SMALT Cap.500mg
SMALT CAP. BOOSTS METABOLISM, REDUCES WEIGHT AND LIPID. CONTAINS
GARCINIA CAMBOGIA
GREEN TEA LEAF EXTRACT
CAPSICUM SEED
PANAX GINSENG ROOT
CAYENNE PEPPER
19/01/2018
21/11/2017
An American refuces her weight from 130 kg to 68 kg by two habbits like running and strict to low calories diet.
29/10/2017
’میرے وزن کا ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں‘
حریم فاروق نے اپنی اس تبدیلی کی وجوہات ڈان سے شیئر کیں —۔
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا شمار اگر سب سے فٹ اداکاراؤں میں کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیوں کہ انہوں نے ایک سال سے کم عرصے میں 25 کلو وزن کم کرکے سب حیران کردیا۔
انہوں نے اپنی اس تبدیلی کی وجوہات ڈان سے شیئر کیں۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری کی بات کی جائے تو صرف جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کی طاقت، ہمت، اور آپ اپنے بارے میں کتنا اچھا سوچ رہے ہیں یہ سب باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں، جیسے آپ ایسے کپڑے پہنے جو کبھی آپ کو فٹ نہیں آرہے تھے لیکن اب فٹ ہوگئے، تو جب آپ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ایک الگ سی خوشی اور جذبہ محسوس ہوگا، جو بےحد ضروری ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بھی وزن کم کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمت رکھے، جب میں اب خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے بےحد خوشی ہوتی ہے اور خود پر فخر ہوتا ہے‘۔
اپنی اداکاری کے حوالے سے حریم فاروق نے کہا کہ ’میرا وزن پہلے 25کلو زیادہ تھا، لیکن میرا ٹیلنٹ تب بھی میرے ساتھ تھا، لوگ مجھے قبول کرتے تھے، مجھے پروجیکٹس مل رہے تھے اور میں ہر اس جگہ جاتی تھی جہاں مجھے جانا تھا، اب میرا وزن 25 کلو کم ہے، لیکن سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، میرے وزن کا میرے ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں‘۔
حریم کے مطابق وہ کھانے پینے کی بےحد شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ ’مجھے کھانے پینے کا بےحد شوق ہے، خود کو بھوکا نہ رکھیں، جم میں ورزش کے بعد کیلا ضرور کھائیں‘۔
22/07/2017
موٹاپے سے بچاؤ کیلئے اچھا ناشتہ ضروری
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا—
اگر جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا بنالیں۔
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
امریکا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صبح کا بھرپور ناشتہ، دوپہر کو درمیانی مقدار میں کھانا اور رات کو غذا کی کم مقدار جسمانی وزن میں کمی لانے کی کنجی ہے۔
اس تحقیق کے دوران 7 سال تک سیکڑوں بالغ افراد کی غذائی عادات اور وزن کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ چار عناصر جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتے ہیں۔
یعنی دن بھر میں دو بار کھانا، 18 گھنٹے کا فاقہ، ناشتہ کرنا اور ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا بنانا۔
محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ بے وقت نہ کھانا، ناشتہ کرنا اور صبح کے اوقات میں زیادہ بھرپور غذا طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں اضافے کی روک تھام میں مدد دینے والے عوامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق دن میں تین بار سے زیادہ کھانا یا بے وقت منہ چلانے کی عادت موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔
اس سے قبل بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ صبح اچھا ناشتہ جسمانی وزن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ صبح میٹھی چیزوں کا استعمال بھی دن کے دیگر اوقات میں ان کی خواہش پیدا نہیں ہونے دیتا۔
(یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی)
08/06/2017
Obesity is very dangerous for common and especially for actresses and models. If want to smart, you should use SMALT CAP.
05/06/2017
#پانی #پینا #جسم #کے #لیے #کس #حد #تک #فائدہ #مند؟
روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے یہ ایک بحث طلب بات ہے کیونکہ کچھ افراد کے خیال میں روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہئے جبکہ طبی ماہرین کے مطابق اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔
مگر اچھی خبر یہ ہے جب تک پانی آپ کا مرکزی مشروب بنا رہے گا، اس وقت تک گلاسوں کی تعداد گننے کی ضرورت نہیں۔
مگر جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ مشروب جسم کے لیے دیگر فوائد کا باعث بھی بنتا ہے، بس آپ کو مناسب مقدار کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔
جلد کو صحت مند بنائے
پانی کا مناسب حد تک استعمال اگرچہ کیل مہاسے تو صاف نہیں کرتا مگر خلیاتی سطح پر فرق کا باعث ضرور بنتا ہے، انسانی جلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو اوپری تہہ کی لچک کم ہونے لگتی ہے جبکہ وہ سخت بھی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح جسم میں پانی کی موجودگی کولیگن نامی پروٹین کی پیداوار کا باعث بنتی ہے جو کہ جلد کو ہموار اور شفاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
جوڑوں کو صحت مند رکھے
طبی جریدے جرنل میڈیکل گیس ریسرچ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ہائیڈروجن سے بھرپور پانی کا استعمال ان افراد کی تکلیف میں کمی لاتا ہے جو جوڑوں کے امراض کا شکار ہوں۔ دوسرے الفاظ میں پانی کا مناسب مقدار میں استعمال جوڑوں کے امراض سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی
پانی کسی بھی مشروب کے مقابلے میں جسمانی وزن میں زیادہ کمی لانے میں مدد دیتا ہے، جس کی تصدیق مختلف طبی رپورٹس میں کی جاچکی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کھانے سے قبل پانی کا استعمال کچھ عرصے میں ہی لگ بھگ چار کلو سے زائد جسمانی وزن میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر جسم پیاس کو بھوک سمجھ لیتا ہے اور زیادہ کھانے پر مجبور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے
قبض سے بچائے
اگر آپ قبض جیسے تکلیف دہ مرض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ پانی کی مناسب مقدار جسم کا حصہ بنائیں، آنتوں کی حرکت کو معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے پانی پینا بہت اہم ہے، یہ ان چند اجزاءمیں سے ایک ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔
سردرد سے بچاﺅ میں مددگار
جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا ایک فائدہ سردرد سے تحفظ بھی ہے، کیونکہ اکثر سر میں درد کی بڑی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مناسب مقدار میں پانی نہ پینا خون کی مقدار میں کمی کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ کی جانب آکسیجن اور خون کی روانی میں کمی آتی ہے اور شریانیں سکڑنے لگتی ہیں۔ ایسا ہونے پر دماغ ردعمل کے تحت درد کے سگنل بھیجتا ہے جس سے سردرد کی شکایت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بہت زیادہ پانی پینا کس حد تک نقصان دہ؟
کینسر سے بھی بچائے
ویسے تو کینسر کا مرض لاحق ہونے کی مخصوص وجوہات ہوتی ہیں جنھیں کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، جیسے خاندانی تاریخ، جنس اور عمر، تاہم صحت مند طرز زندگی سے مخصوص اقسام کے سرطان کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دن بھر میں زیادہ پانی پیتے ہیں ان میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
دماغی ہوشیاری برقرار رکھے
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کو برقرار رکھتے ہیں وہ ذہنی طور پر زیادہ ہوشیار رہتے ہیں جبکہ مختلف کاموں پر توجہ مرکوز کرنا بھی ان کے لیے آسان ہوتا ہے۔
دل کو کام کرنے میں مدد دے
دل لگاتار خون کو پمپ کرکے شریانوں کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں کو فراہم کرتا ہے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی موجودگی سے دل کے لیے یہ کام کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔
جسمانی توانائی بڑھائے
پانی مزاج کو خوشگوار بنانے میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ تناﺅ اور ڈپریشن کی سطح میں کمی لاتا ہے، اس کے مقابلے میں پانی کی معمولی سی کمی بھی چڑچڑاہت اور جسمانی توانائی میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Dawnnews.tv
11/03/2017
اس عادت سے چھٹکارہ موٹاپے سے بچائے
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
اگر تو آپ موٹاپے یا توند نکلنے سے بچنا چاہتے ہیں تو بس اپنی ایک دلپسند عادت پر قابو پالیں اور وہ ہے گھر سے باہر کھانے کے لیے جانا۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر کے باہر کا کھانا یا اکثر ہوٹلوں میں جانا موٹاپے کا باعث بنتا ہے خاص طور پر اگر موٹاپے یا توند سے نجات پانے کی کوشش کی جارہی ہو۔
ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں ڈیڑھ سو موٹاپے کے شکار افراد کا جائزہ یا گیا جو کہ اپنی روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے ذریعے اس سے نجات پانے کی کوشش کررہے تھے۔
تحقیق کے دوران ان لوگوں کو روزانہ پانچ بار چیک کیا جاتا اور ان سے گھر کے باہر کے معمولات بھی پوچھے گئے۔
ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ جو بھی کھائیں اس کے بارے اور مقدار سے بھی محققین کو آگاہ کریں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو گھر سے باہر ہوٹلوں میں جاکر کھانے کا شوق ہوتا ہے وہ معمول سے زیادہ کھا کر موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں یا ان کی توند نکل آتی ہے۔
اس کے مقابلے میں جو لوگ گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ان کے اندر زیادہ کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔
ہوٹلوں میں جانے کی صورت میں لوگوں کے اندر زیادہ کھانے کی خواہش 60 فیصد تک زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ لوگ گھر سے باہر کھانے کی عادت کو تفریح اور گھریلو کھانوں سے بریک قرار دیتے ہیں مگر ایسے افراد کو یاد رکھنا چاہئے کہ درحقیقت یہ طرز زندگی کا حصہ بن جاتا ہے اور ایسا اکثر ہونے لگتا ہے۔
یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ باہر کے چربی سے بھرپور کھانے موٹاپے کے ساتھ ساتھ امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔
dawn news
26/02/2017
.
13/02/2017
How To Lose waight
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan
