Ajwa goat farming

Ajwa goat farming

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ajwa goat farming, Health/Beauty, Shikarpur.

27/03/2024

ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیوں
کے انسان پہاڑوں سے نہیں ، پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے

27/03/2024

زندگی مسلسل امتحان ہے یہاں دس بار کرنے کا بعد
گیارھویں بار اٹھ جانے کا نام کا میابی ہے

27/03/2024

زندگی میں جب کبھی ہمارا خود سے سامنا ہوتا ہے تو سمجھ آتا ہے
کہ ہم نے دوسروں کی خاطر اپنا کتنا دل دکھایا ہے

27/03/2024

تمھارے نفس کی بہتری کے لیے اتنا کافی ہے کہ تم
ان چیزوں سے دور ہوجاؤ جو تمہیں دوسروں

27/03/2024

Asalam alikum

05/09/2023
07/08/2023

یہ شخص جو
اس وقتPost پڑھ رہا ہے
خدا کرے اس کی ساری جائز دعائیں قبول ہوں
آمین🤲

Photos from Ajwa goat farming's post 25/07/2023

سوا ارب روپے مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین گائے!

اس میں خاص بات کیا ہے؟

دنیا کی سب سے مہنگی ترین نیلوری گائے برازیل میں پائی جاتی ہے۔ نیوز ویک کے مطابق حال ہی میں ساڑھے چار سال کی عمر کی اس گائے کی ملکیت کا ایک تہائی حصہ نیلامی میں 6.99 ملین برازیلی ریال یعنی 1.44 ملین امریکی ڈالر (41 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا۔ اسی حساب سے پوری گائے کی قیمت 4 ملین امریکی ڈالر سے زائد اور (پاکستانی لگ بھگ ایک ارب 24 کروڑ سے زائد) ہے۔

یہ اتنی مہنگی گائے ہے کہ برازیل میں بہت ہی کم لوگ مکمل گائے خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور اسے زندہ حالت میں مختلف حصوں کی ملکیت فروخت کی جاتی ہے۔

نیلوری گائے کی ابتدا بھارت سے ہوئی اور اس کا نام نیلوری ریاست آندھرا پردیش کے اس کے پیدائشی علاقے نیلور کے نام پر رکھا گیا لیکن اب یہ برازیل میں سب سے اہم گائے کی نسلوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ برازیل میں تقریباً 167 ملین نیلوری گائے ہیں جو ملک بھر میں گائیوں کی کل تعداد کا 80 فیصد ہے۔

اوکلا ہوما اسٹیٹ یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ نیلوری گائے کا رنگ چمکدار سفید اور کاندھوں کے اوپر ایک ابلا ہوا کوہان ہوتا ہے۔ یہ زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے اور اس کے پسینے کے غدود دیگر یورپی نسلوں کی گائیوں سے 30 فیصد بڑے ہوتے ہیں۔

یہ سخت ماحول اور خراب معیار کے چارے پر پلنے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آسانی سے دوبارہ پیدا ہوجاتی ہیں۔ اپنی موٹی جلد کی وجہ سے متعدد انفیکشنز کے خلاف موثر مزاحمت رکھتی ہے اور خون چوسنے والے کیڑوں کا اس کے اندر گھسنا مشکل ہوجاتا ہے۔

25/07/2023

Goat care in rainy season
بارش کے موسم میں بکریوں کی دیکھ بھال

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں بکری ایک نازک جانور ہے اور موسم کی تبدیلی کا اثر بہت جلدی قبول کرتی ہے اور اگر سخت موسم میں احتیاط نہ کی جائے تو نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بارش کے موسم میں خاص طور پر کافی احتیاط کی ضرورت ہے
آئیں دیکھتے ہیں ہم بارش کے موسم میں کس طرح بکریوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

باڑے کی مرمت :
بارش کے موسم سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بکریوں کے رہنے کی جگہ ایسی ہو جہاں بارش میں بکریاں پانی سے محفوظ رہ سکیں۔ باڑے کی چھت سے اگر پانی زمین پر گرے گا تو بکریاں تنگ ہوں گی کیوں کہ بکری گیلی جگہ کو پسند نہیں کرتی اس لئے فرش ہمیشہ خشک ہونا چاہیے۔ گیلی جگہ پر کھڑے رہنے سے بکری کے کھر خراب ہو جائے ہیں۔

خوراک :
بارش کے موسم میں پیدہ ہونے والی گھاس میں پانی کی مقدار تقریبن 85 % ہوتی ہے اس لئے اس سے جانور کا پیٹ وقتی طور پر تو بھر جاتا ہے لیکن پانی نکلنے کے بعد جانور کمزور رہ جاتا ہے اس لئے ساتھ میں دانہ ونڈا وغیرہ کھلانا ضروری ہے۔

چچڑوں Ticks کا مسلہ ؛
بارش کے موسم میں چچڑ تیزی سے پھیلتے ہیں اور جانوروں کا خون چوس کر ان کو خطرناک جانلیوا بیماریوں جیسے Blood parasite کا شکار بناتے ہیں اس لئے بارش کے موسم میں باڑے کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے اس مقصد کے لئے:
* فرش کو خشک رکھیں
* فرش پر چونے کا پوڈر ڈالیں
* جانوروں کو کھال والا ٹیکہ Ivermectin وزن کے حساب سے لگائیں

مکھیوں اور مچھروں کا مسلہ :
مکھیوں سے بچاؤ کے لئے
* جانوروں پر اور باڑے میں Trichlorfon دوا کا سپرے کریں۔
* مچھروں سے بچاؤ کے لئے باڑے میں شام کو دھواں دینے کا بندوبست کریں۔

بارش کے دوران عام بیماریوں سے بچاؤ :
بارش میں بھیگنے سے یا ہوا لگنے سے بکریاں اور بچے بیمار ہو جائے ہیں اس لئے ان کی حفاظت کے لئے درج زیل نسخہ استعمال کرنے سے کافی فائدہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نسخہ :
* اجوائن 5 گرام
* لونگ 3 عدد پسی ہوئی
* گڑھ 10 گرام
تمام اجزا کو اچھی طرح ملا کر لڈو بنا کر ہفتے میں دو دفع کھلا دیں ان شاء اللّه موسمی بیماریوں سے حفاظت رہے گی ۔

اگر آپ کو ہماری تحریر پسند ای ہو تو دوسروں تک بھی پو نچائیں اور مزید معلومات کے لئے ہمراہ پیج فولو کریں جزاک اللّه
اپکی دعاؤں کا طلبگار

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Shikarpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Shikarpur