Essa Hair Transplant Center
Essa Hair transplant Based in Rawalpindi Pakistan. We are a Group of Professional Doctor’s and Hair Tech who Believes in Quality work with Great efforts .
26/02/2026
دوستو زندگی میں وقت زیادہ قیمتی ہے یا پیسہ کمنٹ میں جواب دیں،
Mamoor khan
Digital Pakistan
#کاروبار #کامیابی
26/02/2026
جب تک آپ اپنے سکل یا ہنر کو اہمیت نہیں دیں گے، لوگ آپ کو اہمیت نہیں دیں گے
آج کا دور مقابلے کا دور ہے۔ چاہے آپ کاروبار کرتے ہوں، جاب کرتے ہوں یا آن لائن کام کر رہے ہوں، ہر جگہ ایک ہی چیز آپ کی پہچان بناتی ہے: آپ کا سکل یا ہنر۔ اگر آپ خود اپنے ہنر کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، اس پر محنت نہیں کرتے اور اسے نکھارتے نہیں، تو دنیا بھی آپ کو سنجیدگی سے نہیں لے گی۔
ہنر کیوں ضروری ہے؟
ڈگری، تعلقات اور وسائل اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن مستقل کامیابی ہمیشہ سکل کی بنیاد پر ملتی ہے۔ دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگ گزرے ہیں، ان کی اصل طاقت ان کا ہنر تھا۔
مثال کے طور پر:
Babar Azam کو آج جو عزت اور مقام حاصل ہے، وہ ان کی کرکٹ اسکل کی وجہ سے ہے۔
Elon Musk کو دنیا اس لیے جانتی ہے کیونکہ انہیں ٹیکنالوجی، بزنس اور جدت کا گہرا علم ہے۔
Mark Zuckerberg نے صرف ایک آئیڈیا نہیں بنایا بلکہ پروگرامنگ اور سسٹمز کی مہارت سے اسے عالمی سطح تک پہنچایا۔
ان مثالوں سے واضح ہے کہ اصل طاقت ہنر میں ہوتی ہے، نہ کہ صرف خواہشات میں۔
خود کو اہمیت دینا کیا ہے؟
خود کو اہمیت دینے کا مطلب یہ ہے کہ:
آپ اپنی سکل سیکھنے کے لیے وقت نکالیں
مفت میں ہر جگہ کام کرنے کے بجائے اپنی ویلیو سمجھیں
مسلسل سیکھنے اور بہتر ہونے کی کوشش کریں
اپنے کام کا معیار بہتر رکھیں
جب آپ خود اپنے کام کی قدر کرتے ہیں تو دوسرے لوگ بھی آپ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
اگر آپ اپنے ہنر کو اہمیت نہیں دیں گے تو کیا ہوگا؟
لوگ آپ کو آسانی سے نظر انداز کر دیں گے
آپ کو کم معاوضہ دیا جائے گا
آپ کے ساتھ سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا
آپ خود بھی اعتماد کھو بیٹھیں گے
یاد رکھیں، دنیا وہی ویلیو دیتی ہے جو آپ خود اپنی ویلیو بناتے ہیں۔
سکل کو کیسے مضبوط بنایا جائے؟
1. مسلسل سیکھنا
ہر دن کچھ نیا سیکھنے کی عادت ڈالیں۔ یوٹیوب، آن لائن کورسز اور کتابیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔
2. پریکٹس
صرف سیکھنا کافی نہیں، روزانہ پریکٹس ضروری ہے۔
3. نیٹ ورکنگ
ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ سے بہتر ہوں۔ ان سے سیکھیں اور خود کو بہتر کریں۔
4. اپنی قیمت طے کریں
اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیزائننگ یا کسی اور فیلڈ میں ہیں تو اپنی سروس کی مناسب قیمت رکھیں۔ سستی قیمت ہمیشہ کم ویلیو کا تاثر دیتی ہے۔
موجودہ دور میں سکل کی اہمیت
مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے اس دور میں عام کام تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، لیکن مہارت رکھنے والے لوگ ہمیشہ آگے رہیں گے۔ سکل ہی وہ ہتھیار ہے جو آپ کو وقت کی چپیڑ سے بچاتا ہے۔
نتیجہ
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں، آپ کو سنجیدگی سے لیں اور آپ کی بات کی قدر کریں تو سب سے پہلے اپنے ہنر کی قدر کریں۔
اپنے سکل پر کام کریں، اسے بہتر بنائیں، خود پر سرمایہ کاری کریں — کیونکہ جب تک آپ خود اپنی ویلیو نہیں بنائیں گے، دنیا بھی آپ کو ویلیو نہیں دے گی۔
یاد رکھیں: کامیابی خواہش سے نہیں، مہارت سے ملتی ہے۔
معمورخان
ڈیجیٹل پاکستان
۔دوستو اگر اپ کو یہ معلوماتی تحریر پسند ائے تو ⭐ بیچ کر سپورٹ کریں،شکریہ❤️
#کامیابی #کاروبار
26/02/2026
لوگ عموما سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے مایوس کیوں ہو جاتے ہیں۔
دوستو اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر زیادہ پوسٹیں بنانے سے اس کی سیل بڑھ جائے گی یا زیادہ ایکٹیویٹیز اور روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹس ڈالنے سے اس کی سیل بڑھ جائے گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے،
میں نے پہلے بھی واضح الفاظ میں یہ بتایا ہے کہ مارکیٹنگ کرتے ہوئے اپ نے اپنے پراڈکٹس یا سروسز کی تعریف نہیں کرنی بلکہ اپنے پراڈکٹس یا سروسز کے ذریعے اپنے کلائنٹس یا گاگ کے مسائل کو حل کر کے سمجھانا ہے
کیونکہ کلائنٹس کو اپ کے پراڈکٹس یا سروسز ہیں کوئی سروکار نہیں ہے اس کا مقصد صرف اور صرف اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہے اور اپ نے اپنے پراڈکٹس یا سروسز کے ذریعے ان کو ان کے مسئلے کا حل بتانا ہے
اپ نے اکثر دیکھا ہوگا جو بڑے برانڈز ایڈورٹائزمنٹ چلاتے ہیں تو اس میں ایک فیملی یا فرینڈز اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ ہنس رہے ہوتے ہیں خوشحال ہوتے ہیں اور ساتھ ہی اس برینڈ کا پراڈکٹ یا سروس بھی سائیڈ پہ شو ہوتا ہے
ایکچولی وہ یہ شو کرانا چاہتے ہیں کہ دیکھو یہ لوگ کتنے خوش ہیں اور اطمینان سے ہیں اسی چیز کو استعمال کرتے ہوئے
بڑے برانڈز اپنے پراڈکٹس یا سروسز کو ڈائریکٹ لوگوں کے سامنے نہیں لاتے وہ ان ڈائریکٹ اپنے پراڈکٹس یا سروسز کی ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ دیکھو یہ فیملی کتنی خوش ہے کیونکہ یہ یہ والا برانڈ استعمال کرتے ہیں
لہذا جب بھی اپ ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں تو لوگوں کو اپنے پراڈکٹس یا سروسز ڈائریکٹ نہ دکھائیں ان ڈائریکٹ دکھائیں مطلب لوگوں کو ان کے مسائل کا حل بتائیں اپنے پراڈکٹس یا سروسز کے ذریعے،
جہاں تک سوشل میڈیا کی بات ہے لوگ لگے رہتے ہیں صبح شام اپنے سروسز کی پوسٹیں بناتے ہیں اور اپنے پیج پر لگاتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ اس سے ہماری سیل بڑھ جائے گی بھائی لوگوں کا اپ کے سروسز سے کوئی سروکار نہیں ہے
جب تک اپ اپنے کلائنٹس کے مسائل کے بارے میں نہیں سوچیں گے اپ کے پراڈکٹس یا سروسز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کلائنٹ کی نظر میں
معمورخان
Digital Pakistan
DigitalwebShark
26/02/2026
دوستو السلام علیکم شاہد افریدی کی طرف سے اپنے فینز کے لیے افر ائی ہے کہ جو بھی میری دکان سے پانچ سوٹ خریدے گا ان کو میں خود ویڈیو کال کروں گا اور ان کے فیملی سے بھی بات کروں گا،
کیا اپ ان کی دکان سے پانچ سوٹ خرید کر ان سے بات کرنا پسند فرمائیں گے۔
کمنٹ میں،،،،،،
26/02/2026
دوستو السلام علیکم،
معمور خان ڈیجیٹل پاکستان،
دوستو اج کل ہم ڈیجیٹل دور میں رہ رہے ہیں اور ڈیجیٹل فیلڈ میں دنیا بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے ڈیجیٹل فیلڈ میں دو اہم اصطلاحات نارمل مصنوعی ذہانت اور ایجنٹک مصنوعی ذہانت ابھر کے سامنے اگئی ہے
یہ دونوں ایک ہی فیٹ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن صلاحیت اور کارکردگی کے لحاظ سے یہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں
سب سے پہلے ہم ذکر کریں گے نارمل مصنوعی ذہانت،
1-نارمل مصنوعی ذہانت کیا ہے۔؟
یہ وہ نظام ہے جو محسوس ہدایات اور ان پٹ لیتا ہے پھر اپنے پاس محفوظ ڈیٹا کی بنیاد پر کام کر کے اپ کو جواب دے دیتا ہے یا اوٹ پٹ دے دیتا ہے یہ خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرتا بلکہ انسان کی دی ہوئی ہدایات پر عمل کر کے رد عمل دیتا ہے۔
خصوصیات:-:
ـ-ـ یہ پہلے سے طے شدہ ید ایات پر عمل کرتا ہے
ـ-ـ یہ محدود دائرہ کار میں کام کرتا ہے
ـ-ـ فیصلوں کے لحاظ سے یہ خود مختار نہیں ہوتا
ـ-ـ اس کے لیے انسانی نگرانی ضروری ہوتی ہے
مثالیں:-:
ـ-ـ Siri وائس اسسٹنٹ
ـ-ـ Google Search Engine
ـ-ـ YouTube Recommendation System
یہ سسٹمز ان پٹ یا ہدایات کی بنیاد پر سوالوں کا جواب دیتے ہیں،ویڈیوز تجویز کرتے ہیں یہ یا محسوس ٹاسک مکمل کرتے ہیں لیکن خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرتے اور کوئی نیا ہدف مقرر نہیں کرتے۔
2-ایجنٹک مصنوعی ذہانت:
اس کے برعکس ایجنٹک اے ائی ایک ایڈوانس سسٹم ہے مصنوعی ذہانت کا،جس میں اے ائی صرف سوالوں کا جواب نہیں دیتا بلکہ
ـ-ـ یہ پراپر طریقے سے مقصد طے کرتا ہے
ـ-ـ حکمت عملی بناتا ہے
ـ-ـ نتائج کا تجزیہ کرتا ہے
ـ-ـ اپنی کارکردگی کو خود بہتر بناتا ہے
خصوصیات:
ـ-ـ یہ ایک خاص لیول تک خود مختار ہوتا ہے
ـ-ـ یہ گول اورینٹڈ ہوتا ہے یعنی اپنے ہدف تک اپنا کام جاری رکھتا ہے
ـ-ـ یہ خود سے سیکھ لیں اور خود کو اپڈیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
ـ-ـ اس سسٹم کے لیے انسانی مداخلت کی کم ضرورت ہوتی ہے
مثالیں:-:
مثال کے طور پر اگر اپ ایجنٹ ایک مصنوعی ذہانت کو بتائیں گے کہ میرے کمپنی کی سیل بڑھاؤ تو
ـ-ـ یہ خود سے مارکیٹ ریسرچ کرے گا
ـ-ـ انورٹائزمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی بنائے گا
ـ-ـ ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا
ـ-ـ اگر نتائج اچھے نہیں ارہے تو وہ اپنا پلان تبدیل تبدیل کرے گا
نارمل مصنوعی ذہانت محفوظ اور کنٹرول ہے،یہ کم خطرناک ہے اور عام استعمال کے لیے موضوع ہے لیکن اس کی ذہانت محدود ہوتی ہے،پیچیدہ مسائل کے حل میں کمزور ہیں
اس کے برعکس ایجنٹ ایک مصنوعی ذہانت تیزی سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پیچیدہ مسائل کا حل نکال سکتی ہے،اور بزنس اٹومیشن میں مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن ایجنٹک مصنوعی ذہانت میں غلط فیصلوں کا خطرہ ہوتا ہے،اخلاقی اور قانونی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے اور سب سے بڑی بات انسانی ملازمتوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
دنیا کی بڑی اور نامی گرامی ائی ٹی کی کمپنیاں اس دوڑ میں بڑی تیزی سے اگے بڑھ رہی ہے اور اربوں ڈالر کی انویسٹمنٹ کر رہی ہے جیسا کہ Microsoft, Google,Open AI وغیرہ وغیرہ،
مستقبل قریب میں مصنوعی ذہانت کی بدولت زیادہ تر کاروبار خود کار ہو جائیں گے،مصنوعی ذہانت کے منیجر ،ورکر اور مارکیٹیرز مختلف کمپنیوں کے لیے کام کریں گے۔
Mamoor khan
Digital Pakistan
۔دوستو اگر اپ کو یہ معلوماتی تحریر پسند ائے تو ⭐ بیچ کر سپورٹ کریں،شکریہ❤️
#کامیابی #کاروبار
26/02/2026
Sense Chat-جدید اے ائی چیٹ بوٹ کی دنیا میں ایک نیا نام،
دوستو دنیا میں مصنوعی ذہانت بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اور ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ماڈل سامنے ارہا ہے انہی جدید ٹیکنالوجیز میں ایک نامSense Chat Shagliang بھی ہے،یہ مصنوعی ذہانت کا ایک سمارٹ لینگویج ماڈل ہے جو انسانوں کی طرح گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
Sense Chat Shagliang کیا ہے.؟
دوستو یہ دراصل ایک جدید مصنوعی ذہانت کا لینگویج ماڈل ہے جو نیچرل لینگویج پروسیسنگ ٹیکنالوجیز پر کام کرتا ہے یہ ماڈل انسانی زمان کو سمجھتا ہے،تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مناسب جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے،
یہ سسٹم مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کر سکتا ہے جیسا کہ،
ـ-ـ تعلیمی سوالات
ـ-ـ کاروباری رہنمائی
ـ-ـ ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات
ـ-ـ تحلیق کی تحریر
ـ-ـ کوڈنگ اور پروگرامنگ
دوستو مصنوعی ذہانت کا یہ ماڈل اہم خصوصیات کا حامل ہے جیسا کہ
ـ-ـ یہ ماڈل انسانوں کی طرح نرم اور رواں انداز میں بات چیت کر سکتا ہے جس سے صارف کو یہ محسوس ہوتا ہے جیسا کہ وہ کسی ماہر سے بات کر رہا ہو
ـ-ـ مصنوعی ذہانت کا یہ ماڈل چند سیکنڈز کے اندر اپ کو مکمل اور جامع جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے
ـ-ـ یہ ماڈل مختلف زبانوں میں سوالات کو سمجھنے اور جوابات دینے کی اہلیت رکھتا ہے
ـ-ـ مصنوعی ذہانت کا یہ ماڈل بڑے ڈیٹا کو اسانی سے سمجھ کر خلاصہ یا تجزیہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
Sense Chat Shagliang کام کیسے کرتا ہے۔؟
دوستو مصنوعی ذہانت کا یہ ماڈل ڈیپ لرننگ deep learning اور نیورل نیٹ ورکس neutral networks پر مبنی ہوتا ہے اور اسے کروڑوں کے حساب سے الفاظ اور جملوں پر ترتیب دی جاتی ہے تاکہ یہ زبان کے پیٹروم کو سمجھ سکے
جب بھی کوئی سارف اس ماڈل سے سوال پوچھتا ہے تو یہ سسٹم،
1-سوال کا تجزیہ کرتا ہے 2-سوال کے سیاق و سباق کو سمجھتا ہے
3-پھر مناسب جواب تیار کرتا ہے
4-اور اخر میں صارف کو واضح انداز میں جواب پیش کرتا ہے
دوستو مصنوعی ذہانت کے اس ماڈل کا زیادہ تر استعمال تعلیمی میدان اور کاروبار میں ہوتا ہے،
تعلیمی میدان میں طلبہ اس ماڈل سے اسسائنمنٹس،ریسرچ اور مشکل موضوعات پر رہنمائی لیتے ہیں
اسی طرح کاروباری میدان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ،کسٹمر سپورٹ اور کنٹینٹ کرییشن میں لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں
دوستو مصنوعی ذہانت کے اس ماڈل کے استعمال سے اپ کو وقت کی بچت ہو جاتی ہے،کم وقت میں تیز اور درست معلومات حاصل ہوتے ہیں،اور کم لاگت میں زیادہ کام لے سکتے ہیں،،
۔دوستو اگر اپ کو یہ معلوماتی تحریر پسند ائے تو ⭐ بیچ کر سپورٹ کریں،شکریہ❤️
Mamoor Khan
Digital Pakistan
DigitalwebShark
12/04/2021
Essa Hair Transplant Center
https://essahairtransplant.com/
03176006666
07/04/2021
11/08/2020
Essa Hair Transplant Center
https://essahairtransplant.com/
03176006666
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Rawalpindi
46000
Opening Hours
| Monday | 10:00 - 18:00 |
| Tuesday | 10:00 - 18:00 |
| Wednesday | 10:00 - 18:00 |
| Thursday | 10:00 - 18:00 |
| Friday | 10:00 - 18:00 |
| Saturday | 10:00 - 18:00 |
