Alaag or Shifaa ky liye
علاج کے لیے رابطہ کرے
24/06/2022
18/06/2022
.
>> معجون خاص......
ثعلب مصری 25 گرام
مغز خیارین 25 گرام
مغز کدو 25 گرام
مغز تربوز 25 گرام
مغز خربوزہ 25 گرام
کنجد سیاہ 25 گرام
مغز اخروٹ 25 گرام
مغز چلغوزہ 25 گرام
مغز بادام 25 گرام
مغز پستہ 25 گرام
تخم پیاز 25 گرام
مصطگی رومی 10 گرام
خشخاش 10 گرام
زعفران 5 گرام
شہد خالص 1 کلو
تمام اجزاء کو پیس کر اس کی معجون بنا لیں
مقدار خوراک؛ 1 چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے کے ساتھ
فوائد؛
تقویت گردہ و مثانہ کے لیے بے نظیر ہے
دل و دماغ کی کمزوری دور کرتی ہے
سپرمز کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے
افزائش منی بکثرت کرتی ہے
بدن کو فربہ اور چہرے کو نکھارتی ہے
قوت باہ از حد پیدا کرتی ہے
تھکن سستی کاہلی ختم کرکے جسم میں نئی جان پیدا کرتی ہے. اعادہ شباب و قوت مردمی میں بہت سریع الاثر ہے
یہ نسخہ آپ نے شاید استعمال بھی کیا ہو لیکن یہ معدہ کے لیے بہت اچھی چیز ہے، اس طرح استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا
لکرڑ ہضم پتھر ہضم
سبز پودینہ 2 حصہ
سبز دھنیا 1 حصہ
حسبِ ضرورت کالی مرچ اور نمک ڈال لیں
دونوں کی چٹنی بنا لیں، اور کھانا جو بھی ہو اس کے ساتھ چٹنی کا استعمال کریں
اور کچھ دن گھی والی روٹی سے پرہیز کریں آپ کو ضرورت سے زیادہ بھوک لگے گی
گلے کا بیٹھ جانا
آواز کا بیٹھ جانا
گلے کی سوجن جلن اور خارش کا علاج
بعض اوقات گردوغبار آلودگی یا ٹھندے گرم سے آواز بیٹھ جاتی ہے زکام کی وجہ سے بھی گلا پک جاتا ہے
اجزاء
شہد خالص ایک چمچ
کالی مرچ چٹکی بھر
تازہ ادرک کا پانی آدھا چمچ
ترکیب و استعمال
تمام اجزاء کو اچھے سے مکس کریں اور مریض کو دن میں دو بار اور شام کو ایک بار چٹائیں
جوڑوں کا درد ۔گنٹھیا ۔ جوڑوں کا جم جانا
گھٹنے ٹخنے میں کھنچاؤ آجانا
بعض اوقات انسانی جسم کا وزن بڑھنے کی وجہ سے جوڑوں کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور بعض لوگوں کو ٹھنڈا گرم لگنے سے جوڑ منجمد ہو جاتے ہیں یا رگوں پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوجاتاہے
علاج بہت آسان ہے گھریلو عام اشیاء سے علاج ہے پرہیز میں بادی اشیاء تیل گھی میں بنی اشیاء اور کولیسٹرول لیول پہ کنٹرول ضروری ہے
اجزاء:
تیز پتہ 6 عدد
موٹی الائچی 3 عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
سونٹھ ایک ٹکڑا
ہلدی ایک چوتھائی چمچ
تل کا تیل 50 ملی لیٹر
تیل زیتون 75ملی
ترکیب
تمام اجزاء کو دونوں تیل میں اچھی طرح جلا لیں اتنا کہ اجزاء کا عرق تیل میں آجائے
تیل ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے میں چھان لیں رات سونے سے پہلے اچھی طرح مساج کریں گرم کپڑے یا گرم پٹی سے لپیٹ لیں صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں انشاءاللہ کچھ روز میں واضح طور فرق نظر آئے گا
معدے کی جلن گیس اپھارہ پرانی قبض اور موٹاپہ دور
ہاضمہ کیلئے بہترین پھکی
کوڑ تمہ اندرائن کی پھکی
اجزاء:
اجوائن 250 گرام
تمے اندرائن 3 عدد
لیموں رس بھرے 8 عدد
کلونجی آدھا چمچ
چار نمک ایک سے تھوڑا کم چمچ
پہاڑی پودینہ 50 گرام خشک
ہڑیر خشک 4 عدد
سونف آدھا چمچ
ترکیب
تمہ اندرائن کو باریک کاٹ لیں کسی بڑے برتن میں ڈال کر اجوائن کلونجی نمک ہریڑ سونف ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور لیموں کا رس ڈال کر کسی مٹی کی لوٹکی میں ڈال لیں ڈھکن لگار کر مٹی یا آٹے سے اچھے سے بند کر دیں 10 سے 15 دن دھوپ میں رکھیں اور روز ہلائیں احتیاط سے ڈھکن کھول کر اخبار یہ کسی پیپر پہ ایک دن دھوپ لگوائیں گرینڈر یا کھرل کرنے کے بعد بریک کپڑے سے چھان لیں یاد رہے پودینہ آخر میں شامل کرنا ہے شیشی یا پلاسٹک کی بوتل میں محفوظ کر لیں پھکی تیار ہے
طریقہ استعمال:
بد ہضمی گیس اپھارہ میں ایک چوتھائی چمچ لیں
پرانی قبض میں آدھا چمچ نیم گرم پانی سے لیں
موٹاپہ کم کرنے کے لیے روزانہ سونے سے پہلے آدھا چمچ نیم گرم پانی سے 21 روز لیں انشاءاللہ بہت اچھے نتائج ملیں گے
11/01/2022
موٹاپے سے تنگ لوگوں کے لیے نسخہ اکسیر
صرف 15 دن میں وزن کم
اجزاء
اجوائن ۔۔۔۔ ایک چمچ
سونف ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
زیرہ۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ
ہینگ۔۔۔۔۔ آدھا چمچ
ترکیب
تمام اجزاء کو کو توے پہ بھون کر براون کر لیں اس کے بعد گرینڈر میں پیس کر سفوف بنا لیں روزانہ خالی پیٹ ایک آدھا چمچ اور رات کے کھانے کے بعد آدھا چمچ لے لیں 15 دن میں فالتو چربی اور موٹاپا یقینی ختم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mian Channun
