Hakeema Tahira Bukhari

Hakeema Tahira Bukhari

Share

Natural Herbal Clinic Al Hijama Center
professor ( RTC)
Reflexologist
Hijama Expert
F.T.J, R.U.M.P
Expert Male / Female health Issues
Contect Us 03045594999

02/03/2026
11/11/2025

ہائے یوٹیوب سے کمائی کرنے کی تگ و دو میں ننگا کھڑا سماج ۔ ویوز لینے کے واسطے باندر بن کر الٹا لٹکتے لوگ۔ گھٹیا، ذو معنی تھمب نیلز کا کاروبار، جعلی خبروں کا دھندا۔ زرد صحافت کے لاروں کی کالونی۔ اپنی خواہشات کے رنگ میں” تجزئیے”۔جسمانی نمائش کا بازار۔ گالم گلوچ زبان۔ گھٹیا جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز ۔ بھولا ریکارڈ جنریشن

جو جتنا نیچ اس کا چینل اتنا کامیاب۔ مسلسل نان سٹاپ فضول اور بے ربط بولنے کی مشقیں۔ کانٹینٹ کی ہوس میں جعلی پروڈکشن۔ ایک سے بڑھ کر ایک مداری اور ان کے آگے باندر بن کر ناچتی نسلیں۔

نفسیاتی بیماریوں کے شکار لوگوں کا ہجوم ہے۔ ایک بدنام صفت آنجہانی گورے کا قول یاد آ گیا "اگر تم اپنی کسی قابلیت سے مشہور نہیں ہو سکتے تو اپنی کسی نیچ حرکت سے بدنام ہو جاؤ"۔لوگوں نے یہی کلیہ اپنا رکھا ہے کیونکہ ہنر دکھانے کو اور کچھ ہے نہیں۔

عوام انٹرٹینمنٹ مانگتی ہے۔ اونلی انٹرٹینمنٹ وہ بھی سستی ، ننگی اور ٹُچی۔ فیسبک پر انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ ، ٹی وی پر انٹرٹینمنٹ، نوکری و گھر پر انٹرٹینمنٹ۔

تعلیم سے دور، شعور سے پڑے ایک ہجوم ہے جس کے ہاتھ ڈالر کمانے کا ذریعہ لگ چکا ہے۔ نہ کوئی اخلاقیات باقی رہی ہیں نہ ہی کوئی اصول باقی ہیں۔ جو منہ میں آئے ہانک دو۔ جب دل چاہے بے لباس ہو جاؤ۔ صرف ایک ویو کی خاطر۔ ارسطو نے کہا تھا “انسان سماجی جانور ہے” مگر مجھے تو لگتا ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں یوٹیوب و ٹک ٹاک واقعی جانوروں کا اڈہ ہے جہاں ہر کسی نے اپنے کرتب پر ٹکٹ لگا رکھی ہے۔

ایک قصہ یاد آ رہا ہے۔ ایک صوفی تھکا ہارا جنگل سے جا رہا تھا اور چلتے چلتے ایک ایسی جگہ پر پہنچ گیا جہاں جنگل کے جانوروں کا اجتماع تھا اور محفل مباحثہ گرم تھی ۔ اس صوفی کو چونکہ جانوروں کی بولیوں کا علم تھا اس لیے وہ رک کر سننے لگا ۔ مباحثے کی صدارت ایک بوڑھے شیر کی سپرد تھی ۔

سب سے پہلے لومڑی اسٹیج پر آئی اور کہا “بردارنِ دشت سنئیے اور یاد رکھئیے کہ چاند سورج سے بڑا ہے اور اس زیادہ روشن ہے"۔

ہاتھی نے اپنی باری پر کہا " گرمیاں سردیوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہیں " ۔

جب باگھ اسٹیج پر آیا تو سارے جانور اس کی خوبصورتی سے مسحور ہو گئے ۔ اس نے اپنے پیلے بدن پر سیاہ دھاریوں کو لہرا کر کہا "سنو بھائیو ! دریا ہمیشہ سے اوپر کو چڑھتے ہیں"۔

صوفی نے شیر ببر سے کہا صاحبِ صدر ! یہ سب غضب کے مقرر ہیں اور ان کی وضاحت نے اس محفل کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ سارے مقررین نے سارے ہی بیان غلط دیئے ہیں اور ہر بات الٹ کہی ہے۔ سامعین کو یا تو پتہ نہیں یا انہوں نے توجہ نہیں دی یا پھر وہ لا تعلقی سے سنتے رہے ہیں ۔ ایسی احمقانہ اور غلط باتیں کرنے کی کس نے اجازت دی ؟

شیر نے کہا " صوفی صاحب ! یہ واقعی ایک عیب دار بات ہے اور شرمناک بات ہے لیکن ہمارے سامعین انٹرٹینمنٹ مانگتے ہیں۔ انلائٹنمنٹ (Enlightenment) نہیں ۔ پتہ نہیں ہم کو یہ عادت کیسے پڑی لیکن پڑ گئی ہے صوفی صاحب "۔

جس طرف دیکھو ہر جگہ تاحدِ نظر زوال ہے۔ ایک گرد و غبار کا طوفان ہے جس کے بیچ ہم جیسے منہ ڈھانپے سانس لینے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہوا آلودہ ہو چکی ہے۔

Photos from Hakeema Tahira Bukhari's post 19/09/2025

🌱 چینی کے پودے اپنے گھروں میں اگائیں – صحت اور بچت کا بہترین ذریعہ 🌱
آج کل شوگر اور مصنوعی مٹھاس سے جڑی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ذیابطیس، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں ان ہی مسائل کی وجہ سے جنم لیتی ہیں۔ ایسے میں قدرت نے ہمیں ایک بہترین نعم البدل دیا ہے: اسٹیویا (Stevia) کا پودا 🌿
✔️ کیا ہے اسٹیویا؟
اسٹیویا ایک قدرتی پودا ہے جس کی پتیوں میں شوگر سے 200 گنا زیادہ مٹھاس پائی جاتی ہے لیکن یہ بلکل کیلوریز فری ہے۔ اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں اور صحت مند افراد دونوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
✔️ اسٹیویا اگانے کے فوائد:
🍃 گھر میں تازہ اور خالص مٹھاس دستیاب ہوگی۔
🍃 شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کے مریض بھی بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں۔
🍃 مصنوعی کیمیکل والی مٹھاس سے نجات ملے گی۔
🍃 کم جگہ میں بھی اگایا جا سکتا ہے – گملے یا چھوٹے قطعے میں۔
🍃 بجٹ میں بچت کیونکہ بار بار چینی خریدنے کی ضرورت نہیں۔
✔️ کہاں اور کیسے لگائیں؟
✅ دھوپ والی جگہ یا بالکونی میں گملے میں لگائیں۔
✅ عام باغبانی کی مٹی + گوبر کی کھاد بہترین رہتی ہے۔
✅ زیادہ پانی کی ضرورت نہیں، ہلکی نمی کافی ہے۔
✅ 3-4 ماہ میں کٹائی کر کے پتے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
✔️ استعمال کا طریقہ:
🌿 پتوں کو دھو کر چائے، قہوہ، قہوہ سبز، مشروبات یا بیکنگ میں استعمال کریں۔
🌿 پتے خشک کرکے پاؤڈر بنا لیں اور ہر وقت کے لیے محفوظ رکھیں۔
🌟 آئیے آج سے ہم اپنے گھروں میں چینی کے بجائے قدرتی اور صحت مند اسٹیویا کا پودا لگائیں اور اپنی اور اپنے بچوں کی صحت محفوظ بنائیں
Copy۔ 🌟

04/09/2025

🔹 40 سال کے بعد عورتوں کی ٹھوڑی پر بال کیوں آتے ہیں؟

1. ہارمونی تبدیلیاں:
عمر بڑھنے کے ساتھ ایسٹروجن کم اور مردانہ ہارمون (ٹیسٹوسٹیرون) زیادہ ہو جاتا ہے۔

2. مینوپاز کا اثر:
مینوپاز سے پہلے یا بعد میں ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے، جس سے چہرے پر بال آ سکتے ہیں۔

3. وراثتی اثر:
اگر خاندان کی خواتین کو یہ مسئلہ ہے تو موروثی بھی ہو سکتا ہے۔

4. پی سی او ایس (PCOS):
بعض اوقات 40 کے بعد بھی PCOS ظاہر ہو سکتا ہے، جو چہرے پر بالوں کا سبب بنتا ہے۔

---

🔹 بال روکنے کے لیے کیسی خوراک کھانی چاہیے؟

✅ ایسی خوراک کھائیں جو ہارمونز کو بیلنس کرے:

فلیکس سیڈ (السی)

پمکن سیڈ (کدو کے بیج)

تخم بالنگا

چیا سیڈ

سبز پتوں والی سبزیاں (پالک، میتھی)

اناج (جو، باجرا، دلیہ)

دھی، ناریل پانی، لیموں پانی

سونف، پودینے کا قہوہ

❌ ان چیزوں سے پرہیز کریں:

جنک فوڈ

بہت زیادہ چینی

بازاری تلی ہوئی چیزیں

گائے کے دودھ کی زیادتی

27/08/2025

🚨 سیلاب کی ہنگامی آگاہی : الرٹ

یہ تحریر تین مختلف کیٹاگری میں آنے والے تمام افراد کی آگاہی کے لیے لکھی جا رہی ہے۔ اسے جتنا زیادہ ہو سکے، شیئر کریں، کوئی ایک پوائنٹ بھی کسی کی جان بچانے کی وجہ بن سکتا ہے۔

🚨کیٹاگری 1: غیر محفوظ افراد (یعنی متاثرین اور جلد یا بدیر سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد)
کیٹاگری 2: غیر محفوظ علاقوں کے قریب رہنے والے افراد
کیٹاگری 3: محفوظ افراد

🔴1: غیر محفوظ افراد:
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے آپ کے پاس کتنا وقت باقی ہے؟ اگر حکومت نے کوئی الرٹ جاری کر دیا ہے تو فوراً اپنی جان بچانی چاہیے اور کسی محفوظ مقام پر شفٹ ہو جانا چاہیے۔
محلے یا علاقے کے لوگوں کے ساتھ فوری طور پر شفٹنگ کا اجتماعی پلان بنائیں۔ سرکاری اداروں کی طرف سے بنائے گئے ریلیف کیمپس میں شفٹ ہو جائیں۔
قریب کوئی ہائی سکول، مسجد، یا عمارت یا کسی رشتے دار، جان پہچان والے کا گھر اونچی جگہ پر ہو تو عارضی طور پر وہاں پناہ لے لیں۔ دریا یا ندی نالوں کے قریب ہر گز مت رکیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس ابھی کچھ وقت ہے تو سب سے پہلے اپنے گھر کی قیمتی اشیاء کو گھر کے اوپر والے حصے میں شفٹ کر دیں لیکن یہ صرف انتہائی ضروری اور قیمتی سامان ہو، یاد رکھیں مال پھر آ جائے گا لیکن جان واپس نہیں آتی، جانوروں کو بھی ان کے چارے سمیت اونچی جگہوں پر لے جائیں۔ اس کے بعد آپ اپنے ساتھ لے جانے والا ضروری سامان کسی شاپر/ پلاسٹک بیگ میں سنبھال کر پاس رکھیں جیسے کہ شناختی کارڈ ، نقدی، ضروری دستاویزات۔ اس کے علاوہ پانی، خشک خوراک، چھوٹے بچے ہوں تو فیڈر، خشک دودھ، ضروری ادویات، پاور بینک، بزرگوں کی چھڑی اور ٹارچ وغیرہ ساتھ رکھیں۔

اپنے رشتہ داروں اور محلے داروں کو لازماً آگاہ کریں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟
اپنے موبائل فونز کو غیر ضروری استعمال نہ کریں، نیٹ ورک سروس خراب ہو سکتی ہے، ایس ایم ایس کرنا موثر ہو سکتا ہے۔ سروس ہونے کی صورت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کریں، ریسکیو ٹیم تک آواز پہنچانے کے لیے مدد مانگیں۔
گھر میں پانی آ چکا ہو تو بجلی کے مین سوئچ فوراً آف کر دیں۔
طے کردہ منزل پر جاتے وقت اونچی سڑکوں کا انتخاب کریں اگر آپ پانی میں اترنے لگے ہیں تو چھڑی کا استعمال کریں۔ پانی کی اونچائی کو چھڑی سے محسوس کریں اور محفوظ جگہ قدم رکھیں، کچے، عارضی پل اور کیچڑ بھرے راستوں کے بجائے محفوظ راستوں کا انتخاب کریں، بجلی کی تاروں اور گرے ہوئے کھمبوں کے قریب مت جائیں اور اگر آپ کو امکان ہو کہ آگے راستہ خطرناک ہے تو پلٹ جائیں لیکن اگر پھنس جائیں تو ریسکیو ٹیم کو کال کریں۔ ایسے وقت میں اپنے خاندان والوں کو حوصلہ دیں۔ بیمار اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
اگر آپ کے پاس وقت اور ٹرانسپورٹ دونوں ہیں تو مجبور
افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کوشش کریں۔

اندھیرے یا بارش میں اکیلے نہ نکلیں بلکہ فیملی یا محلے کے لوگ اکٹھے نکلیں تاکہ ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔

اگر سیلاب گھر سے نکلنے کی مہلت نہ دے تو چھت پر چلے جائیں اور ریسکیو ٹیم کو کال کریں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

اگر پانی کسی وجہ سے بہا لے جائے تو اپنے پاؤں پانی کے بہاؤ کے رخ کی طرف موڑ دیں تاکہ کوئی سخت چیز راستے میں حائل ہو تو پہلے آپ کے پاؤں اُس سے ٹکرائیں اور اگر آپ کے جسم کے ساتھ کوئی بھاری سامان/ بھاری جوتے ہیں تو انہیں اپنے جسم سے الگ کر دیں، جسم کو ہلکا کریں، حوصلہ رکھیں اور ہر ممکن بچاؤ کی تدبیر اختیار کریں۔

🔴
کیٹاگری 2 : غیر محفوظ علاقوں کے آس پاس والے افراد:

چونکہ آس پاس سیلاب آ چکا ہے۔ اگر آپ کے گھر کے قریب کی کوئی سڑک یا پل ٹوٹ چکا ہے تو ریسکیو ٹیم یا انتظامیہ کو فوراً اطلاع دیں۔
آپ کے علاقے کی بجلی بند ہو سکتی ہے۔ اس لیے پانی کی ٹینکیاں بھر لیں۔ اپنے موبائل فون کی چارجنگ کم نہ ہونے دیں۔ ضروری راشن اور ادویات گھر میں محفوظ کر لیں۔
اگر آپ کا گھر محفوظ اور اونچی جگہ پر ہو تو قریبی مجبور رشتے داروں کو پناہ ضرور دیں ۔ کیا معلوم کوئی مجبور خاندان مارے مروّت کے مدد نہ مانگے، آپ انہیں خود مدعو کر لیں ۔ اجنبی اور صحت مند متاثرین آپ کے دروازے پر پہنچ کر پناہ مانگیں تو گھر کے مرد جانچ پڑتال کر کے انہیں پناہ دیں۔ ایسی ہنگامی صورتحال میں غلط شخص پر بھروسہ آپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہو سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ محلے کے سکول مسجد یا کسی عمارت میں اجنبی افراد کو ٹہرائیں۔ اگر کوئی حقیقی، کمزور، بیمار، ضرورت مند خاتون، بچے اور بزرگ دروازے پر آجائیں تو ان کے ساتھ رویہ نرم رکھیں اور ضرورت پوری کرنے کی کوشش کریں۔
حکومت یا مقامی انتظامیہ کے ریلیف کیمپ بنے ہوں تو اجنبی افراد کو وہاں تک پہنچانے میں ان کی مدد کریں اور وہاں ضرورت کا سامان، کپڑے، کھانا اور ادویات ضرور پہنچائیں۔

3: محفوظ افراد
محفوظ علاقوں میں رہنے والے افراد درست اور بروقت معلومات پہنچانے کا کام کریں۔ جن علاقوں میں الرٹ جاری ہو چکا ہے۔ وہاں رہنے والوں کو بروقت اطلاع/ وارننگ دیں لیکن دھیان رہے کہ صرف مستند خبر آگے بڑھائیں، افواہ پھیلانے سے گریز کریں۔ معتبر اداروں تک اپنی ڈونیشنز پہنچائیں اور فلاحی اداروں کے لنکس شیئر کر کے مزید لوگوں کو بھی ڈونیٹ کے لیے تیار کریں ۔ واٹس ایپ گروپ میں محفوظ راستے، کیمپ لوکیشن اور ایمرجنسی نمبرز آگے پہنچائیں۔
پانی، کھانا، کپڑے اور ادویات جمع کر کے کیمپس یا مستند اداروں کے زریعے متاثرین تک پہنچائیں۔
خون عطیہ کریں کیونکہ ہنگامی حالات میں بلڈ بینک پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ایمرجینسی میں کال کہاں کریں؟
🔴سب سے پہلے ریسکیو 1122 کو کال کریں۔
🔴مقامی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی سی آفس / کنٹرول روم)
ڈپٹی کمشنر آفس کی ویب سائٹ پر یا سوشل میڈیا پیجز پر ان کا نمبر موجود ہوتا ہے۔

🔴(نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ) NDMA لائن : ان کی ویب سائٹس سے اپنے شہر / علاقے کے مطابق نمبر تلاش کر سکتے ہیں۔
صوبائی سطح پر PDMA ہیلپ لائنز بھی موجود ہیں۔

🔴لوٹ مار یا سیکیورٹی رسک کا مسئلہ ہو تو پولیس 15 کو کال کریں۔

🔴بجلی کے کھمبے گر جانے یا تاریں ٹوٹ کر گر جانے کی صورت میں واپڈا/ بجلی ہیلپ لائن 118 پر کال کر کے اطلاع دیں۔

⚡⚡جب کال کریں تو علاقے اور جگہ کی درست نشاندہی کریں تاکہ ٹیم بروقت پہنچ سکے۔ غیر ضروری کال سے اجتناب کریں، کیونکہ لائن بلاوجہ مصروف ہونے سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

آئیں مل کر اجتماعی دعا کا حصہ بنیں۔
اللہ پاک اس ملک اور یہاں کے رہنے والے لوگوں کی حفاظت فرمائے اور اس مشکل وقت کو جلد آسانی میں بدل دے، آمین
🙏🙏🙏اس تحریر کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

23/08/2025

یہ نسخہ ہر طرح کے کمزور مرد و خواتین کے لیے نہ صرف نسخۂ اکثیر ہے بلکہ ایک مکمل اور شاندار ناشتہ بھی ہے۔

فوائد:

✅ جسمانی طاقت اور توانائی میں اضافہ
✅ خون کی صفائی اور صحت مند گردشِ خون
✅ مردانہ کمزوری اور جسمانی کمزوری کا علاج
✅ نظامِ انہضام کی بہتری اور بھوک میں اضافہ
✅ کمزوری کی وجہ سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے کا خاتمہ
✅ لاغری اور سستی کا بہترین علاج
✅ پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی فٹنس
✅ خواتین کے ایام میں درد اور بے قاعدگی میں کمی

استعمال کا طریقہ:

1️⃣ رات کو 8 سے 10 کالے چنے، 8 سے 10 کشمش، 2 سے 3 انجیر اور 4 سے 5 بادام اچھی طرح دھو کر پانی میں بھگو دیں۔
2️⃣ صبح نہار منہ یہ سب کھا کر اوپر سے اسی کا پانی پی لیں۔
3️⃣ اس کے 15 سے 20 منٹ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چمچ شہد اور 5 سے 6 کھجور کے ساتھ پی لیں۔
⚠️ یاد رکھیں: دودھ میں چینی ہرگز نہ ڈالیں۔

مدتِ استعمال:

یہ نسخہ ہر لحاظ سے فائدہ مند اور نقصان سے پاک ہے۔ اسے آپ روزانہ مستقل اپنی روٹین کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

🍃 اپنی صحت پر خرچ کریں، فضول اخراجات کم کریں، پیزا، برگر اور کولڈ ڈرنکس چھوڑیں اور زندگی کو گولڈ بنائیں۔

✨ استعمال کریں اور دعائیں دیں۔

21/08/2025

لیمن گراس ایک جڑی بوٹی ہے جسے طبی ماہرین کی جانب سے زیادہ تر دوا کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔ اس جڑی بوٹی میں لیموں کی خوشبو پائی جاتی ہے۔ لیمن گراس بہت سے موسموں میں اگایا جاتا ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں یہ قدرتی طور پر بھی اگتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پائی جاتی ہے، لیکن اس کو زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے صحت پر بہت سے مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ لیمن گراس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں پروٹین، فیٹ، کاربو ہائڈریٹس، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، زنک، کاپر، میگنیز، سیلینیم، اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ لیمن گراس میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، رائبو فلاوین، نیاسین، فولیٹ، اور فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ لیمن گراس میں پائے جانے والے ان غذائی اجزاء کی وجہ سے اس کو روزرمرہ کی غذا میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

لیمن گراس کا عمومی طور پر قہوہ بنایا جاتا ہے، لیکن اسے کشمیری چائے، مرغی، مچھلیوں، اور سبزیوں سے بنے ہوئے سوپ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لیمن گراس کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

موٹاپے سے نجات
لیمن گراس میں دیسی گھی کی طرح وزن کم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے سے سے چھٹکارا پانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ لیمن گراس کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

کچھ لوگ وزن میں کمی لانے کے لیے سافٹ ڈرنکس بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ مؤثر ثابت نہیں ہوتیں۔ اس کے برعکس اگر وزن میں کمی کے لیے لیمن گراس استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں ڈی ٹاکس کا کام کرتا ہے، جب کہ اس کے استعمال سے بے وقت لگنے والی بھوک میں بھی کمی آتی ہے، جس کی وجہ سے آپ دن بھر کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔

کھانسی اور نزلہ و زکام میں مفید
موسم میں تبدیلی یا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کے ساتھ ساتھ کھانسی اور نزلہ و زکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان تمام مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے لیمن گراس مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ
لیمن گراس کا شمار ان جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہماری قوتِ مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ اگر قوتِ مدافعت مضبوط نہ ہو تو بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسمانی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کینسر کے خطرات میں کمی
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق لیمن گراس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیمن گراس میں پائے جانے والے یہ اجزاء کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہوئے کولن کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اس جڑی بوٹی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو کہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اگر جسم کو مطلوبہ مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس حاصل نہ ہوں تو فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو پہنچنے والے نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ فری ریڈیکلز کی وجہ سے شریانوں کے خلیات کو خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیمن گراس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

ذہنی تناؤ میں کمی
لیمن گراس کا قہوہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس قہوے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم اور دماغ کو سکون بخش احساس پہنچتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری
پیٹ کے مختلف مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ لیمن گراس کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ لیمن گراس میں بھی ادرک کی طرح گیس سے چھٹکارا حاصل کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس جڑی بوٹی کے استعمال سے پیٹ کے درد کی شدت بھی کم ہوتی ہے، جب کہ بد ہضمی کا بھی مزید سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

کولیسٹرول کی متوازن مقدار
یہ جڑی بوٹی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار متوازن رکھنے کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس لیے اگر ہم اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تو اس سے ہمارے جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کا حامل
لیمن گراس میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ جراثیموں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خصوصیات کی وجہ سے اسے منہ کے انفیکشن کی علامات میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیمن گراس میں دانتوں کے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ جڑی بوٹی ان بیکٹیریا سے لڑ کر دانتوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے متعدد جان لیوا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ جسم میں خون کی روانی معتدل رہے۔ خون کی روانی کو معتدل رکھنے کے لیے لیمن گراس مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے آپ کو اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے۔

بالوں اور جِلد کے لیے مفید
لیمن گراس میں وٹامن اے اور سی بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو بالوں اور جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ ان وٹامنز کی وجہ سے بالوں اور جِلد کی چمک برقرار رہتی ہے اور چہرے پر چھائیاں نمودار نہیں ہوتیں

12/08/2025

فحاشی مردوں کے خلاف ایک ایسی خاموش جنگ ہے ، جو ان کی روح ، عزتِ نفس اور کردار کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی ہے ... بدقسمتی سے ، ہزاروں مرد یہ جنگ ہار رہے ہیں ... بغیر اس کے کہ انہیں اس ہار کا ادراک ہو ...*
*جب فحاشی غالب آتی ہے ، تو مرد صرف اپنی آنکھوں سے نہیں ہارتا ، بلکہ اپنی اصل شناخت ، عزم ، اور وقار سے بھی محروم ہو جاتا ہے ...

آج فحش مواد ایک عام اور آسانی سے دستیاب لعنت بن چکا ہے ... یہ یوں پیش کیا جاتا ہے گویا یہ کچھ نارمل ، بے ضرر یا حتیٰ کہ صحت بخش ہو ، لیکن درحقیقت یہ ایک غیر فطری ، ذہنی و روحانی زہر ہے ...

فحاشی مرد کو اس کی اصل ذمہ داریوں سے غافل کر دیتی ہے ... یہ صرف عورتوں یا بچوں کے استحصال پر مبنی نہیں ، بلکہ مرد کے شعور پر بھی حملہ کرتی ہے ...

ایسا مرد جو اپنی خواہشات کا غلام ہو ، وہ نہ لیڈر بن سکتا ہے ، نہ شوہر ، نہ باپ ، اور نہ معمارِ قوم ...
اصل مردانگی اپنے نفس پر قابو پانے میں ہے ...

ذہنی غلامی اور خوش فہمی کا جال ...
فحش مواد ایک مصنوعی خوشی اور جھوٹی تسکین دیتا ہے ، جس سے انسان کو لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے ... جبکہ اندر ہی اندر وہ اپنی حرارتِ فکر ، ارادوں کی توانائی اور مقصدیت کھو دیتا ہے ...

ایسا مرد زندگی میں محض ایک تماشائی بن جاتا ہے ...

رشتوں میں زہر گھولنا ...

جو مرد فحاشی کا عادی ہو ، وہ محبت کو صرف جسمانی تعلق تک محدود سمجھتا ہے ...

اس کے دل میں خلوص ، احترام اور وفا کی جگہ ہوس ، خودغرضی اور بے صبری لے لیتی ہے ...

ایسے لوگ سچے رشتے نبھا نہیں سکتے ، گھر بسا نہیں سکتے ، اور محبت کو پا نہیں سکتے ...

دماغی و جذباتی بگاڑ ...

فحاشی دماغ میں ایسے کیمیکل تبدیلیاں پیدا کرتی ہے جو جذبات کو بے قابو ، سوچ کو الجھا اور انسان کو تنہا کر دیتی ہیں ...
پھر وہ بار بار اسی دلدل میں گرتا ہے ، اور یہ سوچ لیتا ہے کہ "میں کبھی نہیں بدل سکتا" ...
یہ ایک خودساختہ قید ہے ، جس کی چابیاں اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہیں ...

تماشائی زندگی ...
فحاشی مرد کو بے عمل اور بیکار بنا دیتی ہے ...
وہ دوسروں کی زندگیوں کو دیکھنے میں لگا رہتا ہے اور اپنی زندگی کا مقصد کھو دیتا ہے ... یونہی وقت گزرتا جاتا ہے ، اور وہ اپنی ہی زندگی کا ایک تماشائی بن کر رہ جاتا ہے ... بےبس ، بیزار ، اور خالی ...
حقیقی شکست وہ ہوتی ہے جب انسان ہار مان لے ...

اور فحاشی وہ لعنت ہے جو انسان کو خود سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیتی ہے ، یہی وہ لمحہ ہے جب انسان اپنی ہار کو قبول کر لیتا ہے ...
کیا آپ واقعی آزاد ہیں ۔۔۔؟

کیا آپ وہ مرد ہیں جو اپنے نفس کے غلام نہیں ۔۔۔؟

اگر آپ اس سوال کا جواب "ہاں" دینا چاہتے ہیں ، تو خود پر قابو پائیے ...
اپنی آنکھوں ، دل ، اور نیت کو پاک رکھئے ...
یہی حقیقی آزادی ، یہی اصل مردانگی ہے ...
نیکی کی دعوت دیجیے ...*
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ پیغام کسی کی زندگی کو بدل سکتا ہے تو اسے آگے پہنچائیے ... کیونکہ جو کسی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے ، اسے وہی اجر ملتا
ہے جو عمل کرنے والے کو ملتا ہے ...

*"جو شخص اپنی نظروں کی حفاظت کر لیتا ہے ، وہ دل کی پاکیزگی پا لیتا ہے" ...*
*(امام ابن القیم)*
*"خواہشات کا غلام ہونا ، سب سے بڑی غلامی ہے" ...*
*(امام غزالی)*
*"اپنے نفس کو قابو میں رکھو ، ورنہ یہ تمہیں قابو کر لے گا" ...*
*(علی ابن ابی طالب)*

09/08/2025

ان علامات کو نظر انداز نہ کریں! 🚨

آپ کا جسم روزانہ آپ سے بات کرتا ہے — کچھ نشانیاں چھوٹی لگ سکتی ہیں، لیکن یہ اندرونی بیماریوں کی شروعات کی وارننگ ہو سکتی ہیں۔ ان پر بروقت توجہ دینا آپ کو بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے۔

1️⃣ بار بار سر درد 🤕 – یہ ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتا ہے۔ اگر مستقل ہو تو بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں۔

2️⃣ مسلسل سینے میں جلن 🔥 – صرف خوراک کا مسئلہ نہیں ہو سکتا! اگر جلن کم نہ ہو تو دل کی بیماری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

3️⃣ بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی ⚖️ – ذیابیطس، تھائیرائیڈ یا نظامِ ہاضمہ کی خرابی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

4️⃣ ہمیشہ تھکاوٹ محسوس ہونا 😴 – یہ صرف نیند کی کمی نہیں، بلکہ غذائی کمی، ہارمونی خرابی یا ذہنی دباؤ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

5️⃣ اچانک پیٹ کا شدید درد 🤢 – یہ اپینڈکس ہو سکتا ہے، فوراً چیک کروائیں۔

6️⃣ چکر آنا 🌀 – یہ بلڈ شوگر کی کمی، پانی کی کمی یا بلڈ پریشر کے مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔

7️⃣ مسلسل کھانسی 🤧 – الرجی، دمہ یا معدے کی تیزابیت کی وجہ ہو سکتی ہے۔

8️⃣ جھنجھناہٹ یا بے حسی 🦵 – اعصابی نظام کی خرابی، وٹامن B12 کی کمی یا خون کی گردش میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔

9️⃣ سانس پھولنا 🫁 – یہ دمہ، پھیپھڑوں کی بیماری یا ذہنی دباؤ کی علامت ہو سکتی ہے۔

🔟 بار بار پیشاب آنا 🚽 – ذیابیطس یا گردے کے مسائل کی ابتدائی نشانیوں میں سے ایک۔

1️⃣1️⃣ اچانک سینے میں درد ❤️‍🔥 – ہارٹ اٹیک کی وارننگ ہو سکتی ہے۔ شدید ہو تو فوری طبی امداد لیں۔

1️⃣2️⃣ دھندلا نظر آنا 👁️ – یہ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں پر اثر ہو سکتا ہے۔

1️⃣3️⃣ بغیر کسی وجہ کے زخم یا نیل پڑنا 🟣 – وٹامن کی کمی، خون کی خرابی یا کمزور دوران خون کی علامت ہو سکتی ہے۔

1️⃣4️⃣ ہمیشہ سردی محسوس کرنا ❄️ – خون کی کمی، تھائیرائیڈ کے مسائل یا گردش کے نظام کی خرابی سے ہو سکتا ہے۔

⚠️ یہ علامات اتفاقیہ نہیں ہیں بلکہ آپ کے جسم کا پیغام ہیں!
اپنے جسم کی سنیں، وقت پر چیک اپ کروائیں، اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جلدی کارروائی آپ کی جان بچا سکتی ہے۔

*••┈┈•••○○❁⭕❁○○•••┈┈••*

❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
*ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*••┈┈•••○○❁⭕❁○○•••┈┈••*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Rawalpindi
46000