H. Atiq ur rehman

H. Atiq ur rehman

Share

��کیلا نی دواخانہ رجسٹرڈ.��
��ہر مرض کا شافی نام کی ?

21/10/2022

کیا آپ جسمانی درد میں مبتلا ہیں ؟ کہیں اس کے پیچھے 5 بڑی وجوہات یہ تو نہیں ؟

جسم میں درد کی شکایت آجکل عام ہے اسکی کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جسمانی درد کئی شرائط کی ایک عام علامت ہے۔ فلو ایک انتہائی معروف صورتحال ہے جو جسمانی تکلیف کا سبب بنتا ہے۔جسم میں درد آپ کے روزمرہ کے کاموں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر آپ کھڑے، چلنے پھرنے یا طویل عرصہ تک ورزش کرتے ہوں۔آپ کو اپنے جسمانی درد کو دور کرنے کے لئے گھر میں آرام اور علاج کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن کچھ درد لمبے عرصے تک چلنے والے ہوسکتے ہیں۔جسمانی درد ہماری روزمرہ کی سرگرمیوں پر منفی اثرات ڈالتا ہے جس وجہ سے ہمارے کام متاثر ہوتے ہیں اور صحت خراب ہوتی ہے۔ کام کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہم اپنے کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔
جسمانی درد کی کئی علامات اور نشانیاں ہیں جو درج ذیل ہیں:
تناؤ یا سٹریس
جب آپ ذہن پر دباؤ ڈالتے ہیں تو آپ کا مدافعتی نظام سوزش کے عمل کو کنٹرول نہیں کرسکتا جس کے نتیجے میں آپ کا جسم انفیکشن اور بیماری سے نہیں لڑسکتا جس طرح وہ عام طور پر کرسکتا ہے اس سے آپ کے جسم میں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ آپ کا جسم انفیکشن اور سوزش کا شکار ہوتا ہے۔ تناؤ اور اضطراب کی درج ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں؛

* بلڈپریشر میں اضافہ

* گرم یا ٹھنڈا پسینہ

* جسم کا غیرمعمولی لرزنا

* سردرد جیسے تناؤ کا سردرد

اگر آپ کو محسوس ہورہا ہے کہ تناؤ آپ کے جسم میں تکلیف کا باعث بن رہا ہے تو اپنی روزمرہ زندگی میں تبدیلیاں لائیں تاکہ تناؤ کو کم کیا جاسکے اس کے لئے درج ذیل اقدامات پر توجہ دیں-

اپنی سانس پر توجہ دیں اور اپنے ذہن کو ان واقعات اور لوگوں سے دور رکھیں جن کی وجہ سے آپ کے ذہن پر دباؤ پڑتا ہے۔
سیر کریں اور دباؤ ماحول چھوڑ دیں۔
اپنے دباؤ کے احساسات کسی کے ساتھ بانٹیں جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔

پانی کی کمی

پانی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے اس کے بغیر آپ کا جسم معمول اور صحت مند ہونے کے بہت سارے عوامل ٹھیک طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتا جیسے کہ سانس اور عملِ انہضام۔جب آپ پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو جسم کے بہت سے حصے ٹھیک سے کام سرانجام نہیں دے سکتے جسکے نتیجے میں جسم میں تکیف محسوس ہوتی ہے پانی کی کمی کی دیگر علامات درج ذیل ہیں؛

* سیاہ پیشاب

* چکر آنا

* تھکن

* انتہائی پیاس

اگرآپ اسہال جیسی حالت کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار ہیں تو کافی مقدار میں پانی پیئں دن میں آٹھ گلاس تک پانی پیئں۔
نیند کی کمی
بھرپورنیند نہ لینا آپکی صحت کو خراب کرسکتا ہے آپ کو ہر رات کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔ آنکھوں کی تیز حرکت اور صحت مند رکھنے کے لئے مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ دماغ کو بھی تازہ اور چوکنا رکھنے کے لئے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔نیند کی کمی کی دیگر علامات ہیں؛

* الجھن یا بگاڑ

* دوسروں کو پڑھنے یا سننے میں پریشانی

* ٹھیک طریقے سے بولنے میں پریشانی

* چیزوں کویاد رکھنے میں پریشانی


بھرپورنیند کے لئے درج ذیل اقدامات کی پیروی کر کے آپ اپنی نیند پوری کرسکتے ہیں؛

* گرم چائے یا دیگرمشروبات سے پرہیز

* کمرے میں خاموشی

* موسیقی سے پرہیز

خون کی کمی
خون کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے جسم میں سرخ خلیوں کی تعداد کم ہو جب آپ کے جسم کو مناسب آکسیجن نہیں ملتی تو خون کی کمی کی وجہ سے جسم تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے کیونکہ اسے صحت مند رہنے کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔خون کی کمی کی دیگر علامات درج ذیل ہیں؛



* تھکن

* دل کی غیرمعمولی شرح

* چکر آنا

* سرد ہاتھ پاؤں

* پیل ارنگ


جب ہمارے جسم میں وٹامن، فولیٹ اور آئرن کی مناسب مقدار نہیں ہوگی تو جسم خون کی کمی کا شکار ہوگا۔
وٹامن ڈی کی کمی

جب جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو کیلشیم کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے ہمارے جسم کے بہت سے اہم اعضاء جیسے گردے اور عضلات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے کیلشیم پر انحصار کرتے ہیں آپکی ہڈیوں کو صحت مند رہنے کے لئے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیلشیم کو جذب کرنے کے لیے خاطر خواہ وٹامن ڈی کے بغیر آپ کے اعضاء ہڈیوں اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کی علامات درج ذیل ہیں؛

* چکرآنا

* الجھن

* جسم میں درد

جسمانی درد جب طویل صورت اختیار کر لے تو اس کے لئے اپنے معالج سے رابطہ کریں.

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

14/06/2022

بہی جسمانی اور اعصابی کمزروی کے لیے انتہائی مفید۔

بہی جسے انگریزی میں Quinceکہتے ہیں ایسا پھل ہے جو آڑو اور سیب سے مشابہہ ہوتا ہے اس کا احادیث میں بھی ذکر ملتا ہے۔اطبا کا کہنا ہے کہ بہی کا مزاج بارد یابس ہے اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا مزاج بھی بدلتا رہتا ہے مگر تمام بہی سرد اور قابض ہوتی ہیں‘ معدہ کے لئے موزوں ہے‘ شیریں بہی میں برودت و یبوست کم ہوتی اور زیادہ معتدل ہوتی ہے .ترش بہی کھانے سے قبض اور خشکی پید اہوتی ہے. بہی کی ساری قسمیں تشنگی کو بجھادیتی ہیں اور قے کو روکتی ہیں. پیشاب

آوراور پاخانہ بستہ کرتی ہے‘آنتوں کے زخم کے لئے نافع ہے. اس کا مربہ معدہ اور جگر کو تقویت پہنچاتا ‘دل کو مضبوط کرتا اور سانسوں کو خوشگوار بناتا ہے۔ بہی کھانے والی خواتین خوبصورت بچے پیدا کرتی ہیںاورمردوں میں چالیس افراد کے برابر قوت عود آتی ہے۔بہی کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بچاجا سکتا ہے۔ابن ماجہ نے اپنی سنن میںحضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓسے روایت کیا ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا .آپﷺ کے ہاتھ میں ایک بہی تھی‘ مجھے دیکھ کر آپﷺ نے فرمایا‘ آجا طلحہ اسے لے لو اس لئے کہ یہ دل کو تقویت پہنچاتی ہے

“اسی حدیث کو نسائی نے دوسرے طریقہ سے بیان کیا ہے”طلحہ نے بیان کیا کہ میں خدمت نبویﷺ میں حاضر ہوا نبیﷺ صحابہؓ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف فرما تھے‘ آپﷺ کے ہاتھ میں ایک بہی تھی جس کو الٹ پلٹ کررہے تھے‘ جب میں آپﷺ کے پاس بیٹھ گیا تو آپﷺ نے بہی میری طرف بڑھائی پھر فرمایا کہ ابو ذر اس کو لے لو، اس لئے کہ یہ مقوی قلب ہے سانس کو خوشگوار کرتی ہے اور سینے کی گرانی دور کرتی ہے“بہی کے حوالے سے بہت سی احادیث موجود ہیں.
ایک حدیث کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”اپنی حاملہ عورتوں کو بہی کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے“ ۔حضرت عوف رضی اللہ عنہ بن مالک روایت کرتے ہیںنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” بہی کھاو ¿ کہ دل کے دورے کو دور کرتاہے. اللہ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا بہی نہ کھلایا ہوکیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے“بہی کو عربی میں سفر جل کہتے ہیں.اسکی سب سے زیادہ کاشت ترکی میں ہوتی ہے. پاکستان میں بھی پہاڑی علاقوں میں دستیاب ہے.تاہم پاکستان کے سوا دیگر ممالک میں اسکی کاشت تجارتی پیمانے پر ہوتی ہے۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

15/05/2022

*نسخہ تیار بھی دستیاب ھے پرسنل رابطہ کریں*

ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻗﺪﯾﻤﯽ ﻧﺴﺨﮧ
ﺍﺳﮕﻨﺪ ﻧﺎﮔﻮﺭﯼ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﺑﺎﺩﺍﻡ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﭘﺴﺘﮧ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﻗﺴﻂ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﺑﺮﮨﻤﯽ ﺑﻮﭨﯽ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﺳﺘﺎﻭﺭ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﺍﻟﺴﯽ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﺍﻧﺎﺭﺩﺍﻧﮧ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﺳﻮﻧﭩﮫ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﺯﯾﺮﮦ ﺳﻔﯿﺪ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﮐﻮﺯﯼ ﻣﺼﺮﯼ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺟﺰﺍ ﮐﻮ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ ﺑﺲ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ ..
ﺻﺒﺢ ﺷﺎﻡ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﭻ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ..
ﻓﻮﺍﺋﺪ ..... ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﭘﭽﮑﮯ . ﮔﺎﻝ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﯾﮧ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ
ﺍﻋﻠﯽ ﺩﻭﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺿﺮﺭ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺩﻭﺍ
ﺍﻋﺼﺎﺑﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ , ﺩﻣﺎﻏﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ , ﻧﻈﺮ ﮐﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ
ﺗﻤﺎﻡ ﭘﭩﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ
ﺳﻮﮐﮭﮯ ﺳﺮﮮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﻮﭨﺎ ﺗﺎﺯﮦ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ..ﺧﺸﮏ ﮔﺮﻡ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ
ﺧﺸﮏ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﯽ ﺣﺎﻣﻞ ﮨﮯ
ﺟﺮﯾﺎﻥ ﺍﺣﺘﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﯽ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ
ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ...
ﮔﺮﻡ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻟﯿﮑﻮﺭﯾﺎ ﮐﺎ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺳﻮﮐﮭﯽ ﺳﺮﯼ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﻮﭨﯽ ﺗﺎﺯﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺳﺮ ﭼﮑﺮﺍﻧﺎ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ
ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻦ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ
ﮨﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﻧﮧ ﺍﺗﺮﺗﺎ ﮨﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﺗﺮﻧﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﭨﺎﻧﮏ ﮨﮯ

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

07/04/2022

ہاتھ اور پاؤں کی جلن کی شکایات عام ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ مسئلہ سردیوں میں بھی جاری رہتا ہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ ٹھنڈی غذائیں استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

دراصل یہ مسئلہ جگر کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔جگر کی کمزوری کی وجہ سے صاف خون نہیں بنتا ۔چڑچڑاپن زیادہ رہتا ہے اور دن کے اوقات میں بھی نیند کا بہت غلبہ رہتا ہے۔ ہاتھوں اور پاؤں کی جلن سے بچنے کے لیے 125گرام خشک آملہ ، 50 گرام دیسی اجواین، 50 گرام نوشادر ، 50 گرام کلونجی ، 50کرام تخم کاسنی اور 50 گرام خشک ادرک کو اچھی طرح صاف کرکے نہایت باریک پیس لیں اور باہم ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ بوتل کا ڈھکن سختی سے بند ہو تاکہ دوا نمی سے محفوظ رہے۔ کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ دوا تھوڑے سے پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔خون کی کمی اور ہاتھ پاؤں کی جلن دور کرنے میں یہ نسخہ مفید ثابت ہوگا۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

04/04/2022

*سفوف مغلظ خاص* معتدل سادہ
بارہا کا مجرب و آزمودہ
*ھوالشافی*
1- ثعلب مصری انڈین۔ 100 گرام
2- موصلی سفید انڈین 100 گرام
3- موصلی سنبھل 100 گرام
4- مغز تمر ہندی 150 گرام
5- ستاور اصلی 150 گرام
6- گوند کیکر بریاں 150 گرام
7- سمندر سوکھ 200 گرام
8- تالمکھانا 200 گرام
9- تخم بھنگ 200 گرام
10- تل سفید 250 گرام
11- پوست چھوہارہ 350 گرام
12- چھلکا اسپغول 350 گرام
*ترکیب تیاری*
تمام اجزاء نہایت صاف ستھرے کریں۔ تمرہندی کا مغز نکال کر وزن کریں۔ طالب کھانا، سمندر سوکھ، تخم بھنگ کو خاص توجہ سے صاف کر کے وزن کریں۔ ان میں بہت زیادہ مٹی ہوتی ہے۔ گوند کیکر کو بریاں کرلیں۔ چھوہاروں کی گٹھلیاں دور کرکے وزن کریں۔ تمام اجزاء کو ملا کر پیس لیں۔ بس تیار ہے۔
*خواص و فوائد*
مغلظ و مولد منی ہے۔ حرارت اور برودت کو اعتدال پر لے آتا ہے۔ مقوی باہ بھی ہے۔ جراثیم منی کی پیدائیش اس کے استعمال سے بڑھ جاتی ہے۔ نیز کرم منی کی موٹیلیٹی کی اوسط اس کے استعمال سے درست ہوجاتی ہے۔ مادۂ منی کی نالیوں میں اور ٹیسٹیکلز کی انفیکشن دور ہوکر پس سیل کم ہو جاتے ہیں۔ اور مردانہ باہنجھ پن بفضل خدا رفع ہوکر مرد اولاد پیدا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ بارہا کا مجرب و آزمودہ نسخہ ہے۔ مقوی باہ ہے۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

23/03/2022

کا استعمال #

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،

2- #کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- #نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا #الله # نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی #گَنّا اور #گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- #پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں #زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،

اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے ..

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

14/03/2022

ورم غدہ قدامیہ(پراسٹیٹ گلینڈ)

سرکنڈا کی تازہ جڑ 3 گرام لے لیں. دن میں 1 بار اسکا قہوہ بنا کر پئیں.
انشاءاللہ بغیر آپریشن ورم ختم ہو جائے گا.

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

26/02/2022

ڈپریشن (شدید افسردگی) علاج بالغذا
(1) سیرو ٹونن بڑھانے والی غذائیں
طبی تحقیقات نے واضح کیا ہے کہ دماغ میں ایک کیمیائی مرکب بنتا ہے جس کو سیروٹونن کہتے ہیں۔ یہ مرکب خوشی اور مسرت کا احساس پیدا کرتا ہے۔ وضح رہے کہ خوشی اور مسرت افسردگی کو دفع کرتے ہیں۔ ماہرین تغذیہ کہتے ہیں کہ چند غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیروٹونن کی مقدار کو بڑھاتی ہیں۔ لہذا اگر یہ غذائیں پابندی سے کھائی جاتی ہیں تو افسردگی قریب نہیں آتی اور اگر آرہی ہے تو دفع ہوسکتی ہے۔ ایسی غذاوں میں حسب ذیل شامل ہیں:
مچھلی کا تیل جو اومیگا 3نامی چربی کے ترشوں سے معمور ہوتا ہے۔
صحت بخش چکنائی جیسی کہ ناریل کے تیل میں پائی جاتی ہے۔
السی میں پایا جانے والا تیل
انڈے
(2) سبز چائے
یوں تو سبز چائے میں بھی کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے لیکن اس کے سا تھ ایل۔ تھیانائن نامی ایک مرکب ایسا پایا جاتا ہے جو کیفین کے ساتھ مل کر کر مزاج میں چستی پیدا کرتا ہے۔یہ دماغی دباو کو بھی کم کرتا ہے اور دماغ کے ایک اور مرکب ڈوپامائن کی مقدار کو نارمل بنانے کا کام کرتا ہے۔ ایک کپ گرم ابلتے پانی میں سبز چائے کا ایک ٹی بیاگ ڈال کر تھوڑی دیر رکھ دیں اور اس کے بعد چائے کی طرح پئیں۔

(3) گل بابونہ (Chamomile)کی چائے
افسردگی اور نیند میں خلل دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ گل بابو نہ میں پایا جانے والا ایک فلاوینائیڈ مرکب دماغی دباو کو کم کرتا ہے۔ گل بابونہ سفید رنگ کے خوشبودار پھول ہوتے ہیں جن کا مزہ کڑوا ہوتا ہے۔ یونانی حکیم دیسقوریدوس نے آج سے دوہزار سال پہلے اس کا ذکر اپنی کتابوں میں کیا تھا۔ جدید دور میں بھی اس پر بہت تحقیق ہوئی ہے اور اب اس کا ایک فائدہ یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ افسردگی کو دور کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔

ایک کپ ابلتے گرم پانی میں دو چائے کے چمچہ گل بابونہ کا سفوف ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اس میں تھوڑا دودھ اور اصلی شہد بھی ملالیں تو اس کا مزہ اچھا بن جاتا ہے۔ 5منٹ بعد چھان کر چائے کی طرح نوش کیا کریں۔ رات سونے سے قبل پیا کریں تو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

(4) میگنیشیم سے بھرپور غذائیں
میگنیشیم ایک ایسا معدنی جز ہے جو انسانی صحت میں اہم رول ادا کرتا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ا نسانی جسم میں جتنے معدنیات پائے جاتے ہیں ان میں یہ چوتھا سب سے زیادہ مقدار میں پایا جانے والا معدن ہے۔ اسے غذا کے ذریعہ لینا پڑتا ہے۔ جسم میں جاری و ساری حیاتی کیمیائی افعال میں باقاعدگی لانے کے ذمہ دار کوئی 300سے زائد خامروں (Enzymes) کے لئے یہ معاون جز کے طور پر کام کرتا ہے۔ ان افعال کے بغیر انسانی جسم نہ صرف یہ کہ توانائی پیدا کرنے سے قاصر رہ جاتا ہے بلکہ بے حداہمیت کے حامل ڈی این اے اور آر این اے کی تیاری ممکن نہیں ہوتی۔دل کی دھڑکن میں باقاعدگی نہیں آسکتی اور دماغ ضروری کیمیائی مرکبات کو قائم نہیں رکھ پاتا۔ جدید دور کی فاسٹ فوڈ قسم کی غذاوں میں میگنیشیمشاذ و نادر ہی موجود ہوتا ہے اور ذہنی دباو مسلسل لاحق رہے تو اس سے بھی یہ اہم معدنی جز تیزی سے خرچ ہوجاتا ہے۔ یہ جز جسم میں تیار نہیں ہوتا اسے غذا کے ذریعہ لینا ضروری ہوتا ہے۔اس کے اہم ذرائع حسب ذیل ہیں۔

بھونے ہوئے بادام یا کاجو
کیلا(موز)
ابلی ہوئی پالک
تیل کے بیج اور گہرے ہرے رنگ کی سبزیاں
راجما(دال) (Black Beans)
(5) کدو کے بیج
کدو کے بیجوں میں موجود ایک مرکب۔ ایل۔ ٹریپٹو فان جسم میں سیروٹونن اور نیاسن نامی مرکبات میں بدل جاتا ہے۔ اس سے ذہنی آسودگی ملتی ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے اورافسردگی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ کدو کے بیج ویسے ہی کھائے جاسکتے ہیں یا پھر کسی پھل کے ٹکڑوں کے ساتھ کھانا بھی مفید ہوتا ہے۔ عموماً رات میں سونے سے چند گھنٹے قبل کدو کے بیج کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔

(6) گلاب کی پتیاں
قدرتی گلاب کے پھول کی پتیاں افسردگی دور کرنے میں بہت معاون ہوتی ہیں۔در اصل گلاب کے پھول کی پتیوں میں موجود کیمیائی مرکبات انسان کے اعصابی نظام کو آسودگی بخشتے ہیں جس کے نتیجہ میں ذہنی دباؤ اور جذبات سے جڑے ہارمونس میں ایک مفید توازن پیدا ہوتا ہے اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لہذا قدرتی گلاب کے پھول کی پتیاں افسردگی دور کرنے کے ساتھ ساتھ سکون آور دوا کا سا کام کرتی ہیں۔

اس کے لئے پاؤ لیٹر ابلتے پانی میں قدرتی گلاب کی تقریباً پندرہ گرام پتیاں ڈالیں۔ اس میں تھوڑی شکر ملاکر تھوڑی دیر رکھیں اورٹھنڈا ہونے کے بعدچھان کر پی لیا کریں۔

(7) جائفل اور آملے کا رس
ایک بڑا چمچہ تازہ آملے کا رس لے کر اس میں پاو چائے کا چمچہ برابر جائفل کا سفوف ملاکر روزانہ تین بار پی لیا کریں۔

(8) ملیٹھی کی چائے
ایک کپ پانی میں پاو چائے کا چمچہ ملیٹھی کا سفوف ڈال کر چائے کی طرح ابال لیں۔ اسے روزانہ ایک تا تین بار پیا کریں۔

(9) سیب شہد اور دودھ
سیب کو تو ہر مرض کو دور رکھنے والے پھل کے طور پر جانا جاتا ہے لہذا افسردگی کے قدرتی علاج کے لئے بھی یہ ایک اہم علاجی شئے ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں موجود مختلف کیمیائی مرکبات جیسے پوٹاشیم‘ فاسفورس‘ حیاتین B1 وغیرہ جسم میں گلوٹامک ترشے کی تیاری میں مددگار بنتے ہیں۔ یہ ترشہ اعصاب کے خلیوں کو غیر ضروری ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔نتیجتاً اعصاب صحت مند بنے رہتے ہیں اور نہ صرف افسردگی جیسے ہٹیلے دماغی مرض بلکہ دوسرے چھوٹے بڑے دماغی امراض سے افاقے میں بھی یہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لئے روزانہ ایک سیب تھوڑے ا صلی شہد اور دودھ کے ساتھ کھایا جاتا ہے

۔ یہ نسخہ اعصاب کے لئے ایک موثر ٹانک کا کام کرتا ہے اور اعصاب میں نئی توانائی بھر کر زندگی کو خوشیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

(10) الائچی
ایک کپ پانی کو ابال کر اس میں دو عدد سبز الائچی کے بیجوں کو پیس کر ڈالیں اور اس میں تھوڑی شکر ملالیں اور نیم گرم پی لیا کریں۔

(11) ہالون کی جڑ (Asparagus)
یہ جڑ بہت سے تغذیائی اجزا کا خزانہ ہوتی ہے لہذا دیگر کئی جسمانی اور دماغی امراض کے علاوہ افسردگی کے قدرتی علاج میں بھی بہت مفید پائی گئی ہے۔ ہالون کی خشک جڑ کا سفوف ایک تا دو گرام روزانہ پانی کے سا تھ پیا جاتا ہے۔

(12) حیاتین B والی غذائیں
آپ کی روزانہ کی خوراک آپ کے جسم پر ہی نہیں بلکہ دماغ کی صحت پر بھی راست اثر ڈالتی ہے۔بعض لوگوں کی غذا میں کسی بھی اہم تغذیہ کی کمی سے افسردگی کی کیفیات پیدا ہونے لگتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ تغذیائی علاج کی مدد سے دماغ کے لئے اہم کیمیائی مرکبات جیسے سیروٹونن وغیرہ کی مناسب مقدار پیدا ہونے لگتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حیاتین Bسے بھرپور غذاوں کا استعمال افسردگی کو قریب آنے نہیں دیتا۔ ایسی غذاوں میں شامل ہیں ثابت اناج‘ ہری ترکاریاں‘ انڈے اور مچھلیاں وغیرہ۔
نوٹ:
بعض لوگوں کو چند جڑی بوٹیوں اور غذائی اشیا سے الرجی ہوا کرتی ہے اس لئے کوئی بھی علاج کو اپنانے سے پہلے کسی مستند ماہر علاج دماغی امراض یا حکیم سے مشورہ کرلینا چاہئے جو مریض کے مزاج کے علاوہ الرجی وغیرہ کو مد نظر رکھ کر علاج کا طریقہ تجویز کر تے ہیں۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

23/01/2022

🌰 *پیاز*🌰
٭ پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
٭پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے
٭ پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
٭بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
٭پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں ۔

✨ *لہسن*✨
🔸معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
🔸بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔸روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔

🥬 *کچنار*🥬
▪ بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
▪سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے۔

🌹 *چقندر*🌹
♦ گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
♦جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
♦جگر کو طاقت دیتی ہے۔

🔆 *لسوڑا*🔆
🔸 سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
🔸پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔ 🔸پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
🔸قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے۔

🍈 *سردا*🍈
🔸 سرد مزاج کا حامل ہے۔
🔸کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
🔸خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے۔
🔸قوت باہ پیدا کرتا ہے۔

🌹 *انار*🌹
♦میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
♦کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
♦پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے۔
♦قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے

🍇 *انگور*🍇
▪ گرم تر مزاج کا حامل ہے۔ قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے۔
▪دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
▪خشک انگور وزن بڑھاتا ہے
اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی۔

🍐 *امرود*🍐 ▪٭مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے۔ دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے۔
▪دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے۔
▪خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے

🍍 *انناس*🍍
🔸سرد تر مزاج کاحامل ہے طراوت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے۔
🔸دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
🔸ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے.

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

21/01/2022

سونف معدے کو طاقت بخشتی ہے

سونف سالہا سال سے انسانی غذا کا حصہ ہے۔اسے کچن میں بھی دیگر مصالحہ جات کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔سونف اجوائن کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے،سائنسی نام Foeniculum Vulgare ہے۔سونف کیک،بسکٹ،روٹی،مٹھائی اور مربے میں استعمال کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مچھلی،مرغی،سوپ اور سبزیوں میں بھی ڈالی جاتی ہے۔ اسے سانس مہکانے کے لئے کھایا جاتا ہے،ہاضمہ درست کرنے اور خون صاف کرنے میں مفید ہے۔
یہ دافع ریاح و تشنج،خواب آور ہے اور ہچکی بھی ختم کرتی ہے۔
نیند نہ آنے (بے خوابی) کے عارضے میں سونف کی چائے فائدہ دیتی ہے۔اس کی چائے تیار کرنے کے لئے دو کپ ملی لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف ڈالی جاتی ہے۔پانی کو ڈھانپ کر پندرہ منٹ تک مزید ابلنے دیں۔بعد ازاں چھان کر ٹھنڈا یا نیم گرم دونوں صورتوں میں پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

اگر اس میں شہد یا گرم دودھ شامل کر لیا جائے تو چائے مزید خوش ذائقہ ہو جاتی ہے۔اسے کھانا کھانے کے بعد یا سونے سے پہلے پینا مفید بتایا جاتا ہے۔سونف کی ٹہنیوں کے گودے کو موٴثر مسکن اور خواب آور قرار دیا گیا ہے۔

متلی،قے

سونف تین گرام،پودینہ تین گرام،دار چینی،الائچی سبز ایک ایک گرام۔ایک گلاس پانی میں جوش دیں،جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پلانا مفید ہے۔

نزلہ و زکام

آدھا چمچ سونف پاؤڈر اور ہم وزن گڑ ملا کر گرم دودھ کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔

معدے کی جلن

سونف،میتھی دانہ ہم وزن لے کر سونف تیار کر لیں اور صبح شام ایک ایک چمچ کھلائیں۔

قبض

سونف اور گلقند ہم وزن ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچ کھلائیں،دائمی قبض کے لئے مفید بتایا جاتا ہے۔

خوف،ڈپریشن

سونف پانچ گرام،گل گاؤ زبان پانچ گرام،جوش دے کر ایک چمچ شہد صبح نہار منہ استعمال کرنا مفید بتایا جاتا ہے۔

نظام ہضم کی بے قاعدگی

معدے سے ریاح کے اخراج کے لئے سونف مفید ہے۔اسے عموماً دیگر معاون اشیاء مثلاً ادرک،زیرے اور کالی مرچ کے ساتھ جوشاندے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

خیساندہ بنانے کا طریقہ

ایک چمچ سونف کو ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔رات بھر ڈھک کر رکھ دیں،صبح پانی کو چھان لیں اور اس میں شہد ملا کر پئیں۔بدہضمی کے لئے مفید ہے،بالخصوص ایسی صورت میں جب پیٹ میں گڑگڑ ہوتی ہو۔سونف بھوک کا احساس کم کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔سونف کھانوں کو خوشبودار بنانے اور کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
سونف باسی کھانوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔چینی معالج کی تحقیق کے مطابق سونف بچوں کا نظام ہضم بہتر بنانے میں مفید ہے۔سونف میں زنانہ ہارمون ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے۔اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے مفید ہے۔سن یاس کی تکلیف سے نجات کے لئے اطباء پیشاب آور دواؤں کے ساتھ سونف استعمال کرواتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق سونف کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ ہاضمے کے لئے مفید ہے۔
سونف معدے کے علاوہ جگر کے لئے بھی مفید ہے۔

موتیا بند کے لئے مفید

سونف موتیا بند کے لئے بھی مفید مانی گئی ہے۔اس مرض میں صبح،شام چھ گرام سونف کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔دھنیے کی گری اور سونف ہم وزن لے کر اس میں مصری ملا کر کھائیں۔

سونف سے بینائی تیز

سونف 100 گرام،گاجر کے بیج پچاس گرام،کالی مرچ پانچ گرام اور مصری پچاس گرام باریک پیس کر صبح و شام ایک ایک چائے کا چمچ دودھ کے ساتھ کھانے سے آنکھوں کو تقویت ملتی ہے۔
دس گرام سونف روزانہ کھانے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

اپھارہ میں مفید

یہ پیٹ،آنتوں اور معدے میں اپھارہ اور تبخیر کو روکتی ہے۔

موٹاپے کے لئے

ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ سونف ابالیں اور نیم گرم چھان کر پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

20/01/2022

*آلو کے فوائد اور طاقت*

آلو اکثر لوگوں اور خصوصا بچوں کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک خوراک ہے۔ اور اس کے بارے میں غلط رویہ ہمارے معاشرے میں پایا جاتا ہے کہ اس کو کھانے سے موٹاپا ہو تا ہے اور فلاں فلاں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

دوسری سبزیوں کی طرح اس میں بھی ایسے اہم منرلز موجود ہیں جو انسانی جسم کو جلد کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا تے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو ایک بہترین غذا ہے ۔آلو میں فولاد ، پوٹاشیم ، کیلشیم، اور فاسفورس کی ایک بڑی مقدار اس میں موجود ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ میگنیشیم، سوڈیم ، گند ھک، کلورین، آیوڈین اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے
آلو کے فوائد اور طاقت
۔اگر وٹامن کی بات کی جائے تو اس میں وتامن بی اور سی کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس کا چھلکا بچوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ا س میں وٹامنز کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔
اور اس کا چھلکا قبض کشا ہوتا ہے۔۔

یہ وہ تمام منرلز اور وتامن اور دوسرے نمکیات کی ایسی مقدار ہے جس کی انسانی جسم کو ہر وقت کسی نہ کسی ضرورت لاحق ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے اس کو انتہائی فائدہ مند مانا جاتاہے۔عمومی بات سننے میں آتی ہے کہ آلو سے انسانی جسم مین چربی بڑھتی ہے جبکہ یہ عام فہم بات با لکل غلط ہی نہیں بلکہ اس برعکس یہ حقیقیت ہے کہ آلو سے موٹاپا بھی کم ہوتاہے۔

یہ بات رہی جسم کے اندر کے فائدوں کی ، آلو جلد کے لئے بھی بہت بہترین چیز ہے ۔ لڑکیاں اس کا استعمال اپنی جلدپر معمول میں کرتی ہیں کیونکہ آلو کو منہ لگانے یا رگڑنے سے کیل مہاسوں ، سیاہ دھبوں، پرانے نشانوں کو دور کرتا ہے ۔

آنکھو ں میں پڑے حلقے بھی اس کی مدد سے ختم ہو جاتے ہیں ۔

آلو کے فوائد اور طاقت
اکثر سیلونز میں آلو کا پیسٹ مختلف کریمز میں ملا کر رکھا جاتاہے جو کہ کلینزنگ، وائٹنگ اور فیشل کے کام آتا ہے۔ آلو کے دو پیسز کو کاٹ آنکھوں پر دس منٹ رکھنے سے آنکھوں کی گرمی اورسرسراہٹ میں کمی آ تی ہے۔ آلو کا نقصا ن اس وقت انسانی جسم میں رونما ہوتاہے جب اس کا استعمال ان تمام چیزو ں کے ساتھ ملا کر کیاجاتاہے جو کہ انسانی جسم کے انتہائی خطرناک ہے، مثلا آلو کی چپس بناتےہوئے اوور فرائی کیا جائے،آلوکا استعمال تیز مرچ مصالحوں کے ساتھ کیا جائے لہذا نقصانات سے زائد فوائد ہیں جن کی جسم میں ضرورت بڑھتی ہے۔

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

19/01/2022

شہد کے 6 مفید اور حیران کن فوائد –

قدرت کی بے تحاشہ خوبیوں سے مالا مال شہد انسان کو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچانے اور صحت مند رکھنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

شہد ایسی غذا ہے جو دنیا کے ہر کونے میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ شہد میں کئی بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے۔

شہد کے چند زبردست فوائد ایسے ہیں جنہیں آپ نظر انداز نہیں کر سکیں گے۔

قوتِ مدافعت کے لئے مفید:

شہد میں پروبائیوٹک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے جسے لیکٹو بیسیلس کُن کائی بھی کہا جاتا ہے، یہ بیکٹیریا قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ جراثیم سے لڑنے میں مدد بھی کرتا ہے۔

ننید کوبہتر کرتا ہے :

شہد کے استعمال سے جگر میں گلائیکوجن پیدا ہوتا ہے جو یادداشت کے ہارمون میلانن پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار :

شہد میں وٹامن بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی تعداد کو کم کرکے وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

زخموں پر اثر انداز :
شہد کو جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز پانی کو جذب کر لیتے ہیں۔ شہد میں موجود بیکٹیریا ایک قدرتی دوائی کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں پائی جانے والی غذائی مواد سے سوجن بھی نہیں ہو تی۔

دل کے امراض سے بچاؤ :

شہد کے استعمال سے پولی فونک اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جو دل کے امراض سے بچانے میں مددگات ثابت ہوتی ہے۔

شہد بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے :

شہد قدرتی کنڈیشنر بھی ہے جو بالوں کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں

ہر مرض کا شافی علاج... 🌿🌾🌾🌵🌵🌵
کیلانی دوا خانہ ( رجسٹرڈ) ڈہوکشہانی
ضلع منڈی بہاؤالدین. پنجاب. پاکستان

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mandi Bahauddin?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Mandi Bahauddin
546