History of world

History of world

Share

uploading the Old history vedios and pictures

31/07/2021

She doesn't know how to apply makeup,
But she does know how to wear dupatta 🌻♥️.

31/07/2021

Beauty kpk

31/07/2021

دنیا کی حقیقت اور موت 💔
اللہ تعالی ہم سب کو موت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

30/07/2021

کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا
ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا
اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔
اس شخص نے حکیم سے وہ ڈبیا پکڑی اور لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی
جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا
کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبیا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں
ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے
بادشاہ نے وہ ڈبیا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین کین شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں
ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے
آپ تین کین کیوں دے رہے ہیں
بادشاھ نے ایاز سے کہا ایاز
وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے
ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔
مولانا رومی فرماتے ہیں
آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ
مانگیں تو صحیح ۔ بے شکّ 💯

30/07/2021

🇵🇰 پاکستان کے میزائل اور جنگی آلات کے ناموں کا کیا مطلب ہے ؟

10/07/2021

حضرت نوح علیسلام آور ایک بوڑھی عورت کا واقعہ

09/07/2021

نوابِ دیر شاہ جہان (1960-1924) کے ریاستِ دیر کے عوام کے لئے بنائے گئے عجیب قوانین.

نواب ِ دیر شاہ جہان ,جس نے ریاست دیر پر 36 سالہ حکومت کی..اپنی دور حکومت کے دوران آپ نے اپنی ریاست دیر کی رعایا کو بُہت دبا کر رکھا..آپکی طرز حکومت میں کُچھ اسطرح کے قوانین تھے.....1....علمی پابندیاں...نواب شاہ جہان نے جدید تعلیم پر مکمل پابندی عائد کی.,جو لوگ اپنے بچوں کو ریاست سے باہر تعلیم حاصل کرنے کے لئے بجھواتے.اُنکوں ہمیشہ کے لئے ریاست سے نکالا جاتا.....2. اُردو اور انگلش الفاظ بولنے پر سخت پابندی تھی.جو لوگ ( کنڑکو ڈبے ) کو ماچس کی ڈبی یا ٹوکے کو ( کپڑا) کے نام سے پُکارتا .تو اُن لوگوں کو بُہت بےعزت کیا جاتا..3.ریاست دیر کے عوام کو بیرونی دنیا سے بےخبر رکھنے کے لئے نواب شاہ جہان نے ریڈیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی تھی.پوری ریاست دیر میں صرف نواب شاہ جہان کے پاس ریڈیوں تھا..نواب شاہ جہان کو جب 1960 میں حکومت پاکستان نے گرفتار کرکے لاہور کے گلبرگ ٹاؤن میں پُہنچا کر نظر بند کردیا.تو اُس کے بعد ,ریاست دیر میں پہلا ریڈیوں نواب شاہ جہان کے ایک سابق تحصیلدار فضل غفور نے خریدا.ایک دن وہ یہ ریڈیوں اپنے گھر سے باہر کُھلی میدان میں لے آئے.تو دور دراز سے لوگ اس انوکھی چیز کو دیکھنے کے لئے آنے لگے.کیونکہ پہلے اُن لوگوں نے ریڈیوں کا استعمال نہیں کیا تھا.اور نہ خاص دیکھا تھا....4.نواب شاہ جہان کے 36 سالہ دور اقتدار میں ریاست دیر میں شعر و شاعری پر مکمل پابندی تھی..اُس زمانے میں دیر کے ایک مشہور شاعر بھٹئ جان کو شاعری کی وجہ سے نواب شاہ جہان نے ریاست سے نکالا تھا...5.ریاستی دور میں ایسے ڈاکٹر پر جنکا تعلق دیر سے تھا,اُن پر بھی پابندی تھی ریاست میں ہسپتال بنانے پر مکمل پابندی تھی .6.ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ نہ دینے کے علاوہ,دیر حکومت اپنے باشندوں کو اخلاقی سند بھی نہیں دیتی تھی.جسکی وجہ سے ریاست سے باہر پڑھنے والوں کو بغیر اس سند کے حکومت پاکستان کی طرف سے نوکری نہیں مل سکتی تھی...7. نواب شاہ جہان کے ڈر سے جو طلباء ملاکنڈ ایجنسی کے علاقے درگئی جاتے.تو اُنکے والدین جن کو نواب شاہ جہان کی طرف سے چھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی.اُس میں سے یہ والدین اپنے بچوں کو کُچھ نہیں بیجھ سکتے تھے اگر کبھی یہ والدین اپنے بچوں کو اناج وغیرہ بیھجنے کی کوشش کرتے,تو چکدرہ کے مقام پر نواب کے سپاہی یہ اناج اُن سے چھین لیتے ..8.نواب شاہ جہان کے اکثر تحصلیدار ان پڑھ تھے,ریاست دیر کے نو تحصیلوں کا تحصیلدار علی گل زرین تحصیلدار بھی ان پڑھ ہونے کی وجہ سے سرکاری کاعذات پر دستخط کے بجائے انگوٹھا لگاتا..لیکن ان سب تحصیلداروں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ فضل غفور تحصیلدار تھے.جو چھٹی جماعت پاس تھے......معاشی پابندیاں.....1...نواب دیر شاہ جہان نے جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی اور ریاست کے بیشتر جنگلات کو اپنی تحویل میں لے لیا...2. نواب شاہ جہان نے ریاست کے ہر علاقے کے بازار کی جائداد خرید کر اپنی ذاتی جائداد بنائی.اور ہر دوکاندار سے ماہانہ چھ روپیہ کرایہ وصول کرنے لگا...3.ریاست میں نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے نواب شاہ جہان سے اجازت لینا ضروری تھا..4.دوکاندار اپنی دوکانوں میں مصنوعات نواب شاہ جہان کی مرضی سے لانے کے پابند تھے..5.نواب نے آزادانہ تجارت ختم کرکے ٹھکیدارانہ نظام قائم کیا.جسکے مطابق مختلف مصنوعات کے ٹھیکے دو درجن سے زیادہ ٹھکیداروں کو ملتے...6..چکدرہ کے مقام پر محصول چونگی قائم کی گئی.یہاں ریاست کو باہر سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس وصول کیا جاتا تھا...7 ,کوئی بھی کسان اپنی گندم کی فصل ریاست سے باہر فروخت نہیں کرسکتا تھا .8 نواب شاہ جہان نے ٹرانسپورٹ کا نظام قبضے میں لیکر اپنی بسیں خرید کر ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال کرنا شروع کی .نواب نے ذاتی پٹرول پمپ تعمیر کئے........تعمیراتی پابندیاں....1.نواب شاہ جہان نے دارالحکومت دیر خاص کے چاروں اطراف میں 5 کلومیٹر تک ایسے مقامات پر تعمیرات پر پابندی لگائی,جس سے نواب کے محل کا اندرنی حصہ نظر آتا تھا...2.ریاست میں ٹین کے چادر اور سیمنٹ والی آبادی پر پابندی لگا دی گئی..3نواب نے عمدہ مکان بنانے,کندہ کاری کرنے,دو منزلہ عمارت بنانے.شیشہ لگانے,مکان پر بُرج تعمیر کرنے پر سخت پابندیاں عائد کی..ریاست دیر کی حکومت کی طرف سے یہ حُکم بھی جاری ہوا.کہ کوئی شخص بھی اپنے گھر کی بیرونی دیواروں کو سُفید چُونا نہیں دے گا........رہن سہن کی پابندیاں..1...نواب نے ریاست سوات کی مصنوعات پر بھی پابندی لگائی.یہاں تک کہ کوئی بھی شخص نواب شاہ جہان کے خوف سے سوات کا بنا ہوا جوتا یا کمبل نہیں استعمال کرسکتا تھا....2..فیشن اور بناؤ سنگار پر مکمل پابندی تھی...3. سُفید کپڑوں کے پہننے پر مکمل پابندی تھی....4,..ریاست میں سر پر ٹوپی پہننا لازمی تھا..5...نوجوانوں کے لئے بڑے بال رکھنے ,فیشن کرنے ٹوپی ترچھی رکھنے,یا بالوں کو تیل دیکر ننگے سر گُھومنے پر مکمل پابندی تھی...

09/07/2021

سلام ہے عثمان بی ہمت و حوصلہ

09/07/2021

History of pashtoon

09/07/2021

The history of pashtoon

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Sialkot