PPA Balochistan

PPA Balochistan

Share

For the rights of pharmacists

Photos from Professional Pharmacists Group's post 21/11/2025
Photos from PPA Balochistan's post 22/10/2025

بلوچستان کے فارماسسٹس کی تاریخی کامیابی — فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی منظوری، پی پی اے بلوچستان کا جنرل باڈی اجلاس بی ایم سی ہسپتال میں منعقد

کوئٹہ
بی ایم سی ہسپتال کے آڈیٹوریم میں پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان (PPA-B) کا ایک پُر وقار اور تاریخی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سے فارماسسٹ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی اے کے سابقہ صوبائی و مرکزی صدر سردار ڈاکٹر رحمت اللہ خان، پروفیشنل فارماسسٹس کی کور کمیٹی، پی پی اے بلوچستان کے کابینہ و ایگزیکٹو ممبران، سینئر و جونیئر فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی اے بلوچستان کے صدر نے کہا کہ وہ فارماسسٹ کمیونٹی کے اعتماد پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باڈی کا اجلاس تقریباً ایک دہائی بعدپروفشنل فارماسسٹس ہی کی جانب سے منعقد ہورہا ہے، اس لیے یہ لمحہ فارماسسٹ کمیونٹی کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کے تعاون سے ممکن ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سالہ مسلسل محنت، اخلاص، صبر اور استقامت کے بعد فارماسسٹ کمیونٹی نے وہ اہداف حاصل کیے جو برسوں سے ناممکن سمجھے جاتے تھے۔

صدر پی پی اے بلوچستان نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی قیادت میں فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی تاریخی منظوری، فارمیسی کونسل کی تشکیل، ہیلتھ کارڈ میں فارماسسٹ کا شیئر، DTL کی مکمل ری ویمپنگ، ڈرگ انسپکٹرز کی پوسٹس کا کمیشن کو ارسال ہونا، کنٹریکٹ فارماسسٹس کی بھرتی، اور سٹور کیپر کی جاب ڈسکرپشن میں نظر ثانی جیسے اہم سنگ میل عبور کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارمیسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر پیش رفت جاری ہے جبکہ سروس رولز کی ویٹنگ آخری مراحل میں ہے۔ ڈائریکٹوریٹ فارمیسی سروسز کا قیام ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “2010 میں جو پودا پروفشنل فارماسسٹس کے صدر سردار ڈاکٹر رحمت اللہ خان نے فور ٹئیر کے نام سے لگایا تھا، آج صدر سید حضرت علی آغا کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا وہ ایک تناور درخت بن کر پوری کمیونٹی کو سایہ اور ثمر دیگا، آئندہ چند دنوں میں عملی شکل میں آپ کے سامنے ہوگا ۔”

صدر پی پی اے نے واضح کیا کہ فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کے حصول کے لیے ایک بالکل نیا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا، کیونکہ پچھلے ورکنگ پیپر میں متعدد غلطیاں موجود تھی۔
جن کو آپ حضرات کے ساتھ شئیر کیا جائیگا۔
نئے ورکنگ پیپر میں بے روزگار فارماسسٹس کے لیے خصوصی کالم شامل کیا گیا تاکہ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
جو پچھلی ورکینگ پیپر میں موجود ہی نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلی کابینہ کے ورکنگ پیپر میں گریڈ 18 اور 19 کی پہلے سے موجود پوسٹس ختم کر دی گئی تھیں,
جبکہ نئی ورکنگ پیپر میں گریڈ 18 اور 19 کی تمام پوسٹس برقرار رکھی گئیں۔
اسی طرح ایک موقع پر گریڈ 20 کی (01) ایک فوسٹ (فریز) تک محدود کیا گیا تھا جس کو آٹھ (8) پوسٹس میں توسیع دی گئی۔ جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر صدر پی پی اے بلوچستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد نے ذاتی مفادات یا غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے، اور کمیونیٹی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی،
مگر ہم نے برداشت، خلوص اور وقار کے ساتھ اپنا راستہ اختیار کیا اور تمام توانائیاں کمیونٹی کے حقیقی مقاصد کے لیے صرف کیں۔
ہم ایک پروقار پیشہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہے ہمیں شائستگی زیب دیتی ہے،
ہمیں مہذب، منظم ، اور متفق و یکجا ہونا چاہیے،
ہمیں اپنے گریبانوں میں ضرور دیکھنا چاہیں کہ ہم اپنے ہی برادری میں اختلاف رائیں صرف اس لے پیدا کریں کہ ہمیں اقتدار ملیں۔
ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیں کہ کون ہمیں تالیوں کے لے یا صرف ڈیسک بجانے کے لے استعمال کر رہے ہیں ، زرا سوچیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ
“الحمدُللّٰہ،
ہم آج عزت و وقار کے ساتھ اپنا کامیاب جمہوری دور مکمل کرکے کابینہ تحلیل کرتے ہیں —
رب تعالٰی کا شکر ہے کہ ہم نے یہ سفر ایمان داری، اخلاص اور بے شمار کامیابیوں کے ساتھ طے کیا۔ ہمیں اپنی پرانے کامیابیوں اور موجودہ کامیابیوں پر فخر ہے۔
اور ہماری مخلصانہ، مسلسل جدوجہد اور مہذب طریقہ کار کا یہ سفر ساری و جاری رہیگا”

15/10/2025
03/10/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے اس تاریخی عمل میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔

Photos from PPA Balochistan's post 03/10/2025

پریس ریلیز
پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA)
تاریخی سنگِ میل — فارماسسٹس کے لیے فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی منظوری

کوئٹہ: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) نے اعلان کیا ہے کہ فارمیسی کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ فارماسسٹس کے لیے فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ہے، جو نہ صرف فارماسسٹس بلکہ پورے نظامِ صحت کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

صدر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا:
“پروفیشنل فارماسسٹس نے تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ فارماسسٹس کے لیے اپنے دور میں سینکڑوں نئی آسامیاں تخلیق کرنا، سروس اسٹرکچر کی بنیاد رکھنا اور اسے پایۂ تکمیل تک پہنچانا — یہ پروفیشن کے لیے ایک بڑا اعزاز اور قابلِ فخر کامیابی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی برسوں کی مسلسل جدوجہد، اتحاد، اور فارمیسی کمیونٹی کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
“میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی اور تمام متعلقہ محکموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔”

انہوں نے فارماسسٹس برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“فارمیسی پروفیشن ہماری پہچان ہے۔ ہمیں اجتماعی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی ہوگی۔ یہاں ایک بات ضرور کہنا چاہونگا کہ ہمیں اگر کہیں نہ کہیں کوئی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے پیچھے ہمارے ہی پروفیشن کا بندہ نکل آتا۔ خدارا اپنے پروفیشن کی بہتری کے لیے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی جائے۔”

صدر PPA نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی صرف ایک اختتام نہیں بلکہ نئے سفر کی شروعات ہے۔ اب وقت ہے کہ فارماسسٹس متحد ہو کر مریضوں کی بہتر نگہداشت اور صحت کی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اپنا کردار مزید مضبوط کریں

22/01/2025

گرینڈ ھیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ ڈاکٹر حفیظ مندوخیل اور دیگر تمام لیڈران کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پی پی اے بلوچستان
پی پی اے بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرینڈ ھیلتھ الائنس کے رہنمائوں کی رہائی خوش آئند ہے ترجمان نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں ھیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ کسی بھی نا انصافی سے گریز کیا جائے گا اور امید کرتے ہیں کہ گرینڈ ھیلتھ الائنس کے تمام جائز مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گرینڈ ھیلتھ الائنس کے چیئرمین اور دیگر ساتھیوں نے جس طرح مشکل حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے

30/05/2024

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قطب ساگر کا سروس اسٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بیان

24/03/2024

پی پی اے بلوچستان کے کاوشوں سے فارماسسٹس کو ہیلتھ کارڈ کا حصہ نوٹیفکیشن جاری
پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حضرت علی اور ڈاکٹر فرید اچگزئی کے مسلسل کوششوں سے فارماسسٹس کو نہ صرف ہیلتھ کارڈ کا حصہ بنایا بلکہ KPK ایڈاپٹ شدہ فارمولے میں ترمیم کرکے فارماسسٹس کو %2.5 کا شہئر ہولڈر بنایا.
پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اس حوالے سے بتایا کہ انشاءللہ اس نوٹیفکیشن میں فارماسسٹس کےلیے مزید بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی.
لہذا پی پی اے کابینہ، برادری سے درخواست کرتی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta