Sanam Baloch official

Sanam  Baloch official

Share

I am true Pakistani and I love very much with my country and ISI.

27/02/2025

‏جب وہ پیدا ہوا تو اس کی ماں نے اسے دیکھ کر منہ پھیر لیا کیونکہ نہ صرف وہ دونوں ہاتھوں ... پاؤں سے محروم تھا ... بلکہ سرے سے اس کی ٹانگیں اور بازو موجود ہی نہیں تھے ...
اس وقت اسکی عمر 37 سال ہے ...
سوچیے اس نے پچھلے 37 برس بغیر ٹانگوں ... بازوؤں ... بغیر ہاتھوں ... پاؤں کے ‏کیسے گُزارے ہوں گے ... اور وہ آج کس حالت میں ہوگا ؟؟؟
اگر آپ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے اس شخص کی زندگی کو پڑھیں تو آپ کے سارے گلے شکوے ... تمام بہانے ... سب شکایتیں ... ہوا میں تحلیل ہو جائیں گے ... اور میری طرح آپکا سر بھی شرم سے جھک جاۓ گا ... کیونکہ وہ اپنے آدھے ادھورے جسم کے باوجود ایک مکمّل اور بھر پور زندگی جی رہا ... بلکہ کروڑوں بُجھی آنکھوں میں امید کی روشنی اورمایوس دلوں میں جوش کی آگ بھڑکا رہا ہے
یہ سات کتابوں کا مُصنف ھے اور اسکی ‏اکثر کتابیں نیو یارک بیسٹ سیلر فہرست کا حصہ بنی ہیں
اسکی کتابوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے ... کہ یہ کتابیں دنیا کی چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں ...
وہ ایک موٹیوشنل اسپیکر بھی ہے ... اور TED ‏سمیت ہر قابلِ ذکر فورم پر اپنی گفتگو کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل چکا ھے ... اس کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ امید اور زندگی سے بھر پور ہوتا ہے ... اپنی تقریری سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ آدھی سے زیادہ دنیا گھوم چکا ہے
‏اس نے 2005 میں "Life without Limbs" اور 2007 میں "Altitude is Altitude" کے نام سے ٹریننگ کے ادارے بناۓ جہاں وہ کاروباری اداروں، افراد اور دنیا کی مختلف حکومتوں کے اہلکاروں کو کامیابی کے گُر سکھاتا ہے ...
اسکا میڈیا سے بھی گہرا تعلق ہے ... ہر قابِل ذکر سوشل میڈیا ‏پلیٹ فارم پر اسکے لاکھوں فالوورز ہیں ... جنہیں وہ اپنی گفتگو، وڈیوز اور تحریروں کے ذریعے بہتر اور خوشحال زندگی جینے کی ترغیب دیتا رہتا ہے ... BBC, CNN, CNBC سمیت دنیا بھر کے معتبر ترین ٹی وی چینلز اسکے انٹرویوز نشر کرتے رہتے ہیں ...
‏اس نے محبت بھی کی اور شادی بھی
اسکی بیوی ایک خوبصورت آسٹریلوی ماڈل ہے ... ان دونوں کے چار ہنستے کھیلتے خوبصورت بچے ہیں ... یہ اپنی خوبصورت بیوی اور بچوں کے ساتھ کیلیفورنیا، امریکہ میں اپنے عالی شان گھر میں اپنی من پسند زندگی جی رہا ہے ...
‏اس شخص کا نام Nick vujicic ہے
جب آپ اپنے پورے جسم کے ساتھ اپنی "ادھوری" زندگی سے تنگ آنے لگیں

22/02/2025

گدھا گاڑی سے ہانگ کانگ تک کا سفر
یہ کہانی ہے ڈیرہ غازی خان کے ایک بہت ہی غریب اور محنتی لڑکے شعیب محمد ولد محمد بخش کی جو ایک انتہائی پسماندہ علاقہ و ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ساتھ کم عمری میں یتیم بھی ہو جاتے ہیں
لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی تعلیم پر توجہ جاری رکھی ۔۔۔
آپ نے پرائمری سے لے کر بی ایس تک ڈیرہ غازی خان بورڈ سے تعلیم حاصل کی ۔۔۔پھر آپ نے ایم ایس میتھ اسلام آباد سے کی۔۔۔
معیشتی مشکلات کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ کھیتوں میں مشقت و مزدوری کرتا اور اپنی فیملی کی حتی المقدور مالی مدد کرنے کی کوشش کرتا ۔۔۔
انکی ایک اہم خصوصیت یہ ہے انہوں نے غربت و ناداری کو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی کی ہمت باندھتا ہے اور وہ بھی اتنے بڑے ارادہ کے ساتھ کہ کسی باہر ملک سے ہی کرونگا کیونکہ اپنی محنت و خدا پر کامل اعتماد تھا کہ میں کر سکتا ہوں ۔۔۔
پھر 2021 سے انہوں نے باہر ممالک کی اسکالرشپ پر اسٹڈی ویزہ کی ایپلائی کرنا شروع کی ۔۔۔اور بالآخر تین سال بعد 2024 میں انکو ہانگ کانگ کی بہترین یونیورسٹی میں ریسرچ ورک جاب مل جاتی ہے اور ساتھ ہی پی ایچ ڈی کرنے کی اسکالرشپ بھی مل جاتی ہے۔۔۔۔
پس انسان محنت و لگن سے کام کرے تو خدا کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا ۔۔۔۔ہم سب یہ کر سکتے ہیں ۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi West Ridge?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Rawalpindi
Rawalpindi West Ridge
00666