Bushra Farooq Wattoo

Bushra Farooq Wattoo

Share

گاؤں کی زندگی 🌿🌴

15/06/2024

عید کے فورا بعد سے پری مون سون شروع ہو رہا ہے جو اس ماہ کے آخر تک وقتا فوقتا جاری رہے گا، اس کے فورا بعد مون سون بھی ملک میں داخل ہو جائے گا، شدید گرمی کے پانچ چھے دن ہیں، گزارہ کر لیں اس کے بعد بارشوں سے موسم بہتر ہو جائے گا ان شاء اللہ ☔🌧🌩

08/06/2024

وَزن کم کرنے والی سبز چائے
ھوالشافی
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۵ کپ
اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
سونف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
سبز چائے۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
دارچینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا

طریقہ:-
ایک برتن میں پانی اُبال لیں۔ پانی اُبل جائے تو اجوائن، سونف، سبز چائے، دارچینی اور ادرک شامل کرلیں۔ چولہا بند کرکے ۵ منٹ کے لیے برتن کو ڈھک دیں۔ اب ٹھنڈا کرکے تھرموس میں ڈال کر رکھ دیں اور دِن میں ۲ سے ۳ کپ استعمال کریں۔

08/06/2024

٭آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائےگا۔ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملاک آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔
٭ ادرک کارس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔
٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائیگی۔
٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر دیں آرام آجائیگا۔
٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہو گا۔
٭ دانت مضبوط ہو جائیں گے۔
٭ پیاس زیادہ لگ رہی ہو تو ڈیڑھ تولہ شہد خالص پانی میں ملا کر پئیں پیاس لگنے کی شکایت رفع ہو جائیگی۔
٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔
٭ روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔ گلاب کی خوشبو اعصاب اور پٹھوں پر بڑا اچھا اثر ڈالتی ہے۔۔
٭ معدے کی گرافی اور جلن دور کرنے کیلئے ملتاس اور پھولوں کی خوشبوں سونگھیں۔
٭ ہارسنگھار کی خوشبو میں گل داﺅدی بند کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ گیندے کے پھول کی خوشبو، یرقان میں فائدہ دیتی ہے۔
٭ نرگس کے پھول سونگھنے سے سر درد اور زکام دور ہو جاتا ہے۔
٭ بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے املتاس کے پھول کی خوشبو استعمال کریں۔
٭ مولسری کی خوشبو ذہنی پریشانی دور کر دیتی ہے۔ اور نیند لاتی ہے۔
٭ موتیا کی خوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض رفع کر دیتی ہے۔
٭نیلوفر کے پھول کی خوشیو پیاس گھٹانے میں بے حد مفید ہے۔۔
٭ خشک دھنیا تمباکو کی چلم میں ڈال کر پینے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔۔
٭ دھینے کی خوشبو دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔۔
٭ دار چینی کی خوشبو سے انفلوئزا دور ہو جاتا ہے۔۔

08/06/2024

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلی إبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*

صحيح البخاري # ١٥٢١
Sahih Bukhari # 1521

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے حج کیا اور اس نے (اس دوران) کوئی فحش کلامی اور گناہ نہیں کیا تو وہ اس طرح (گناہوں سے پاک) لوٹتا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“

*عشرہ ذوالحجہ*
1 ذوالحجہ سے لیکر 13 کی شام تک کثرت سے تکبیرات پڑھنا
*اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدِ. اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا* ،
*وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا.*

فحش کلامی اور گناہ و معصیت اگرچہ تمام حالات میں منع ہیں، لیکن حج میں اس کی خصوصی ممانعت سورة البقرة کی آیت 197 میں بیان فرمائی گئی ہے۔ حج میں کسی نہ کسی طرح کی سختی اور آزمائش آ ہی جاتی ہے اور شیطان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ حاجی غصے یا تکلیف میں کسی نہ کسی طرح کے جھگڑے یا ناشکری میں مبتلا ہو جائے۔ کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حج کے ان چند دنوں کو توبہ اور شکرگزاری میں گزار لیتے ہیں اور اس حدیث میں دی گئی خوشخبری کے مستحق بن جاتے ہیں۔

اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل فرما دے۔

آمین
صبح بخیر

08/06/2024

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایااس دار دنیا کی حالت کیا بیان کروں*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ جس کی ابتدا رنج

اور انتہا فنا ہو جس کے حلال میں حساب اور حرام میں سزا و عقاب ہو /
بد ترین کھانہ وہ ہے جو حرام ہو اور بدترین ظلم وہ ہے جو کسی کمزور و ناتوں پر کیا جاے/

ہرغداری گناہ ہےاورہرگناہ حکم الہٰی کی نافرمانی ہےچناچہ قیامت کےدن ہرغدارکےہاتھوں میں ایک جھنڈاہوگا۔جس وہ پہچاناجائےگا/

اللہ اورمخلوقات میں سےکسی فردخاص کےدرمیان دوستی نہیں کہ اس کوایسےامرممنوع کی اجازت ہوکہ جسےتمام جہانوں والوں کےلیےاس نےحرام کیاہو/

اللہ کی قسم مجھے۔۔ ان کے کانٹوں پر جاگتے ہوے رات گزارنا اور طوق اور زنجیر میں مقید ہو کر گھسیٹا جانا
اس سے کہیں زیادہ پسند ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسولؐ سے اس حالت میں ملاقات کروں کہ میں نے کسی بندے پر ظلم کیا ہو

یا مال دنیامیں سے کوئی چیز غصب کی ہو

میں اس نفس کی خاطر کیونکر کسی پرظلم کر سکتاہوں جو جلد ہی فنا کی طرف پلٹنے والا ہے

اور مدتوں تک مٹی کے نیچے پڑا رہنے والا ہے۔۔۔ /

اللہ کی قسم !اگر ہفت اقلیم ان چیزوں سمیت جو آسمان کے نیچے ہیں مجھے دے دی جائیں۔

صرف اللہ کی اتنی معصیت کروں کہ میں چیونٹی سے جو کا ایک چھلکا چھین لوں

تو کبھی ایسا نہ کروں گا اور یہ دنیا تو میرے نزدیک اس پتی سے بھی زیادہ بے قدر ہے

جو ٹڈی کے منہ میں جسے وہ چبا رہی ہو ـ

علیؑ کوفناہونےنعمتوں اورمٹ جانےوالی لزتوں سےکیاواسطہ /

اگرمیں چاہتاتوصاف ستھرے شہدعمدہ گہیوں اورریشم بنے کپڑوں کےلیےذرائع کرسکتاتھا

لیکن ایسا کہاں ہو سکتا ہے کہ خواہشیں مجھے مغلوب بنا لیں اور حرص مجھے اچھے اچھے کھانوں کے چن لینے کی دعوت دے

جبکہ حجاز و یمامہ میں شاید ایسے لوگ ہوں جنھیں ایک روٹی کے ملنے کی بھی آس نہ ہو

اور انہیں پیٹ بھر کر کھاناکبھی نصیب نہ ہوا ہو کیا میں شکم سیر ہو کر پڑا رہا کروں؟

درآنحالیکہ میرےگردوپیش۔ بھو کےپیٹ اورپیاسے جگر تڑپتےہوں

کچھ ایسے جگر ہوں جو سوکھے چمڑے کو ترس رہے ہوں

کیا میں اسی مگن میں رہوں کہ مجھے امیرالمومنین کہا جاتا ہے

مگر میں زمانہ کی سختیوں میں مسلمانوں کو شریک وہمدم ہوں اور زندگی کی بدمزگیوں میں ان کیلیے نمونہ نہ بنوں

میں اس لیے تو پیدا نہیں ہوا ہوں کہ اچھے اچھے کھانوں کی فکر میں لگا رہوں

اس بندھے ہوئے چوپاے کی طرح جسے صرف اپنے چارہ ہی کی فکر لگی رہتی ہے

یااس کھلےہوےجانورکی طرح جس کاکام منہ مارنا ہوتا ہے ـ کیا میں بے قید و بند چھوڑ دیا گیا ہوں/

مجھ سے ویسی باتیں نہ کیا کرو
جیسی جابر و سرکش فرمارواوں سے کی جاتیں ہیں

اور نہ مجھ سے اس طرح بچاؤ کرو جس طرح طیش کھانے والے حاکموں سے بچ بچاو کیا جاتا ہے

اور مجھ سے اسطرح کا میل جول نہ رکھو جس سے چاپلوسی و خوشامد کا پہلو نکلتا ہو ـ۔ ہم اورتم اسی رب کےبےاختیار بندےہیں کہ جس کےعلاوہ کوئی رب نہیں /

لہذا تم میں جس سےیہ بن پڑےکہ وہ اللہ کےحضورمیں اس طرح پہنچےکہ اس کاہاتھ

مسلمانوں کےخون اور ان کےمال سےپاک و صاف ؟اورزبان ان کی آبروریزی سےمحفوظ رہےتو اسے ایساکرناچاہیےخداکےبندو۔۔۔

فرائض کوپیش نظررکھواور انھیں اللہ کےلیےبجالاوتاکہ یہ تمھیں جنت تک پہنچائیں۔۔

اس نےمسلمانوں کی عزت وحرمت کو تمام حرمتوں پر فضیلت دی ہے

اورمسلمانوں کےحقوق کوان کے موقع ومحل پراخلاص وتوحید کےدامن سےباندھ دیاہے

چناچہ مسلمان وہی ہےکہ جس کی زبان اورہاتھ سےمسلمان بچےرہیں ؟

مگر یہ کسی حق کی بناپران پر ہاتھ ڈالاجاے
اوران کوایذاپہنچاناجائز نہیں مگرجہاں واجب ہوجاے۔۔

اللہ سے؟اس کےبندوں اوراس کے
کےشہروں کےبارےمیں ڈرتےرہو۔

اس لیےتم سے(ہرچیزکےمتعلق) سوال کیاجاےگا۔
یہاں تک کہ زمینوں اورچوپاوں کےمتعلق بھی اللہ کی اطاعت کرو
اس سے سرتابی نہ کرو۔جب بھلائی دیکھوتوحاصل کرو

اورجب برای دیکھوتواس سےمنہ پھیرلو
!اللہ سے ڈرو جتنا اس سے ڈرنے کا حق ہے جب موت آئے تو تم کو بہر صورت مسلمان ہونا چاہیے/

08/06/2024

بسم الله الرحمن الرحيم
ذوالحجہ کے پہلے دس
دنوں میں عبادت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ ان دنوں میں درج ذیل اذکار اور اعمال کا کرنا بہت افضل ہے:

1. **تسبیح (اللہ کی بڑائی بیان کرنا)**:
- **تکبیر**: "الله أكبر" (اللہ سب سے بڑا ہے)۔
- **تحمید**: "الحمد لله" (تمام تعریف اللہ کے لئے ہے)۔
- **تسبیح**: "سبحان الله" (اللہ پاک ہے)۔
- **تہلیل**: "لا إله إلا الله" (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)۔

ان جملوں کو اجتماعی طور پر تکبیر تشریق کہا جاتا ہے اور ان کا ورد ان دنوں میں بہت زیادہ مستحب ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، "اللہ کے نزدیک ذوالحجہ کے دس دنوں سے زیادہ عظیم اور محبوب کوئی دن نہیں، لہذا ان دنوں میں کثرت سے اللہ کی وحدانیت کا اعلان کریں، اس کی بڑائی بیان کریں اور اس کی تعریف کریں" (احمد)۔

2. **روزہ**:
- ذوالحجہ کے پہلے نو دنوں کے روزے رکھنا بہت مستحب ہے، خاص طور پر یوم عرفہ (نویں دن) کا روزہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، "یوم عرفہ کا روزہ گزشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے" (مسلم)۔

3. **نماز اور قرآن کی تلاوت**:
- ان دنوں میں نفلی نمازیں (نفل نماز) بڑھانا اور زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنا بہت مستحب ہے۔

4. **ذکر (اللہ کا ذکر)**:
- ان دنوں میں اللہ کا ذکر کثرت سے کرنا، جیسے سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ، اور اللہ اکبر کہنا بہت مستحب ہے۔

5. **نیک اعمال اور صدقہ و خیرات**:
- نیک اعمال کرنا، دوسروں کی مدد کرنا، صدقہ و خیرات دینا اور عمومی طور پر اپنے رویے کو بہتر بنانا ان دنوں میں بہت زیادہ اجر کا باعث ہے۔

یہ اعمال ان بابرکت دنوں میں مسلمانوں کو اللہ کے قریب لاتے ہیں اور اس کی بےپایاں رحمت اور مغفرت حاصل کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ان دنوں میں عبادات اور نیک اعمال کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا مستحب ہے۔

08/06/2024
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Lahore