Rescue 1122 Karak

Rescue 1122 Karak

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Karak, Health/Beauty, KDA Karak, Peshawar.

Photos from Rescue 1122 Karak 's post 13/07/2026

*ریسکیو 1122 کرک / فائر سیفٹی ٹریننگ*

کرک: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عاطف سردار کی ہدایات پر ٹریننگ ونگ انچارج محمد آیاز کی نگرانی میں ٹریننگ ٹیم نے *نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کرک* کے عملے اور رضاکاروں کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی ردِعمل پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کے دوران رضاکاروں کو عملی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء کو فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق تفصیلی تربیت دی گئی۔ تربیت کا مقصد یہ ہے کہ رضاکار کسی بھی حادثے، آگ لگنے یا ہنگامی صورتحال میں بروقت اور محفوظ طریقے سے عوام کی مدد کر سکیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اس تربیتی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیتیں پیدا کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

پروگرام کے آخر میں ریسکیو سٹاف اور والنٹیئر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی کرک شفیع الدین صاحب اور شرکاء نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔
محمد آصف
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

Photos from Rescue 1122 Karak 's post 13/07/2026

*ریسکیو1122 کرک*

کرک: ایمار کی چوک کے قریب لشتی کورونہ کے ساتھ موٹرسائیکل کو حادثہ، حادثے کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہونے کی اطلاع،

کرک :کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی کرک ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تختی نصرتی منتقل کردیے۔
شناخت:
1. توصیف خان ولد عطاءاللہ عمر , 30سال
2.رفاقت ولد سعید الرحمن عمر 28سال
3. ہلال ولد ظفر اقبال عمر 20سال ساکنان لکئے کلہ کرک
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

13/07/2026

ریسکیو1122کرک/ہفتہ وار ایمرجنسی رپورٹ

ریسکیو 1122 کرک کی جانب سے جاری ہفتہ وار ایمرجنسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے درج ذیل واقعات پیش آئے:

ریسکیو 1122 کرک کی ٹیم نے تمام ایمرجنسی واقعات پر بروقت ریسپانس دیا اور متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

*میڈیا کوڈینیٹر ریسکیو1122 کرک*

10/07/2026

*ریسکیو1122 کرک*

کرک: انڈس ہائی وے کڑپہ چوک میں دو موٹرسائیکلوں کے مابین حادثہ، حادثے کے نتیجے میں دو افرادزخمی ہونے کی اطلاع،

کرک :کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی کرک ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیے۔
شناخت:
1. مامون ولد نور آیاز عمر21سال
2.سلال ولد حمید اللہ عمر 17 ساکنان دبلی لواغر
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

09/07/2026

*ریسکیو1122 کرک*

کرک: تختی نصرتی روڈ کشمیری بانڈہ کے مقام پر موٹرسائیکل اور زرنج کے مابین حادثہ، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع،

کرک :کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی کرک ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔
شناخت:
1. محمد صیام ولد جاوید اقبال عمر 18 سال سکنہ لکڑکی بانڈہ

میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

09/07/2026

*ریسکیو1122 کرک*

کرک: انڈس ہائی وے نزد بسم اللہ ہوٹل کے ساتھ دو موٹرسائیکلوں کے مابین حادثہ، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع،

کرک :کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی کرک ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔
شناخت:
1.حضرت تعلیم عمر 67سال سکنہ میٹھاخیل

میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

08/07/2026

ریسکیو 1122 کرک


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عاطف سردار کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 کرک کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ موسمِ گرما اور حالیہ واقعات کے پیشِ نظر ڈیموں، نہروں، تالابوں اور دیگر گہرے پانی میں نہانے سے مکمل گریز کریں۔

والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ڈیموں، نہروں اور دیگر آبی مقامات کے قریب جانے سے روکیں۔ چند لمحوں کی غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کریں۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔ 🚑

07/07/2026

کرک: قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرک نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کرک کے تمام ڈیموں اور آبی ذخائر پر 30 دن کے لیے نہانے، تیرنے، کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور ہر قسم کی تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اداروں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ افسوس احتیاط سے بہتر ہے

ریسکیو 1122کرک
Deputy Commissioner Karak

Photos from Rescue 1122 Karak 's post 07/07/2026

ریسکیو 1122 کرک

*ڈاکٹرز کے وفد کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کرک سے ملاقات، ریفرل ایس او پیز پر تفصیلی تبادلۂ خیال*

کرک: ڈاکٹر وسیم کی سربراہی میں ڈاکٹرز کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کرک، عاطف سردار سے ضلعی دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مریضوں کے ریفرل سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں نے عوام کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرز کے وفد نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، طبی آلات اور ایمرجنسی سہولیات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ وفد نے ریسکیو 1122 کرک کی پیشہ ورانہ کارکردگی، ایمرجنسی رسپانس، مریضوں کو بروقت طبی امداد اور ریفرل سسٹم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا۔

06/07/2026

*ریسکیو1122 کرک*

کرک: ابن سینا چوک میں دو موٹرسائیکلوں کے مابین حادثہ، حادثے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق دو افراد زخمی ہونے کی اطلاع،

کرک :کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی کرک ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں میں سے ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔
شناخت:
1.مقدس رحمان عمر 24سال سکنہ تتر خیل

میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 کرک

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


KDA Karak
Peshawar