JiyaBaloch007

JiyaBaloch007

Share

Hey beautiful! Welcome to the world of fun and joy. I'm providing you some laughs, few healthy tips, makeup tips, some hacks and my daily routine life.

Hope you all would enjoy it 😍 Thank you.

05/05/2026

This hmmm brings me back after a long time gyz 😅 don't judge my drawing skills bcz I'm new in this field 😍

14/01/2026

خیال تھا ترے پہلو میں کچھ سکوں ہوگا
مگر یہاں بھی وہی اضطرابِ پیہم ہے

31/12/2025

آداب!
آج ہم مردوں سے جانتے ہیں کہ کوئی بھی عورت مرد کو کیوں چھوڑ جاتی ہے، کیا عورت پیسے کی بھوکی ہے یا پیار کی؟ ایسی کون سی وجہ ہے کہ جو عورت کو مرد کے ساتھ رہنے پر مجبور بھی کرتی ہے اور چھورنے پر بھی ۔

22/12/2025

انسان کی زندگی میں تفریح بہت ضروری ہے اور اس کی بہت سی قسمیں ہو سکتی ہیں ۔ آج کل پریشانیاں، ڈپریشن اور دکھ اس قدر زیادہ ہو جاتے ہیں کہ انسان زندگی سے ہی تنگ ہو جاتا ہے ۔ ایسے دور میں تفریح کے نام پر بیشتر لوگ بس reels دیکھ کر ہی کہتے ہیں کہ ہم ریلیکس ہو گئے ہیں ۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ تفریح کو کس حد تک ضروری سمجھتے ہیں اور تفریح کے نام پر کیا کرتے ہیں؟
میں تو پنجابی، ہندی اور کبھی کبھار laughter Chefs جیسے شو دیکھ کر دماغ تروتازہ کر لیتی ہوں ۔ کبھی کام کو ہی تفریح سمجھ کر کرتی ہوں کہ مختلف کاموں میں اپنی ہی انرجی ہوتی ہے اور جب آپ کی انرجی exchange ہوتی ہے تو خود بخود جسم اور دماغ ہلکا ہو جاتا ہے ۔
آپ کے کیا مشاغل اور ذریعہ تفریح ہے؟

21/12/2025

آداب!
زندگی کی رنگا رنگی اور وسعت میں انسان نجانے کیسے کیسے دور سے گزر جاتا ہے کہ کبھی بیٹھ کر سوچو تو ہنسی بھی آتی ہے اور حیرت بھی ہوتی ہے ۔ میں اگر اپنی زندگی پر نظر دوڑاؤں تو لگتا ہے آدھی زندگی اسٹیشن پر بیٹھے مسافر کی طرح ہوں جس کی منزل ابھی دور ہو ۔ ہاں شادی کے بعد لگتا ہے کہ اب بس جہاں پہنچنا تھا پہنچ گئے ہیں تھوڑا سا ٹھہراؤ زندگی میں آیا ہے اور یہ ٹھہراؤ ایسا ہے کہ شادی کے بعد ابھی تک ایک بار بھی میکے نہیں گئی ۔ ہاہاہاہا آپ لوگ بھی یقیناً حیران ہوں گے کہ ایسا کیوں؟ پہلے تو دل ہی نہیں چاہتا اور کسی کمزور لمحے میں جانے کی نیت ہونے بھی لگے تو تین گھنٹے کی مسافت بھی زحمت لگتی ہے ۔ حالانکہ میں ایسی تو نہ تھی ۔ امی نے بارہا بلایا ہے مگر اتنا ٹالا ہے کہ انھوں نے بھی کہنا چھوڑ دیا ہے کہ کرتی تو اپنی مرضی ہے ۔ ہاہاہاہا سسرال والے بیچارے کبھی کبھی کہتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ لوگ کہیں گے بہو کو میکے نہیں بھیجتے۔ بھئی اب جس کمرے میں دل لگ گیا ہے اسے کیسے چھوڑ کر جاؤں ۔
آج کل آپ کی زندگی کس دور سے گزر رہی ہے؟

20/12/2025

آداب!
آج پھر میں حاضر ہوں ۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔ آج میں ایک سوال کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں اور جواب سب نے ضرور دینا ہے ۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ شادی شدہ زندگی کیسے کامیاب ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو پسند کی شادی کر کے کچھ عرصے کے بعد الگ ہو جاتے ہیں کیا یہ اتنا آسان ہوتا ہے کہ جس کے لیے آپ نے لڑ بھڑ کر، سب چھوڑ چھاڑ دیا ہو ایک دن اسے ہی چھوڑ دو ۔
ارینج میرج میں تو چلیں آپ کی مرضی نہیں بھی ہوتی جو بات سمجھ میں آ جاتی ہے لیکن پسند کا بدل جانا کیا آسان ہوتا یے ۔ آخر اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں یہ آپ سب کمنٹ باکس میں بتائیں ۔

19/12/2025

آداب عرض ہے!
مجھے معلوم ہے کہ شادی کے بعد میں سوشل میڈیا سے غائب ہی ہو گئی بہت بار سوچتی ہوں کہ کچھ پوسٹ کروں کم از کم فیس بک پر لکھنے کی حد تک ہی سہی آپ لوگوں سے جڑی رہوں لیکن کیا کریں جی من نہیں کرتا ۔
اب بہت سے لوگ سوچیں گے کہ ایسا کیا ہو گیا کہ پسندیدہ شخص ملنے کے بعد من نہیں کرتا دراصل زندگی کی روٹین ہی بدل گئی ہے نئے لوگوں میں رہنے اور سمجھنا ہی شادی کے بعد پر لطف مشغلہ بن جاتا ہے ۔
خیر اس کو چھوڑیے آج کل ہم اپنا پرانا شوق تازہ کر ریے ہیں. ۔ مصوری کا شوق تھا اب ایک کاپی اور رنگ لے کر الٹی سیدھی لکیریں کھینچ کر ہاتھ سیدھا کر رہے ہیں ۔جب اس سے تھک جائیں تو مووی باکس پر فلمیں دیکھ لیتے ہیں ۔ جب اس سے بھی تھک جائیں تو چھت پر بیٹھ کر دھوپ سینکتے ہیں اور پرندوں کی بولیاں سنتے ہیں ۔
اب آپ لوگ کہتے ہوں گے میڈم سسرال میں کرنے کو کام نہیں ملتا کیا؟
ہاہاہاہا یہ تو تب پتا چلے گا جب میں باقاعدہ آپ لوگوں سے جڑی رہوں ۔ آپ لوگ اس متعلق کیا کہتے ہیں؟
اپنے حال چال سے متعلق ضرور بتائیے گا کیونکہ آپ میں سے بہت لوگوں کی ہمیں آج بھی پہچان ہے ۔

19/10/2025

💖

14/09/2025

Say "Ameen"

12/09/2025

Alhamdulillah 💝

09/09/2025

آداب عرض ہے
اب ہم بھی مس سے مسز ہو گئے ہیں
اتنے عرصے سے اس لیے غائب تھے کہ اچانک سے ابا حضور کا ارادہ بنا اب اپنا فرض ادا کر لوں ۔ ہماری مراد پوری ہوئی اور والدین نے بھی ہنسی خوشی اپنا فرض پورا کیا ہے ۔ اللہ کی رحمتیں سب کے ساتھ ہوں ۔ جن لوگوں نے ہمارے لیے دعائیں کی ہیں ان کا بہت شکریہ ۔ جیتے رہیے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan
59300