Sehat Ke Dunia

Sehat Ke Dunia

Share

All Medicine available.Specificaly sexual disfuntion products.Both for male and female

15/01/2023

ایک صحت مند مرد کے عورت سے ج**ع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہے،اس میں400 ملین اسپرمز موجود ہوتے ہیں۔
لہذامنطق کے مطابق،اگر اس مقدار میں نطفہ کو رحم میں جگہ مل جاتی ہے تو 400 ملین بچے پیدا ہوجاتے!
جبکہ یہ 400 ملین اسپرمز، ماں کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح بھاگتے ہیں اور اس دوڑ میں صرف 300 سے 500 سپرم ہی بچ پاتے ہیں۔
اور باقی؟
وہ راستے میں ہی تھکن یا شکست سے مر جاتے ہیں۔
یہ 300 سے 500 سپرم ہیں جو بیضہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
ان میں سے صرف ایک، جی ہاں صرف ایک بہت ہی مضبوط سپرم ہوتا ہے، جو بیضہ میں داخل ہوکر فرٹیلائز ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ خوش نصیب فاتح اور مضبوط ترین سپرم کون ہے؟
وہ خوش نصیب سپرم آپ، میں، یا ہم سب ہیں۔

کیا آپ نے کبھی اس عظیم جنگ کے بارے میں سوچا ہے؟

جب آپ بھاگےتو آنکھیں،ہاتھ، پاؤں،سر نہیں تھے،پھر بھی آپ جیت گئے!

جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹس نہیں تھے۔
آپ کے پاس دماغ نہیں تھا،لیکن آپ پھر بھی جیت گئے۔
بہت سے بچے ماں کے پیٹ میں کھو گئے۔ لیکن آپ موجود رہے،آپ نے اپنے 9 مہینے پورے کئے۔
اور آج ......
آپ گھبراتے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تو آپ مایوس ہوجاتے ہیں لیکن کیوں؟
آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے؟
آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟
اب آپ کے پاس دوست، بہن بھائی، سرٹیفکیٹس،سب کچھ ہے، پھر آپ مایوس کیوں ہوگئے؟

آپ شروع میں جیتے،آپ آخر میں جیتے،آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔
اللہ تبارک وتعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور سچی لگن سے مقصد کےحصول کیلئےجدوجہد کریں وہ آپ کو ہارنے نہیں دے گا۔
جیسے ملینز سپرمز میں سے آپکو فاتح بنایا تھا بالکل ویسے ہی وہ اب بھی آپ کو فاتح بنائے گا۔
ان شاء اللہ

06/12/2022

سونے سے پہلے دودھ آپ کو کونسے 8 اہم فائدے فراہم کرسکتا ہے؟

سونے سے پہلے دودھ آپ کو کونسے 8 اہم فائدے فراہم کرسکتا ہے؟
بادام

دودھ قدرت کا نور ہے۔ بہت سے لوگ رات کو سونے سے پہلے دودھ کا استعمال کرتے ہیں جو ان کی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔یہ ایک ایسا مشروب ہے جو آپ کی صحت کے لئے مثبت اثرات رکھتا ہے۔ ہم سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سونے سے قبل اس کا استعمال نہ صرف جلد کی اچھی نشونما کرتا ہے بلکہ آپ کے جسم میں انرجی بھی پیدا کرتا ہے۔ وہ مشروبات جو آپ کی صحت کے لئے اچھے ثابت ہوتے ہیں ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ آپ اپنا قوت مدافعت مضبوط بناکر بیماریوں سے مقابلہ کر سکیں۔

دودھ پینے کے صحت پر اثرات۔
سب سے پہلے ہم اس بات پر متفق ہوتے ہیں کہ دودھ پینا کون پسند کرتا ہے؟ جس کو اس کے فوائد معلوم ہوتے ہیں صرف وہ ہی اسے پینا پسند کرتے ہیں۔ دودھ پینے والا شخص دودھ نہ پینے والے سے زیادہ صحت مند ہوتا ہے۔ ہم اس کے فوائد جانتے ہیں کہ اس کے ہماری صحت پر کونسے اثرات ہوتے ہیں؛

اچھی نیند۔
رات کو دودھ پینے سے انسان کی نیند خوشگوار ہوتی ہے اگر سردیاں ہو تو اسے پینے سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔پہلے وقتوں میں لوگ چائے کا استعمال کرتے تھے جیسے جیسے ترقی ہوتی گئی لوگ کیفین کا استعمال کرنے لگے۔ اگر ہم چائے کے برعکس دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہماری نیند بہتر ہوتی ہے۔اس کے استعمال کی وجہ سے صحت بھی اچھی رہتی ہے اور ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔ اس لئے رات کو سکون کی نیند حاصل کرنے کے لئے رات کو دودھ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

وزن میں کمی۔
بہت سے افراد وزن میں کمی لانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ وہ افراد جو اضافی وزن رکھتے ہیں ان کے لئے دودھ ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے اس لئے آپ بھی رات کو سونے سے قبل اس کا استعمال لازمی کریں۔یہ پروٹین اور فائبر سے لبزیر ہوتا ہے۔جو ہمارے جسم کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شوگر لیول کو مناسب رکھا جائے اس لئے دودھ میں موجود پروٹین شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔اور وزن میں کمی لاتی ہے۔

نوعمر بچوں میں بہترین غذا۔
نوعمر بچوں اور لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دودھ کا استعمال لازمی کریں۔چھوٹی عمر کے بچوں کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہ عمر کھیلنے کودنے اور پڑھائی کی ہوتی ہے۔کھیلنے اور پڑھائی کرنے کے لئے بہترین غذا لینا بہت ضروری ہے۔ دودھ بھی بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔اگر آپ کے بچے چھوٹی عمر میں اس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بڑھاپے میں بھی ہمارا ساتھ دیتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ سونے سے قبل اس کا استعمال لازمی کریں۔دودھ

دلکش جلد۔
بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو دلکش جلد حاصل کرنے کے لئے بہت جتن کرتی ہیں اگر آپ بھی دلکش جلد کی خواہش مند ہیں تو دودھ کا استعمال لازمی کریں۔ اس میں آئرن موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں کیلشیم بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہمارے جلد کی رنگت کو نکھارنے کے لئے مفید ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی۔
اس میں اچھی مقدار میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت کے لئے بہت ضروری ہے۔ مزید یہ کہ یہ آسٹیو پروسس کی بیماری میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ ہم اس کے استعمال کی وجہ سے کئی بیماریوں کے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو جلد از جلد آپ کو ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔

توانائی کا حصول۔
رات کو سونے سے قبل دودھ کا استعمال آپ کے اگلے دن کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ آپ اگر رات کو اس کا استعمال کرتے ہیں تو اگلے دن آپ بھرپور انرجی کے ساتھ اٹھتے ہیں اس لئے آپ کو لازمی پینا چاہیے۔ یہ ہمیں پورے دن میں ایکٹو رہنے کے قابل بناتا ہے۔سردیوں کے موسم میں ایکٹیو رہنے کے لئے رات کے وقت نیم گرم دودھ کا استعمال لازمی کریں۔

تناؤ کو کم کرنے میں مدد۔
بہت سے افراد تناؤ اور ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں اگر آپ اپنی تناؤ کی سطح کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ملک کا استعمال کرنا چاہیئے۔ اس میں پایا جانے والا لیکٹم بلڈ پریشر کو کم کرنے اور مسلز کو آرام پہچانے اور کورٹیسول کو کم کرنے جسم کو آرام پہچانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اس کی مدد سے ہمارے اضطراب اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ اداس رہتے ہیں یا زیادہ خوش نہیں ہوتے تو آپ کو طبی ماہرین سے لازمی ملنا چاہیے۔

کولیسٹرول کی سطح۔
اگر آپ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا چاہتے ہیں تو دودھ کا استعمال لازمی کریں کیونکہ کولیسٹرول کی وجہ سے ہمیں بہت سی بیماریاں مبتلا ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں۔

یہ ایک غذائیت سے بھرپور مشروب ہے جو آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ یہ کیلشیم، فاسفورس، بی وٹامنز، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی پلس جیسے اہم غذائی اجزاء سے بھرا ہوا ہوتا ہے، یہ پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

دودھ اور دودھ کی مصنوعات پینے سے آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کے ٹوٹنے سے بچا جا سکتا ہے اور یہاں تک کہ آپ کو صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بہت سے لوگ دودھ کو ہضم نہیں کر پاتے یا ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سے بچتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اسے برداشت کر سکتے ہیں، اعلیٰ معیار کا دودھ اور دودھ کی مصنوعات کا

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Bajwath
Sialkot
51310