NAYA DAWA KHANA
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NAYA DAWA KHANA, Health/Beauty, Dhak Road Sukkur, Sukkur.
01/02/2023
A Guarantor of a Healthy Life ...
Every Home Needs
💯 Herbal Product
For Other City Home Delivery Plz 📞 03453879460
19/01/2023
قدرتی اجزاء سے تیار کردہ روغن مقوی دماغ خشکی اور گرتے بالوں کے لئے لاجواب تحفہ
12/01/2021
For Order Just Whatsapp
📞 +92 345 3879460
05/01/2020
الحمدللہ۔۔۔ حکیم ریاض علی خان صاحب کو عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر پیارے دوست اور محسن (ریٹائرڈ سینیئر اکائونٹ آفیسر ٹیلی کمیونیکیشن) سرور بھٹی صاحب مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔۔۔
08/02/2019
حکیم ریاض علی خان اپنے والد محترم قبلہ حکیم فیاض علی خان صاحب رحمت اللہ علیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ۔۔۔۔
1998
06/02/2019
03/02/2019
ادرک کا قہوہ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں
موسم سرمامیں ادرک کا قہوہ صحت کے لیے مفید ہے جو نزلہ زکام میں مبتلا لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
موسم سرما میں بہت سے لوگ نزلہ ،زکام میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس بارے میں بہت سے تھیوریاں پیش کی جا چکی ہیں کہ ایسا کیونکہ کر ہوتا ہے جب ہم لوگ اپنا زیادہ وقت گھر اور پر ہجوم جگہوں پر گزارتے ہیں تو وائرس حملہ آور ہو کر ہمیں بیمار کر دیتے ہیں اگر آپ نزلہ زکام میں مبتلا ہیں تو ادراک کا قہوہ آپ کو وائرل انفیکشن سے موثر انداز میں لڑنے مدد دے سکتا ہے۔
ادرک ایک ہمہ گیر سُپر فوڈ ہے جو صحت کے فوائد سے مالا مال ہے لیکن یہ ہمہ گیر سوپر فوڈ اس وقت زیادہ اہم ہو جاتا ہے جب آپ بخار میں مبتلا ہوں ، یہ کسی بھی سوپر فوڈ سے زیادہ آسانی سے آپ کی روزانہ خوراک کا حصہ بن سکتا ہے، ادارک میں قوت مدافعت کو بڑھانے اور اینٹی مائکرو بائل خصوصیات پائی جاتی ہے جو درد سے آرام میں مدد دیتی ہیں ، ادارک کا قہوہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔
ادرک کا قہوہ بنانے کے لیے ضروری اجزاء:
1 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا
1 چائے کا چمچہ لیموں کا تازہ جوس
1 چائے کا چمچہ شہد
1 کپ گرم پانی
سردی میں جب آپ اپنے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط، وٹامنز کی مقدار کو بڑھانے یا سردی کو کم کرنا چاہتے ہوں تو ادرک کا لذید قہوہ پی لیا کریں ۔
03/02/2019
لیکوریا کی علامات،وجوہات اور گھریلو علاج
سیلان رحم یالیکوریا کوئی بیماری نہیں بلکہ کئی بیماریوں کابطور نتیجہ اور ساتھ ساتھ یہ کئی نئے ہونے والے انفیکشن اور بیماریوں کی وجوہات ہوسکتی ہے۔یہ خواتین کے پوشیدہ عضو سے بہنے والاسفید یاپیلے رنگ کا مادہ ہوتاہے۔اگر چہ یہ ڈسچارج جینیٹل صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے لیکن خارج ہونے والے مادہ میں تبدیلیوں کو روکنے کے لئے طبی توجہ کی ضرورت بہرحال ہوتی ہے۔تاکہ انفیکشن سے بچاجاسکے۔اس ڈسچارج کااصل مقصد جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا اوردیگر حیاتیات کاجسم سے نکلنا ہے۔
اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل سی بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھااور بدبو دار ہو تو لیکوریاہے۔لیکوریا کی عام طور پر دواقسام ہوتی ہیں۔پہلی فزیولوجیکل اور دوسری پیتھولوجیکل ۔
۱۔فزیولوجیکل لیکوریاسے مراد جسمانی عوامل جیسے جوش و خروش یاگھبراہٹ ہیں۔مثال کے طور پر لڑکیوں میں بلوغت کے دوران ہارمونل تبدیلیاں، اوویولیشن سائیکل اورکم عمری میں حمل اور سیکسشوئل ایکسائٹمنٹ وغیرہ
۲۔پیتھولوجیکل لیکوریا نامناسب غذا اور صحت کی خرابی کے باعث ہوتاہے۔ جینیٹل ٹریک انفیکشن بھی اسکی بڑی وجہ ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ نفسیاتی عوامل کا بھی نتیجہ ہوسکتاہے۔
لیکوریا کی علامات
اسکی علامات ہر خاتون میں مختلف ہوسکتی ہیں لیکن بعض میں ایک ساتھ کئی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔جو مندرجہ ذیل ہیں۔
اندام نہانی سے سفید یاپیلا اوربدبودارمادہ کااخراج،پنڈلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد،پیٹ کے حصے میں بھاری پن،سستی اور کاہلی،اندام نہانی میں خارش،قبض،بار بار سردرد، عمل انہضام کے مسائل،چڑچڑاپن،آنکھوں کے نیچے جلد پر کالے پیچزعام علامات ہیں۔
وجوہات
نامناسب طرز زندگی (Vitality) اور غیر متوازن کھانے کی عادات،رحم کے نچلے گردن نما حصے کاورم، ہارمونل عدم توازن،جینیٹل زخم جو اضافی کھجلی کاسبب بنتے ہیں۔نامناسب جینیٹل ہائیجین،بیکٹیریل اورفنگل انفیکشن،بدہضمی،قبض ،خون کی کمی،ذیابیطس ،کثرت حیض،کشیدگی اور تشویش ،نوجوان لڑکیوں میں یہ حیض شروع ہونے کے ایک سال پہلے یاایک سال بعد ہوسکتا ہے۔
بہت سی خواتین ڈلیوری کے بعد اس مرض کاشکار ہوجاتی ہیں۔اسطرح کے معاملات یوٹرائن انفیکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اندام نہانی میں سوزش بھی اسکاسبب بنتی ہے۔اسکے لئے فوری طور پر طبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دیگر بیماریوں اور انفیکشن سے بچاجاسکے۔
یہ مرض اچانک شدت اختیار نہیں کرتا۔لیکوریاخواتین کے تولیدی نظام میں ایک یاایک سے زائد اعضاء کو متاثر کرسکتاہے۔ جسم میں ٹاکسن کاجمع ہوناغیر معمولی نہیں ہے یہ خواتین میں جینیٹل نظام میں ٹاکسک حالت کی وجہ سے ہوتا ہے۔جو ناقص اور غیر متوازن غذا کے سبب ہوتاہے۔جب باڈی آرگن جیسے گردے،آنتیں اور جلد جسم سے ان ٹاکسن کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اندام نہانی سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتاہے۔دائمی لیکوریاکی صورت میں سفید،پیلا یہاں تک کہ پیپ کے ہمراہ بھی ڈسچارج جاسکتاہے۔
گھریلوعلاج
اس مرض کی علامات کی نشاندہی ہی اس کے علاج میں پہلاقدم ہے۔ڈاکٹر اس مرض کی وجہ کے مطابق ادویات تجویز کرتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ اس مرض کاگھریلوعلاج بھی محفوظ طریقے سے کیاجاسکتاہے۔ان میں سے کوئی بھی ایک طریقہ علاج جو آپ آسانی سے کرسکیں اپنائیں ۔
۱۔کیلااس مرض میں مفید ہے کیلاکھاکر دودھ میں شہد ملاکرپیئیں۔یا ایک کیلاپر چند قطرے اصلی گھی یاصندل کی لکڑی کاتیل لگاکر صبح وشام دس دن تک استعمال کرسکتی ہیں۔اگر یہ بھی مشکل ہوتو صرف دوکیلے اور تین چمچ شہد ملا کرکھالیں۔
۲۔بھنے ہوئے چنے،مصری یاگڑ، تھوڑاساچندیاگوندھ،اور چند دانے چھوٹی الائچی باریک پیس کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور ایک چمچ صبح اور ایک چمچ سونے سے پہلے کھالیں۔مرض کی شدت میں دو چمچ کھاسکتی ہیں۔
۳۔چار گلاس پانی میں دو سے تین چائے کے چمچ میتھی دانہ ڈال کر آدھے گھنٹے تک پکاکرچھان کرپی لیں۔
۴۔را ت میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگودیں۔اور صبح خالی پیٹ پی لیں بہترین نتائج کے لئے ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔ اسکے علاوہ کرین بیری کے جوس کااستعمال بھی مفید ہے۔
۵۔زیرہ بھون کر اگر خالی نہ کھایاجائے تو تھوڑی سی چینی ملاکر کھالیں۔
۶۔تلسی کے پتوں کارس اور شہد ہم وزن ملاکر صبح وشام پینے سے فائدہ ہوتاہے۔اگر شہد نہ ہو تو مصری لے سکتی ہیں۔
۷۔دس گرام سونٹھ ایک گلاس پانی میں ڈال کراتناپکالیں کہ ایک چوتھائی پانی رہ جائے ۔چھان کر پی لیں تین ہفتے تک استعمال کریں۔
۸۔سوگرام مونگ توے پر بھون کر پیس کر شیشی میں بھر کررکھ لیں۔روزانہ ایک کپ پانی میں آدھاکپ چاول بھگودیں۔پانی چھان کر ایک چمچ مونگ کاپاؤڈرحل کرکے روزانہ ایک بار پی لیں۔
آپ کیاکھاتی ہیں یہ اس مرض میں اہم ہے۔کم از کم دہی کااستعمال روزانہ کریں۔مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے بچنے کے لئے مکمل صفائی،ہلکی ورزش،قبض سے بچیں،چائے،کافی ،میدہ،تلی ہوئی،مصالحے دارمرغن اشیاء ترک کریں اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔غصہ ،رنج وغم،تفکرات،ذہنی پریشانیوں سے جس حد تک ہوسکے بچیں۔
02/02/2019
ہائی بلڈ پریشر سے نجات کے لئے سات بہترین غذائیں۔۔۔
جب بات ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سمجھے جانے والے مرض کی ہو تو آپ کی خوراک ہی سب سے بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے، اگر آپ فشار خون کے شکار ہیں تو آپ کو نمکین چیزوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس کے باعث آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
مگر فکر نہ کریں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو انتہائی مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔
کیلے
یہ مزیدار پھل پوٹاشیم سے بھرا اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس میں موجود منرلز جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کے فنکشنز کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کم کردیتا ہے۔
انڈے کی سفیدی
آپ اپنے دن کے آغاز میں ناشتے پر اگر انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے، جس کی تصدیق طبی سائنس نے بھی کی ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر لائیکوپین سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں اگر 25 ملی گرام لائیکوپین کو شامل کرلیا جائے تو آپ اپنے ایل ڈی ایل یا خراب کولیسٹرول کی شرح 10 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ تو ایسی چیز ہے جس سے دن میں کسی بھی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر 18 ہفتوں تک کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔
تربوز
موسم گرما میں اس مزیدار پھل کو کون استعمال نہیں کرتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر معمول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
کشمش
یہ میوہ مختلف چیزوں میں لگا ہوا ہوتا ہے، اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں، تو کشمش کی تھوڑی سی مقدار روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ہربل چائے
اگر آپ غذائی عادات کو تبدیل کر نہیں سکتے تو پھر کافی یا چائے کی جگہ ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو پینا عادت بنالیں۔
چھ ہفتے تک روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت معمولی مقدار لگ رہی ہوگی مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر اثرانداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dhak Road Sukkur
Sukkur
65200
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 | |
| Tuesday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 | |
| Wednesday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 | |
| Thursday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 | |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| Saturday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 | |
| Sunday | 09:00 - 14:00 |
| 16:00 - 21:00 |
