Rise Above Disability
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rise Above Disability, Health/Beauty, X Block Water Tank, Phase III, DHA Lahore, Lahore.
✨ "ہم معذوری کو کمزوری نہیں، حوصلے کی طاقت مانتے ہیں۔
یہ پیج اُن لوگوں کی آواز ہے جو زندگی کے ہر مشکل مرحلے کو ہمت اور صبر سے جیتتے ہیں۔
Rise Above Disability – کیونکہ اصل طاقت حوصلے میں ہے!" ✨
16/04/2026
کراچی ایکسپو سینٹر میں معذور افراد کے لیے ایک اہم سیمینار اور جاب ایونٹ منعقد ہوا۔
اس میں پرائیویٹ کمپنیوں نے ہائرنگ ڈیسک لگائے
اور سرکاری ادارے بھی شریک ہوئے۔
مقصد تھا معذور افراد کو روزگار کے مواقع دینا اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
لیکن سوال یہ ہے:
کیا یہ مواقع حقیقت میں بھی مل رہے ہیں؟
آئیں مل کر آواز اٹھائیں اور اس پیغام کو آگے پھیلائیں۔
#معذورافراد #حقوق #روزگار #پاکستان
13/04/2026
میں ایک معذور شہری ہوں، لیکن میرے حقوق بھی ہیں۔
پاکستان نے UN کے معاہدے (CRPD) پر دستخط کیے،
لیکن آج بھی ہمیں نہ نوکری ملتی ہے، نہ سہولیات۔
ہمیں نظر انداز کرنا بند کرو!
یہ ہمارا حق ہے، کوئی احسان نہیں۔
📢 آن لائن تحریک 725 — معذور افراد کے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں
یہ صرف ایک گروپ نہیں…
یہ ایک مشن ہے، ایک آواز ہے، ایک جدوجہد ہے۔
ہمارا مقصد: • معذور افراد کا ڈیٹا منظم کرنا
• قانونی حقوق کے لیے آواز اٹھانا
• سرکاری کوٹہ، تعلیم اور روزگار کے مسائل اجاگر کرنا
• میڈیا اور اعلیٰ حکام تک اجتماعی آواز پہنچانا
725 کا مطلب: 7 دن جدوجہد
2 مقصد (عزت اور حق)
5 اصول (اتحاد، سچائی، نظم، صبر، قانونی راستہ)
⚖️ ہم عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں
🤝 ہم ایک دوسرے کا سہارا ہیں
📢 ہم اپنی آواز خود بلند کریں گے
یاد رکھیں:
"معذور حق چاہتا ہے، خیرات نہیں"
📜 گروپ اصول: 1️⃣ یہ گروپ صرف معذور افراد اور اُن کے حقیقی مسائل کے لیے ہے
2️⃣ ہر ممبر عزت اور مہذب زبان استعمال کرے گا
3️⃣ کسی بھی قسم کی سیاسی جماعت کی تشہیر منع ہے
4️⃣ فرقہ واریت، لسانیت یا نفرت انگیز باتیں سخت منع ہیں
5️⃣ بغیر تصدیق کے کوئی خبر یا افواہ شیئر نہ کریں
6️⃣ ذاتی تشہیر، کاروباری اشتہار یا فنڈ ریزنگ کی اجازت نہیں
7️⃣ مقصد خیرات نہیں بلکہ قانونی حق کے لیے آواز اٹھانا ہے
8️⃣ ایڈمن کے فیصلے کا احترام لازم ہوگا
9️⃣ گروپ معلومات باہر بغیر اجازت شیئر نہ کریں
🔟 اتحاد، صبر اور قانونی راستہ ہی ہماری طاقت ہے
🚨 3 دسمبر — عالمی یومِ معذور افراد پر آن لائن احتجاج
📅 تاریخ: 3 December
⏰ وقت: شام 7 بجے
📍 پلیٹ فارم: Facebook, WhatsApp, TikTok, X (Twitter)
🎯 مقصد:
پورے پاکستان سے ایک آواز بنانا
تاکہ حکومت، میڈیا اور ادارے مجبور ہو جائیں سننے پر
گروپ لنک نیچے 👇
https://chat.whatsapp.com/CZ9ZXo3WzkAI9Z97d4wzex?mode=gi_t
ہم سب ایک ہیں ✊
12/04/2026
🌟 معذور افراد کے لیے بہترین موقع!
میزان بنک کی طرف سے "روشناس پروگرام" متعارف کروایا گیا ہے، جو خاص طور پر معذور افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے آپ نہ صرف بینکنگ سیکھ سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں جاب حاصل کرنے کے مواقع بھی بڑھا سکتے ہیں۔
📌 3 ماہ کی ٹریننگ
📌 ماہانہ وظیفہ
📌 ٹرانسپورٹ الاؤنس
📌 بہترین کارکردگی پر جاب کا امکان
👉 مزید معلومات اور اپلائی کرنے کے لیے لنک:
https://www.meezanbank.com/careers/
📢 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے معذور افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
11/04/2026
🚨 معذور افراد کے ساتھ ناانصافی کب ختم ہوگی؟
آج بھی پاکستان میں معذور افراد کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیے جا رہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ سفری کارڈ پر واضح طور پر 50% رعایت لکھی ہوتی ہے، لیکن افسوس کہ بس اڈوں پر موجود ٹرانسپورٹرز اس رعایت کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔
ایک معذور شخص، جو پہلے ہی زندگی کی مشکلات کا سامنا کر رہا ہوتا ہے، جب اسے سرِعام دھکے دیے جاتے ہیں اور اس کے حق کو نظر انداز کیا جاتا ہے، تو یہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ انسانیت کی تذلیل ہوتی ہے۔
❗ سوال یہ ہے:
- کیا حکومت صرف کارڈ جاری کرنے تک محدود ہے؟
- سوشل ویلفیئر کے ادارے کیوں خاموش ہیں؟
- جن افسران کے دستخط اس کارڈ پر ہوتے ہیں، وہ اپنی ذمہ داری کیوں ادا نہیں کرتے؟
یہ مسئلہ صرف ایک شخص کا نہیں، بلکہ ہزاروں معذور افراد کا ہے جو روزانہ اس ناانصافی کا شکار ہوتے ہیں۔
🙏 ہم مطالبہ کرتے ہیں:
✔ معذور افراد کو ان کا حق دیا جائے
✔ ٹرانسپورٹرز کو قانون کا پابند بنایا جائے
✔ ذمہ دار ادارے فوری ایکشن لیں
📢 آئیں آواز اٹھائیں تاکہ یہ ظلم بند ہو سکے!
06/04/2026
السلام علیکم دوستو ❤️
ایک اہم موقع خاص طور پر اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو جاب ڈھونڈ رہے ہیں یا معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
Nestlé Pakistan Limited کا
👉 “Hai Tum Pe Yakeen” Program
یہ 1 سالہ ٹرینی پروگرام ہے، خاص طور پر Persons with Disabilities کے لیے، جس میں آپ کو ملے گا:
✔ Practical training
✔ Professional office experience
✔ Skills development
📌 کون apply کر سکتا ہے؟
✔ Graduation (BA / BS / BSc وغیرہ)
✔ Disability certificate
📌 Apply کرنے کے لیے official link:
🔗 https://candidate.pulsifi.me/invites/QNH1cr61i7�
⚠️ نوٹ: یہ پروگرام training based ہے، permanent job guarantee نہیں، لیکن future کے لیے بہترین موقع ہے۔
📢 Share
کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگ فائدہ اٹھا سکیں ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
X Block Water Tank, Phase III, DHA Lahore
Lahore
54830
