Nursing with Rizwan

Nursing with Rizwan

Share

Like and Invite Your Friends to the Page

Sharing_is_Caring

26/04/2024

ڈاکٹر صاحب آپ بار بار بتا رہے ہیں کہ نومولود بچےکو گائےکا دودھ نہ دیں ۔
میں نے کئی ماؤں کو گائے یا بھینس کا دودھ بچوں کو دیتے دیکھاہے جنکے بچے ذیادہ تندرست نظر آتے ھیں ۔ وضاحت فرمایں۔۔۔
#جواب ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گائے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نازک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔
جس طر ح ایک بالغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔
اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ /formula milk ہے ۔
اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیدہ طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔
کر یں ؛
»» گا ئے کے دودھ میں ائرن/iron بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔
»» گا ئے کے دودھ میں پروٹین/proteins اورمنرل/minerals کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں/kidneys کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
»» گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔
»» اور ایک انتہا ئی اہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی/cow_milk_allergy کا رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظاہرپاخانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر مائیکروسکوپ/ microscope کے اندر دیکھے تو یہ اوکلٹ بلڈ/occult blood کی صورت میں نظرآتا ہے ۔
اس سے نہ صرف انت کو نقصان ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پاخانے کے راستے ضائع ہو جا تا ہے ۔
»»ا گر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظاہرصحت مند نظر آئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسما نی صحت بہتر ہے ۔
ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی کتنی ہے جو کہ ذہنی صحت/mental_health اور ائی کیو/IQ کے لئے ضروری ہے ۔
اور اسکا بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -
»» ایک اور چیز کی وضاحت ضروری ہے کہ بچھڑے کیلئے جسامت کاجلدبڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔
اس لئے قدرت نے گائے کے دودھ میں پر و ٹیں ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔
انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔
ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے/kidneys اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔
ہمارا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلومات فرا ہم کرناہے-
بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین !۔

Bsn 1st semester All materials. - Google Drive 27/12/2023

All notes semeter wise.

https://chat.whatsapp.com/CnzdbjparJoDANdsnLBhNd

*Note: All links are working and personally tested by me.* 📌 📌

Link for notes! Semester wise notes for BSN: (updated mega and Google cloud link).

1ST SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1MRoqCh0mzGgOrhu1hyf10M_ZFAk81pZQ

2ND SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1motfSq05mJFtsuQPMKVh1_Dk_syigfLu

3RD SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/16nC2FC0y2e6kGCWsLKcU0TSyilCGsjSH

4TH SEMESTER
https://mega.nz/folder/eQhxgaCb

5TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1kP945-5zI92bpcs9Del9WR1idWCT56y9

6TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1I6j-TJhxC7B3XRZjIWZDLs8i3PXc89My

7TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1-WzgETEcRYjU2Ip9iZUdxjb0gaOUWFSV

BY BSN TOPPERS CLUB ADMIN HABIB ULLAH MIANAll notes semeter wise.

https://chat.whatsapp.com/CnzdbjparJoDANdsnLBhNd

*Note: All links are working and personally tested by me.* 📌 📌

Link for notes! Semester wise notes for BSN: (updated mega and Google cloud link).

1ST SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1MRoqCh0mzGgOrhu1hyf10M_ZFAk81pZQ

2ND SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1motfSq05mJFtsuQPMKVh1_Dk_syigfLu

3RD SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/16nC2FC0y2e6kGCWsLKcU0TSyilCGsjSH

4TH SEMESTER
https://mega.nz/folder/eQhxgaCb

5TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1kP945-5zI92bpcs9Del9WR1idWCT56y9

6TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1I6j-TJhxC7B3XRZjIWZDLs8i3PXc89My

7TH SEMESTER
https://drive.google.com/drive/folders/1-WzgETEcRYjU2Ip9iZUdxjb0gaOUWFSV

Nursing with Rizwan

Bsn 1st semester All materials. - Google Drive

27/11/2023

پختونخوا میں سال 2023 میں بہت زیادہ BSN سٹوڈنٹس گریجویٹ ہوچکے ہیں۔ لیکن افسوس کہ ان کے لیے پیڈ انٹرنشپ کا بندوبست کسی بھی پرائیویٹ کالج/انسٹیٹیوٹ نے نہیں کی۔
پاکستان نرسنگ اینڈ میڈوایفری کونسل کے 2019 رولز کے مطابق Paid Internships ہر انسٹیٹیوٹ کی زمہ داری ہے۔ ہر کالج/انسٹیٹیوٹ کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ سٹوڈنٹس کے لیے انٹرنشپ کا بندوبست کریں۔
پرائیویٹ کالجز ، سٹوڈنٹس سے بھاری فیس لے کر، صرف ڈگری ہاتھ میں دیتی ہیں۔ نہ ہسپتال میں پریکٹس کا انتظام ، نہ انٹرنشپ کا بندوبست ، بس صرف ڈگری دیتے ہیں۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی صرف کالجز کی affiliation کرتے ہیں۔ باقی کوئی criteria نہیں۔
دوسری طرف پاکستان نرسنگ اینڈ میڈوایفری کونسل وہ بھی صرف نوٹیفکیشن تک محدود ہے۔ باقی ان پر مافیا کی راج ہیں۔
ہم پاکستان نرسنگ اینڈ میڈوایفری کونسل سے درخواست کرتے ہیں کہ پلیز ان کالجز کے خلاف ایکشن لیا جائے، جو بغیر انٹرنشپ کے سٹوڈنٹس کو فارغ کردیتے ہیں۔
Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad
Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa

22/10/2023

اگر آپ عورتوں کی تعلیم سے انکاری ہے تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب دیں کہ ہماری بہنوں کی عزت سکول/کالج بھیجنے سے نیلام ہوتی ہے یا ایسی حالت میں مرد ڈاکٹر کے سامنے پڑے رہنے سے نیلام ہوتی ہے.
یہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ماؤں بہنوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہے😢😢😢
I'm right or wrong please give your opinion in comment section thanks
Salute 🙌🫡 all female doctors, Nurse 👩‍⚕️🥼

31/08/2023

”ضروری پیغام“
ستمبر کا مہینہ ڈینگی مچھر کی افزائش کیلۓ موزوں مہینہ ہے ستمبر اور اکتوبر 15 تک ڈینگی بخار سے بچنے کیلۓ احتیاطی تدابیراپناٸیں۔
”احتیاطی تدابیر“
مچھر کاٹنے سے بچاؤ کے لیے موسکیٹو repellentsکا استعمال کریں۔
مچھر دانی استعمال کریں۔
کھڑکیوں اور دروازوں سے مچھروں کو آنے سے روکنے کی کوشش کریں،
آستینوں والی قمیض اور پیروں میں جرابیں پہنے۔
صاف کھڑی پانی کو Cover کریں۔

” ڈینگی بخار کی علامات۔“
بخار
شدید سر درد آنکھوں کے پیچھے۔
جسم پرسرخ دھبے
زخم سے خون کا نہ رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔

لوگوں کیساتھ شٸیر کریں۔
Nursing with Rizwan

27/08/2023

اپنے لئے نہیں تو اپنے پیاروں کیلئے جیو۔۔۔۔۔۔
تمباکو نوشی سے پرہیز کیجئے۔۔۔

01/08/2023

کیا نرسز کا درجہ ڈاکٹر سے کم ھے ؟؟
بالکل نہیں ھمارا اپنا معیار ھی کافی ھے ✌️
یہ تو ھمارے پاکستانیوں کا کونسپٹ ٹھیک نہیں 💔

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے،
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے✌️
Dear community proud on your own standards, don't compare your standards to that of others 😊❤️
Wr are 💥 and standard are not compared with others!!
Nursing with Rizwan

17/07/2023

سی ایس ایس کے امتحان میں دو لاکھ طالبعملوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شمسہ رو پڑی
جب شمسہ سے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگی میرا باپ کوئلے کی کان میں مزدوری کرتا ہے اور اسے میری کامیابی کا پتہ ہی نہیں
وہ کوئلے کی کان کا مزدور اج ایک (ڈپٹی کمشنر) کا باپ ھے

زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

آپنی آپنی سوچ کے مطابق عنوان دیں.




Rang

29/06/2023

محمدرضوان کی طرف سے تمام عالم اسلام ,پردیسی بھائی اور خصوصتاً ہیلتھ کمیونٹی جو اس خوشی کے موقع پر اپنے فرائض منصبی پر مامور ہیں, سب کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو ۔🐐
Regard :M Rizwan

21/06/2023

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کررہا ہے کہ نرسنگ کو یہ گریڈ دینا چاہیے اور ڈاکٹر کو یہ گریڈ دینا چاہیے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارا (نرسز) اور ڈاکٹر کا کام ایک دوسرے سے الگ ہے۔ ہسپتال میں دونوں کا الگ الگ کام ہوتا ہیں۔ البتہ دونوں کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔ ان دونوں میں سے اگر ایک کام چھوڑ جائیں تو ہسپتال set-up ادھورا رہتا ہے۔

دونوں کو compare کرنا اور ایک دوسرے کو گریڈ دینا بہت ہی جاہلیت کا کام ہے۔ بہت ہی uneducated اور unethical کام ہے۔
یادرہے کہ کبھی بھی MBBS اور BDS والوں کے درمیان یہ اختلاف پیدا نہیں ہوا کہ آپ کو یہ دینا چاہیے اور یہ دینا چاہیے ۔ حالانکہ دونوں کے گریڈ برابر ہے۔ کام بھی مختلف ہے۔ لیکن دونوں کا آپس میں کتنا عزت اور احترام ہیں۔
ہمارے ڈاکٹرز سوسائٹی کو چاہیے کہ نرسز آپ کے راستے کو نہیں روک رہے ہیں اور نہ آپ کے عزت میں کمی و بیشی کر رہے ہے۔ ہم اپنے پروفیشن کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں اور آپ اپنے پروفیشن کےلئے ۔۔۔۔۔۔ دونوں فیلڈ کو آپس میں mix کرنا اور ایک دوسرے کو گریڈ دینا یقیناً بہت ہی گھٹیا سوچ والی کام ہے۔
ہم نرسز کو جتنا بھی گریڈ ملے اس سے ڈاکٹرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اور نرسز کو اپنے فیلڈ میں advancement کرنا چاہیے۔ تاکہ ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح مریض کو انٹرنیشنل standard کے مطابق care دے دیں۔
~ نور داوڑ
شکریہ

21/06/2023

اہم هدایت وگزارشات
1.دنیا میں ایسی کوئی بیماری نہیں جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو۔باقی گندم جو سے celiac disease ہو سکتی ہے۔
2. کسی بھی قسم کے یرقان میں کھانے پینے کا کوئی پر ہیز نہیں۔

3.کالا یرقان اکھٹے کھانا اور اٹھنے سے نہیں لگتا۔

4.بلڈ پریشر کے مرض میں نمک اور چاول بند نہیں۔ تا ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم ہونی چاہیے۔

5.اپنی بیماری اور دوا کو چھپا کر رکھیں۔ اور ان کے بارے میں عام لوگوں کے مشورہ پر عمل نہ کریں۔

6.بغیر علم کسی کو مشورہ دینا سخت گناہ ہے لہذا بیماری ، دواؤں کے استعمال اور کھانے پینے کی پر ہیز کے متعلق بغیر علم کے مشورہ دے کر ا پنی آخرت اور مریض کی صحت برباد نہ کریں۔

7۔طاقت کا ٹیکہ، طاقت کی ڈرپ ، گرمی میں ٹھنڈک دینے والی ڈرپ یا جگر کی گرمی کم کرنے والی ڈرپ ، ایسی کوئی اصطلاح میڈیکل سائنس میں موجود نہیں ہے، لہذا ان ناموں پر دھو کہ کھا کر اپنی صحت اور پیسہ خراب نہ کریں۔

8۔خون کا ٹیسٹ H-Pylori اگر Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے معدے میں زخم ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ‏Anitbiotics کا استعمال نہ کریں۔بلکہ یہ ٹیسٹ کروانا چاہئے.stool H pylori antigen test یہ اچھا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے کنفرم ہوتا ہے ائچ پیلوری کا

9۔خون کا ٹیسٹ Typhidat یا Widal اگر Positive آجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کنفرم معیاری بخار یا ٹائیفائڈ بخار ہے۔ لہذا بلڈ کلچر ٹیسٹ کروانا چاہئے ٹائیفائڈ بخار کے لیے
10۔ خون کا ٹیسٹ A*o Titer اگر Hight Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے جوڑوں کی بیماری ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ماہانہ Pencillin کا انجکشن نہ لگوائیں۔

11۔اگر پینٹ خراب ہو جائے ،یا دست لگ جائے تو اس کا First Aid علاج نمکول /ORS ملا پانی ہے فلیجل ciproجیسی ‏Antibiotics کے استعمال سے دور رہیں۔ اس بیماری میں ڈرپ تب لگوائیں جب جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے ورنہ بہترین اور سستا علاج ابلا ہوا اورنمکول ملا پانی ہے۔
12۔ موٹا پا نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری سانس اور جوڑوں کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ جگر کی چربی زردہ کر کے پیچد و یرقان کاسبب بھی بن سکتا ہے۔

13۔لیکور کوئی بیماری نہیں ہے۔ یہ ایک نارمل رطوبت ہے۔ جو منہ کے لعاب کے مانند، نچائی پوشیدہ اعضاء کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی نے پیدا کی ہے لہذا اسکے علاج کے پیچھے مت پھریں۔
لیکن کچھ کیس میں لیکوریا کا علاج کیا جاتا ہے جب کوئی انفیکشنز وغیرہ ہو

14۔‏Disprin کی گولی یا Lasix انجکشن بلڈ پر یشر کم کرنے کا علاج نہیں ہے۔ لہذا اس احمقانہ عمل سے دور ہیں۔

15۔ اینیمیا کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں لہذا ہر قسم کے اینیمیا میں آئرن سپلیمنٹ یا انجکشن نہیں دیئے جاتے ۔

16۔ نفسیاتی مسئلے دو قسم کے پوتے ہیں
پہلی قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض زیادہ تر علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہےاور اسے نیروسس ڈس آرڈرز (Neurosis Disorder ) کہتے ہیں
دوسری قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز (Psychotic Disorders) کہتے ہیں جیساکہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر وغیرہ، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں۔

17۔ ڈیپریشن اور انزائٹی میں Benzodiazepam والی میڈیسن جیسا کہ lorazepam diazepam alprazolam وغیرہ صرف کچھ ٹائمز 4 سے 6 ہفتے کے لیے استعمال کی جاتی ہے باقی antidepressants لمبے عرصے تک استعمال کی جاتی ہیں

18۔ وائرل انفیکشنز میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا لہذا اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بیکٹیریل انفیکشنز میں کام کرتی ہیں ویسے بھی زیادہ تر وائرل انفیکشنز ایک سے دو ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں

19۔ اور الرجی والے نزلے میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا

20۔ حقیقت میں پاکستان میں 90 پرسنٹ مردانہ کمزوری والے افراد کو زیادہ تر مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں لہذا جعلی حکیموں کی باتوں میں نہ آئیں

28/05/2023

Suggestions
گھر کے اندر ایک چھوٹا سا Pray room عبادت والا کمرہ بھی بنایا کریں, جس طرح بچے 2 گھنٹے Study room میں گزارتے ہیں دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لیے, اور جس طرح 2 گھنٹے Tv room میں گزارتے ہیں اسی طرح بچوں کا ایک مخصوص ٹائم Pray room کا بھی ہو تو بچوں کو قرآن وحدیث اور دینی تعلیم حاصل کرنے سمجھنے اور سیکھنے میں آسانی ہوجاۓ گی,اور گھر میں نماز و قرآن پاک پڑھنے کے لئے ایک الگ جگہ بھی مختص ہو جائے گی اور اس سے آپ کو بھی فائدہ ھو گا. اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Dir
Peshawar
18000