Herbalpur
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herbalpur, Health/Beauty, Multan.
27/06/2025
آم 🥭 کا آج کا ریٹ
دوسہری 1995
انور رٹول 2490
وزن فی پیٹی 10 کلو
لکڑی کی پیٹی کا وزن سمیت
فری ہوم ڈیلیوری ایڈوانس پیمنٹ
بذریعہ ڈائیوو اور لیپرڈ کورئیر کمپنی
انور رٹول کا سائز درمیانہ اور دوسہری کا سائز مناسب ہے.. بڑا چھوٹا دانہ مکس ہے...
ہوسکتا ہے کہ کچھ دانوں پر نشان ہوں مگر اندر سے صحیح ہوتے ہیں. البتہ داغی اور خراب دانے نہیں ڈالا کرتے بھرپور کوشش کرتے کہ صاف ستھرے اور بڑے دانے ڈالیں...
بالکل کچا آم بھیجتے ہیں جو پیکنگ کے چوتھے، پانچویں دن تیار ہوجاتا ہے. عموماً ایتھیلین پوڑی ڈالتے ہیں یا بغیر مصالحہ کے بھی بھیج دیتے ہیں...
پیٹی کو اے سی، ائیر کولر کی ہوا سے. حبس اور دھوپ سے بچائیں. خشک اور ہوادار جگہ پر رکھیں.
پیٹی پر تاریخ لکھی ہوگی اسی تاریخ پر یا اس سے دن پہلے پیٹی کھول کر چیک لیجیے گا جو دانے پک کر نرم یا پیلے ہوچکے ہوں ان میں سے ایک کاٹ کر چیک کرلیجیے میٹھے ہوں تو اس جیسے دانے پیٹی سے نکال کر فریج میں رکھ دیجیے اور باقیوں کو اگلے دن چیک کرلیجیے گا.
وزن: 9 کلو آم 🥭 تول کر ڈالتے ہیں
ڈیلیوری ٹائم 3-5 ورکنگ دن
نوٹ: آم 🥭 کا ریٹ روزانہ کا ہوگا.. رقم مکمل ایڈوانس ہوگی...
نوٹ: پیٹی ٹوٹی ہوئی ملے تو وصول کرنے سے پہلے رابطہ کریں...
#زکیپ ملتان
03246322476
روزانہ کی اپ ڈیٹس لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے
https://chat.whatsapp.com/Ls1ElNC6dNaGzQjvaLcVCC
یا ہماری واٹس کمیونٹی جوائن کیجیے
https://chat.whatsapp.com/BDoDb1Ae2gu1dPgdUC5lD4
پیمنٹ کے لیے راست آئی ڈی 03246322476 بنام زکریا ٹریڈرز
23/06/2025
آم 🥭 کا آج کا ریٹ
دوسہری 1900
انور رٹول 2200
وزن فی پیٹی 10 کلو
لکڑی کی پیٹی کا وزن سمیت
فری ہوم ڈیلیوری ایڈوانس پیمنٹ
بذریعہ ڈائیوو اور لیپرڈ کورئیر کمپنی
انور رٹول اور دوسہری کا سائز مناسب ہے.. بڑا چھوٹا دانہ مکس ہے...
ہوسکتا ہے کہ کچھ دانوں پر نشان ہوں مگر اندر سے صحیح ہوتے ہیں. البتہ داغی اور خراب دانے نہیں ڈالا کرتے بھرپور کوشش کرتے کہ صاف ستھرے اور بڑے دانے ڈالیں...
بالکل کچا آم بھیجتے ہیں جو پیکنگ کے چوتھے، پانچویں دن تیار ہوجاتا ہے. عموماً کاربائیڈ مصالحہ پیٹی میں رکھا کرتے ہیں. کسٹمر کے کہنے پر ایتھیلین پوڑی ڈالتے ہیں یا بغیر کیمیکل کے بھی بھیج دیتے ہیں...
پیٹی کو اے سی، ائیر کولر کی ہوا سے. حبس اور دھوپ سے بچائیں. خشک اور ہوادار جگہ پر رکھیں.
پیٹی پر تاریخ لکھی ہوگی اسی تاریخ پر یا اس سے دن پہلے پیٹی کھول کر چیک لیجیے گا جو دانے پک کر نرم یا پیلے ہوچکے ہوں ان میں سے ایک کاٹ کر چیک کرلیجیے میٹھے ہوں تو اس جیسے دانے پیٹی سے نکال کر فریج میں رکھ دیجیے اور باقیوں کو اگلے دن چیک کرلیجیے گا.
وزن: 9 کلو آم 🥭 تول کر ڈالتے ہیں
ڈیلیوری ٹائم 3-5 ورکنگ دن
نوٹ: آم 🥭 کا ریٹ روزانہ کا ہوگا.. رقم مکمل ایڈوانس ہوگی...
#زکیپ ملتان
03246322476
روزانہ کی اپ ڈیٹس لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے
https://chat.whatsapp.com/Ls1ElNC6dNaGzQjvaLcVCC
یا ہماری واٹس کمیونٹی جوائن کیجیے
https://chat.whatsapp.com/BDoDb1Ae2gu1dPgdUC5lD4
پیمنٹ کے لیے راست آئی ڈی 03246322476 بنام زکریا ٹریڈرز
19/06/2025
🌿 دیسی گھی — قدرتی صحت کا خزانہ! 🐄
کیا آپ جانتے ہیں کہ خالص دیسی گھی صرف ذائقے میں ہی نہیں، بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے؟
✨ دیسی گھی کے حیرت انگیز فوائد:
✅ قوتِ مدافعت بڑھائے
✅ ہاضمہ بہتر کرے
✅ دماغی صحت کو فروغ دے
✅ جوڑوں کے درد میں آرام
✅ جلد اور بالوں کو قدرتی نرمی عطا کرے
✅ دل کی صحت کے لیے مفید (اعتدال میں استعمال)
💯 ہم فراہم کرتے ہیں خالص، گھر کا بنا ہوا دیسی گھی — بغیر کسی کیمیکل یا ملاوٹ کے!
📦 ہوم ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے!
#زکیپ #ملتان
📞 رابطہ کریں: 03246322476
📍 آرڈر بک کروانے کے لیے ابھی کال یا واٹس ایپ کریں!
19/06/2025
🌸 عطر کی خوشبو، آپ کی پہچان! 🌸
ہم پیش کرتے ہیں اعلیٰ معیار کی خوشبوئیں — ہر ذوق کے مطابق۔
🌺 وسیع رینج، دلکش خوشبوئیں
✨ معیار اور اعتماد کی پہچان
📦 ملک بھر میں مطمئن کسٹمرز
آپ بھی بنیں ہمارے معطر گاہکوں کا حصہ
خوشبو سے کریں خود کو نمایاں!
📩 رابطے کے لیے انبکس کریں
📱 یا واٹس ایپ پر تشریف لائیں: 03246322476
zakep.com
#عطر #خوشبو
14/06/2024
پہلا کمنٹ ملاحظہ فرمائیں
13/06/2024
اے آئی سے تیار کردہ آم کا اسٹال لگ چکا ہے اپنی اپنی ٹوکری اٹھا لو
zakep.com
www.zakep.com
05/06/2024
دل کو خوش کر دینے والا عطر
0324-6322476
zakep.com
04/06/2024
زکریا دیسی گھی کی آفر سے فائدہ اٹھالیجیے ۔پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی
والدین کی طلاقیں اولاد کی زندگی کیسے برباد کرتی ہیں سنیں کہ ابھی اک لڑکی ہمارے آفس میں بیٹھی ہوئ ہے ۔۔ مشکل سے 18 سال کی ہوگی ۔۔ اپنے خلع کے حوالے سے مشوری کرنے آئ ہوئ ہے ۔۔ طلاق کے بعد باپ نے کہیں اور اور ماں نے کہیں اور شادی کر لی اور یہ لڑکی کبھی خالہ کبھی کسی کے گھر رلتی رہی اور کسی نے پکڑ کر اس لڑکی کی 9-9-2022 میں علاقے کے کسی لڑکے سے نکاح کروا دیا مگر لڑکا بھی ہر طرح سے فارغ جس نے اس لڑکی کی زندگی عذاب بنا دی اور مجبور ہوکر یہ خلع لینے میرے پاس چلی آئ ۔۔ میں نے ایسے ہی پوچھ لیا کے بہن آپ کے والدین کہاں ہیں جو آپ انکل کے ساتھ اتنا پریشان گھوم رہی ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور کہنے گئ میرے بابا نے دوسری شادی کی تو اس عورت نے مجھے گھر سے نکال دیا ۔۔ میں نے پوچھا ماما کہاں ہیں تو کہنے لگی ماما نے بھی دوسری شادی کی اور وہ کویٹہ چلی گئ ۔۔
کاش والدین اپنی انا خود غرضی اور تکبر کو دبا کر بچوں ہی کی خاطر اک ساتھ زندگی گزار لیں تو ان کے بچے اس طرح در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں ۔۔ کاششششششششششششش 😭
محـᷘــᷧــᷟــᷟــᷧــⷩــᷴــᷟمد عـᷠــᷧــᷠــᷘــᷧـدنان جـᷘــᷧــᷱــᷱــᷧــᷯــواد
14/04/2023
پراسرار معذور
حضرت سید نا ابو قلابہ رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ میں نے مُلک شام کی سرزمین میں ایک آدمی دیکھا جو بار بار یہ صدا لگا رہا تھا:
”ہائے افسوس ! میرے لئے جہنم ہے ۔
میں اٹھ کر اس کے پاس گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے دونوں ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہیں، دونوں آنکھوں سے اندھا ہے اور منہ کے بل زمین پر اوندھا پڑا ہوا بار بار یہی کہے جارہا ہے:
ہائے افسوس ! میرے لئے جہنم ہے۔“
میں نے اس سے پوچھا: اے آدمی! کیوں اور کس بنا پرتو یہ کہ رہا ہے؟ یہ سن کر اس نے کہا: اے شخص میرا حال نہ پوچھو، میں ان بدنصیبوں میں سے ہوں جو امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کرنے کے لئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان میں داخل ہوگئے تھے ، میں جب تلوار لے کر قریب پہنچا تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ محترمہ رضی للہ تعالی عنھا مجھے زور زور سے ڈانٹنے لگیں تو میں نے غصے میں آکر بی بی صاحبہ رضی اللہ تعالی عنہا کو تھپڑ مار دیا ! یہ دیکھ کر امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضى اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ دعا مانگی: اللہ تعالیٰ تیرے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں کاٹے ، تجھے اندھا کرے اور تجھ کو جہنم میں جھونک دے۔
اے شخص! امیر المؤمنين رضى اللہ تعالى عنہ کا پُر جلال چہرہ دیکھ کر اور اُن کی یہ قاہرانہ دعا سن کر میرے بدن کا ایک ایک رونگٹا کھڑا ہو گیا اور میں خوف سے کانپتا ہوا وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ میں امیر المومنین رضی اللہ عنہ کی چار دُعاؤں میں سے تین کی زد میں تو آچکا ہوں تم دیکھ ہی رہے ہو کہ میرے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں کٹ چکے اور آنکھیں بھی اندھی ہو چکیں ، آہ! اب صرف چوتھی دعا یعنی میرا جہنم میں داخل ہونا باقی رہ گیا ہے۔
(الرّياضُ النَّضرة لِلْمُحِب الطَّبَرِى ج ٣ ص ٤١)
نوٹ: وہ ذلیل شخص جو کینسر سے موت کے منہ میں جارہا تھا اس بے غیرت کو صحابہ کے ماننے والوں نے چند دنوں میں لاکھوں روپے لاکر دیے اس نے علاج کروایا اور انہی اپنے محسنوں کو رنجیدہ کیا کہ مظلوم مدینہ کی شان گستاخی کی اور کہا یہ آزادی اظہار رائے ہے... اللہ تعالیٰ اس کو منہ کے کینسر میں مبتلا کرے اور قانون کے شکنجہ میں کسے...
03/04/2023
اگر ہم دو رکعت نفل کی نیت میں صلاة الحاجت، شکرو توبہ چاشت یا اشراق کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں ؟ کیا تہجد کے ساتھ ہی صلاة الحاجت کی بھی نیت ایک ساتھ کی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 53729
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1254-408/L=10/1435-U نفل میں توسیع ہے؛ اس لیے دو رکعت کی نفل کی نیت میں صلاة الحاجة، شکر، توبہ چاشت یا اشراق کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں؛ اسی طرح تہجد کے ساتھ صلاة الحاجت کی نیت کرسکتے ہیں؛ البتہ جو نوافل مختلف السبب ہیں جیسے اشراق اور چاشت یا تراویح اور تہجد ان کی نیت ایک ساتھ نہیں کرسکتے ”قال في الأشباہ: وأما إذا نوی نافلتین کما إذا نوی برکعتي الفجر التحیة والسنة أجزأت عنہما (فی حاشیتہ: أجزأت عنہما لأن التحیة والسنة قربتان: أحدہما: وہي التحیة تحصل بلا قصدٍ فلا یمنع حصولہا قصد غیرہا وکذا لو نوی الفجر والتحیة کما في فتح القدیر قیل ولو تعرض المصنف لنفل مختلف السبب لکان أولی کمن أخر التراویح إلی آخر اللیل ونوی التراویح، وقیام آخر اللیل؛ لأن سبب التراویح غیر سبب قیام اللیل․ (الأشباہ: ۱/۱۴۷)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
20/03/2023
کھانے پینے کی اشیاء میں پھونک مارنا
سوال
کھانے پینے کی چیز پر پھونک مارنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے پینے کی اشیاء میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے، مذکورہ حدیث کی وجہ سے فقہاءِ کرام نے کھانے پینے کی اشیاء میں پھونک مارنے کو مکروہ لکھا ہے، امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مطلقاً پھونک مارنا ممنوع نہیں ہے، بلکہ اس انداز سے پھونک مارنا جس سے "اُف" یا اس جیسی کوئی آواز پیدا ہو، ایسی پھونک مارنا ممنوع ہے۔
شراحِ حدیث نے اس کی علت یہ بیان فرمائی ہے کہ ممکن ہے کہ پھونک مارنے کی وجہ سے تھوک کے چھینٹے یا ذرات کھانے میں چلے جائیں، جس کی وجہ سے کسی دوسرے کھانے والے کو اس سے کراہت آئے، اسی وجہ سے بعض شراح نے یہ لکھا ہے کہ یہ حکم اس آدمی کے لیے ہے جو کسی دوسرے کے ساتھ کھا رہا ہو ، چنانچہ اگر کوئی شخص کسی برتن سے اکیلا کھا رہا ہو تو اُس کے لیے پھونک مارنا منع نہیں ہو گا۔
نیز اگر کھانے پینے کی کسی چیز میں دم کرنا مقصود ہو اور دم کرنے کی غرض سے اُس میں پھونک ماری جائے تو یہ بھی ممنوع نہیں ہو گا۔
مسند أحمد ت شاكر (3/ 251):
"عن ابن عباس قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن النفخ في الطعام والشراب."
عمدة القاري شرح صحيح البخاري (21/ 200):
"وقال الملهب: التنفس إنما نهى عنه كما نهى عن النفخ في الطعام والشراب والله أعلم من أجل أنه لا بد أن يقع فيه شيء من ريقه فيعافه الطاعم له ويستقذر أكله فنهى لذلك لئلا يفسد على من يريد تناوله، وهذا إذا أكل أو شرب مع غيره، وإذا كان وحده أو مع من يعلم أنه لا يستقذر شيئا منه فلا بأس بالتنفس في الإناء."
البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (34/ 176):
"وقال الحافظ: و الأولى تعميم المنع؛ لأنه لايؤمَن مع ذلك أن تَفْضلفضلة، أو يحصل التقذر من الإناء، أو نحو ذلك."
النتف في الفتاوى (1/ 245):
"وأما الكراهية فأولها النفخ في الطعام."
الموسوعة الفقهية الكويتية (41/ 24):
"ويرى أبو يوسف من الحنفية : أنه لايكره النفخ في الطعام إلا ما له صوت مثل أف وهو تفسير النهي."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 340):
"وعن الثاني أنه لايكره النفخ في الطعام إلا بما له صوت نحو أف وهو محمل النهي."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207201597
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan
60000
