Hammad safi pakistan

Hammad safi pakistan

Share

Help Heppy

01/07/2025

27/06/2025

میرے دیس میں کرکٹ کے میدان سکُھانے اور ناشتے لے کر جانے کے لئے ہیلی کاپٹر موجود ہیں لیکن درجنوں انسانی جانیں بچانے کے لئے نہیں۔۔

30/05/2025

Zero Luggage.....صفر سامان
سعودی عرب میں لگ بھگ 30 لاکھ پاکستانی ہیں، جن میں سے آدھے پختون ہیں۔ ہر سال تقریباً 15 لاکھ پاکستانی گھر آتے ہیں، اگر فی کس اوسطاً 5000 ریال کی بھی شاپنگ کریں تو 7 ارب 50 کروڑ ریال یا 555 ارب روپے پاکستانی بنتے ہیں۔ ذیادہ تر چیزیں گھڑی، موبائل، پرفیوم، کھلونے، صابن، شیمپو، کریم وغیرہ ہوتی ہیں جو پاکستان میں ہر گاوں میں دستیاب ہیں۔ اگر یہی شاپنگ پاکستان جاکر کرلیں تو پاکستانی مارکیٹ کا نقشہ ہی بدل سکتا ہے اور یہاں کی نسبت 25 سے 30 فیصد سستی بھی ملتی ہیں، اس طرح سامان خریدنے، ائیرپورٹ لیجانے، ائیرپورٹ پر اگر وزن زیادہ ہو جائے تو صابن شیمپو پر فی کلو 120 ریال دینے اور خواری سے بچ سکتے ہیں۔

11/05/2025

تیرے بازوں کی طاقت آج بھی ہمارے غرور ٹوٹنے نہیں دیتی
پوری قوم کا آپ کو سلام
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان

اللّٰہ پاک ملک پاکستان کے اس عظیم ہیرو کو جنت فردوس عطا فرمائیں،آمین ثم آمین

01/05/2025
Photos from Hammad safi pakistan's post 19/03/2025

السلام علیکم یہ لیڈیز جس کی عمر تقریبا 40 45 سال ہے اس کے ساتھ ایک تین چار سال کا بچہ ہے یہ 26 نمبر چونگی اسلام آباد سے پشاور جانے کے لیے بس میں بیٹھی ہے جن کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ہے ان کو زیادہ سے زیادہ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کریں کیونکہ ان کے پاس کوئی شناختی کارڈ وغیرہ نہیں ہے اور کوئی بندہ ان کو جانتا ہو تو محمد عارف سب انسپیکٹر پولیس اسٹیشن نون اسلام آباد ساتھ اس نمبر پر رابطہ کریں03335146469

24/01/2025

غریب عورت راشن کا ڈبہ لے کر گھر پہنچی نقاب اتارا اور کھانا پکانے کی تیاری کرنے لگی بچے خاموشی سے دیکھ رہے تھے بیٹی نے پوچھا ماں یہ راشن کہاں سے ملا.
ایک بڑے آدمی نے دیا ہے ماں نے جواب دیا
بڑا آدمی بیٹی نے چونک کر پوچھا
ہاں بہت بڑا آدمی فوج پولیس ادارے سب اس کے ماتحت ہیں
بیٹی حیرانی سے بولی اتنے بڑے آدمی نے اتنا چھوٹا سا پیکٹ دیا
ماں نے اثبات میں سر ہلایا ہاں بیٹا صرف عہدہ بڑا تھا اس کا بیٹی چپ ہو گئی سوچتی رہی پھر بولی کسی کو پتا تو نہیں چلا اماں کہ تم یہ خیرات کا راشن لائی ہو.
ماں نے انکار میں سر ہلایا نہیں میں نے نقاب کیا ہوا تھا تصویر کھنچی تو میرے عبایا نے میرا چہرہ چھپا لیا بیٹی تڑپ گئی اماں تمہیں شرم نہیں آئی خیرات لیتے وقت تصویر کھنچواتے ہوئے
ماں نے پھیکی سی مسکراہٹ سے کہا نہیں بیٹا اُسے بھی نہیں آئی میں تو نقاب میں تھی وہ بے نقاب ہو گیا

22/01/2025

دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے۔
شوق سے بندوق اٹھانے والو جب یہ پکا کندھوں کا بوجھ بن جاتی ہے گلے پڑ جاتی ھے پھر انسان بھاگتا ھے یہ بوجھ برداشت نہیں ہوتا پھر قسمت والے ہی اس سے بچتے ہیں
یہ جان لے کر یا جان دے کر ہی ساتھ چھوڑتی ہے.
یہ دکھ کسی دشمنی والے سے پوچھیں ۔

بات بات پہ پستول تان لینے والے چھوٹی باتوں کو بڑھاوا دینے والے زندگی کی قیمت قبرستان والوں اور آزادی کی قیمت جیل والوں سے پوچھو کیسے دن رات جیل کی سلاخیں دیکھ دیکھ کہ کیسے جیتے ہیں۔
زندگی جینے کا نام ہے۔
خود بھی جیو دوسروں کو بھی جینے دو
محبتیں بانٹیں، نفرتیں تو پہلے ھی بہت ہیں.

27/10/2024

دیہات کے رہنے والے جانتے ہیں کہ گاؤں کے کھیتی باڑی کرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں
جو دوسرے کی میڑ کاٹ کر اپنے اناج کے ذخیرے میں خوب اضافہ کرتے ہیں
ان کو لگتا ہے کہ اگر کھیت میں 50 کوئنٹل اناج پیدا ہو رہا ہے تو اس میں 49 تو اسی میڑ پر ہی ہوگا۔
اسی لئے وہ ہمیشہ اسی فکر میں رہتے ہیں کہ کسی طرح سے دوسرے کے کھیت میں سے کچھ حصہ میڑ کاٹ کر اپنے میں شامل کر لیں
اور اسی کے چلتے جھگڑے،مار پیٹ اور کئی بار تھانہ پولس کی نوبت آجاتی ہے۔
کچھ انہیں چکروں میں جیل میں ہیں اور کچھ مٹی کے نیچے۔
دوسرے کی پراپرٹی پر اس طرح کا قبضہ شرعاً بھی جائز نہیں ہے۔
لیکن کچھ ناسمجھ لوگ کسی کے سمجھانے سے نہیں مانتے اور آخرکار انجام بھگتتے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sousse?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Pakistan, حمام سوسة, تونس
Sousse