Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official
*ہمارا مقصد سیاست، فرقے ،قوم قبیلےاور ہر قسم کے تعصُب سے پاک ہو کر صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔*
19/03/2026
پاکستانی بھائیوں کو ایڈوانس اور پردیسی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور رحمتوں سے بھر دے، عید مبارک❤️
ایگزیکٹو ممبر محمد سجاد بھائی رمضان راشن پیکج کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
26/02/2026
👈رمضان المبارک راشن پیکج میں تعاون کی اپیل👉
رمضان المبارک میں کسی کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی اور باعثِ ثواب ہے، کیونکہ اس مہینے میں ہر نیک عمل کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ضرورت مند کی مدد کرنے سے دلوں میں محبت، ہمدردی اور بھائی چارہ پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔ جو شخص رمضان میں دوسروں کا سہارا بنتا ہے، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کے لیے آسانیاں اور برکتیں عطا فرماتا ہے۔
16/02/2026
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
اپنے مشران کا، اہل علاقہ کا اور ڈونرز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے کلہاڑے شرقی میں پہلی بار عوام کی سہولیات کے لیے رمضان المبارک میں سستی روٹی مہیا کی جائے گی۔
ڈاکٹر ذیشان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ذیشان ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ورکر، خدمت خلق میں مصروف اور ایک نیک انسان ہیں۔ اللہ پاک آپ کی حاضری اپنے دربار میں قبول فرمائے آمین
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں سب نوجوان ہیں۔پوری ٹیم ینگ ہے۔پھر خدمت کے لیے اللہ پاک کچھ خاص دلوں کو منتخب کرتا ہے۔وہی انسان حقیقیی معنوں میں خدمت کر سکتا ہے جس نے زندگی کے نشیب و فراز دیکھے ہوں۔ جو حساس ہو اور جس کے پاس ایک غریب مستحق کا احساس ہو۔
الحمد اللہ ہمیں اس پر فخر ہے کہ پچھلے تین سالوں سے بلا تفریق خدمت کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ مشران کی سرپرستی میں یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔
اللہ پاک ہمارا مددگار ہو۔آمین
14/10/2025
مسجد کے قالین دھونے کے بعد انشاء اللہ مسجد میں بچھا دیئے جائیں گے۔ اس عمل پر تین سے چار دیں لگیں گے۔
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے توسط سے دو معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیے گئے۔ انشاء اللہ ہماری اولین ترجیح ہی یہی ہے کہ صرف اور صرف فلاحی کام کیے جائیں اور فلاحی کاموں میں بہترین کردار ادا کیا جائے۔
ہمارے پاس 9 معذور افراد کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جن میں دو معذور افراد کو ویل چیئرز مل چکے ہیں۔ انشاء اللہ باقی بھی کوشش جاری ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kulharay
Mansehra
5555
