PERA Force Muzaffar Garh

PERA Force Muzaffar Garh

Share

PUNJAB ENFORCEMENT REGULATORY AUTHORITY (PERA MUZAFFARGARH OFFICIAL)

Photos from PERA Force Muzaffar Garh's post 05/06/2026
05/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات اور ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسر عزیر اشرف اور انکی ٹیم نے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے کامیاب کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران موضع راکھ بستی جڑھ، لاٹ نمبر 15 میں واقع 5 ایکڑ صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی واگزار کرائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ اراضی قاسم علی، سکنہ دولت پور کے نام الاٹ شدہ تھی۔

انفورسمنٹ آفیسر عزیر اشرف اور ان کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر قاسم علی کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری اراضی کے تحفظ، ناجائز قبضوں کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

04/06/2026

ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید احمد ملک نے خانگڑھ میں مختلف پیٹرول پمپ کو چیک کیا ۔دوران چیکنگ پیٹرول و ڈیزل کا پیمانہ اور نرخ کو چیک کیا گیا

22/05/2026
22/05/2026

ایس ڈی ای او حافظ خورشید احمد ملک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پیرا فورس مظفرگڑھ کی بڑی کاروائی

Photos from PERA Force Muzaffar Garh's post 18/05/2026

ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید احمد ملک کی افسران اور سٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی جس میں ادارے کی کارکردگی، نظم و ضبط اور آئندہ کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے پر زور دیا۔

16/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے ضلعی آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ ، ضلعی افسران اور پیرا فورس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پیرا فورس کا قیام حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ذخیرہ اندوزی، ناجائز تجاوزات، گرانفروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرا آفس کے قیام سے عوامی شکایات کے فوری ازالے، قانون پر عملدرآمد اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس مل کر قانون کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بعدازاں آفس کا معائنہ کیا گیا اور عملے کو ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

Photos from PERA Force Muzaffar Garh's post 12/05/2026

غیر قانونی سگریٹ رکھنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید ملک کی ہدایت پر انفورسمنٹ افیسر عزیر اشرف حافظ عمار نعمان چانڈیہ اور وقاص چھینہ کی مشترکہ کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ تحویل میں لے کر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا
Force #
Crackdown Enforcement

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Muzaffargarh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Muzaffargarh