Dr.Nadeem Akram Mirza _Child Specialist_Nishtar Hospital,Multan

Dr.Nadeem Akram Mirza _Child Specialist_Nishtar Hospital,Multan

Share

Paediatrician
ماہر امراض بچگان و نوزا ئد گان

12/11/2023

مچھلی کا کانٹا گلے میں پھنس جاے تو کیا کریں!!!

سردیوں کا موسم شروع ہو گیا ہے اور اس موسم کے اندر مچھلی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔ہمارے ہاں زیادہ تر عام دستیاب مچھلی جس میں کالا رہو شامل ہے یہ کانٹوں والی مچھلی ہوتی ہے اور اگر اپ مچھلی بار بار کھاتے ہیں تو چانسز ہیں کہ کانٹا اپ نگل بھی سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے بعض دفعہ کانٹا گلے کے اندر پھنس بھی جائےاگر اپ بہت تیزی سے کھا رہے ہیں۔

زیادہ تر کیسز میں مچھلی کانٹے چونکہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں تو اگر اپ نگلتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔یہ حلق م یا پھر خوراک کی نالی میں پھنستے نہیں ہیں بلکہ سیدھا معدے میں چلے جاتے ہیں

مگر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے مچھلی کا کانٹا جوچھوٹا اور پتلا ساہوتا ہے گلے کے اندر کہیں جا کے پھنس جاتا ہے تو اس سے کھانے والے کو بہت زیادہ بے چینی ہوتی ہے گلے میں خراش ہوتی ہے اور تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔

اگر اپ کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے بھی اگر خدانخواستہ کانٹا حلک میں پھنس جاتا ہے تو اس کو اپ ان طریقوں سے نکال سکتے ہیں یا پھر اس کو معدے کی طرف پہنچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم دیکھ لیتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے گلے میں کانٹا پھنس جاتا ہے اور اس کو نہ نکالا جائے تو اس کی پیچیدگیاں کیا ہو سکتی ہیں۔
تو اس میں ممکنہ پیچیدگیوں میں گلے کے اندر خراش کا ہونا کھانا کھاتے ہوئے تکلیف کا محسوس ہونا کھانا نگلنے میں تکلیف,چھاتی کا انفیکشن گلے سے خون کا انا اور گلے کے اندر پیپ کا بن جانا شامل ہے۔

کافی ایسے طریقے اور ٹوٹکے ہیں جن کی مدد سے ہم ڈاکٹر کے بغیر بھی گھر پہ رہتے ہوئے کانٹے کو نکال سکتے ہیں یا معدے تک پہنچا سکتے ہیں مگر چونکہ ہر شخص کے اندر کانٹے کا سائز مختلف ہوگا ,کانٹا کتنا پھسا ہوا یہ مختلف ہوگا تو ان کا افادیت ہر شخص میں مختلف ہوگی۔

سب سے پہلے تو اپ زور سے کوشش کریں کہ کھانسی کریں اگر تو کانٹا ہلکا سا پھنسا ہوگا اور اوپر ہوگا تو زور سے کھانسی کرنے سے تیز سانس کی وجہ سے کانٹا باہر نکل سکتا ہے۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اپ تھوڑا سا سرکہ پی لیں کانٹا سرکے میں موجود تیزابیت کی وجہ سے نرم ہو جائے گا اور چانسز ہیں کہ وہ معدے کی طرف چلا جائے گا

کولڈ ڈرنک یا سوڈے کی جو بوتلز ہوتی ہیں ان کو پینے سے بھی کانٹے کے نکلنے میں مدد ہوگی کیونکہ ان کے اندر ایک تو تیزابیت کے ایلیمنٹ ہوتا ہے اور دوسرا گیس ہوتی ہے جس کی وجہ سے کانٹا جو ہے وہ اپنی جگہ سے ہل جائے گا اور معدے میں چلا جائے گا۔

زیتون کے تیل لے کر اس کو ایک چمچ اپ پی سکتے ہیں یہ بھی کانٹے کو مر تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

آپ کیلے کا ایک بڑا ٹکڑا جیسے آدھا کیلا لے کر اس کو نگلنے کی کوشش کریں ۔جب کیلا نگلیں گے تو یہ ساتھ میں کانٹوں کے بھی معدے میں لے جائے گا۔

اپ روٹی لیں اور کچھ دیر کے لیے پانی کے اندر بھگوئیں۔ جب یہ بالکل نرم ہو جائے تو ایک بڑا ٹکڑا لے کر اس کو نگلیں۔ روٹی کا ٹکڑا کانٹے کو اپنے ساتھ معدے میں لے جائے گا۔

ڈبل روٹی پربٹر لگا کر اس کا ایک بڑا سا ٹکڑا لیں اور اس کو نگلنے کی کوشش کریں یہ بھی کانٹے کو معدے میں پہنچ جائے گا

اگر گھر میں مارش میلو موجود ہے تو اس کا ایک بڑا ٹکڑا تھوڑا سا چبا کر سالم نگل لیں، یہ بھی کانٹے کو اپنی جگہ سے ہلا دے گا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر مریض کو کوئی ایمرجنسی علامات ارہی ہیں جیسے کہ مریض کو سانس لینے میں مسئلہ ا رہا ہے یا منہ سے خون ا رہا ہے تو ایسی صورت میں اپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور ایمرجنسی میں چیک کروائیں۔ دوسری صورت میں اگر مریض بالکل ٹھیک ہے تو اپ اس کو ٹوٹکے وغیرہ ازما سکتے ہیں لیکن اگر یہ کام نہیں کرتے تو دوبارہ اپ کو پھر ڈاکٹر کے پاس ہی جانا پڑے گا۔
Share to aware others

19/10/2023

کئی بار والدین پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب ہمارے بچے کا سر اور ماتھا گرم ہے جبکہ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں، تھرمامیٹر بھی جسم کا نارمل درجہ حرارت بتا رہا ہے۔ تو یہ کیا ہے؟؟

میں اس پوسٹ میں اس چیز کی وضاحت کروں گا۔

بچوں کا دماغ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہوتا ہے۔ پیدائش کے وقت سر کا سائز اوسطاً پینتیس سینٹی میٹر ہوتا ہے جو ایک سال میں بڑھ کر سینتالیس اور دو سال کی عمر میں انچاس سینٹی میٹر تک ہو جاتا ہے۔ اسکے بعد پھر زندگی میں صرف پانچ سینٹی میٹر تک مزید بڑھتا ہے لہذا ابتدائی تین سے پانچ سالوں میں سر اور دماغ کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے۔ تیز نشونما کا مطلب ہے تیز میٹابولزم میں اور میٹابولزم میں اضافہ کا مطلب ہے اس درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔

جسم کا مرکز دل ہے اور مرکز میں زیادہ حرارت ہوتی ہے جبکہ سر کے مقابلے ہاتھ اور پاٶں دل سے زیادہ دور ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب خون دل سے چلتا ہے تو اس سے حرارت مختلف طریقہ کار کے زریعے کم ہو جاتی ہے جیسے پسینا، انسنانی جسم کو چھونے والی چیزیں اور جسم کے ارد گرد کا درجہ حرارت ,ہوا ۔
سر چونکہ دل کے قریب ہے بہ نسبت ہاتھ اور پاٶں کو تو خون کی گرماٸش سر کی طرف ہاتھ پاٶں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے ۔

اھم یہ ہے کہ اگر آپکو لگتا ہے بچہ گرم ہے تو اسکا تھرمامیٹر سے ٹمپریچر چیک کریں۔اگر یہ 99 سے کم ہےتو تسلی رکھیں۔
دوسروں کے والدین کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ جزاک اللہ

02/09/2023

ایہ بچہ جو آپ کو تصویر میں نظر آ رہا ہے اس کا دایاں بازو نیلا پڑ چکا ہے۔کیونکہ ایک عطائ نے اس کے بازو سے بلڈ سیمپل لیا ہے۔
اپنے بچے کا خیال رکھیں ڈریسنگ کو تنگ نہ کریں اور انہیں بازوؤں سے خون کے نمونے لینے نہ دیں۔ یہاں تک کہ چھوٹے مسائل کے لئے بھی ہمیشہ بچوں کے ماہر سے مشورہ کریں۔ اب اس لڑکے کا بازو ضائع ہو گیا ہے اور اب کٹنا ضروری ہے

عطائیوں سے بچیں۔مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں

26/08/2023

بچوں کو بخار کے ساتھ جھٹکے لگنے کے دوران حفاظتی تدابیر ۔۔۔

21/08/2023
29/06/2023

ماٶں کا پسندیدہ سوال : ڈاکٹر صاحب !!!کیا بچوں کو گراٸپ واٹر دینا چاہئے؟گھر کے بڑے بول رہے ہیں بچہ کمزور ہے یا پھر گیس ,کولک کا مسلہ ہے تو اسے یہ شروع کروادیں !!!!

جواب : 6 ماہ کی عمر تک بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کچھ بھی نہ پلائیں۔ اس میں پانی ، گرائپ واٹر، عرق، گھٹی ، چائے ، شہد ، ٹیٹرا پیک دودھ ، گائے ، بھینس اور بکری وغیرہ کا دودھ شامل ہیں ۔ ان میں سے کچھ بھی مت پلائیں۔ ماں کے دودھ کے علاوہ اگر کچھ دینا پڑ جائے تو صرف فارمولا ملک دیں اور اس کو بنانے کے لئے ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔
وجہ !! ایسی تمام چیزوں کی افادیت ساٸنس اور ریسیرچ سے ثابت نہیں ہوٸ ۔

24/03/2023

رات 🕥کے وقت بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا اور والدین کے لیے اہم نصیحتیں!!!!;

یہ بچوں 👨‍👩‍👧‍👦کو درپیش ایک بہت عام مسئلہ ہے اور تمام والدین کو ان تجاویز کو جاننا چاہیے۔

21/03/2023

ہیپاٹائٹس اے پاکستان🇵🇰 جیسے ترقی پذیر ممالک میں ایک بہت عام بیماری ہے۔

ہم اپنے بچوں 👨‍👩‍👧‍👦کو اس مرض سے بچا سکتے ہیں!!!

🌀 ویکسینیشن💉
🌀ہاتھ✋ دھونے کی عادت
🌀اچھی صفائی🧹 اور نکاسی کانظام
🌀ابلا ہوا صاف پانی💧
🌀اچھی طرح پکا ہوا کھانا🥣 🌀کھانے سے پہلے پھلوں
🍅🍇🍈 کو دھونا اور چھیلنا

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Nishtar Hospital
Multan