A***n Official
Riyadh
Allah is great
Health for All Sgd homeo dr and Healer
03/11/2026
(Stomach Ulcer)
وہ خاموش تکلیف جو آپ کی ساری خوشیاں چھین سکتی ہے. آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں سائنسی حقائق اور ہومیوپیتھک علاج ....
کیا آپ کو کھانے کے بعد یا خالی پیٹ میں معدے کے اوپری حصے میں جلن یا چبھنے والا درد محسوس ہوتا ہے؟
کیا آپ کو اکثر متلی، گیس یا اپھارہ رہتا ہے؟
آج کل کی مصروف زندگی، فاسٹ فوڈ، اور ذہنی دباؤ نے معدے کے السر (Peptic Ulcer) کو ایک عام بیماری بنا دیا ہے۔ لیکن اسے نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ آئیے آج اس کے سائنسی پس منظر اور ہومیوپیتھک علاج کو تفصیل سے سمجھتے ہیں۔
سائنسی تحقیقات۔۔۔۔
معدے کا السر کیوں ہوتا ہے؟
معدہ ایک تھیلی کی مانند ہوتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے لیے تیزاب (Hydrochloric Acid) بناتا ہے۔ معدے کی اندرونی دیوار پر ایک حفاظتی بلغم (Mucus) کی تہہ ہوتی ہے جو اسے اس تیزاب سے بچاتی ہے۔ جب یہ حفاظتی تہہ کمزور پڑ جاتی ہے تو تیزاب معدے کی دیوار کو کرچ کر کے زخم (Ulcer) بنا دیتا ہے۔
سائنسی طور پر اس کی بنیادی وجوہات یہ ہیں۔۔۔۔۔
1. ہیلی کوبیکٹر پائلوری (H. pylori) بیکٹیریا۔۔۔۔
یہ بیکٹیریا معدے کی حفاظتی تہہ میں چھپ کر اسے کمزور کرتا ہے۔ یہ السر کی سب سے بڑی وجہ ہے (تقریباً 60-70% کیسز)۔
2. درد کش ادویات (NSAIDs)
اسپرین، ڈیکلوران، بروفن وغیرہ کا زیادہ اور لمبے عرصے تک استعمال حفاظتی بلغم کو کم کر کے السر بنا دیتا ہے۔
3. ذہنی دباؤ اور سٹریس۔۔۔۔
سٹریس جسم میں کورٹیسول بڑھاتا ہے جس سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔
4. غیر متوازن غذا۔۔۔۔
زیادہ مرچ، مصالحے، چائے، کافی، سگریٹ اور شراب کا استعمال بھی معدے کے مسائل پیدا کرتا ہے۔
🤕 معدہ کا السر کی علامات۔۔۔
درد۔۔۔۔
پیٹ کے اوپری حصے میں جلن یا چبھنے والا درد۔ (اکثر کھانے کے بعد یا خالی پیٹ میں)۔
گیس اور اپھارہ۔۔۔۔
پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونا، کھٹی ڈکاریں آنا۔
متلی۔۔۔۔
صبح کے وقت متلی یا قے کا احساس۔
وزن میں کمی۔۔۔۔
درد کی وجہ سے کھانا کم کھانا۔
خطرے کی علامات۔۔۔۔
اگر پاخانہ سیاہ (Black stool) آئے یا خون کی قے ہو، تو یہ السر کی شدت کی علامت ہے، فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ہومیوپیتھک میٹیریا میڈیکا کے مطابق علامات کے مطابق استعمال ہونے والی ادویات۔
ہومیوپیتھی میں السر کا علاج صرف درد کو دبانا نہیں بلکہ معدے کی اندرونی دیوار کو ٹھیک کرنا اور تیزابیت کو متوازن کرنا ہے۔ یہاں علامات کے مطابق بہترین ادویات دی گئی ہیں۔۔
پوٹینسی ادویات میں (Potency Medicines)
نکس وامیکا (Nux Vomica) 30/200
اگر السر دفتری کام کرنے والوں کو ہو، زیادہ چائے، کافی، مصالحے یا شراب پینے سے ہوا ہو۔ ساتھ میں چڑچڑاپن اور قبض ہو۔
لائکوپوڈیم (Lycopodium) 30/200
اگر السر کے ساتھ شدید گیس اور اپھارہ ہو۔ کھانے کے فوراً بعد پیٹ بھرا محسوس ہو۔ شام 4 سے 8 بجے تکلیف بڑھے۔
آرسینکم البم (Arsenicum Album) 30/200
اگر السر میں شدید جلن ہو، مریض بے چین رہے اور تھوڑی تھوڑی دیر میں پانی پیتا رہے۔
کالی بائیکرومیکم (Kali Bichromicum) 30/200
اگر السر میں معدے میں بھاری پن ہو، زخم گہرا ہو اور کھانے کے بعد درد ہو۔
اینٹی مونیم کروڈم (Antimonium Crudum) 30
اگر زبان پر موٹی سفید تہہ جمی ہو، بھوک نہ لگے اور السر کی وجہ سے متلی ہو۔
فاسفورس (Phosphorus) 30/200
اگر السر میں شدید جلن کے ساتھ ٹھنڈے پانی کی پیاس ہو اور السر سے خون بہنے کا رجحان ہو۔
گریفائٹس (Graphites) 30/200
اگر السر کے ساتھ ساتھ مقعد میں شگاف (Fissure) بھی ہو۔
اناکارڈیم (Anacardium) 30/200
اگر معدہ خالی ہونے پر درد ہو لیکن کچھ کھاتے ہی آرام آ جائے۔
کاربو ویج (Carbo Vegetabilis) 30/200
اگر السر میں کھٹی ڈکاریں، گیس اور معدے میں جلن ہو۔
بائیو کیمک ادویات میں (Biochemic Medicines)
نیٹرم فاس 6X (Natrum Phos)
تیزابیت، کھٹی ڈکاریں اور معدے کی جلن کے لیے سب سے بہترین۔ (4 گولیاں دن میں 3 بار)۔
کالی فاس 6X (Kali Phos)
اگر السر سٹریس اور اعصابی تھکن کی وجہ سے ہوا ہو۔
میگ فاس 6X (Mag Phos)
اگر معدے میں اینٹھن کے ساتھ درد ہو۔
مدر ٹنکچرز میں (Mother Tinctures)
ہائیڈراسٹس (Hydrastis Q)
معدے کی سوزش اور کمزوری کے لیے۔ (5 سے 10 قطرے پانی میں دن میں دو بار)۔
کونڈورانگو (Condurango Q)
معدے کے السر کے درد کے لیے بہترین۔ (5 سے 10 قطرے پانی میں)۔
🛡️ پرہیز اور احتیاطی تدابیر۔۔۔۔
1. غذا۔۔۔
زیادہ مرچ، مصالحے، تلی ہوئی چیزیں، چائے، کافی، کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔
2. کھانے کا طریقہ۔۔۔
ایک وقت میں زیادہ کھانے کی بجائے تھوڑا تھوڑا کھانا کھائیں اور نوالے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
3. ادویات۔۔۔۔
بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے درد کش ادویات (NSAIDs) ہرگز نہ لیں، یہ السر کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔
4. سٹریس۔۔۔
ذہنی دباؤ کم کریں اور مناسب نیند لیں۔
#ہومیوپیتھی
03/11/2026
میگنیشیم ۔
Magnesium
سوشل میڈیا پر آج کل میگنیشیم سپلیمنٹس کے حوالے سے بہت اشتہارات آرھے ہیں ۔ انہیں پڑھ کر ہر بندے کو لگتا ہے کہ صرف وہی نہیں بلکہ اسکے پورے ،، ٹبّر ،، میں میگنیشیم کی کمی اور سب کو میگنیشیم کی ضرورت ہے۔
کیا کریں آج کے دور میں انسانیت ختم ہو گئی ہے ، ہر شخص ایک دوسرے کو لوٹنے میں لگا ہے ۔
مانا کہ میگنیشیم ھمارے جسم کو درکار منرلز میں سے ایک اھم منرل ہے جو کہ ہمارے اعصاب ، پٹھوں ، دل کی صحت اور ھڈیوں کی مضبوطی اور نیند کو بہتر بنانے کیلیے ضروری ہے۔
ھمارے جسم کو صحت مند رھنے کیلیے ڈھیر سارے میگنیشیم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
ھمارے خون میں میگنیشیم کی نارمل مقدار
· 1.7 سے 2.2 mg/dL (ملی گرام فی ڈسی لیٹر)
· 0.70 سے 0.90 mmol/L (ملی مول فی لیٹر)
ہوتی ہے۔
اس سے کم یا زیادہ مقدار ہمارے جسم کے اعضاء کی صحت خاص طور پر دل کی صحت کو خطرناک حد تک متاثر کر سکتی ہے ۔
عموما" یہ معمولی سی مقدار ھمیں اپنی روز مرہ خوراک سے مل جاتی ہے ۔ اسلیے عموما" عام افراد میں اسکی کمی بلکل نہیں ہوتی۔
باقی رہے صحت کے وہ مسائل جنکا پروپیگنڈا کرکے مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس یعنی میگنیشیم کے سپلیمنٹس انتہائی مہنگے داموں بیچتی ہیں ، ، جیسے اعصابی کمزوری ، پٹھوں میں درد ، ہڈیوں کے امراض نیند کے مسائل وغیرہ، یہ صرف میگنیشیم کی کمی کا نتیجہ نہیں ہیں انکے اور بھی دسیوں اسباب اور وجوہات ہیں ۔
جہاں تک میگنیشیم کا تعلق ہے ،
دل وہ مریض جو انجائنا ، ہارٹ اٹیک یا دھڑکن کے امراض یا ہائی بلڈپریشر کی دوائیں لے رہے ہیں ان میں میگنیشیم سپلیمنٹس کا بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے، استعمال جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔
اسی طرح شوگر کے وہ مریض جن کے گردوں کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہوچکی ہو ۔ یا بوڑھے اور کمزور افراد جنکے گردے کمزور ہوں ان سب میں میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال بغیر معالج کے مشورے کے صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا یے ۔
طبی ماہرین کے مطابق جوان مرد اور عورت کو 350ملی گرام سے 430 ملی گرام یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ حاملہ یا وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کو 450ملی گرام سے 500ملی گرام تک یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور چھوٹے بچوں کے لیے 100 سے 150 ملی گرام تک ضرورت ہوتی ہے۔
اگر کسی وجہ سے میگنیشیم کی کمی ہو گئی ہے تو بجائے ان مہنگے سپلیمنٹس پہ انحصار کرنے کے آپ اپنی خوراک پہ توجہ دیں ۔
میگنیشیم اور دیگر منرلز اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں
پتوں والی سبزیاں ( Leafy Green)
تمام پتوں والی سبزیوں میں میگنیشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ مثلا"
ایک کپ پکے ہوئے پالک میں 157ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔ یہ سبزیاں میگنیشیم کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، اور آئرن کے حصول کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔
کیلا(Banana)
کیلا دنیا بھر میں لوگوں کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے ۔ کیلا میں میگنیشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ایک بڑا کیلا37ملی گرام میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے میگنیشیم کے علاوہ کیلے میں سیب کی نسبت 4گنا زیادہ پروٹین ،دوگنا زیادہ کاربو ہائیڈریٹس، تین گنا زیادہ فاسفورس ، پانچ گنا زیادہ وٹامن A اور آئرن اور دوگنا زیادہ دوسرے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔
اناج(Whole Grains)
اناج میں گندم ،جو ، اور دیگر غذائی اجزاء شامل ہیں مختلف اناج ہماری روزمرہ غذا کا ایک اہم حصہ ہیں۔
مکمل اناج کو سلینیم ،وٹامن بی ،فائبر کا اہم ذریعہ ماناجاتا ہےاناج میں جسم کو توانائی بخشنے والے اجزاءکی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اناج میں میگنیشیم کے علاوہ اسی گی صد نشاستہ‘ لحمیات اور فاسفورس کی بڑی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔
گری دار میوے (Nuts)
میوے بھی اعلیٰ مقدار میں میگنیشیم کا ذریعہ مانے جاتے ہیں ، مثلا" ایک اونس بادام میں 60 ملی گرام، خشک انجیر میں 50 ملی گرام پائی جاتی ہے کاجو اور مونگ پھلی میں بھی میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اسکے علاوہ میووں میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، زنک،فائبر، سوڈیم، سلینیم جیسے اھم منرلز بھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے ضروری مانے جاتے ہیں
ڈارک چاکلیٹ (Dark Chocolate)
ایک اونس ڈارک چاکلیٹ میں 64ملی گرام چاکلیٹ کی مقدار موجود ہوتی ہے۔
ناشپاتی (Avocados)
ناشپاتی ایک ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور اور میگنیشیم کا بھرپور ذریعہ مانا جاتا ہےایک درمیانے سائز کی ناشپاتی میں58ملی گرام میگنیشیم موجود ہوتا ہےیہی نہیں ناشپاتی میگنیشم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وٹامن اے ،وٹامن بی،پوٹاشیم ،وٹامن کےکا بہترین ذریعہ قرار دی جاتی ہے
آخر میں یاد رکھیں کہ اگر آپکے جسم کا میٹابولزم یعنی ھضم و جذب کا نظام درست نہیں تو جسم میں مختلف وٹامنز اور منرلز کی کمی آجاتی ہے ۔ اسے دور کیے بغیر کسی بھی منرل یا وٹامن کی کمی دور نہیں ہوگی ۔ خواہ آپ یہ منزلز اور وٹامنز مٹھیاں بھر بھر کر کھائیں ۔
انکا بے جا اور بلا ضرورت استعمال آپکی صحت کیلیے مفید ثابت ہونے کے بجائے الٹا شدید نقصان کی وجہ بن سکتا ہے ۔ اسلیے براہ کرم کوئی بھی وٹامن ، منرل سپلیمنٹ لینے سے پہلے کسی اچھے اور قابل معالج سے مشورہ ضرور کریں ۔
03/11/2026
ضدی اور اپنی من مانی کرنے والے افراد۔۔۔۔۔۔۔
ہومیو پیتھی میں مریضوں کے کردار ، رویے
اور شخصیت و کردار کا مطالعہ بہت دلچسپ ہے۔
کرانک یعنی مزمن امراض میں مریض کی ایسی ہی نفسیاتی ، ذھنی ،جذباتی علامات ، اور کردار اور رویے کی بہت اھمیت ہے ، انہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، یہی وہ علامات ہیں جن کی بنیاد پر پیچیدہ ، دیرینہ اور نہ ٹھیک ہونے والے امراض کیلیے ایسی دوا کا انتخاب ممکن ہوتا ہے جو ڈھیٹ امراض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہیں ۔
نمونے کے طور پر، مریضوں کی شخصیت و کردار کے حوالے سے
ضدی ، اور اپنی ہی من مانی کرنے والے مریضوں کی پانچ نمایاں ادویات کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے ،جن
کے مریضوں میں ضد اور اپنی من مانی کرنے کے واضح رجحانات پائے جاتے ہیں۔ :
1. Tuberculinum (ٹیوبرکولینم)
اس دوا کے مریض انتہائی بے چین، اور ضدّی ہوتے ہیں۔ وہ جمود سے جلد بور ہو جاتے ہیں، مسلسل تبدیلی چاہتے ہیں اور کوئی کام مستقل نہیں کر پاتے۔ انہیں کسی بات پر قائل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
2. Nux Vomica (نکس وامیکا)
یہ مریض چڑچڑے،جلد غصے میں آنے والے اور انتہائی حساس ہوتے ہیں۔ وہ ہر بات پر ضد کرتے ہیں، اپنی رائے کو ہی درست سمجھتے ہیں اور دوسروں کی بات سننا پسند نہیں کرتے۔
3. Lachesis (لیکیسس)
اس دوا کے مریض انتہائی شکی،حسد کرنے والے اور باتونی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی رائے کو سب پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے اور اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں۔
4. Sulphur (سلفر)
سلفر کے مریض فلسفی اور بحث کرنے والے ہوتے ہیں۔انہیں اپنی عقل پر ناز ہوتا ہے، وہ دوسروں کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے اور اپنی ہی دھن میں مگن رہتے ہیں۔
5. Lycopodium (لائیکوپوڈیم)
یہ مریض بظاہر بڑے پراعتماد دکھائی دیتے ہیں لیکن اندر سے عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔وہ اپنی بات/ حکم اس لیے منواتے ہیں تاکہ ان کی کمزوری ظاہر نہ ہو۔ انہیں غلط ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ علامات ہومیو پیتھک ادویات کی "ڈرگز پکچر" کا حصہ ہیں۔ کسی بھی دوا استعمال بغیر کوالیفائڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورے کے ہرگز نہ کریں۔
03/11/2026
"پاکستان میں امراض قلب کا بڑھتا رجحان: ایک المیہ"
پاکستان میں آج کل ایک خوفناک مرض تیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے، اور وہ ہے مرضِ قلب۔ یہ بیماری امیر و غریب کی تمیز نہیں کرتی، لیکن اس کا شکار سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقہ ہورہا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر ہونے والی جدید تحقیقات کے مطابق غریب علاقوں میں
رہنے والے لوگوں کو دل کی بیماریاں ہونے کا امکان امیر علاقوں میں رہنے والوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے۔
ہرسال ہزاروں افراد دل کے دورے یا دیگر قلبی امراض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ ہماری خود ساختہ تباہی ہے، جس کی جڑیں ہماری روزمرہ زندگی، ہمارے معاشرے اور ہماری حکومتوں کی ناقص پالیسیوں میں پیوست ہیں۔
وہ کون سے اسباب ہیں جو اس آگ میں ایندھن کا کام کررہے ہیں؟
سب سے پہلا سبب ہے ناکافی اور ملاوٹ شدہ خوراک۔ دودھ سے لے کر تیل تک، آٹے سے لے کر مصالحوں تک، ہر چیز میں ملاوٹ نے ہمارے جسموں کو زہر آلود کر دیا ہے۔ یہ زہر ہمارے خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جمتا جاتا ہے اور دل کو کمزور سے کمزور تر کرتا جاتا ہے۔
دوسرا بڑا سبب ہے معاشی بدحالی اور غربت۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اچھی، صحت بخش خوراک جیسے تازہ پھل، سبزیاں اور گوشت غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ مجبوراً لوگ سستے اور نقصان دہ کھانوں پر گزارا کرتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔
تیسرا اور انتہائی اہم سبب ہے معاشرتی دباؤ اور نفسیاتی عوامل۔ آج کا پاکستانی معاشرہ خودغرضی، مفاد پرستی اور چھینا جھپٹی کا شکار ہے۔ ہر شخص دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگا ہوا ہے۔ روزگار کا عدم تحفظ، بے روزگاری، قرضے، اور مستقبل کے تفکرات نے عام آدمی کو گھیر رکھا ہے۔ اس دائمی پریشانی، ٹینشن اور ڈپریشن نے اس کے دل و دماغ پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ مسلسل ذہنی کرب اس کے دل پر ایسے حملہ آور ہوتا ہے جیسے کوئی درندہ اپنے شکار پر۔
اور جب یہ بیماری کسی غریب گھر میں داخل ہوتی ہے تو صورتحال کیا ہوتی ہے؟
یہاں تو المیہ اور بھی گہرا ہو جاتا ہے۔ علاج اتنا مہنگا ہے کہ غریب آدمی کے لیے اس کا تصور بھی محال ہے۔ ڈاکٹروں کی بھاری فیسیں، لیب ٹیسٹوں کے زرمبادلہ کے برابر ریٹ، اور ادویات کی بلند قیمتیں سن کر ہی مریض کا چہرہ زرد پڑ جاتا ہے۔
پاکستان کی تقریبا" پچاس فیصد ابادی خط غربت یا اس سے بھی نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ ان کیلیے روکھی سوکھی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہے مہنگے ترین علاج کے اخراجات کہاں سے لائیں ؟
سرکاری ھسپتالوں کا رونا تو الگ ہے۔ وہاں سہولیات کا فقدان ہے۔ ایک ہی بستر پر دو دو مریض پڑے ہوتے ہیں۔ دواوں کی قلت ہے۔ جدید مشینری ناپید ہے۔ یہاں تک کہ سادہ سے ایمرجنسی کیس میں بھی مریض کو ٹھیک سے فوری علاج میسر نہیں آتا۔ یہ بالکل "ایک انار اور صد بیمار" والی صورتحال ہے۔ جہاں ہزاروں بیماروں کے لیے چند بستروں پر ہی گزارہ چلانا پڑتا ہے۔
ایسے میں غریب باپ، جو گھر کا واحد کمانے والا ہو، دل کے عارضے میں مبتلا ہو جائے تو پورے خاندان کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔ بیوی کے زیور، گھر کے برتن، بسا اوقات مکان تک بیچنے پڑتے ہیں تاکہ ہاسپٹل کے بل ادا کیے جا سکیں۔ کتنے ہی گھر اجڑ جاتے ہیں، کتنی ہی آنکھیں ھمیشہ کیلیے ویران ہو جاتی ہیں۔
نتیجہ؟
یہ المیہ صرف ایک مرض کا نہیں، بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے محض دوائیں کافی نہیں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف سخت کارروائی کرے، عوامی سطح پر صحت مند زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلائے، اور سب سے بڑھ کر سرکاری ھسپتالوں میں علاج معالجے کا معیار بلند کرے ، پرائیویٹ ھاسپٹلز اور ڈاکٹرز کی فیسیں کم سے کم رکھنے کیلئے قانون بنائے ، لیبارٹریز کی لوٹ مار کو لگام ڈالے۔ جعلی ادویات کے خاتمے کا خاطر خواہ انتظام کرے ، ادویات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب اور لاچار عوام کو بھی معیاری علاج دستیاب ہو سکے ۔
03307547976
03/11/2026
گھٹنوں کے مزمن درد کیلیے ہومیو پیتھک کی پانچ بہترین ادویات ۔
ہومیو پیتھی میں علاج مریض کی مکمل
کیفیت، علامات، درد کی نوعیت اور درد کے بڑھنے گھٹنے کے حالات کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے۔ یہاں پانچ اہم ادویات کی فہرست دی جا رہی ہے جو عام طور پر ، روز مرہ کی پریکٹس میں ،گھٹنوں کے درد میں انتہائی مفید ہیں۔
1. Rhus Toxicodendron (Rhus Tox)
درد جو آرام کے ساتھ بڑھتا ہو اور ہلنے جلنے یا مسلسل حرکت کرنے سے بہتر ہوتا ہو۔ درد عموماً اکڑن اور جکڑن کے ساتھ ہو۔ مریض بستر پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے۔ سرد اور نم موسم میں درد میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ گرم پانی سے نہانے یا گرم ٹکور سے آرام ملتا ہے۔
2. Bryonia Alba (Bryonia)
درد جو ہر قسم کی حرکت سے انتہائی بڑھ جاتا ہو۔ مریض بالکل ساکت بیٹھا رہنا یا لیٹا رہنا پسند کرتا ہے کیونکہ ہلنے سے درد ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔ درد میں سوزش ہوتی ہے اور جوڑ گرم اور متورم ہو سکتے ہیں۔ آرام اور دباؤ پڑنے سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
3. Calcarea Fluorica (Calc Fluor)
یہ دوا جوڑوں کے گٹھیا (Osteoarthritis) اور گھٹنوں کے cartilage کے مسائل کے لیے درد میں بہت اہم ریمیڈی ہے۔ درد اور اکڑن خاص طور پر حرکت شروع کرنے میں ہوتی ہے، لیکن مسلسل چلنے پھرنے سے آہستہ آہستہ بہتر ہو جاتا ہے۔ جوڑوں سے آوازیں (cracking/crepitation) آتی ہوں۔ یہ نسوں اور ligaments کی لچک بحال کرنے کے لیے بھی مشہور ہے۔
4. Kali Carbonicum (Kali Carb)
گھٹنوں میں کمزوری اور جکڑن کا شدید احساس۔ درد اکثر رات 2 سے 4 بجے کے درمیان بڑھ جاتا ہے۔ مریض کو ٹھنڈک سے تکلیف ہوتی ہے۔ اور وہ گرمی میں آرام محسوس کرتا ہے۔ گھٹنے میں ایسا درد جو نیچے کی طرف (پنڈلیوں میں) پھیلتا محسوس ہو۔ چلنے پھرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔
5. Apis Mellifica (Apis)
درد جو سوزش اور سوجن کے ساتھ ہو۔ گھٹنےسرخ، گرم، اور سوجے ہوئے۔ درد میں جلن اور چبھن ہوتی ہے۔ گرمی اور چھونے سے درد میں شدت آجاتی ہے، جبکہ ٹھنڈے پانی یا ٹھنڈی اشیا سے سیکائی کرنے سے درد میں واضح آرام ملتا ہے۔
03307547976
02/11/2026
معاشرے میں تنہا رہ جانے والے بوڑھے افراد: ایک معاشرتی المیہ
زندگی کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ یہ سفر اکیلے شروع ہوتا ہے اور اکیلے ہی ختم ہو جاتا ہے۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان زندگی کا یہ طویل سفر اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے جمگھٹے میں ہی طے کرتا ہے ۔ وہ تنہائی کا عادی نہیں ہوتا ، باھمی مفاد کی زنجیریں اسے سماج کے ساتھ باندھ کر رکھتی ہیں ۔
عمر کے آخری حصے میں اکثر یہ زنجیریں کمزور پڑ جاتی ہیں ، اور بوڑھے افراد لوگوں کے ھجوم میں سماجی اور معاشرتی طور پر تنہا رہ جاتے ہیں ۔
بڑھاپے کی یہ تنہائی اس کے لیے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ بن جاتی ہے۔ معاشرے میں بوڑھے افراد جو کبھی خاندان کا مضبوط ستون اور اھم ترین فرد رونق، اور اپنے کنبے کی توجہ کا مرکز ہوا کرتے تھے، اپنے ہی گھروں میں اجنبی بن کر رہ جاتے ہیں۔
یہ تنہائی صرف جسمانی نہیں، بلکہ ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی طور پر بھی انہیں اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔
جسمانی مسائل:
بے یار و مددگار زندگی
بوڑھے افراد کو عمر کے ساتھ ساتھ متعدد جسمانی بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ جوڑوں کا درد، بلڈ پریشر، ذیابیطس، نظر کی کمزوری اور چلنے پھرنے میں دشواری جیسے مسائل ان کی روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا جو ان کا ہاتھ تھام لے، انہیں دوائی کا وقت یاد دلائے یا ڈاکٹر کے پاس لے جائے۔ کئی بزرگ ایسے ہیں جو اپنی ہی چار دیواری میں بے بسی کے ساتھ درد سہتے رہتے ہیں، کیونکہ ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہوتا۔
ذہنی دباؤ: یادوں کے سہارے جینا
انسان کی سب سے بڑی دولت اس کی یادداشت ہوتی ہے، لیکن بڑھاپے میں یہی یادداشت کبھی اس کا سب سے بڑا عذاب بن جاتی ہے۔ بزرگ اکثر ماضی میں جی رہے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے بچپن، جوانی، خوشگوار لمحات اور گزرے ہوئے دنوں کو بار بار یاد کرتے ہیں۔ لیکن جب حال میں کوئی ان کی بات سننے والا نہیں ہوتا، تو یہ یادوں کا بوجھ ان پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ ڈیمنشیا، الزائمر اور ذہنی تناؤ جیسی بیماریاں انہیں گھیر لیتی ہیں۔ کئی بوڑھے تو اپنے ہی بیٹے بیٹیوں کے نام بھول جاتے ہیں، لیکن ان کو کوئی یاد دہانی کرانے والا بھی موجود نہیں ہوتا۔
نفسیاتی اور جذباتی مسائل: پیار کی بھوک
انسان چاہے کتنا ہی بوڑھا کیوں نہ ہو جائے، اس کے دل میں پیار اور توجہ کی خواہش ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ لیکن آج کے مصروف دور میں اولاد کے پاس اپنے بزرگ والدین کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ اکثر اپنی اپنی دنیا والدین سے الگ ، دور بسا لیتے ہیں ، کبھی کبھار فون کر لینا یا سال میں ایک دو بار ملاقات کر لینا ان کی جذباتی بھوک مٹانے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ وہ دن بھر دروازے کی طرف دیکھتے رہتے ہیں، کہیں کوئی آئے گا، ان سے بات کرے گا، ان کے حال چال پوچھے گا۔ لیکن جب دروازہ کھٹکھٹانے والا کوئی نہیں ہوتا، تو ان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
وہ جو گھر میں والدین کے ساتھ رھتے ہیں , ان میں سے اکثر کا یہ حال ہے کہ وہ پاس ہوتے ہوئے بھی والدین سے بہت دور ہوتے ہیں ، انکے رویے ، اور " حسن سلوک " سے بوڑھے والدین کے چھلنی نظر آتے ہیں ۔
کئی بوڑھے والدین اپنے بچوں کی طرف سے نظرانداز کیے جانے پر خاموشی سے روتے ہیں، لیکن کبھی شکایت نہیں کرتے۔ ان کی آنکھوں میں ایک ہی سوال ہوتا ہےکیا ہم نے تمہاری پرورش کرتے وقت کبھی تمہیں ایسے تنہا چھوڑا تھا؟ ، کبھی تم سے ایسا سلوک کیا تھا ؟
سچ تو یہ ہے کہ نئی نسل کی اکثریت کنفیوزڈ ہی نہیں ، بزرگوں کے معاملے میں نمک حرام اور انتہائی خود غرض بھی ہے ۔
آن میں بزرگوں کے لیے وہ احترام، شفقت اور دلچسپی نہیں رہی جو کبھی ہماری تہذیب کا حصہ تھی۔ نوجوان نسل بوڑھوں کو صرف ایک "بوجھ" سمجھتی ہے، ان کے تجربوں کو فرسودہ خیال کرتی ہے، اور ان کی نصیحتوں کو وقت کا ضیاع۔
وہ یہ بھول چکے ہیں کہ یہی وہ بزرگ ہیں جنہوں نے اپنی جوانی، صحت اور سکون قربان کر کے انہیں پالا، پوسا، تعلیم دلائی اور زندگی کے میدان میں کھڑا کیا۔
لیکن اب جبکہ یہی بزرگ کمزور ہو چکے ہیں، ان کے ہاتھ کانپتے ہیں، آنکھیں دھندلا گئی ہیں، اور وہ کسی کے سہارے کے محتاج ہیں—تو کیا یہ انصاف ہے کہ ہم انہیں تنہا چھوڑ دیں؟
کیا یہی وہ بدلہ ہے جو ہم ان کی قربانیوں اور احسانات کا دیں گے؟
احسان مندی کا تقاضا
ان بزرگوں نے:
- اپنی نیندیں ہماری خاطر حرام کیں،
- اپنی خواہشیں ہمارے لیے دفن کر دیں،
- اپنا سکون ہماری خوشی پر قربان کر دیا۔
اب جبکہ زندگی کا پہیہ گھوم چکا ہے اور وہ ہمارے محتاج ہیں، تو کیا ہماری ذمہ داری نہیں کہ:
✔ ان کے آخری دنوں کو عزت اور پیار سے سنواریں؟
✔ ان کی بات کو توجہ سے سنیں، چاہے وہ بار بار ہی کیوں نہ دہرائیں؟
✔ انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ اب بھی ہمارے لیے قیمتی ہیں؟
وہ دن یاد کریں جب آپ چھوٹے تھے...
اور بیمار پڑتے تھے؟
جب آپ کے بزرگ آپ کے سرہانے بیٹھے آپکی صحتیابی کے لیے دعائیں کرتے تھے، ہاتھ پکڑ کر آپ کو تسلی دیتے تھے۔
آپکی ایک ،، آہ ،، پہ تڑپ اٹھتے تھے ۔
کیا آپ کو یاد ہے جب آپ پہلی بار سائیکل چلانے لگے تو آپ کے پیچھے دوڑتے ہوئے بزرگ؟ کیا آپ بھول گئے ہیں وہ لمحے جب انہوں نے آپ کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے لیے اپنی بڑی خواہشیں قربان کر دیں؟
اب وہی بزرگ آپ کے سہارے کے منتظر ہیں۔ کیا آپ انہیں مایوس کریں گے؟
ہم کیا کر سکتے ہیں؟
روزانہ کچھ وقت ان کے ساتھ بیٹھیں، ان سے بات کریں-
ان کی رائے کو اہمیت دیں، چاہے آپ اس سے متفق نہ ہوں۔
انکی خدمت اور احترام کریں
چھوٹی چھوٹی چیزیں، جیسے ان کا پسندیدہ کھانا لانا، ان کے ساتھ سیر کو جانا، یا صرف ان کا ہاتھ تھام لینا—یہ سب ان کے دل کو خوشی دے گا۔
- صبر کریں
اگر وہ ایک ہی بات بار بار دہرائیں، یا چلنے پھرنے میں سست ہوں، تو غصہ نہ کریں۔ یاد رکھیں، یہی بزرگ تھے جنہوں نے آپ کے بچپن کی ہر حرکت پر صبر کیا تھا۔
آخری بات
زندگی ایک چکر ہے۔ جو آج آپ اپنے بزرگوں کے ساتھ کر رہے ہیں، کل آپ کے بچے آپ کے ساتھ وہی کریں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بڑھاپے میں آپ کے ساتھ پیار سے پیش آیا جائے، تو آج اپنے بزرگوں کے ساتھ وہی سلوک کریں۔
بوڑھے والدین کی خدمت صرف ایک فرض نہیں، یہ آپ کے اپنے مستقبل کی ضمانت ہے۔
31/10/2026
دل کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟ 🫀
دل کا دورہ (Heart Attack) اس وقت پڑتا ہے جب دل کو خون فراہم کرنے والی شریان میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ یہ رکاوٹ عموماً کولیسٹرول اور چربی کے جمع ہونے سے بننے والی تہہ (Plaque) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر یہ تہہ پھٹ جائے تو خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں تک خون اور آکسیجن کی فراہمی روک دیتا ہے۔
⚠️ دل کے دورے کی اہم علامات
1. سینے میں درد، دباؤ یا جکڑن۔
2. سانس لینے میں دشواری۔
3. بازو، گردن، جبڑے یا کمر میں درد۔
4. متلی، قے یا بدہضمی جیسی کیفیت۔
5. ٹھنڈے پسینے آنا۔
6. چکر آنا، شدید کمزوری یا بے ہوشی۔
🩺 علاج اور آپریشن
1. انجیوپلاسٹی (Angioplasty): شریان کو کھولنے اور خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے غبارے اور ضرورت کے مطابق اسٹینٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
2. بائی پاس سرجری (Bypass Surgery): خون کے لیے شریان کی رکاوٹ سے گزرنے کا متبادل راستہ بنایا جاتا ہے۔
3. ادویات: مریض کی حالت کے مطابق خون کے لوتھڑے سے متعلق ادویات، کولیسٹرول کم کرنے والی دوائیں اور دل کے لیے دوسری ضروری ادویات دی جاتی ہیں۔
🌿 احتیاطی تدابیر
✅ صحت مند اور متوازن غذا استعمال کریں۔
✅ روزانہ مناسب جسمانی سرگرمی کریں۔
✅ سگریٹ نوشی اور تمباکو سے پرہیز کریں۔
✅ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رکھیں۔
✅ باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں۔
🌿 ہومیوپیتھک ادویات کا روایتی استعمال
ہومیوپیتھی میں دل سے متعلق بعض علامات کے لیے درج ذیل ادویات کے نام ملتے ہیں:
1. Crataegus Q
2. Cactus Grandiflorus
3. Digitalis Purpurea
4. Spigelia
5. Kalmia Latifolia
28/10/2026
وہ مشروب جو جگر کو خاموشی سے بوڑھا کر دیتا ہے۔ 🥤🫀
وہ مشروب جو جگر میں چربی بڑھنے کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے!
ذائقہ زبان کو اچھا لگتا ہے۔ پیاس فوراً ختم ہوتی محسوس ہوتی ہے، لیکن اس کے اثرات وقت کے ساتھ سامنے آ سکتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ روزانہ میٹھی کولڈ ڈرنکس اور پیکٹ والے جوس پیتے ہیں، بغیر یہ سوچے کہ ان میں کتنی اضافی شکر موجود ہے۔
جگر خاموشی سے اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ شروع میں اکثر کوئی واضح علامت محسوس نہیں ہوتی، لیکن زیادہ شکر کا مسلسل استعمال جگر میں چربی جمع ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
🧬 اصل مسئلہ کیا ہے؟
میٹھی کولڈ ڈرنکس اور بعض پیک شدہ جوس میں فریکٹوز سمیت مختلف اقسام کی شکر موجود ہوتی ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال، خصوصاً اضافی کیلوریز کے ساتھ، جگر میں چربی جمع ہونے اور میٹابولک مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
⚠️ ممکنہ نقصانات
• جگر میں چربی جمع ہونا (Fatty Liver)
• وزن اور پیٹ کی چربی میں اضافہ
• خون میں ٹرائی گلیسرائیڈز بڑھنا
• انسولین کے خلاف مزاحمت کا خطرہ
• بعض افراد میں طویل مدت کے دوران جگر کی بیماری کا بڑھنا
یاد رکھیں، جگر میں چربی جمع ہونے کی ہمیشہ کوئی واضح علامت نہیں ہوتی۔ مسلسل تھکن یا پیٹ کی تکلیف کی دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
👥 کن افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے؟
• موٹاپے کا شکار افراد
• ذیابیطس یا پری ڈائیبیٹس والے افراد
• خون میں ٹرائی گلیسرائیڈز زیادہ ہونے والے افراد
• فیٹی لیور یا جگر کی بیماری میں مبتلا افراد
🥤 بہتر متبادل کیا ہیں؟
✅ سادہ پانی
✅ بغیر اضافی چینی کے لیموں ملا پانی
✅ پورا تازہ پھل، جوس کے بجائے
✅ بغیر چینی کی چائے
پورے پھل میں فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ جوس میں فائبر کم اور شکر نسبتاً زیادہ ہو سکتی ہے۔ گھر کا تازہ جوس بھی لامحدود مقدار میں پینا مناسب نہیں۔
🌿 ہومیوپیتھی جگر کے لیے کیا مدد کر سکتی ہے؟
ہومیوپیتھی میں جگر سے متعلق مختلف شکایات کے لیے ادویات استعمال کی جاتی ہیں، لیکن سائنسی شواہد اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ ہومیوپیتھک ادویات جگر میں جمع چربی کو ختم کرتی ہیں یا جگر کی بیماری کا مؤثر علاج کرتی ہیں۔ فیٹی لیور میں میٹھی ڈرنکس کم کرنا، متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور ضرورت کے مطابق وزن کم کرنا زیادہ شواہد پر مبنی اقدامات ہیں۔ اگر جگر کے ٹیسٹ غیر معمولی ہوں یا پہلے سے جگر کی بیماری ہو تو ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کروائیں اور تجویز کردہ علاج جاری رکھیں۔
💚 جگر کی حفاظت کا آسان اصول
جو مشروب روزانہ پیا جاتا ہے، اس میں موجود اضافی شکر پر ضرور توجہ دیں۔ میٹھی کولڈ ڈرنکس اور پیکٹ والے میٹھے جوس کو کم کرنا جگر کی صحت کے لیے ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں اور یہ معلومات دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
28/10/2026
؟ 🧬
کیا آپ جانتے ہیں کہ مردانہ تولیدی مادہ (Semen) کن اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے؟
منی مردانہ تولیدی نظام سے خارج ہونے والا سیال ہے، جس میں سپرم سیلز اور مختلف غدود سے نکلنے والے سیالات شامل ہوتے ہیں۔ اس میں موجود اجزاء سپرم کی حفاظت، حرکت اور تولیدی عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
🔬 منی کے اہم اجزاء
💧 1. پانی (Water): منی کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جو اس کی روانی اور ساخت میں مدد دیتا ہے۔
🧬 2. سپرم سیلز (S***m Cells): یہ مردانہ تولیدی خلیات ہیں جو عورت کے بیضے کو بارآور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ منی میں ان کی تعداد ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہے۔
⚡ 3. فرکٹوز (Fructose): یہ ایک قدرتی شکر ہے جو سپرم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
🧪 4. پروٹینز اور انزائمز (Proteins & Enzymes): یہ منی کے جمنے اور بعد میں پتلا ہونے کے عمل میں کردار ادا کرتے ہیں۔
⚙️ 5. زنک (Zinc): یہ مردانہ تولیدی صحت اور سپرم کے معمول کے افعال کے لیے اہم منرل ہے۔
🧫 6. سائٹرک ایسڈ (Citric Acid): یہ بنیادی طور پر پروسٹیٹ غدود سے آتا ہے اور منی کی کیمیائی ساخت میں حصہ لیتا ہے۔
🧬 7. پروستاگلینڈنز (Prostaglandins): یہ حیاتیاتی طور پر فعال مادے ہیں جو تولیدی عمل میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔
🥼 8. وٹامنز اور منرلز: منی میں مختلف مقداروں میں وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم اور دیگر اجزاء موجود ہو سکتے ہیں۔
🔹 9. امینو ایسڈز اور الیکٹرولائٹس: یہ منی کی کیمیائی ساخت کا حصہ ہیں اور اس کے معمول کے افعال میں معاون ہوتے ہیں۔
⚠️ کیا مشت زنی سے پروٹین، زنک اور وٹامنز ضائع ہو کر جسم کمزور ہو جاتا ہے؟
یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ مشت زنی کرنے سے جسم کے ضروری غذائی اجزاء اتنی بڑی مقدار میں ضائع ہو جاتے ہیں کہ مستقل جسمانی کمزوری پیدا ہو جائے۔ منی میں بعض غذائی اجزاء ضرور ہوتے ہیں، لیکن ان کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ معمول کے مطابق انزال سے عموماً غذائی کمی یا مستقل جسمانی کمزوری پیدا نہیں ہوتی۔
مشت زنی بذاتِ خود بانجھ پن، یادداشت کی خرابی یا مستقل جنسی کمزوری کا ثابت شدہ سبب نہیں ہے۔ تاہم، اگر کوئی جنسی رویہ بے قابو ہو جائے، روزمرہ زندگی متاثر کرے یا جسمانی تکلیف پیدا کرے تو اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔
🌿 ہومیوپیتھی مردانہ صحت میں کیا مدد کر سکتی ہے؟
ہومیوپیتھی میں بعض ادویات کو مردانہ صحت، جنسی کمزوری اور ذہنی دباؤ سے متعلق شکایات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن قابلِ اعتماد سائنسی شواہد موجود نہیں کہ ہومیوپیتھی مشت زنی کے نتیجے میں ضائع ہونے والے غذائی اجزاء کو بحال کرتی ہے یا سپرم کی صحت اور مردانہ قوت کو بہتر بنانے میں مؤثر ہے۔ مردانہ صحت کے لیے متوازن غذا، مناسب نیند، باقاعدہ ورزش اور ضروری طبی معائنہ زیادہ اہم ہیں۔ اگر سپرم کی تعداد، جنسی کارکردگی یا زرخیزی سے متعلق مستقل مسئلہ ہو تو مستند ڈاکٹر یا یورولوجسٹ سے مشورہ کریں۔
***mHealth
28/10/2026
؟ 🧬
کبھی آپ نے غور و فکر کیا ہے کہ مردوں کے خصیے (Testicles) جسم سے باہر، ایک تھیلی میں کیوں موجود ہوتے ہیں؟
قدرت نے انسانی جسم کی ساخت کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ خصیے مردانہ تولیدی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں سپرم بنتے ہیں اور ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone) ہارمون پیدا ہوتا ہے، جو مردانہ بلوغت اور صحت کے لیے ضروری ہے۔
🧬 خصیوں کے اہم کام
🔹 سپرم کی تیاری اور افزائشِ نسل میں کردار۔
🔹 ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی پیداوار۔
🔹 بلوغت کے دوران آواز میں بھاری پن پیدا ہونے میں کردار۔
🔹 چہرے اور جسم پر بالوں کی نشوونما میں کردار۔
🔹 جنسی خواہش اور تولیدی صحت میں اہم کردار۔
🌡️ خصیے جسم سے باہر کیوں ہوتے ہیں؟
خصیوں میں سپرم کی معمول کی نشوونما کے لیے جسم کے اندرونی درجہ حرارت سے تقریباً 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت ضروری ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے خصیے جسم کے باہر موجود تھیلی (Sc***um) میں ہوتے ہیں، جہاں درجہ حرارت کو مناسب رکھنے کا قدرتی نظام موجود ہے۔
سردی میں خصیے جسم کے قریب آ سکتے ہیں، جبکہ گرمی میں تھیلی ڈھیلی ہو کر انہیں جسم سے دور رکھ سکتی ہے۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
👕 کیا انڈر وئیر پہننا نقصان دہ ہے؟
نہیں، عام طور پر آرام دہ انڈر وئیر پہننا نقصان دہ نہیں ہوتا۔ البتہ بہت تنگ لباس گرمی، پسینے یا تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ نیند کے دوران ڈھیلا لباس یا بغیر انڈر وئیر سونا ذاتی آرام کا معاملہ ہے؛ ہر مرد کے لیے انڈر وئیر اتار کر سونا ضروری نہیں۔
ورزش، دوڑ یا کھیلوں کے دوران مناسب سپورٹ والا انڈر وئیر خصیوں کو چوٹ سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
⚠️ خصیوں کی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟
✅ بہت تنگ لباس سے گریز کریں، اگر اس سے تکلیف یا زیادہ گرمی محسوس ہو۔
✅ خصیوں میں اچانک شدید درد، سوجن یا غیر معمولی تبدیلی کو نظرانداز نہ کریں۔
✅ اگر خصیہ بچپن سے تھیلی میں نہ اترا ہو یا کسی نئے گانٹھ کا احساس ہو تو ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
✅ اگر اولاد ہونے میں مشکل ہو تو یورولوجسٹ یا ماہرِ تولیدی صحت سے مشورہ کریں۔
خصیوں کی صحت میں ہومیوپیتھی کیا مدد کر سکتی ہے؟
ہومیوپیتھی میں بعض ادویات کو مردانہ صحت اور تولیدی مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن قابلِ اعتماد سائنسی شواہد موجود نہیں کہ ہومیوپیتھی خصیوں میں سپرم کی پیداوار بڑھاتی ہے، ٹیسٹوسٹیرون کی کمی دور کرتی ہے یا بانجھ پن کا مؤثر علاج کرتی ہے۔ اگر سپرم کی تعداد یا معیار میں مسئلہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے سیمین اینالیسس اور ضروری ہارمون ٹیسٹ کروانا مفید ہے۔ خصیوں میں اچانک شدید درد کی صورت میں فوری ایمرجنسی طبی امداد حاصل کریں۔
***mHealth ***um ***mProduction
03307547976
Riyadh
Allah is great
Riyadh
public
Riyadh
gods is good all the time
Bangladesh, Riyadh
"نبذل جهودًا لتعزيز الوعي الصحي والغذائي من خلال تقديم محتوى شامل وعملي. تابعونا لتحصلوا على جديدنا"
Saudi Arabic, Riyadh 12211
Riyadh
Exit 16 Sulay Riyadh, Riyadh 1218
all about health and beauty products
Alrahmaniyah Street, Riyadh, Riyadh 11564
happiness and funny vedios
Riyadh Battha Market, Riyadh 12212
Kung Abdullah Road Mursalat K. S. A, Riyadh
Family and friend
Riyadh
خلطات ام سعود الاولي على الخليج لتفتيح البشرة والجسم ب?
Be the first to know and let us send you an email when Dhms Learning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
We will notify you when anything happens in Riyadh.