Press Club Narang R
Duggal news
خبر غم
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے خالو جان اور سابق ایم این اے برگیڈیئر راحت امان اللہ بھٹی کے تایا زاد بھائی اور خاور اکرام بھٹی (سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ) بابر اکرام بھٹی کے والد محترم چوہدری اکرام خاں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نمازجنازہ عصر کی نماز کے بعد انکے آبائی گاؤں ہچڑ میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل ہے ۔
سوگواران:
فاروق احسان بھٹی، عاصم افتخار بھٹی ،اوصاف بابر ،اختر سعید بھٹی نذر محمد بھٹی ،عاطف افتخار بھٹی (الائیڈ سکول نارنگ)، بیرسٹر حمزہ فاروق بھٹی ،بیرسٹر احمد فہیم بھٹی، بیرسٹر رقیب حیدر بھٹی ،قاسم افتخار بھٹی ،حافظ محسن
برائے رابطہ
بابر اکرام بھٹی
03014362483
بابا جی کو کسی نے جعلی نوٹ دے کر قربانی خریدا ہے۔ یہ حالت ہے ہمارے معاشرے کی افسوس 💔
نارنگ منڈی:
ایس ایچ او تھانہ نارنگ ملک نوید اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریل بازار، صدر بازار اور ریلوے روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش اور شہریوں کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی پلان کے تحت بازاروں میں پولیس کی موثر نگرانی، گشت اور خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خواتین کے تحفظ اور سہولت کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ خریداری کے لیے آنے والی مائیں، بہنیں اور خواتین بلا خوف و خطر، پرسکون ماحول میں اپنی خریداری مکمل کر سکیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ ملک نوید اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور پُرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عید کے دنوں میں عوام کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نارنگ منڈی:
شاہزیب آتش اور عمر رضوی نے گورنمنٹ ڈگری کالج نارنگ منڈی میں تاریخ رقم کر دی!
ایسا شاندار، منظم اور خوبصورت کرکٹ ٹورنامنٹ جس کی اہلیانِ نارنگ کو مدتوں سے ضرورت تھی، آخرکار حقیقت بن گیا۔ جس دلکش انداز میں ملک بھر کے مایہ ناز کھلاڑیوں، نامور ایمپائرز، معروف کمنٹریٹرز اور شاندار لائٹنگ کے ساتھ اس عظیم ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا، وہ واقعی دیدنی منظر تھا۔
گورنمنٹ ڈگری کالج نارنگ منڈی کا گراؤنڈ کرکٹ کے جوش، جذبے اور رنگینیوں سے جگمگا اٹھا۔ شائقینِ کرکٹ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ نارنگ کی عوام ایسے مثبت اور معیاری سپورٹس ایونٹس کی کتنی شدت سے منتظر تھی۔
اتنے بڑے ہجوم کو بہترین انداز میں کنٹرول کرنا بھی انتظامیہ کی ایک بڑی کامیابی رہی، جس میں پیارے بھائی شفیق احمد بٹ، سردار زمان مان کی ٹیم,ملک مبین اور نبیل بٹ نے انتہائی محبت، تحمل اور بہترین حکمتِ عملی سے ایک ایک فرد کو سمجھا کر خوب داد سمیٹی۔
ہر زبان پر صرف ایک ہی بات تھی کہ شاہزیب آتش اور عمر رضوی نے واقعی کمال کر دکھایا!
تمام میچز سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے، لائٹنگ لاجواب، کمنٹری شاندار جبکہ ایمپائرنگ نے بھی اپنے اعلیٰ معیار سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ہر لمحہ پروفیشنلزم، محنت اور بہترین پلاننگ کی عکاسی کرتا نظر آیا۔
میری جانب سے شاہزیب آتش، عمر رضوی، سردار زمان مان، آزاد کرکٹ کلب اور پوری انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک سے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنا دیا۔
یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ نارنگ منڈی میں کرکٹ کی بحالی، نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے احیاء کی ایک خوبصورت شروعات ہے۔
بلاشبہ، آپ سب نے دوبارہ نارنگ منڈی کی کرکٹ کو زندہ کرنے میں قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔
پوری انتظامیہ کو اس تاریخی اور کامیاب ایونٹ پر دلی مبارکباد! 🏏👏🌟
سی سی ٹی وی فوٹیج
کل رات ڈاکٹر شوکت والی گلی صدر بازار نارنگ میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج
آپ بھی دیکھیں اور ڈکیتوں کو پکڑنے میں مدد کریں
تگڑے مقابلے ۔۔۔بھرپور جوش
ملک کی آٹھ بہترین ٹیمیں۔۔۔۔۔ ایک ونر
ڈگری کالج نارنگ
آج شام 4 بجے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
New Work Street No 199
New York, NY
10001
