Rohani Amaal e shefa

Rohani Amaal e shefa

Share

Rohani call center

30/01/2025

قارئین کرام شعبان المعظم کاچاندنظر آگیاہے۔
رجب اور شعبان کا چاند نظرآنےکی دعا
رجب اور شعبان کا چاند نظر آئے تو یہ پڑھے۔۔۔۔
اَللّٰهُمَّ ‌بَارِكْ ‌لَنَا فِيْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا شَهْرَ رَمَضَانَ
(ترجمہ)"اےالله! ہميں بركت عطافرما رجب اورشعبان ميں اور ہمیں رمضان تک پہنچا"۔(آمین)
(

29/01/2025

♦️🍀آیت بطلان سحر کا نادر عمل 🍀♦️

اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھائیں
جادو ،آسیب کےاثرات بد،شرِجنات،اور ان کی وجہ سے پیدا شدہ بیماریوں سے نجات ودائمی حفاظت، اور خیر وبرکت کےلئے خصوصی عمل ہے..
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت سے احباب جو کہ سحر جادو ٹونہ تعویزات میں مبتلا ہیں.
یاوہ احباب جوعاملین سے تنگ آچکےہیں،
انکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایک شاندار عمل پیش کیا جا رہا ھے،
ابطال سحر عمل ہر قسم کے جادو ٹونہ تعویزات اور بندش بوجہ جادو سحر تعویزات کو مکمل ختم کر دیتا ھے،
♦️ اس عمل سےضرور نفع لیں اور جادو ٹونہ تعویزات اور بد اثرات سے مکمل نجات پائیں۔
سحر کی وجہ سے جیسی بڑی رکاوٹیں ہوں دور ہو جاتی ہیں، پرانی اور سخت بندش اس سے ختم ہو جاتی ھے ،
بعض لوگ سفلی عاملین کی زد میں آتے ہیں اور کہیں سے بہتر نہیں ہوتے وہ لوگ خود محنت نہیں کرتے ہیں.
اگر وہ لوگ خود اس عمل کو کریں تو سفلی عمل اور جادو کی مکمل کاٹ ہوجاتی ھے
♦️ اور آئندہ کے لیے حفاظت ہو جاتی ھے ،
♦️ 📿 عمل کا طریقہ کار 📿♦️

روزانہ سب سے پہلے ان آیات کو (33) مرتبہ
"فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٗ اِنَّ اللّٰهَ لَايُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ."
(سورۃیونس :81،82)
پھر33 مرتبہ
♦️ 📿اسمآءُ الحُسنٰی ♦️📿پڑھیں

یہ عمل صرف وہ عاملین کرسکتے ہیں.
جنہوں نے پہلے درود شریف کا عمل
♦️ یا منزل کاعمل
♦️ یا آیت الکرسی کا عمل
♦️ یامعوذتین کا عمل کسی استاد کےزیرسایہ میں مکمل کرلیا ہو.
اس عمل کو کرنے کے بعد آپ کے ساتھ ایک زبردست قوت ہو گی جس سے آپ جادو کو زائل کر سکیں گے، جادو کے خدام اور جادوگر کا مقابلہ کر سکیں گے،. پھر آپ گھر بیٹھے جس مریض پردم کریں. ان شاء اللہ 💯 اس کا جادو ختم ہوجائے گا
آپ حیران کن مشاہدات دیکھ سکتے ہیں ،
♦️ جادو کرنے والے کو مات کھاتا دیکھ سکتے ہیں،
جو لوگ یہ عمل کرچکے ہیں ان پر آئندہ کوئی حملہ نہیں ہوا الحمدللہ ، اس لیے محنت کرنے والے بڑے کمالات پاتے ہیں،
آپ محنت کریں تاکہ آپ کی زندگی سے جادو اور جادوگر دونوں ختم ہو جائیں،
آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ان شاء اللہ،
عمل ابطال سحر ضرور کریں
♦️ اس عمل کے ساتھ بہت بڑی قوتیں ہیں،
♦️اس لئے ضروری ھے کہ وقت کی پابندی کریں،
♦️اکیس دن تک یہ عمل ضرور کریں،
اس کے علاوہ اگر آپ عمل ابطال سحر کے ساتھ ساتھ روزانہ عمل کرنے کے بعد ان آیات کو الگ الگ کاغذ 📄 پر 21 عدد بنالیں
تو 💪♦️نور علی نور ♦️💪آیات لکھنے کا بہترین وقت عمل کے بعد لکھ سکتے ہیں،
آیات لکھنے کا طریقہ یہی کہ
باوضو بسم اللہ پڑھ کر ، لکھنا شروع کر دیں اور جب
♦️ ان اللہ سیبطلہ، ♦️لکھا کریں
تو اس کے مطلب کا خوب تصور توجہ کریں کہ بے شک اللہ جل شانہ جادو کو مکمل توڑ دے گا،
♦️ نقش حل ہونے والی روشنائی سے لکھ لیں،
ایک نقش بنا کر پہن لیں (ہر شخص کے لیے ضروری نہیں کچھ مسائل میں پہننا ضروری) اور ایک نقش بنا کر سات دن تک عرق گلاب 🌹 میں ڈال کر صبح نھار منہ آدھا گپ اس کا پانی پیا کریں۔
اس طرح ایک نقش کو سات دن تک استعمال کر سکتے ہیں اس بعد نیا نقش بنا لیں اور استعمال کریں۔
اگر روزانہ نیا نقش لکھ کر استعمال کریں تو بہت بہتر، ان شاء اللہ جادو ٹونہ کی وجہ سے جو رکاوٹ ہو گی دور ہو جائے گی، ہمارے ساتھ چلنے والے بہت سے احباب یہ عمل پہلے سے کرچکے ہیں اور کچھ لوگ یہ عمل کر بھی رہے ہیں،
اگر آپ آیت سحر نہیں لکھ سکتے تو صرف عمل ابطال سحر کریں برحال نقش بنا کر ساتھ استعمال کریں تاکہ سحر و بندش کے بد اثرات مکمل ختم ہو جائیں،
📌✍️ یہ پیج اقوام عالم کو بفضل الہیٰ شیاطین جن و انس کی شرارتوں سے نجات دلانے اور ان سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے
روحــــانیت کو فــــروغ دینے میں ہمارا ساتھ دیں
اگر آپ کو میرے پوسٹ پڑھنے سے فائدہ ہورہا ہے
تو ایک مرتبہ میرے page کا ضرور وزٹ کیجئے گا,
اگر پسند آۓ تو Follow کر کے see first لازمی کریں,
شکریہ اس طرح آپ کومیرے سارے پوسٹس ملتے رہے گے.
✍️ اچھی بات شئیرکرنا بھی صدقہ جاریہ ہے
📿روحــــانی معالج📿
مولاناغلام محمد سکھروی
فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی
03153988230

28/01/2025

🍀♦️بندش حیض کا روحانی وطبی مجرب علاج ♦️🍀

مندرجہ ذیل نقش تین عددنقش تیارکریں روزانہ ایک عددنقش پانی کےبوتل میں ڈال کر سارا دن یہی پانی بوقت ضرورت پی لیا کریں.. تین روز یہ عمل کیجئے. إن شاء اللہ شفاء حاصل ہو

🍀♦️طبی علاج ♦️🍀

بندش حیض:
اسباب، علامات اور قدرتی علاج

خواتین کی صحت کا ایک اہم پہلو حیض کا معمول کے مطابق آنا ہے، جو جسمانی اور روحانی توازن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بندش حیض (ماہواری کا رک جانا) ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جو نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور ذہنی طور پر بھی خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون کا مقصد اس مسئلے کے اسباب، علامات، اور قدرتی علاج کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ خواتین اپنی صحت کا بہتر طور پر خیال رکھ سکیں۔

---

♦️ ✍️بندش حیض کے ممکنہ اسباب

بندش حیض کے بے شمار اسباب ہو سکتے ہیں،
جن میں کچھ درج ذیل ہیں:

1. ذہنی دباؤ اور اضطراب

2. ہارمونی عدم توازن

3. غذائی قلت یا خراب خوراک

4. موٹاپا یا جسمانی چربی کی کمی

5. سخت جسمانی محنت یا ورزش

6. رحم کی بیماریوں جیسے پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS)

7. موروثی امراض یا تولیدی مسائل

8. مانع حمل ادویات یا انجیکشن کے مضر اثرات

9. عمر کا بڑھنا یا مینوپاز

10. دائمی بیماریاں، جیسے ذیابیطس یا تھائیرائیڈ کے مسائل

---

♦️ ✍️بندش حیض کی علامات

بندش حیض کی علامات عام طور پر جسمانی اور جذباتی دونوں پہلوؤں پر اثر انداز ہوتی ہیں:

1. کمر یا پیٹ میں درد

2. تھکن اور جسمانی کمزوری

3. چہرے پر کیل مہاسے یا بالوں کا گرنا

4. موڈ میں تبدیلی اور ذہنی دباؤ

5. وزن میں اضافہ یا کمی

6. نیند کے مسائل

7. جلد کی خشکی یا چہرے کی زردی

8. نظام ہاضمہ کی خرابی

9. جنسی کمزوری

10. دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی

یہ علامات خواتین کے روزمرہ معمولات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں، اس لیے ان پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔

---

♦️ بندش حیض کا قدرتی علاج

اللہ تعالیٰ نے ہمیں انمول جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزاء سے نوازا ہے، جنہیں صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بندش حیض کے لیے چند قدرتی علاج درج ذیل ہیں:

1. ابہل (جونک بیج): یہ ایک مؤثر جڑی بوٹی ہے، جو حیض کی بندش کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ابہل کا سفوف نیم گرم پانی کے ساتھ لینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

2. اجوائن دیسی: 5 گرام اجوائن دیسی نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں، یہ خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور رحم کی صفائی میں مدد دیتی ہے۔

3. گڑ اور ہینگ: ان دونوں کا سفوف نیم گرم پانی کے ساتھ لینے سے حیض کی بندش ختم ہوتی ہے۔

4. دارچینی اور سونف: ان کا قہوہ حیض کے مسائل کے لیے نہایت مفید ہے۔

5. میتھی دانہ: نیم گرم پانی میں میتھی دانہ بھگو کر پینا ہارمونی مسائل کو حل کرتا ہے۔

یہ علاج آسان، بے ضرر، اور قدرتی فوائد سے بھرپور ہیں۔

✍️ خواتین کی صحت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اگر بندش حیض کا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر کسی مستند طبیب سے رجوع کریں اور قدرتی علاج کو اپنائیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر خاتون کو جسمانی اور روحانی صحت عطا کرے۔ آمین۔

27/01/2025

جادو، جنات
جادو گری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے۔ قرآنِ کریم کے مطابق یہ خبیث انسانوں اور جنوں کا فعل ہے۔ تاریخی طور پر اس کفریہ فعل کا ارتکاب سب سے زیادہ یہود و نصاریٰ نے کیا ہے۔ اہل اسلام بھی اس گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، حالاںکہ تینوں سماوی مذاہب میں اس کی شدیدترین وعید سنائی گئی ہے۔

♦️ جادو اذن الہی کے تابع
ہر جادو مسحور پر اثر انداز نہیں ہوتا کتنے ہی جادوگر ہیں کہ انھوں نے اپنی طرف سے کسی پر جادو کا بھر پور وار کیا مگر اس پر ان کے جادو کا کوئی اثر نہ ھوا۔ ارشاد الہی ہے :
وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ
وہ کسی کو اس ( جادو ) کے ذریعے نقصان نہیں دے سکتے سواے اللہ کے حکم کے۔
جبکہ نفع و نقصان تو سارے کا سارا اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ ( حدیث معاذ رضی اللہ عنہ میں ہے ) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :
یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی تمھیں نقصان پہنچانے کے لۓ اکٹھی ھو جائے تو وہ تمھیں نقصان نہیں پہنچا سکتی سواۓ اس کے جو اللہ تعالٰی نے تمھارے مقدر میں لکھ رکھا ہے
سحر زدہ مظلوم
سحر زدہ ( مسحور ) مظلوم ہوتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ کسی کے حسد و جادو کی وجہ سے اس سے جو نعمت چھن گئی ھو اللہ تعالٰی اسے اس سے بھی بڑی نعمت سے نواز دے۔ اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جیسے چاہتا ہے آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تاکہ اس کی کامیابی کی صورت میں رفعت و بلندی عطا کرے اور اس کے گناھوں کو مٹائے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :
"اللہ جسے خیر و بھلائی پہنچانا چاہے اسے ( دنیا میں ہی ) کسی مشکل و مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ "

♦️ سحرزدہ کو اس مصیبت سحر پر غمزدہ نہ ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالٰی اپنے مومن بندے کو آزمائش میں ڈال کر جانچتا ہے تاکہ وہ اسے اپنا مقرب بنائے
اور اس مصیبت پر ناراض نہ ھوں اور نہ ہی اللہ تعالٰی کی طرف لکھی اس تکلیف پر جزع و فزع یا واویلا کریں کیونکہ عین ممکن ہے کہ یہ مصیبت و جادو آپ کے لیے سعادت مندی و خوشحالی کا سبب بن جائے۔ ارشاد الہی ہے :
"عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں بری لگے اور وہ تمھارے حق میں اچھی ھو اور عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں اچھی لگے مگر وہ تمھارے حق میں بری ھو۔"

♦️ مظلوم کی بد دعا
مظلوم و مسحور کی بددعاء عند اللہ مقبول ھوتی ہے ۔
چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:
تین دعائيں تو بلاشک و شبہ مقبول ھوتی ہیں :
1. مظلوم کی بددعا ۔
2. مسافر کی دعاء
3۔ اور والد کی بد دعاء اپنے بیٹے کے خلاف
اگر آپ صبر و شکیب سے کام لیں گے اور اللہ کا تقوی اخیار کۓ رہیں گے تو حسن انجام آپ کا مقدر ھو گا ۔

♦️ جس طرح اللّٰہ تعالیٰ نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے اسی طرح اس شیطانی عمل کا علاج بھی اس نے اپنے بندوں کو سجھایا ہے۔
راقم الحروف کو طویل عرصے سے یہ تشویش تھی کہ منفی اور غلط ذہنیت کے لوگ جادو یا اس کے علاج کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرتے ہیں جن کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے۔
پھر اس پر مزید حسرت و افسوس اس وقت ہوتا ہے کہ جب ان شیطانی اعمال و افعال کا اسلام کے نام پر ارتکاب کیا جاتا ہے۔ چناںچہ یہ📿روحانی پیچ📿 اسی سلسلےکی ایک ادنیٰ کاوش ہے

27/01/2025

♦️⚜️نقش اسم اعظم⚜️♦️
لاعلاج امراض کیلئے تیربہدف عمل
جو کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیاہو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد مفید اور اکسیر کادرجہ رکھتا ہے۔
اس سے نہ صرف یہ شکایت رفع ہوجائے گی بلکہ یہ تمام لاعلاج امراض کا شافی علاج بھی ہے.
⚜️📿طریقہ استعمال📿⚜️
♦️ ایک عدد نقش زعفران سے لکھ مریض کو گلے میں پہننے کے لئے دیں
♦️ اور سات یوم کے حساب سے1 عدد نقش پانی میں گھول کر دن میں کئی بار پلاتے رہے
📌✍️ یہ پیج اقوام عالم کو بفضل الہیٰ شیاطین جن و انس کی شرارتوں سے نجات دلانے اور ان سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے
روحــــانیت کو فــــروغ دینے میں ہمارا ساتھ دیں
اگر آپ کو میرے پوسٹ پڑھنے سے فائدہ ہورہا ہے
تو ایک مرتبہ میرے page کا ضرور وزٹ کیجئے گا,
اگر پسند آۓ تو Follow کر کے see first لازمی کریں,
شکریہ اس طرح آپ کومیرے سارے پوسٹس ملتے رہے گے.
✍️ اچھی بات شئیرکرنا بھی صدقہ جاریہ ہے
📿روحــــانی معالج📿
مولاناغلام محمد سکھروی
فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی
03153988230

24/01/2025

*Heart touching* 💔🫀
70 سال کے بزرگ تھے انھیں دل کا مرض ہوا hospital میں admit کر لیا گیا ۔۔۔
ماہر ڈاکٹر نے انکے دل کا آپریشن کیا آپریشن تین گھنٹے تک ہوتا رہا
آپریشن کی کامیابی کے بعد 8 لاکھ کا بل بنایا ۔۔
جب بزرگ نے بل دیکھا تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔۔
ڈاکٹر نے بزرگ کو تسلی دیتے ہوئے کہا بابا جی آپ پریشان نہ ہوں ہم آپکے بل میں کمی کر دیں گے ۔۔
بابا جی کہتے میں اس وجہ سے نہیں رو رہا میں تو 10 لاکھ بھی دے سکتا ہوں ۔۔
میں رو اس وجہ سے رہا ہوں کہ آپ نے میرے دل کی حفاظت 3 گھنٹے کی اور میرے ہاتھ میں 8 لاکھ کا بل تھما دیا ۔۔
*جس رب نے میرے دل کی حفاظت 70 سال کی اسکی طرف سے کبھی مجھے ایک بل بھی نہیں آیا* ۔۔💔🫀
*یہ ہے اللہ کی محبت* ۔۔🌹
اور ایسی بے شمار نعمتیں جس سے ہمارے پیارے رب نے ہمیں نوازا ۔۔
شیطان نے ہمیں اپنے رب سے اتنا غافل کر دیا کہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا 💔
دیکھو اتنے پیارے رب کو ناراض نہ کرنا۔۔
کبھی بھی لوگوں کی ناراضگی کو رب کی ناراضگی پر فوقیت نہ دینا ۔۔
اپنے رب کا حکم بجا لانا یہ نہ کہنا کہ *لوگ کیا کہیں گے* ۔۔
لوگ تو مرنے کے بعد ایسے بھول جائیں گے جیسے کبھی تم تھے ہی نہیں ۔۔💔

22/01/2025

✍️وحانی بیماری کا علاج
زندگی میں مشکلات اور آزمائشیں انسان کو اللہ سے قریب کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
روحانی بیماری جیسے جادو، جنات کا اثر یا حسد کا شکار ہونا ایک آزمائش ہے،
لیکن یہ بھی یقین رکھنا ضروری ہے کہ ہر مرض کا علاج موجود ہے، اور شفاء اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
ناامیدی کو دل میں جگہ دینا شیطان کا ہتھیار ہے، جو انسان کو اللہ سے دور کرتا ہے۔
ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ شریعت کے مطابق علاج، جیسےرقیہ الشرعیہ، نہ صرف روحانی بیماریوں کےخاتمے کا ذریعہ ہے بلکہ اللہ کی رحمتوں کو اپنی زندگی میں حاصل کرنےکا راستہ بھی ہے۔
♦️ ناامیدی کی ممانعت اور شریعت کی تعلیمات
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
"اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ کی رحمت سے کافر ہی مایوس ہوتے ہیں۔" (سورۃ یوسف: 87)
یہ آیت ہمیں یقین دلاتی ہے کہ کوئی بھی حالت، چاہے وہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، اللہ کی مدد سے آسان ہو سکتی ہے۔

📿♦️وحانی علاج کے فوائد♦️📿
روحانی علاج جیسے رقیہ الشرعیہ پر عمل کرنے سے آپ درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں
1. اللہ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے: رقیہ کے ذریعے قرآن کی تلاوت اور دعاؤں سے اللہ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔
2. گناہوں کی معافی: بیماری کے دوران صبر اور استقامت انسان کے گناہوں کو معاف کروا سکتے ہیں۔
3. دل کا سکون: رقیہ کی برکت سے دل کو سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
4. شیطانی اثرات سے نجات: جادو، حسد یا جنات کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔
5. ایمان میں اضافہ: جب اللہ کی مدد سے شفاء نصیب ہو، تو انسان کا ایمان مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔
6. صحت میں بہتری: روحانی علاج کے ساتھ جسمانی صحت میں بھی واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔
7. خاندان کے مسائل کا حل: روحانی بیماریوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خاندانی جھگڑوں میں کمی آتی ہے۔
8. ذہنی سکون: خوف، بے چینی اور دیگر ذہنی مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
9. حوصلے میں اضافہ: رقیہ کے عمل سے انسان کے دل میں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔
10. محبت اور اتحاد: رقیہ کی برکت سے دلوں میں محبت اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔
11. نیکی کی طرف رغبت: روحانی علاج کے ذریعے نیکی اور عبادات میں دل لگنے لگتا ہے۔
12. شیطان کی سازشوں سے بچاؤ: رقیہ کے عمل سے شیطان کے وسوسوں اور سازشوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
13. مثبت سوچ: مایوسی ختم ہو کر امید اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے۔
14. اولاد کی حفاظت: بچوں کو حسد اور نظر بد سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ۔
15. دعا کی قبولیت: رقیہ کے دوران کی گئی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں۔
16. روحانی ترقی: اللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے اور روحانی ترقی ممکن ہوتی ہے۔
17. عزم اور صبر میں اضافہ: انسان صبر اور استقامت کے ساتھ زندگی کے مسائل کا سامنا کرتا ہے۔
18. گھر کی برکتیں: رقیہ کی برکت سے گھر میں سکون اور برکت آتی ہے۔
19. دل کی روشنی: قرآن کی تلاوت سے دل نورانی ہو جاتا ہے۔
20. آزمائشوں میں آسانی: اللہ روحانی علاج کے ذریعے آزمائشوں کو آسان کر دیتا ہے۔
♦️ صبر اور استقامت کی اہمیت
یاد رکھیں، شفاء فوری حاصل نہیں ہوتی، بلکہ صبر اور مسلسل کوشش کے ذریعے آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔" (سورۃ البقرہ: 153)
لہٰذا، روحانی علاج کو صبر کے ساتھ جاری رکھیں۔
اگر بیماری پر قابو پانے میں وقت لگ رہا ہے تو یہ آزمائش اللہ کی طرف سے آپ کے ایمان کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔
شرعی علاج کیوں اہم ہے؟
غیر شرعی طریقوں جیسے، جادوگر کے پاس جانا یا بدعتی عملوں سے اجتناب کریں۔
رقیہ الشرعیہ قرآن اور سنت کے مطابق اللہ کے کلام سے شفاء حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، اور اس میں کوئی شرک یا بدعت شامل نہیں ہوتی۔
♦️ روحانی علاج کے دوران دعا 🤲
علاج کے دوران یہ دعا کثرت سے پڑھیں
"اللهم رب الناس، أذهب البأس، اشف أنت الشافي، لا شفاء إلا شفاؤك، شفاءً لا يغادر سقماً"
✍️یاد رکھیں، روحانی علاج کے فوائد نہ صرف شفاء تک محدود ہیں بلکہ یہ انسان کے ایمان اور اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
ناامیدی کو دل سے نکال دیں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج رکھا ہے۔
شریعت کے مطابق علاج کریں،
دعا کریں، اور صبر کے ساتھ اپنی شفاء کی امید رکھیں۔

22/01/2025

*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

📿♦️روحــــانی عــــلاج ♦️📿

🟣معاشرے میں چلتا پِھرتا ہر دوسرا شخص کئی قسم کی روحانی بیماریوں کا شکار نظر آتا ہے ،
جادو، جنات نظرِ بد اور حسد جیسی روحانی بیماریوں نے ہمارے گھروں میں آگ لگا رکھی ہے،
ان بیماریوں سے بچنے کیلئے لوگ مختلف روحانی معالجین کے پاس اپنا وقت اور پیسہ خرچ رہے ہیں،جن میں سےاکثر تو غیر شرعی طریقے سےعلاج کرتے ہیں۔
بطورِ مسلمان اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پہ چلتے ہوئے ان بیماریوں کا خود علاج کریں تو ان سب روحانی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
🔷ان سب بیماریوں کی وجہ علامات اور علاج جاننے کیلئےہمارا فیس بک پیچ 📿روحــــانی اعمال شفاء 📿میں شامل ہوں ۔

🌹 ہم اس میں جانیں گے 🌹
⁉️ *جادو کیا ہے؟*
🔶جادو کی اقسام
🔶جادو و جنات کا علاج خود کیسے کریں؟
*⁉️نظرِ بد کیا ہے* ؟
🔷نظرِ بد کیسے لگ جاتی ہے
🔷اپنی اولاد (بہن بھائیوں) کو نظرِ بد سے کیسے بچائیں؟
🔷نظرِ بد لگ جائے تو کیسے علاج کیا جائے ؟
⁉️ *حسد کیا ہے؟*
🔺حاسد(حسدکرنے والا) کیسے جادو کرتا ہے ؟
🔺قرآن کے ذریعے حسد سے بچنے کا طریقہ

ان شاء اللہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا..
📿روحــــانی معالج 📿
مولاناغلام محمد نقشبندی
03153988230

22/01/2025
22/01/2025

ایک اللہ والے سے کسی نے پوچھا کہ انسان اگر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگےتو کیا مانگے؟‘‘

تو فرمایا ’’صحت،،

صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے جتنی محبت اور منصوبہ بندی انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے کی اتنی شاید پوری کائنات بنانے کے لیے نہیں کی-

ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے۔

♦️ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘

♦️ مثلاً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارےدل کو کمزور کر دیتے ہیں مگر ہم جب تیز چلتے ہیں‘ جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘ ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘ یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘

♦️ مثلاً دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘

♦️ مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑےہوتے ہیں- یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے نه اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نه نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں-

♦️ سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘

♦️ مثلاً ہمارا جگرجسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے‘

سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘ اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘ آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں

جب کہ ہمارے بدن میں ایسےہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔

♦️ ہم روزانہ سوتے ہیں‘ ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘ ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘

♦️ صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی مگر جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘ ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘

ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک صحت کاتخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے‘

ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں‘

دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیےتیار ہیں‘

♦️ ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسوکے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘ ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘

♦️ لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘

آنکھوں کاقرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘

دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘

♦️ آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘

دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘
♦️ انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے‘

✍️ قبض اوربواسیر نےلاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘

✍️ دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘

✍️ ددھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘

✍️ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں

اور آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگرآپ کو شفا نہیں ملے گی‘

منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں. ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

♦️ ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘

ہم اس عظیم مہربانی پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں‘
ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘
ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘ دوڑ لگا سکتے ہیں‘ جھک سکتے ہیں اور ہمارا دل. دماغ. جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
ہم آنکھوں سے دیکھ‘ کانوں سے سن‘ ہاتھوں سے چھو‘ ناک سے سونگھ اور منہ سے چکھ سکتے ہیں

تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘ اس کے کرم کے قرض دار ہیں اور ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘

ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے

اسی لئیے ربِ کریم قرآن میں کہتے ہیں....

اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے.

22/01/2025

✨*تہجّد*✨

کام کے مسلمان بنئیے ۔۔
نام کے نہیں

*_`لا الدُنيَا لنَا`_*
دنیا ہمارے لئے نہیں ہے

‌‌ ‌ *`وَما كُلنَا للّدُنيَا`*
اور ہم سب اس دنیا کے لئے نہیں

*`كُلنا للّٰهِ وإنَّا إليهِ راجِعُون`*
ہم سب اللّٰه کے لئے ہیں اور بیشک ہم سب کو اس ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

*دنیا کی زندگی کے لئے دنیا سے اتنا ہی فائدہ اٹھائیں جتنی ضرورت ہے۔۔۔ باقی وقت اگلی دنیا کے لئے لگا دیں۔*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta Cantonment?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Quetta Cantonment