waseem abbasi official

waseem abbasi official

Share

Tum apna nazria pas rakho hum apna nazriya rakhty hain

19/03/2023

.

19/03/2023

مخلص سیاسی رہنما ،وفا کا پیکر ،وزیر حکومت سردار میراکبر خان صاحب کے با اعتماد ساتھی سردار عزیز عباسی صاحب کی میٸر باغ میجر ریٹاٸرڈ عبدالقیوم بیگ صاحب سے ملاقات ،ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

23/02/2023

باغ میں اور بلخصوص حلقہ شرقی میں آٹے کے بحران کی وجہ سے سپلائی کا آٹا ملنا مشکل ہے لوگ اپنے اپنے ووٹر سپوٹر کو نوازتے ہیں سابقہ امید وار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر سراد عبدالعزیز عباسی صاحب سے تفصیلی ملاقات ھوئی انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے آٹے کی منظوری کروائی اور یقین دلایا کہ ھر ضرورت مند کو آٹا ملے گا سردار عزیز عباسی صاحب عوام کے لیے جو درد رکھتے ھیں اس کی مثال نہیں ملتی شکریہ عزیز عباسی صاحب شکریہ ڈپٹی کمشنر باغ

Photos from waseem abbasi official's post 16/02/2023

انتہائی عزت و تکریم کے لائق علم و ادب کے طالب میرے بھانجے حافظ محمد سعود عباسی صاحب کو ملک پاکستان کی عظیم درسگاہ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی سے درس نظامی (ایم اے عربی و اسلامیات) کی تکمیل کرنے پر سند فراغت اور دستار فضیلت سے نوازہ گیا میں اپنی جانب سے اور جملہ خاندان کی جانب سے آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یقینا یہ نہ صرف ان کے والدین کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ جملہ خاندان عباسیہ کیلئے اور بالخصوص خطہ باغ کیلئے فخر اور مسرت کی بات ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک وتعالی آپ کے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اس نورانی علم کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطاء فرمائے اور آپ کا مستقبل مزید تابناک فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین
دعاگو:وسیم عباسی

Photos from waseem abbasi official's post 25/01/2023

پیارے بھانجے ہر دلعزیز حافظ محمد سعود عباسی کو ایم فل اسلامک سٹیڈی کے ٹیسٹ میں میرٹ لسٹ میں آنے پر دل کی عمیق گہرائیوں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں یقینا ایسے نوجوان ہمارے علاقے اور ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں۔
اللہ کریم سے دعا گو ہوں اللہ تبارک وتعالی پیارے بھانجے کو اپنے والدین اور پورے خاندان کا فخر بنائے مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے ۔آمین

Photos from waseem abbasi official's post 23/01/2023

دبئی روانگی سے قبل اپنے پیارے بھائی کے ہمراہ
اللہ پاک بھائی جان کو بخیر وعافیت منزل تک پہنچائے۔آمین ثم آمین

Photos from waseem abbasi official's post 22/11/2022

اہلیان دھار شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ اخلاق صاحب کے حق میں فیصلہ دے دیا سربراہ سیٹھ جاوید صاحب نے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں صاحبزادہ ساجد الیاس صاحب صاحبزادہ عمر سلیمان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف باغ کے سینئر رہنما سردار عبدالعزیز صاحب نے شرکت کی اور جاوید صاحب نے صاحبزادہ اخلاق صاحب کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا انشااللہ ہوگی انصاف کی جیت

12/11/2022
Photos from waseem abbasi official's post 05/11/2022

برولی میں سردار فضل ایڈوکیٹ صاحب کے گھر ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر جناب سردار عبد العزیز عباسی صاحب سردار فضل صاحب سیکرٹری نذیر صاحب حاجی عبد اللطیف صاحب اکرم خان صاحب غلام مصطفی صاحب عبدالرزاق صاحب شمریز خان صاحب محمد امتیاز صاحب اور حاجی مقصود صابر ٹھیکیدار شریف صاحب اور دیگر لوگوں نے شرکت کی اور برولی کے لوگوں نے سردار عبدالعزیز عباسی کو بھرپور یقین دہانی کروائی کہ ہم یہاں سے آپ کو کامیاب کریں گے جس پر سردار عبد العزیز عباسی نے ان کا شکریہ ادا کیا کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ یہاں پر ہم ترجیحی بنیادوں پر یہاں کے مسائل کو حل کریں گے اور جو یہاں کے مسائل ہیں ان کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے گے

02/11/2022

افواٸیں، جھوٹی پوسٹیں اور فوٹو شاپ یا پرانے فوٹوز جہاں کوٸ سیاسی بیانیہ بنانے میں مدد گار ہوتے ہیں وہاں عوام کو گمراہ کرنے میں بھی رول ادا کرتے ہیں۔ حکومتی پارٹی پی ٹی آٸ نے مجھ جیسے عوامی سیاسی کارکن کو ٹکٹ دیکر اعزاز بخشا ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اور سردار میر اکبر صاحب کا بھی مشکور ہوں۔حکومتی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنا میری یونین کونسل کی عوام کی جیت ہے۔ اب ایک آزاد امیدوار عوام کو خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ان کو سردارمیراکبر صاحب کی آشیرباد حاصل ہے اور وہ جیت کر پی ٹی آٸ کا حصہ بن جاۓ گا۔ یہ مکمل گمراہ کن پروپوگنڈا ہے۔یہ وزیرحکومت پر الزام بھی۔ سردار صاحب نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ میرے ٹکٹ ھولڈر کے خلاف الیکشن لڑنے والا میرے خلاف الیکشن لڑ رہا ہے۔ اس لیے عوام ایسی افواٶں پر کان نہ دھریں۔ پی ٹی آٸ کا ٹکٹ اور میراکبر صاحب کی سو فیصد سپورٹ میرے ساتھ ہے اور مجھے تمام برادریوں کی مکمل حمایت ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ پوری تندہی سے فیلڈ میں کام کریں۔اور افواٶں کا جواب اچھے خوشگوار لہجے میں دیں۔
منجانب عبدالعزیز عباسی نامزد ٹکٹ ہولڈر امیدوار اسلام نگر

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Bagh Ajk
Rawalpindi
0000