Rohi ki Shan

Rohi ki Shan

Share

God is great

15/06/2026

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ھو رہا ھے
بزرگ فرماتے ھیں کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ھوجاتی ھے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ھے

لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ھوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے درختوں میں نیم کا درخت 55ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ھے ۔

ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈک پیدا کرتا ھے۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتا ھے
درخت زندگی ھیں
درخت قیمتی سرمایہ ھیں
درخت زمین کی زینت ھیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ھوگی .اسکے علاوہ بکائن دیسی کیکر جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود بیر کھجور وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ھیں اور ماحول دوست ھیں
۔۔ درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔۔!❤️❤️

13/06/2026

روہی چولستان کا یہی حسن اسے دنیا کے دوسرے علاقوں سے منفرد بناتا ہے۔
گرمیوں میں جب چولستانی اپنے مال مویشیوں کو آزاد چھوڑ کر آبادیوں کی طرف چلے جاتے ہیں تو روہی کے ٹوبھے جنگلی حیات، پرندوں اور مال مویشیوں کا مشترکہ سہارا بن جاتے ہیں۔ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک طرف گائیں پانی پی رہی ہیں اور دوسری طرف پرندے شاید تیتر اپنے چوزوں کے ساتھ اسی ٹوبھے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یہی وہ خوبصورت ہم آہنگی ہے جو روہی چولستان کی پہچان ہے۔
میری خواہش ہے کہ جولائی یا اگست میں روہی چولستان کے کسی دور دراز علاقے کا ایک گرینڈ ٹور ترتیب دیا جائے۔ تمام دوست لیاقت پور میں جمع ہوں، پھر وہاں سے ایک یا دو دن کیلئے ان خوبصورت مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے۔
کون کون دوست روہی چولستان کی اس خوبصورتی، خاموشی اور فطرت کے قریب زندگی کو خود محسوس کرنا چاہتا ہے؟ اپنے شہر کا نام اور "میں تیار ہوں" کمنٹ میں ضرور لکھیں۔ شکریہ

09/06/2026

I got over 200 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

07/06/2026
07/06/2026

چولستان خوشک سالی کا شکار ہوچکا ہے جہاں زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے اس وقت چولستان میں پانی کی شدید قلت ہے اللہ چولستان کو پانی دے آمین
یا اللہ روہی چولستان میں رحمت کی بارش عطاء فرما ۔

07/06/2026

روہی چولستان کی خوبصورتی کا ذکر ہو اور چنکارا ہرن (غزال) کا نام نہ آئے، یہ کیسے ممکن ہے؟

بارش کے بعد جب روہی سبز چادر اوڑھ لیتی ہے، ٹوبھے پانی سے بھر جاتے ہیں اور ہریالی دور دور تک پھیل جاتی ہے، تو چنکارا ہرن، جسے غزال بھی کہا جاتا ہے، ان میدانوں کی اصل رونق بن جاتا ہے۔ کبھی نرم گھاس چرتا، کبھی ہوا کے دوش پر دوڑتا اور کبھی دور افق پر خاموش کھڑا، یہ منظر صحرا کے حسن کو دوبالا کر دیتا ہے۔

چنکارا ہرن روہی کی آزادی، خوبصورتی اور قدرتی حیات کی زندہ علامت ہے۔ اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قدرت نے صحرا کو بھی اپنے منفرد رنگوں اور دلکش مخلوقات سے مالا مال کر رکھا ہے۔

دعا ہے کہ روہی ہمیشہ آباد رہے، اس کی ہریالی قائم رہے اور چنکارا ہرنوں کی یہ دلکش دوڑیں ہمیشہ اسی طرح صحرا کی زینت بنی رہیں۔

Photos from ‎روہی چولستان 94‎'s post 01/07/2024
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rahimyar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Rahimyar Khan