B&H super store + medicine
All kinds imported,National,multinational medicine and cosmetics, Sport's Kits' Stationary, food a
25/09/2025
I mo not a doctor but doctor's are not complete without me
Yes I am pharmacist
26/09/2024
💯
I mo not a doctor but doctor's are not complete without me
Yes I am pharmacist
26/01/2024
جنات کا سایہ یا پھر ایک بیماری؟
دوران نیند کچھ لوگ محسوس کرتے ہے کہ انکے سینے پر کوئی بھاری چیز(جن، چڑیل،جانور یا کوئ اور مخلوق) چڑھ کردبوچ رہی ہے، گلا دبا کر
مارنا چاہتی ہے، اس مخلوق سے خود کو چھڑانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور پھر کچھ مزاحمت کے بعد بالآخر کامیاب ہوجاتےہیں، اور وہ مخلوق ہوا میں اڑ کر غائب ہوجاتی ہے، جب انسان اپنی آنکھیں کھولتا ہے۔اس وقت اسے جسم مفلوج محسوس ہوتا ہے۔ پھر انسان سوچتا ہےکہ جس سے میں نے مزاحمت کی ،کیا وہ بھوت کا سایہ تھا؟ یا محض ڈراؤنا خواب یا پھر کچھ اور؟
گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسا بہت کم لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ صبح اٹھنے سے پہلے یا دوران نیند کچھ ایسی ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر رات کے کسی پہر بھی ایسا ہونا مشاہدے میں آیا ہے۔
یہ عمل دراصل انگریزی میں ’سلیپ پیرالیسز‘ (Sleep Paralysis) کہلاتا ہے۔
یہ دوران نیند ایک انتہائی خوفناک قسم کا تجربہ ہوتا ہے، جو ایک عام کیفیت یا عمل ہے، اس عمل کے دوران انسان خود کو ہوش میں تو محسوس کرتا ہے، مگر حرکت نہیں کرپاتا۔
سلیپ پیرالیسز اکثر یا تو نیند میں ہوتا ہے، یا پھر جب آدمی نیند سے بیدار ہونے والا ہوتا ہے اس وقت ہوتا ہے،اس کیفیت کے دوران آدمی اپنے جسم پر ایک شدید قسم کا دباؤ محسوس کرتا ہے، اسے لگتا ہے جیسے کوئی اس کا گلا دبا رہا ہو، یا پھر ایک بہت خوفناک شکل کی مخلوق اس کے جسم پر چڑھ بیٹھی ہے، جو اس پر مختلف طریقوں سے حملے کر رہی ہے، لیکن یہ سب کچھ اس وقت تک ہی ہوتا، جب تک اس شخص کی آنکھیں بند ہوتی ہیں، جیسے ہی وہ آنکھیں کھولتا ہے، سب کچھ بدل جاتا ہے، یہ کیفیت چند سیکنڈز سے لیکر چند منٹ تک رہ سکتی ہے، بعض مرتبہ کچھ طویل بھی ہوجاتی ہے.
سلیپ پیرالیسز کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے کوئی صدمہ، اضطرابی کیفیت، اور ذہنی دباؤ، اکثر ان وجوہات کی بناء پر سلیپ پیرالیسز کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق دوران نیند انسانی جسم مختلف مراحل سے گزرتا ہے، نیند کے ان مراحل میں ایک مرحلہ ’آر آئی ایم‘ کہلاتا ہے، جس میں تقریبا ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کے بعد خواب آنا شروع ہوجاتے ہیں، اس عمل کے دوران آدمی بے حس و حرکت پڑا رہتا ہے اور اپنے دماغ میں ہونے والے واقعات کو دیکھ رہا ہوتا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کے اس عمل کے دوران قدرتی طور پر ہمارا جسم مفلوج ہوجاتا ہے، تاکہ دوران خواب ہم اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں، جسم کا مفلوج ہونا قدرتی ہے، جو ہمارے لیے ایک تحفہ بھی ہے۔
مگر جب آدمی (آر ای ایم: یپڈ آئی موومنٹ) نیند کے دوران خواب بینی کے مرحلے کے ختم ہونے سے پہلے بیدار ہوجاتا ہے تو اس وقت سلیپ پیرالیسز ہوتا ہے.
ماہرین کے مطابق ’آر ای ایم: ریپڈ آئی موومنٹ‘ نیند کی اس اسٹیج کو کہتے ہیں جب آدمی کا دماغ ایکٹو ہوتا ہے، اور خواب آنے لگتے ہیں، ریپڈ آئی موومنٹ کے دوران ہمارے جسم کے مسلز کی حرکت بند ہو جاتی ہے، اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ دوران خواب آدمی خود کو نقصان نہ پہنچائے، جب آدمی کا دماغ اس ریپڈ آئی موومنٹ فیز سے پہلے ہی نکل آتا ہے تو سلیپ پیرالیسز ہوجاتا ہے، لیکن اس وقت تک جسم حرکت نہیں کرپاتا، بہت سارے افراد دوران سلیپ پیرالیسز فریب خیال (ہلوسنشن) محسوس کرتے ہیں، اور یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آدمی کا دماغ ابھی تک خواب کی حالت میں ہوتا ہے۔
آدمی دوران سلیپ پیرالیسز عجیب و غریب شکلیں وغیرہ دیکھتا ہے، دوران سلیپ پیرالیسز فریب خیال کی کئی اقسام ہوتی ہیں، جن میں سے ایک انٹرووڈر فنومینن (مخل مظہر ) کہلاتا ہے، جس میں سلیپ پیرالیسز، محسوس کرنے والا آدمی کچھ عجیب و غریب مخلوق کو اپنے گرد اپنے کمرے میں محسوس کرتا ہے، دوسری طرح فریب خیال کو انکیوبس (بھیانک سپنا) کہتے ہیں، جس میں آدمی اپنے جسم پہ کوئی عجیب مخلوق بیٹھی ہوئی محسوس کرتا ہے، اسے لگتا ہے کہ وہ مخلوق اس کا گلہ دبا رہی ہوتی ہے، یا اس کے جسم کو زور سے جکڑ رہی ہے، اسی وجہ کئی منٹ تک آدمی اٹھ نہیں پاتا۔
یہ کیفیت زیادہ تر 10 سے 35 سال تک کی عمر کے افراد میں ہوتی ہے، ماہر نفسیات کے نزدیک سلیپ پیرالیسز کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے، لیکن اس کیفیت کی شدت کی صورت میں مریض کو اینٹی ڈپریشن کی میڈیسن دی جاتی ہے،یا پھرماہر نفسیات سائیکو تھراپی اور سیشن کے ذریعے اس کا علاج کرتے ہیں تاہم مختلف ماہرین نفسیات اس کا علاج اپنے حساب سے مختلف طریقوں سے کرتے ہیں، اس کے لیے cognitive تھراپی ٹیکنیکس بھی استعمال کی جاتی ہیں، جن سے آدمی اپنی نیند میں اپنی سلیپ پیرالیسز پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔
یا جب یہ عمل شروع ہورہا ہو تو فوراً جاگ جائیں بیٹھ جائیں یا جِسم کی سمت بدل لیں ۔
پہلے میرے ساتھ بھی کبھی كبهار ایسا ہوجاتا تھا لیکن میں فورا جاگ جاتا یا سمت بدل لیتا تھا۔
معلومات کے لیے پیج
فالو کیجئے👈🏼 Amir Riaz
جزاک الله
08/09/2023
یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔
یہ بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریم کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی۔
تمام والدین کے لیے پیغام یہ ہے کہ نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ڈرموویٹ(Dermovate) بیٹنویٹ(Betnovate) کیناکومب( Kenacomb)وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔
کم پوٹینسی کی سٹراٸیڈ کریم جیسے ٹیریوکراٹ(Travocart),ہاٸیڈرازول (Hydrazole) یا کیورازول( Curezol) کا استعمال بھی صرف ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں اور کریم کی مقدار ,استعمال کے دورانیے پر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق عمل کریں۔ خود سے لمبے عرصے تک اور بار بار انکے استعمال سے پرہیز کریں ۔
نان سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ریشنل (Rashnil)
سوڈوکریم (Sudocream) پیڈز کریم (Peds cream)
کا استعمال کیا جا سکتاہے ,لیکن اگر تین دن کے استعمال کے بعد بھی ریش ٹھیک نہ ہو یا مزید بگڑ ریا ہو تو ڈاکٹر کو چیک کرواٸیں۔
نیپی ریش کا سستہ اور آسان حل سرسوں کا تیل یا کوکونٹ آٸیل کا استعمال ہے ۔
بچوں کی مساٸل سے متعلق رہنماٸ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ھمارے معلوماتی پیغام پر پڑھتے رہیں
ڈاکٹر ارشد محمود
چاٸلڈ اسپیشلیسٹ۔چلڈرن ہسپتال لاہور
معدہ کا السر ۔۔۔۔۔۔ Peptic Ulcers
معدے کی اندرونی سطحیں جنہیں میوکوسا کہتے ہیں یہ بلغمی جھلیاں ہیں ان پر ہلکے لیس دار چکنے مواد کی تہہ ہوتی ہے یہ ہونٹوں سے لے کر مقعد تک پھیلی ہوتی ہے ان بلغمی جھلیوں میں خلیے بلغم بناتے رہتے ہیں جن سے غذا آسانی سے پھسل جاتی ہے معدے کا اوپر والا حصہ Fundus اور نیچے والا Body کہلاتا ہے ان دونوں حصوں کی بلغمی جھلیوں میں دو خاص قسم کے خلیات ہوتے ہیں:
پیریٹل سیل ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا کرکے غذا کو تیزابی بناتے ہیں
چیف سیل پیپسینوجن پیدا کرکے غذا کو ہضم کرتے ہیں معدہ کے دونوں سروں پر موجود کارڈیک گلینڈ اور پائیلورک گلینڈ میوسین کی پتلی رطوبات بناتے ہیں جو کسی حد تک اساسی صفت رکھتی ہے جو معدہ کی دیواروں کو لیپ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے معدہ اپنی ہی تیزابی رطوبتوں کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے معدہ میں اگرچہ ہائیڈروکلورک ایسڈ موجود رہتا ہے لیکن یہ اس کی دیوار کو کچھ نہیں کہتا قدرت نے دیواروں میں تیزاب سے مدافعت کی صلاحیت رکھی ہے پھر جب معدہ میں یہ ہائیڈروکلورک ایسڈ اور پیپسینوجن دونوں حد اعتدال سے متجاوز ہوجاتے ہیں تب یہ معدے کی دیواروں سے لگتے ہیں جہاں میوکس ممبرین بلغمی جھلی کی رطوبت کم ہوجاتی ہے اور وہ دفاع نہیں کرپاتیں جس سے یہ تیزاب ان دیواروں پر باربار لگنے سے خراش ہوکر جلن ہونے لگتی ہے بالکل اسی طرح جلد پر معمولی سی خراش ہونے سے خون نہیں نکلتا صرف جھلن ہوتی ہے جب مریض جلن کم کرنے کے لیے کوئی مشروب پیتا ہے وقتی طور پر یہ تیزاب نیچے ہوجانے سے افاقہ ہوجاتا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد یہ تیزاب پھر اوپر تیر آتا ہے جس سے دوبارہ جلن ہونے لگتی ہے جلن مسلسل ہونے سے درد ہونے لگتا ہے اگر یہ کیفیت زیادہ دیر تک رہے تو فم معدہ پر سوزش ہوجاتی ہے جسے Esophagitis کہتے ہیں
صحیح علاج نہ ہونے سے یہ تیزابی مادے اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ وہ معدے کی دیواروں کو زخمی کردیتے ہیں جس سے خون رسنے لگتا ہے اور ابتداء میں اجابت سیاہ ہونے لگتی یے اور اگر یہ شدت اختیار کرلے تو پھر خونی قے ہوجاتی ہے جسے طب قدیم میں قروح معدہ اور طب جدید میں معدے کا السر کہتے ہیں زخم اگر معدہ میں ہوتو اس کو Gastric Ulcer اور اگر چھوٹی آنت کے پہلے حصہ میں ہوں تو ان کو Duodenal Ulcer کہا جاتا ہے دونوں کو ملا کر Peptic Ulcer کا نام دیا جاتا ہے یہ انتہائی خطرناک حالت ہوتی ہے اگر اس کا جلد ازالہ نہ کیا جائے تو یہ کینسر بن جاتا ہے اگر بروقت صحیح علاج شروع ہوجائے تو مریض با آسانی بچ جاتا ہے
یہاں پر میں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں جب جسمانی طور پر صحت کا کوئی عارضہ لاحق ہوتا ہے تو ہم اس پر اتنی توجہ نہیں دیتے یا پھر مختلف ٹوٹکے آزماتے رہتے ہیں کسی نے کوئی گولی بتا دی پانچ دس روپے کی میڈیکل سٹور سے لے کر کھا لیتے ہیں جس سے وقتی آرام تو آجاتا ہے مگر مستقل نہیں اور بیماری اندر ہی اندر بڑھتی جاتی ہے اور پھر ہماری آنکھ اس وقت کھلتی ہے جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے یادرہے کہ کسی بھی بیماری کا علاج ابتدائی سٹیج یعنی شروعات میں آسان ہوتا ہے اور جلد آرام آجاتا ہے مگر جب ہم سستی کرتے ہیں وہی بیماری بگڑ کر پچیدہ ہوجاتی ہے اور اس کا علاج بھی پچیدہ اور زیادہ وقت لیتا ہے بعض اوقات تو ناقابل علاج ہوجاتا ہے
معدہ کے السر کی علامات اور اسباب کے بارے میں اگلی تحریر میں لکھا جائے گا- کاپی
Primolut_N_Tab
🫶🏻👇🏻
https://www.tiktok.com/?_t=8dKnNjkQK8N&_r=1
26/04/2023
Visit TikTok to discover videos! Watch, follow, and discover more trending content.
Gift made with love 🎁❤️
#😍
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Bron Kohati Gate Wazir Bagh Road Purana Qasab Khana Baba Jee Chowk Peshawar
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 06:30 - 02:30 |
| Tuesday | 06:30 - 02:30 |
| Wednesday | 06:30 - 02:30 |
| Thursday | 06:30 - 02:30 |
| Friday | 06:30 - 02:30 |
| Saturday | 06:30 - 02:30 |
| Sunday | 06:30 - 02:30 |
