Bajaur
Bajaur khar
Army
29/01/2023
ہمیں جِینا نہیں آتا اِن کے بغیر
یا اِلٰہی' ہماری ماؤں کی عُمریں دراز کر ♥️ آمین
Bajaur gulana
22/01/2021
آخری خطبہ حج
میدان عرفات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 9 ذی الحجہ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی )کو آخری خطبہ حج دیا ۔
آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔۔!!!
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا!!
(1) اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری ان باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان باتوں کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔
(2) اے لوگو! سنو، جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیںبالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے۔
(3) لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو
(4) کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔۔۔!!!
(5) یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔
(6) اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔!!
(7) تم عورتوں پر حق رکھتے ہو اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں، جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم انکی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔۔۔!!!
(8) عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔!!
(9)کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔
(10) اے لوگو!میری بات غور سے سنو! صرف اللہ کی عبادت کرو، 5 فرض نمازیں ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو، اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔
(11) ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔!!
(12) یاد رکھو! تم کو ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کیلئے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔
(13) یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا، نہ ہی کوئی نیا دین لایا جائے گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔۔!!!
(14) میں تمہارے لئے 2 چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی،تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے۔
(15) سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا اور وہ پھر آگے لوگوں کو پہنچائیں۔
اور یہ ممکن ہے کہ بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ اور عمل کر سکیں۔۔!!
پھر آپ ﷺنے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہااے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام لوگوں تک پہنچا دیا۔
06/10/2020
آﺝ ﮐﮯ ﺟﺪﯾﺪ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺣﺞ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ۔ ﺍﯾﮏ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺩﻭﺭ ﺗﮭﺎ ۔ 1953 ﮐﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﺎﯾﺎﺏ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮ ﺭﮬﺎ ﮬﻮﮞ ۔ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﻮﮞ ﮐﮧ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﯽ ۔ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﺁﮔﮯ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ
Bajaur
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
6565
