
جبکہ پھوگ کو دوبارہ پانی ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دینا ھے۔اور صبح مونہہ نہار ابال کر پی لینا ھے۔
حسب منشإ میٹھا بھی کیا جا سکتا ھے۔
والسلام
دانت درد کسی بھی قسم کا ھے۔
علاج صرف ایک ہی حل ھے۔
ایک کپ نیم گرم پانی سے تھوڑا زیادہ گرم پانی میں بچے کے زائقے کے مطابق نمک ڈال کر بچے سے کہو۔ کہ اس گرم پانی سے جس طرف دانت کو درد ھے اور چہرہ کے گال پر باہر بھی سوجن ھے۔ اس طرف نمکین گرم پانی سے قلیاں۔۔ یعنی۔۔۔ قلی کرے۔
لیکن رات سوتے وقت کرے تو بہتر ھے۔
بعد میں کچھ نہی کھانا پینا۔
بس
ایک کپ پانی سے چھوٹے چھوٹے گھونٹ منہ میں رکھ کر قلی کرتا رہے۔
10 منٹ بعد دانت درد ختم اور صبع تک سوجن بھی ختم ھو جائے گی۔
اگر ابھی شدید درد ھے تو ابھی بھی قلی کر سکتا ھے۔
لیکن ایک بار پھر رات سوتے وقت لازمی کر لے۔
3 دن تک کرے۔
کوئی سوجن کوئی درد نہی باقی رہے گا۔
میرا آزمودہ تجربہ ھے۔
اور
اگر دانت درد شدید ھے۔
تو پہلے ٹوتھ برش سے دانت کو صاف کرے۔ پیسٹ نہی لگانی۔
سوکھے برش سے صاف کرنے ھیں۔
پھر
بچہ خود دانت میں ایک چٹکی نمک بھر دے۔
یقین سے
3 سیکنڈ میں دانت درد ختم ھو جاتا ھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دانت درد کا دوسرا حل۔
جو اپ یعنی بچوں کے والدین نے کرنا ھے۔
عام ڈھیلی والی پھٹکری 50 گرام۔
کالی مرچ ۔20 گرام۔
لونگ 20 گرام۔
دیسی نمک 20 گرام۔
آئیوڈین نہی لینا۔
صرف پتھر والا اصلی قدرتی دیسی نمک لینا ھے۔
ان سب کو الگ الگ توے پر بھون لیں۔
پھر جب پھٹکری پھول بن جائے۔
اور
لونگ اور کالی مرچ بھی پھول ھو جائے۔
تو سب کو الگ الگ گرائنڈر میں پیس لو۔
پھر تینوں کو اکٹھا مکس کر کے رکھ لیں۔
جب بھی گھر کے کسی بھی فرد کو دانت درد ھو۔
یاں
مسوڑے پھول جاتے ھوں۔
یہ پھٹکری والا پوڈر دانت کی کھوڑ میں رکھ کر منہ لٹکا دو۔
تاکہ ریشہ نکل جائے۔
اس کا تھوک اندر نہی جانے دینا۔
یہ بھی کامیاب عمل ھے۔
جو کوئی بھی ڈاکٹر اور خکیم نہی بتاتا۔
ایک خاص بات۔
جس دانت میں نمک بھر دو گئے۔ پھر کچھ دنوں بعد کیا ساری زندگی وہ دانت اگر اوپر سے ٹوٹ بھی جائے گا۔
تب بھی درد نہی ھو گی۔
اور
ساری زندگی اس ٹوٹے ھوئے دانے سے روٹی بھی کھاو گے۔اور گوشت بھی کھاو گے۔
انشاء اللہ
اور کبھی بھی دوسرے بھی کسی دانت میں درد ھو۔ تو پھر دانت کی کھوڑ کو صاف کرو۔ سادہ پانی سے قلی کرو۔اور سادہ دیسی نمک بھر دو۔
شرطیہ دانت درد 3 سیکنڈ میں ختم۔
یہ وہ نسخے بتا دئیے ھیں۔
جو کوئی نہی بتاتا۔
اور
یہ وہ نسخے ھیں۔ جو واقع آرام بھی دیتے ھیں۔
بے فکر ھو کر عمل کرو۔
آرام ہی ملے گا۔ انشاء اللّه ۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی دعائیں دینا۔۔۔۔۔۔۔۔
درد شقیقہ کا لا جواب علاج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دردِ شقیقہ جس کو آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے ۔۔جیسے ہی سورج نکلنا شروع ہوتا ہے ۔۔دھیرے دھیرے دردبھی بڑھنے لگتا ہے یہاں تک کہ دوپہر تک پورا آدھے سر کو درد گھیر لیتا ہے ۔اور مریض درد سے بےچین ہو جاتا ہے ۔۔اکثر درد نہ برداشت کرنے کی وجہہ سے الٹیاں بھی ہوجاتی ہیں ۔۔جیسے جیسے سورج ڈھلنے لگتا ہے ۔۔درد میں بھی کم ہونا شروع ہوتا ہے ۔سورج غروب ہوتے ہی درد بھی ختم ہوجاتا ہے ۔۔یہ بیماری کبھی ہفتہ میں ایک بار کبھی 15دن میں ایک بار ۔۔کبھی مہینے میں ایک بار ہوتی رہتی ہے ۔۔اس بیماری سے ۔۔بہت سے لوگ سخت پریشان ہیں ۔۔اور کتنا ہی علاج کر والیں ۔۔۔بیماری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ۔۔اس کا ایک آسان اور گھریلو علاج بتاتے ہیں ۔۔اور ہمیشہ کے لیے اس بیماری سے چھٹکارا ہو جائے گا انشاءاللہ ۔
کوتھمیر ۔جس کو ہرا دھنیا بھی کہتے ہیں ۔۔لیجیے ،اور اس کا عرق(رس) نکالیے ۔۔دو چمچہ رس میں ۔ایک رتی کافور ۔ملایں اور ناک کے دونوں نتھنوں میں 2/2قطرے ٹپکائے ۔۔پھر قدرت کا کمال دیکھئیے ۔دیکھتے ہی دیکھتے درد ختم ہوجائے گا ۔۔ایک یا دو بار یہ عمل کرنے سے درد ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا ۔۔اس کے. علاوہ اطریفل اسطخودوس آدھی چمچ صبح وشام تاذہ پانی کے ساتھ استعمال کروائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Lahore
