Drsaifullah Solangi

Drsaifullah Solangi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Drsaifullah Solangi, Health/Beauty, dera murad Jamali, Quetta.

01/08/2025

زندگی کے وہ ہیرے
مرحوم شہید محمد اکبر صاحب کی یاد میں

زندگی میں کبھی ایسے بھی ہیرے ہوتے ہیں،
جنہیں کھونا آسان نہیں ہوتا…
دل نہیں چاہتا کہ وہ ہم سے جدا ہوں،
لیکن وقت، تقدیر، اور ربّ کا فیصلہ ہمیں مجبور کر دیتا ہے،
اور ہم اپنا سب سے قیمتی اثاثہ،
اپنے دل کا سکون،
اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک…
اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انمول ہیرہ تھا
مرحوم شہید محمد اکبر صاحب —
جن کا وجود محبت، خدمت، خلوص اور وفا کی علامت تھا۔
ان کی مسکراہٹ، ان کی باتیں،
ان کی قربت… آج بھی دل میں زندہ ہیں۔

مگر ہم اپنے رب کے فیصلے پر راضی ہیں،
کیونکہ وہ سب سے بہتر جانتا ہے۔

یا اللہ!
شہید محمد اکبر صاحب پر اپنی خاص رحمت نازل فرما،
ان کے تمام گناہ معاف فرما دے،
ان کی شہادت کو قبول فرما،
ان کی قبر کو نور سے بھر دے،
اور ان کے درجات کو بلند فرماتے ہوئے
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین

اللّٰہ پاک شہید کی بے حساب مغفرت فرمائے۔
اور اُن سے ہماری محبت کو صدقۂ جاریہ میں بدل دے۔

🕊️ ہم ہمیشہ اُنہیں دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
゚viralfbreelsfypシ゚viralیہ

31/07/2025

゚viralfbreelsfypシ゚viralیہ Follwed by 14,478,489 people

30/07/2025

خدمتِ قبرستان — ایک نیکی، ایک صدقۂ جاریہ
تحریر: ڈاکٹر سیف اللہ سولنگی

میں، ڈاکٹر سیف اللہ سولنگی ، اللہ تعالیٰ کی توفیق، اپنے قریبی دوستوں، اور آپ سب اہلِ دل کی دعاؤں اور تعاون کے ساتھ، ایک فلاحی ادارہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس ادارے کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، اور ان شاء اللہ اس سلسلے میں ایک اہم کانفرنس کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

یہ ادارہ خاص طور پر اُن مرحومین کی عزت و تکریم کے لیے قائم کیا جا رہا ہے جو لعل شاہ قبرستان میں دفن ہیں، اور جن کے لیے شاید اب دنیا میں کوئی وارث باقی نہیں رہا، یا پھر اُن کے عزیز کسی مجبوری یا ہجرت کی بنا پر قبروں کی دیکھ بھال نہیں کر پاتے۔

ہماری پہلی اور ترجیحی کاوشیں درج ذیل ہوں گی:

🌿 1. لاوارث قبروں کی صفائی:

قبرستان میں بہت سی ایسی قبریں موجود ہیں جن پر وقت کے ساتھ جھاڑیاں اور درخت اُگ آئے ہیں۔ ان قبروں کی مکمل صفائی، ادب و احترام کے ساتھ کی جائے گی۔

🏚️ 2. خستہ حال و پرانی قبروں کی مرمت:

ایسی قبریں جو وقت کے ساتھ زمین میں مٹی ہو چکی ہیں، جن پر کوئی نشان باقی نہیں رہا، ان کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کی جائے گی تاکہ ہر قبر کی پہچان برقرار رہے۔

🚰 3. پینے کے صاف پانی کی فراہمی:

زائرین، بزرگوں اور بچوں کے لیے قبرستان میں پینے کے پانی کی سہولت قائم کی جائے گی تاکہ وہ آرام سے فاتحہ خوانی کر سکیں۔

---

🌟 مستقبل کی مزید خدمات:

قبرستان کے لیے اینٹوں، مٹی، اور دیگر تعمیراتی سامان کا مستقل انتظام۔

ایسے مستحق افراد جنہیں اپنے پیاروں کی تدفین میں مشکلات درپیش ہوں، ان کے لیے فی سبیل اللہ قبر تیار کر کے دی جائے گی۔

مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعائیں، سبزہ کاری، روشنی، بیٹھنے کی جگہ اور حدود بندی جیسے منصوبے بھی ادارے کے تحت شامل کیے جائیں گے۔

---

ان شاء اللہ، اس نیکی کی شروعات لعل شاہ قبرستان سے ہوگی، لیکن یہ خدمت یہاں تک محدود نہیں رہے گی۔ آپ کے تعاون، مشوروں اور دعاؤں کے ساتھ ہم دوسرے قبرستانوں کا بھی رخ کریں گے اور اس کارِ خیر کو وسعت دیں گے۔

یہ ادارہ صرف منصوبہ نہیں، بلکہ ایک دعا ہے — کہ جب ہم خود اس مٹی کے نیچے ہوں، تو کوئی ہمارے لیے بھی ایسی ہی خدمت کرے۔

اگر آپ کے عزیز بھی لعل شاہ قبرستان یا کسی اور جگہ دفن ہیں، تو آئیے!
ہمارے ساتھ جُڑیں،
صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں،
اور اپنے مرحومین کے لیے ایک ایسا تحفہ چھوڑیں جو کبھی ختم نہ ہو۔

دعا گو،
ڈاکٹر سیف اللہ سولنگی
(بانی: فلاحی ادارہ برائے خدمتِ قبرستان)
゚viralfbreelsfypシ゚viralیہ

10/07/2025

ایک طرف رائیونڈ کا محل اور لندن میں ایون فیلڈ ، دوسری طرف ہر شہر میں بلاول ہاؤس اور دوبئی میں

سرے محل

جبکہ تیسری طرف ویران اور سنسان پہاڑوں پر یہ بنا

سادہ سا گھر

پاکستانیو! یہ سادہ سا گھر اس شخص کا ہے جس نے پاکستانیوں کو تین مفت کینسر ہسپتال دیے ، جس نے

پاکستانیوں کو عالمی معیار کی یونیورسٹیاں دیں*

یہ گھر اس شخص کا ہے جو اپنی قوم اور اپنے نظریہ کی

خاطر 700 دن سے ناحق ریاستی قید میں ہے!

Photos from Drsaifullah Solangi's post 09/07/2025

‏یہ وہی انسان ہے جو گرمیوں میں گرمی سے گھبرا کر انگلینڈ کاونٹی کھیلنے چلا جاتا تھا۔ سردیوں میں سالٹ رینج میں شکار کرتا تھا۔ اب جہاں رہتا ہے وہاں ہوا تو کیا جگہ بھی نہیں ہے۔ پاکستان کی شدید گرمی۔ نہ ملاقاتی نہ بنیادی ضروریات زندگی میسر۔ لیکن خاموشی یا جھکنا یا سمجھوتہ اسکی سرشت ہی نہیں۔ اتنا حوصلہ اتنی ہمت کسی ٹریننگ ، کسی خوراک یا کسی آسن کی وجہ سے نہیں تقویٰ اور ایمان کی بدولت میسر ہے۔ قرآن نے جو لفظ بنیان المرصوص یعنی (سیسہ پلائی دیوار) استعمال کیاہے اسکا حقدار صرف اور صرف یہ واحد شخص ہے کیونکہ اس خطے جنوبی ایشیا کی ہزاروں سالہ تاریخ میں ایسا نڈر بہادر اور مضبوط اعصاب والا انسان پہلے کبھی نہیں آیا کوئی مانے یا نہ مانے حقیقت خود کو منوالیتی ہے♥️
゚viralfbreelsfypシ゚viralیہ سب اس مُلک پاکستان کی عوام کی عزت وقار اور بقا کیلیے کر رہا ہے

08/07/2025
08/07/2025

*پبلک انٹرسٹ = عمران احمد خان نیازی✊🏻♥️*
Imran Khan

BBISE QUETTA,BOARD OF INTERMEDIATE & SECONDARY EDUCATION QUETTA 08/07/2025

بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ جاری کردیا ہے۔
پہلا لنک۔
https://result.bbise.edu.pk/RESULT/SSCII
دوسرا لنک۔

https://bbiseqta.edu.pk/

BBISE QUETTA,BOARD OF INTERMEDIATE & SECONDARY EDUCATION QUETTA Balochistan Board of Intermediate and Secondary Education provides all kinds of services related to SSC & HSSC examinations and result declaration.

20/06/2025

آپ لوگوں کا کیا خیل ہے آج کے حافظ کیلئے ????

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Dera Murad Jamali
Quetta