Voice Of 113

Voice Of 113

Share

I LoVE 113 SB

28/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون.
اللہ پاک بھائی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

27/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون🥹

27/06/2026

, اسلام علیکم
نہائت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم بزرگ خورشید ہیراان کا چھوٹا بیٹا عاطف ہیرا بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں

27/06/2026

سرگودھا منتہا قتل کیس کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
چند ملزمان گرفتار
باقی شرپسند بھی جلد گرفتار ہونگے
کڈھو گال تے لو مزہ 🤫

27/06/2026

استغفر اللہ زلزلے کے شدید جھٹکے

26/06/2026

#سرگودیا #کریشنگ #سٹون #مارکیٹ
ایس ڈی او فیسکو نشتر آباد کی طرف سے قریشی سٹون کریشنگ پلانٹ 116 مارکیٹ کے ٹھیکیدار عمران ولد جمیل کے خلاف ۔ دھمکیوں، اور کار سرکار میں مداخلت پر تھانہ عطاء شہید میں ایف آئی آر درج کروا دی ۔ ذرائع

26/06/2026

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں 14 سالہ بچے کوگڑھے میں پھینکنے کا وقوعہ، ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودہا۔ جھال چکیاں پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

سرگودہا ۔ پولیس نے دو نامزد کو گرفتار کر لیا۔

سرگودہا۔ تیسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

سرگودہا۔ ملزم قمر نےمبینہ طور پر 20 روز قبل 14 سالہ غلام رسول سے بدفعلی کی

شکایت کرنے پر ملزمان نے بچے کو گڑھے میں پھینک کر جسم پر مٹی ڈال دی جبکہ چہرہ اور ٹانگیں مٹی سے باہر تھیں۔

سرگودہا۔ بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ھے۔

ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ترجمان سرگودہا پولیس۔

26/06/2026

سرگودھا میں ظلم کی انتہا ۔۔۔ ایک نوجوان لڑکے کو زندہ دفن کر دیا گیا۔۔۔!

سرگودھا میں تھانہ جھال چکیاں کی حدود ماڑی لک کے قریب نوجوان لڑکا گڑھے سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد۔

متاثرہ لڑکا غلام رسول گزشتہ روز سے لاپتہ بتایا جا رہا تھا جس کی اہل علاقہ تلاش کر رہے تھے۔

کھیتوں میں موجود افراد نے لڑکے کی آوازیں سنیں تو موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ لڑکے زمین میں دفن کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق لڑکے کے صرف پاؤں نظر آرہے تھے باقی سارا جسم زمین میں دفن تھا جسے فوری طور پر باہر نکالا گیا۔

لڑکے نے ہوش میں آنے کے بعد ایک مقامی شخص پر بے ہوش کر کے گڑھے میں پھینکنے کا الزام عائد کیا۔

جھال چکیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے لڑکے فوری طور پر ڈی ایچ کیو سرگودہا منتقل کر دیا۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ اور ڈی پی او سرگودھا سے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

25/06/2026

ہاں جی السلام علیکم سارے بھائیوں کو یہ جو اج وکوہ ہوا ہے آصف پیر والا ہے دو بندے صبح پانچ سے ساڈے پانچ کے قریب آصف بھائی کو اٹھا کر پاس جو جنگلات تھے اس میں لے گئے اور وہاں پر تشدد بھی کیا اور یہ آپ انکھوں سے دیکھ سکتے ہیں جس کو باندھ کر دو گھنٹے باندھے رکھا اور چک والوں کی بڑی کوشش کے بعد بندے کو ڈھونڈنے میں چیک والے کامیاب ہوئے اللہ پاک رحم فرمائے یہ وقوعہ 113 چک کے لیے افسوس ناک ہے اگر کسی بھی بندے نے دو نقاب پوش بندے تھے جو اس کو اٹھا کر جنگلات میں لے کر گئے تھے ون ٹو فائو موٹر سائیکل تھا اگر کسی بندے کو کسی پہ شک ہو تو ہم سے رابطہ کریں شکریہ

23/06/2026

اہم عوامی اپیل
116 سے کوائری پہاڑی کے ساتھ 113 جنوبی جانے والے راستے پر رات کے وقت خاکہ سے بھری ٹرالیاں خالی کی جا رہی ہیں، جس کے باعث یہ راستہ بند ہو رہا ہے۔ یہ مقامی لوگوں کے لیے واحد متبادل راستہ ہے، جسے وہ ڈمپرز کے رش اور خطرناک ٹریفک سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ سٹون کریشنگ پلانٹس اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ خدارا اس راستے کو بند نہ کریں۔ یہ عوام کی آمدورفت کا واحد سہارا ہے، اسے کھلا رکھا جائے تاکہ شہری بلا رکاوٹ اور محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sargodha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sargodha
4100