Friend of Friends
For everyone in the world.
🥀 _*دل جیت لینا مگر کیسے؟*_ 🥀
سيدنا أبو هريرةؓ سے روایت ہے رسول اللّٰهﷺ نے فرمایا
*إنَّكم لن تسَعوا النَّاسَ بأموالِكم ولكن يسَعُهم منكم بسْطُ الوجهِ وحُسنُ الخُلقِ*
یقیناً تم اپنے مال و دولت سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے لیکن تمہارا اچھا اخلاق اور ملاقات کے وقت خندہ پیشانی سے ملنا لوگوں کا دل جیت سکتا ہے
(صحیح الترغیب : ٢٦٦١، حسن لِغيره)
امام طرطوشیؒ فرماتے ہیں
جان لو کہ اچھا اخلاق آدمی کی بہترین خوبیوں میں ہے اور اسی سے اس کی حقیقت کھلتی ہے ہر انسان اپنے اخلاق کے پیچھے چھپا ہوتا ہے
(سراج الملوك: ١٤٦)
شيخ ابن عثیمینؒ فرماتے ہیں
ایک مسلمان کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا معاملہ رکھے زبان سے بھی اور رویے میں بھی کیونکہ یہی وہ چیز ہے جو دلوں میں محبت اور الفت پیدا کرتی ہے
(شرح رياض الصالحين: ٥٤٤/٢)
درود شریف ضرور پڑھیں
19/04/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Rahimyar Khan
62400
