Hy Jani
Hy Jani ❤️❤️🩹
💞💞💕❤️❤️💕💕
Ramzan Mubarak 🥰
# 🥰🥰💕💕❤️💕💕❤️💕
Hy hy❤️💕💕❤️
14/02/2026
کبھی زمین کبھی آسماں سے گزری ہے
مری حیات بڑے امتحاں سے گزری ہے
خوشی کی دھوپ میسر نہ ہو سکی مجھ کو
غموں کی آندھی مری داستاں سے گزری ہے
بتاؤں کیا میں تمہیں زندگی کے بارے میں
مری ہر ایک شب اشک رواں سے گزری ہے
کسی کے ہجر میں برباد داستان حیات
غزل کی شکل میں سارے جہاں سے گزری ہے
تمہارے ہجر میں آنکھیں رہی ہیں نم ہر پل
مری زبان بھی آہ و فغاں سے گزری ہے
دھڑکنے لگ گیا تیزی سے دل کبھی جب بھی
تمہاری یاد دل آشیاں سے گزری ہے
ہر ایک سمت سے آتی ہے پیار کی خوشبو
زبان میرؔ کی شاید یہاں سے گزری ہے
ہر ایک پھول کو مرجھا گئی علی افضلؔ
نہ جانے کیسی ہوا گلستاں سے گزری ہے
نبی کے دین کی عظمت کے واسطے افضلؔ
تمام نسل علی امتحاں سے گزری ہے
علی افضل جھنجھانوی
14/02/2026
Aankhon Se Gire log kabhi uthaya nahi karte
💕❤️🥰🥰
Hy Hy 💕💕💕💕
